Tag: مریم اورنگزیب

  • پاکستانیوں کے پاس ایک لاکھ روپے کیش حاصل کرنے کا سنہری موقع ، کیا کرنا ہوگا؟

    پاکستانیوں کے پاس ایک لاکھ روپے کیش حاصل کرنے کا سنہری موقع ، کیا کرنا ہوگا؟

    لاہور : سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پیٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کرنیوالوں کو ایک لاکھ روپے کیش دینے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے نے درخت لگانے کی مہم کا آغاز کردیا ہے، پلانٹ فور پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ہے، اربن فاریسٹ سے پنجاب کا گرین کور بڑھانا ہے۔

    سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب کی پہلی اسموگ گنز کو کل میڈیا کے سامنے پیش کریں گے ، پیٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کرنیوالوں کو ایک لاکھ روپے کیش ملے گا جبکہ لائٹس کو ایل ای ڈی پرمنتقل کریں گے تو کاربن گرین کریڈٹ ملے گا۔

    انھوں نے کہا کہ پلانٹ فورپاکستان میں 5 کروڑدرخت لگانے کا ہدف تھا، ہم نے ایک ارب سونامی کے جھوٹے نعرے نہیں لگائے، ہم نے ہردرخت کی مانیٹرنگ کر کے اس کی میپنگ کی ، آسٹریلیاطرزکی ٹیکنالوجی کی انسٹالیشن اس سال مکمل ہوجائے گی۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ٹیکنالوجی بیسڈ فائر کنٹرول فورس بنائی جائےگی، بینک آف پنجاب اس پورےپراسس کی نگرانی کرے گا، ہم نے فاریسٹ لائن کو قبضے سے چھڑوایا، وزیراعلیٰ کا وژن ہے فاریسٹ کور کو بڑھانا اور اس کی حفاظت بھی کرنی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ پی ایچ اوکا پودہ 1399 پر کال کریں تو گھر پر ڈلیوری کیا جاتا ہے، لاہور کے شہریوں کے لئے یہ پودہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا تحفہ ہے، لاہور کے شہری 1399 پر فون کریں آپ کا پودہ آپ کے گھر پہنچایا جائے گا۔

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ رنگ روڈ کے اردگرد 3 لاکھ پودے لگائے جائیں گے، لاہور میں اسموگ کا معاملہ گزشتہ 10 سالوں سے تھا ، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پراسموگ پر قابو پایا جارہا ہے، 7ایئرکوالٹی مانیٹر پنجاب ایئرکوالٹی سسٹم میں نصب ہوچکے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے شہریوں کا فرض ہے، زیادہ سےزیادہ درخت لگائیں، زیادہ درخت لگیں گے توایئرکوالٹی انڈیکس بہترہوگا۔

  • مستقبل میں پانی کی کمی جیسے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے: مریم اورنگزیب

    مستقبل میں پانی کی کمی جیسے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے: مریم اورنگزیب

    لاہور: سینئر وزیر پنجاب  مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ مستقبل میں پانی کی کمی جیسے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ مستقبل میں پانی کی کمی جیسے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، موسمیاتی تبدیلی ایک اہم اور سنگین مسئلہ ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ممالک میں شامل ہے، ماحولیاتی آلودگی ایک اہم مسئلہ ہے، پنجاب میں موسمیاتی تغیر کے مسائل سے نمٹنےکیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    پنجاب کی سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات سے نمٹنے کیلئے پالیسیاں بنانا ضروری ہے، پنجاب میں صنعتوں کی میپنگ کی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اینٹوں کے بھٹوں کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جارہا ہے، ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے بھٹوں کی کوڈنگ کی، ماحول کے تحفظ کیلئے ہنگامی اقدامات کرنا ضروری ہیں۔

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پنجاب میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جارہی ہے، ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے بھٹوں کو مسمار کیا گیا ہے۔

  • کس کی شکایتوں پر علی امین گنڈا پور کو ہٹایا گیا،  مریم اورنگزیب کا بڑا انکشاف

    کس کی شکایتوں پر علی امین گنڈا پور کو ہٹایا گیا، مریم اورنگزیب کا بڑا انکشاف

    لاہور: پنجاب کی سینئروزیر مریم اورنگزیب نے انکشاف کیا بشریٰ بی بی کی شکایتوں پر علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور پنجاب کی سینئروزیر مریم اورنگزیب نے علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی صدارت سے ہٹاکرعلی امین کووفاق کی اکائیوں کو کمزور کرنے کی وفاداری کا انعام دیا گیا ہے۔

    ن لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی فطرت میں کسی کے ساتھ وفاداری ہے ہی نہیں، ایک صوبے کے وزیراعلیٰ کو دوسرے صوبے پر چڑھائی کاحکم دیکر استعمال کر کے فارغ کردیا۔

    انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہر دوست ، کارکن اور ساتھی کو استعمال کر کے ٹشو پیپر کی طرح پھینک دیتا ہے، لوگوں کو ملک کے خلاف سازش کیلئے استعمال کر کے بے یارو مددگار چھوڑ دیتا ہے۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے وفاداری کرنے والوں کی کمر میں چھرا گھونپنے کی روایت پھر دہرائی ہے، بشریٰ بی بی کی شکایتوں پر علی امین گنڈاپورکو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ جس نے جتنی بڑی قربانی دی بانی پی ٹی آئی نے اس سے اتنی ہی بڑی احسان فراموشی کی۔

    سینئیر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ علی مین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کیلئےہر انتشاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، آج کوئی پُرانا دوست ، عہدے دار، ساتھی کارکن بانی پی ٹی آئی ساتھ کھڑا نہیں ہے۔

  • لاسٹ کال ’’لاسٹ فال‘‘ میں تبدیل ہوگئی، پنجاب، لاہور کےعوام کا شکریہ، مریم اورنگزیب

    لاسٹ کال ’’لاسٹ فال‘‘ میں تبدیل ہوگئی، پنجاب، لاہور کےعوام کا شکریہ، مریم اورنگزیب

    پنجاب کی سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاسٹ کال ’’لاسٹ فال‘‘ میں تبدیل ہوگئی، پنجاب اور لاہورکے عوام کا شکریہ۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فرنچائز پی ٹی آئی کا آج دیوالیہ ہوگیا، عوام نے مسترد کردیا، کہا تھا گھر کا معاملہ گھر میں ہی طے کرلیں، پنجاب کی عوام پاکستان اور صوبے کی ترقی کے ساتھ ہیں، الجہاد فساد اور فتنہ کی نذر ہوگیا۔

    سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی، علیمہ باجی دونوں غائب ہیں، جلد علی امین کے غائب ہونے کی خبرآئیگی، بشریٰ بی بی اورعلیمہ دونوں نے بانی پی ٹی آئی کو بھی فارغ کردیا۔

    انھوں نے کہا کہ فتنہ جیل میں بند ہے پہلے ملک لوٹنے پر لگا ہوا تھا اب فساد پھیلانے پر لگا ہوا ہے، ہمیشہ ملک بند کرنے کی بات کی اور ہمیشہ ملک بند کیا۔

    آدھا انقلاب انقلاب سے پہلے گرفتار اور آدھا انقلاب سے پہلے بھاگ گیا، نہ انقلاب آیا نہ بانی چھُوٹا لیکن ایک بات ثابت ہوگئی عوام نے فتنہ، فساد کو چھوڑ دیا۔

    سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک بار پھر حکومت کے صحت، ریلیف پر خرچ ہونے والے وسائل ریاست مخالف دہشتگردی کی نظر ہوگئے، شکر ہے آج کے بعد انقلاب کا تماشہ تو بند ہوگا لیکن ہیں بڑے بےشرم اِن کا کوئی پتہ نہیں۔

  • ’24 نومبر کا احتجاج نند اور بھاوج کی لڑائی ہے’

    ’24 نومبر کا احتجاج نند اور بھاوج کی لڑائی ہے’

    لاہور : سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 24 نومبر کا احتجاج نند اور بھاوج کی لڑائی ہے، نند نے احتجاج کرنا ہے تو لاہور میں کرلے، بھابی نے احتجاج کرنا ہے تو خیبر پختونخوا میں کرلے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں کرتے ہوئے کہا کہ 2014 میں ایک شخص ڈی چوک پر حملہ آور ہوا، ترقی کےعمل کو سبوتاژ کیا گیا لیکن سابق پی ڈی ایم حکومت نے ملک کو دلوالیہ ہونے سے بچایا تھا۔

    سینیئر وزیر کا کہنا تھا کہ آپ نے احتجاج کرنا یا دھرنا دینا ہے تو اپنے صوبےمیں دیں، آج معاشی ترقی کو ایک بار پھر سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    انھوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ 24 نومبر کا احتجاج زمان پارک اور بنی گالہ کی لڑائی ہے، یہ احتجاج نند اور بھاوج کی لڑائی ہے ، نند نے احتجاج کرنا ہے تو لاہور میں کرلے، بھابی نے احتجاج کرنا ہے تو خیبر پختونخوا میں کر لے لیکن ریاست پرحملہ آور ہونا بغاوت ہوتی ہے، یہ سب پی ٹی آئی کا تماشہ ،ڈرامہ ، فریب اور دھوکا ہے۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ انھوں نے چلتے منصوبے بند کر کے ملک کو بھکاری بنا دیا، جہاد جہاد کے نعرے لگائے جا رہے ہیں، ایک قیدی اور مجرم کو چھڑانے کیلئے یلغار کرنے آرہے ہیں۔

  • سرکاری و نجی دفاتر کو آن لائن کرنے کا فیصلہ

    سرکاری و نجی دفاتر کو آن لائن کرنے کا فیصلہ

    لاہور : پنجاب میں اسموگ سے متاثرہ اضلاع میں ماسک کو لازمی قراردے دے گیا اور پچاس فیصد سرکاری ونجی دفاتر کو بھی آن لائن کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت سےآنےوالی ہواؤں سے ملتان، لاہور،قصور ، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ شہرسب سے زیادہ متاثر ہوئے، اسموگ کےمعاملے پرآج بھارتی پنجاب کوخط فارن آفس چلا جائے گا۔

    تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فصلوں کے جلانے کے قانون کو تبدیل کر رہے ہیں ، لوگ فصلیں جلانے کے بعد گرفتار تو ہوتے ہیں لیکن پھر رہا ہو جاتے ہیں لیکن اسموگ کے خلاف بھر پور کام ہو رہا ہے تاہم سرحدی علاقوں میں اسموگ کے خاتمے کے لیے ملکر کام کرنا ہوگا۔

    مزید پڑھیں :اسموگ کی خطرناک صورتحال ، گرین لاک ڈاؤن کی مدت بڑھانے پر غور

    انھوں نے کہا کہ گزشتہ روزاسموگ سے متاثرہ 900مریض داخل ہوئےتھے، ہر صورت ماسک کا استعمال کریں ورنہ آپ متاثر ہو سکتے ہیں۔

    سینیئر وزیر  نے بتایا کہ سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر میں نصف حاضری ہوگی، سرکاری اورغیرسرکاری دفاتر کا کچھ اسٹاف ورک فرام ہوم کام کرے گا۔

  • 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ ملک میں فساد چاہتا ہے، مریم اورنگزیب

    9 مئی کا ماسٹر مائنڈ ملک میں فساد چاہتا ہے، مریم اورنگزیب

    لاہور: پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ ملک میں فساد چاہتا ہے۔

    مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں تصادم کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر ہر ہفتے پنجاب پر لشکر کشی کی جاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر غنڈہ گردی کرتے ہیں لیکن احتجاج کے نام پر دہشتگردی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس پر پتھراؤ کیا جا رہا ہے، خیبر پختونخوا کے وسائل فساد کیلیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت ملک میں امن اور ترقی کے دشمن ہیں لیکن عوام کا شکریہ جو روز اس فتنہ مائینڈ سیٹ کو مسترد کر رہی ہے اور اپنی ترقی کا ساتھ دے رہی ہے۔

    سینیئر وزیر نے کہا کہ لاہور میں جلسہ لاہور کے لوگوں نے مسترد کر دیا جبکہ راولپنڈی کا جلسہ راولپنڈی کے لوگوں نے مسترد کر دیا۔

  • 200 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

    200 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

    لاہور : 200 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، جس سے مشکلات میں کمی آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب میں بجلی بلوں میں ریلیف کی تفصیلات جاری کردیں۔

    جس میں بتایا کہ 201سے500یونٹ تک کے صارفین کو ریلیف پہنچنا شروع ہوگیا ہے، 5 بجلی کمپنیوں کے 35 لاکھ 16 ہزار 877صارفین کوریلیف دیاگیا، جن میں لاہور،ملتان،فیصل آباد،گوجرانوالہ،اسلام آبادکی بجلی کمپنیاں شامل ہیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے 200 یونٹ تک کے صارفین کو 50ارب کا ریلیف دیا، 5کمپنیوں کی جانب سےریلیف والےبلوں کی پرنٹنگ ، ترسیل کاعمل جاری ہے۔

    سینئر وزیر نے کہا کہ شمسی توانائی سےعوام کومستقل ریلیف دینےکااگلا مرحلہ جلدشروع کریں گے، 200یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کومفت سولرسسٹم فراہم کریں گے، 201 سے 500 یونٹ تک صارفین کوبلاسودسولرسسٹم آسان اقساط پرملےگا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کومزیدریلیف دیں گے،ہرناممکن کوممکن کرنانوازشریف کی روایت ہے، نوازشریف دورکی سستی روٹی،بجلی کوبانی پی ٹی آئی نےمہنگاکیا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ مہنگائی پرقوم کامجرم بانی پی ٹی آئی ہے،ہم چیزیں دوبارہ سستی کررہےہیں، نواز شریف نےآئی ایم ایف کو خدا حافظ کہا، بانی پی ٹی آئی کی معاشی تباہی کی وجہ سےدوبارہ آئی ایم ایف کی ضرورت پڑی۔

  • روئیں، چیخیں یا پٹیں این آراونہیں ملنا ، مریم اورنگزیب

    روئیں، چیخیں یا پٹیں این آراونہیں ملنا ، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : سینئروزیرمریم اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی کو پیغام دیا ہے کہ روئیں، چیخیں یاپٹیں این آراونہیں ملنا،کیس ختم نہیں ہوں گے اور جواب دینا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی اقتدارکےمنگتےہیں، وی اب خودغلط فہمی کاشکار ہیں سب ان کی اصلیت سمجھ چکے، انھوں نے جھوٹ بول کر4سال کوغلط فہمیوں کاشکاربنایا، انھوں نے سائفرلہرایا،امریکاکانام لےکرغلط فہمیوں کاشکار بنایا۔

    سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی این آراوکی بھیک مانگ رہا ہے جو نہیں ملنا، روئیں،چیخیں یاپٹیں این آراونہیں ملنا،کیس ختم نہیں ہونگےجواب دینا پڑے گا۔

    انھوں نے سوالات کئے کہ 9 مئی کس فرد کے خلاف تھا؟،ایئر بیس پرحملہ کس فردکیخلاف تھا؟ کرنل شیر خان کا مجسمہ توڑنا کس فرد کے خلاف تھا؟ ریڈیو پاکستان اورفوجی تنصیبات پہ حملہ کس فرد کے خلاف تھا؟،مریم اورنگزیب

    سینئر وزیر نے مزید کہا کہ قائداعظم ہاؤس ،جی ایچ کیو پرحملہ ادارے کیخلاف نہیں تو کس فرد کے خلاف تھا؟ ملک کے ڈیفالٹ، معیشت کی تباہی ،مہنگائی کا طوفان لانا کس فرد کے خلاف تھا؟

  • مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال کو ’ڈائٹ پلان‘ قرار دے دیا

    مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال کو ’ڈائٹ پلان‘ قرار دے دیا

    لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر اور ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال  کو ’ڈائٹ پلان‘ قرار دے دیا۔

    صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دوپہر تین بجے شروع ہونے والی بھوک ہڑتال شام سات بجے تک اختتام پذیر ہونے والا ڈائٹ پلان ہے، دوپہر کا کھانا کھا کر شام کے کھانے سے پہلے ختم ہونے والی بھوک ہڑتال ڈھونگ اور مذاق ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 9 مئی  کے مجرم کیلئے 4 گھنٹے کا  ’ڈائٹ پلان‘ ہی فالو کیا جا سکتا ہے، قومی تنصیبات، شہدا کی بے حرمتی، قائدِ اعظم کے گھر کو جلایاگیا، پولیس، رینجرز کے سر پھاڑنے کا اعتراف کرنیوالے سزا کے مستحق ہیں بھوک ہڑتال کے نہیں۔