Tag: مریم انصاری

  • سوشل میڈیا پر مریم انصاری کی نئی تصاویر کے چرچے!

    سوشل میڈیا پر مریم انصاری کی نئی تصاویر کے چرچے!

    معروف اداکارہ مریم انصاری کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نئی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جسے صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

    انسٹاگرام پر ادکارہ مریم انصاری نے سیاہ لباس میں اپنے چند تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ کافی دلکش اور مسکراتی ہوئی نظر آرہی ہیں، مریم انصاری نے کیپشن میں تھوڑا شوخ انداز اپناتے ہوئے شوہر کے ساتھ نہ ہونے کی وجہ بھی بتائی ہے۔

    انھوں نے لکھا کہ ’اویس کے ساتھ بہت پکچرز لگا لیں اب سولوز کی باری‘، انھوں نے ساتھ ہی دو ایموجیز بھی بنائیں۔

    واضح رہے کہ مریم انصاری نے سابق پاکستانی کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان سے شادی کی ہے جب کہ جوڑے کے ہاں پچھلے مہینے بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، ان کے بھائی علی انصاری بھی پاکستانی ڈراموں کے معروف اداکار ہیں۔

    مریم انصاری اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ہوک میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، ہوک کی دیگر کاسٹ میں کنزا ہاشمی، شہروز سبزواری، فیصل قریشی، حنا دلپذیر، صائمہ نور ودیگر شامل تھے۔

  • اویس خان اور مریم انصاری کی دوستی محبت میں کیسے بدلی؟

    اویس خان اور مریم انصاری کی دوستی محبت میں کیسے بدلی؟

    کراچی: معروف اداکارہ مریم انصاری اور معین خان کے صاحبزادے اویس خان نے بتایا کہ شادی سے قبل دونوں کی کالج سے دوستی تھی جو رفتہ رفتہ محبت میں بدل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ مریم انصاری اور معین خان کے صاحبزادے اویس خان اے آر وائی نیوز کے پروگرام شان سحور میں شریک ہوئے اور اپنی محبت کی کہانی بتائی۔

    اویس نے بتایا کہ دونوں کالج سے دوست تھے، اویس نے پہلے مریم کی ریگنگ کی تھی تاہم اس کے بعد جا کر معذرت کی اور پھر دونوں کی دوستی ہوگئی۔

    مریم کا کہنا تھا کہ دونوں کھانے پینے کے بے حد شوقین تھے اور کینٹین میں جا کر بہت کھایا کرتے تھے۔

    اس کے بعد اویس پڑھنے کے لیے لندن چلے گئے، اس دوران مریم نے بھی لندن جانے کی کافی کوشش کی لیکن ہر بار ان کا ویزا مسترد ہوجاتا۔

    مریم نے بتایا کہ وہ اویس کے پاس جا کر ہی ویزا مسترد ہونے پر روتیں جس پر وہ انہیں تسلی دیتے کہ وہ انہیں لندن لے کر چلیں گے، اور پھر ایک دن انہوں نے شادی کی پیشکش کردی۔

    یاد رہے کہ اویس خان اور مریم انصاری کچھ عرصہ قبل ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہوئی تھیں اور مداحوں و دیگر افراد نے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔