Tag: مریم اورنگزیب

  • اسمبلی میں بابر اعوان کے بیان پر لیگی رہنما طیش میں آ گئے، مریم اورنگزیب کے لقمے

    اسمبلی میں بابر اعوان کے بیان پر لیگی رہنما طیش میں آ گئے، مریم اورنگزیب کے لقمے

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران  بابر اعوان کے بیان پر لیگی رہنما افضل کھوکھر طیش میں آ گئے، بابر اعوان کو جواب دیتے ہوئے ان کو مریم اورنگزیب نے بھی بار بار لقمے دیے۔

    تفصیلات کے مطابق اسمبلی میں بات کرتے ہوئے لیگی رہنما افضل کھوکھر نے کہا بابر اعوان بار بار کہہ رہے ہیں کہ یہ قبضہ گروپ ہیں، وہ کمیٹی میں ثبوت لائیں، میں بھی ثبوت لاؤں گا۔

    افضل کھوکھر جب بات کر رہے تھے تو اس دوران ان کی مدد کرنے کے لیے لیگی رہنما مریم اورنگزیب بھی میدان میں آ گئیں، انھوں نے افضل کھوکھر کو خوب لقمے دیے۔ دل چسپ امر یہ ہے کہ مریم اورنگزیب اپنے دیے گئے جملوں پر شور بھی کرتی رہیں۔

    افضل کھوکھر نے کہا جس زمین کو واگزار کرایا گیا وہ زمین ہم نے خریدی ہے، ہم اس زمین کے چوتھے خریدار ہیں، قبضے والی جگہوں پر بیٹیوں کے گھر نہیں بنائے جاتے۔

    عین اسی وقت مریم اورنگزیب نے انھیں لقمہ دیا کہ زمان پارک بنایا جاتا ہے، جس پر افضل کھوکھر نے مائک میں یہی بات کہہ دی اور مریم اورنگزیب نے اس پر ڈیسک بجا کر شور کیا۔

    افضل کھوکھر بنی گالہ کا ذکر کرنے لگے تو مریم اورنگزیب نے پھر لقمہ دیا کہ میں نے اپنی بہنوں کو سرکاری فنڈ سے سلائی مشینیں نہیں لے کر دیں۔ اس پر بھی انھوں نے خود ہی شور مچایا۔ افضل کھوکھر نے کہا بابر اعوان صاحب آپ ہی بتائیں کہ اگر آپ جھوٹے نکلتے ہیں، اگر آپ غلط ثابت ہوتے ہیں تو کون جواب دے گا اس کا۔

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں بابر اعوان نے کہا تھا کہ حکومت ہر پارلیمانی رکن کے قانونی حقوق کا احترام کرتی ہے، لیکن سرکاری زمین پر قبضے کی کوئی قانون اجازت نہیں دیتا، 45 کینال سرکاری زمین سے قبضہ ختم کرایا گیا، یہ معاملہ عدالت میں ہے اسمبلی مداخلت نہیں کر سکتی۔

    انھوں نے مزید کہا لاہور ہائی کورٹ کو حکومت نے آگاہ کیا کہ یہ سرکاری زمین ہے، عدالت نے اس معاملے کو نمٹا دیا تھا، عدالت نے اس حوالے سے کوئی حکم امتناع جاری نہیں کیا تھا۔

  • مریم اورنگزیب کا فارن فنڈنگ کیس اوپن کرنے کےدعوے پرعمل کرنے کا چیلنج

    مریم اورنگزیب کا فارن فنڈنگ کیس اوپن کرنے کےدعوے پرعمل کرنے کا چیلنج

    لاہور : مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فارن فنڈنگ کیس اوپن کرنے کےدعوے پرعمل کرنے کا چیلنج کردیا اور کہا عوام انتظار کر رہے ہیں،وزیراعظم اپنے اعلان پر کب عمل کریں گے؟

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فارن فنڈنگ کیس اوپن کرنے کےدعوے پرعمل کرنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کومزیدبیوقوف نہیں بنایاجاسکتا،عمران صاحب 24گھنٹےگزرچکےہیں، الیکشن کمیشن میں کیس کاریکارڈ اوپن کرنے کی درخواست نہیں کی،مریم اورنگزیب

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں کیس کی کھلی سماعت کی درخواست دیں، عوام انتظار کر رہے ہیں، اپنے اعلان پر کب عمل کریں گے؟ فارن فنڈنگ کیس کا تمام ریکارڈ عوام کے سامنے لانے کا حکم دیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے وزیرستان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں پارٹی سربراہوں کو بٹھا کر اوپن سماعت ہونی چاہیئے، چیلنج کرتا ہوں سیاسی فنڈ ریزنگ صرف تحریک انصاف نے کی ، فارن فنڈنگ کیس ٹی وی پر براہ راست دکھایا جائے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانیوں کےبھیجےگئےترسیلات زرسےملک چلتاہے، میں نے شوکت خانم کی فنڈنگ سمندرپارپاکستانیوں سےکی، ان جماعتوں کومعلوم ہے اورمجھے بھی پتا ہے فارن فنڈنگ کیاہے، کئی ملک ان جماعتوں کو پیسے دیتے رہے، ان ممالک سے تعلقات کی وجہ سےمیں بتا نہیں سکتا۔

  • عوام منصوبہ بندی کر چکے، مریم اورنگزیب کا وزیر اعظم کی صحافیوں سے گفتگو پر رد عمل

    عوام منصوبہ بندی کر چکے، مریم اورنگزیب کا وزیر اعظم کی صحافیوں سے گفتگو پر رد عمل

    لاہور: ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا وزیر اعظم کی صحافیوں سےگفتگو پر رد عمل آ گیا، انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف عوام منصوبہ بندی کر چکے، اپوزیشن نہیں وزیر اعظم اپوزیشن سے این آر او مانگ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی اپوزیشن اور ملکی حالات پر سینئر صحافیوں کے ساتھ اہم گفتگو پر ترجمان ن لیگ نے رد عمل میں کہا کہ آپ ایک نہیں 100 نیب بنا لیں،گھر تو جانا ہوگا، عمران صاحب چھپ چھپ کے اپوزیشن سے این آر او مانگ رہے ہیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا اپوزیشن کی کسی جماعت کا فارن فنڈنگ کا کیس الیکشن کمیشن میں نہیں چل رہا، مضبوط معیشت کا جنازہ نکال دیا گیا ہے جس پر عوام وزیر اعظم کے خلاف منصوبہ بندی کر چکے ہیں۔

    انھوں نے کہا عوام آٹا، چینی، ووٹ، بجلی اور دوائی چوروں کے خلاف منصوبہ بندی کر چکی ہے، پی ڈی ایم ملک میں انتشار پھیلا نہیں ختم کر رہی ہے۔

    اپوزیشن سے زیادہ پُر اعتماد ہوں، انھوں نے استعفے دیے تو الیکشن کرا دیں گے: وزیر اعظم

    ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ آج آئی ایم ایف میں تاخیر سے جانے کی غلطی تسلیم کی گئی ہے، جلد آٹا چینی چوری، بجلی،گیس، دوائی چوری، معیشت اور روزگار کو تباہ کرنے کی غلطیاں بھی تسلیم کر لی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ آج وزیر اعظم نے سینئر کالم نگاروں کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ اپوزیشن ملک میں انتشار پھیلا رہی ہے، میں اپوزیشن سے زیادہ پُر اعتماد ہوں، اپوزیشن نے استعفے دیے تو ہم الیکشن کرا دیں گے، اگر ان کو این آر او دیا تو یہ ملک کے ساتھ غداری ہوگی، آج ان کے مطالبات مان لوں تو یہ ہر احتجاج ختم کر دیں گے۔

  • شہباز گل کا مریم اورنگزیب اور مریم صفدر کو مناظرے کا چیلنج

    شہباز گل کا مریم اورنگزیب اور مریم صفدر کو مناظرے کا چیلنج

    لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مریم اورنگزیب اور مریم صفدر کو مناظرے کا چیلنج دے دیا اور کہا سن رکھا تھا کرپشن کے پیسے سے پرورش بری ہوتی ہے، کل اس پر یقین ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا مریم اورنگزیب یا مریم صفدر جب چاہیں جہاں چاہیں، مناظرے کو تیار ہوں، جن کے بزرگ بریف کیسوں میں پیسے بانٹتے رہے ان سے کیا مناظرہ ہو سکتا ہے۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ سن رکھا تھا کرپشن کے پیسے سے پرورش بری ہوتی ہے، کل جب اس بدبخت نے میری مری ہوئی ماں کو گالی دی تواس پریقین ہو گیا۔

  • ایف اے ٹی ایف بل کو اپوزیشن کے علاوہ کسی نے سنجیدہ نہیں لیا: مریم اورنگزیب

    ایف اے ٹی ایف بل کو اپوزیشن کے علاوہ کسی نے سنجیدہ نہیں لیا: مریم اورنگزیب

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے ایک الزام کے جواب میں‌ کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف بل کو اپوزیشن کے علاوہ کسی نے سنجیدہ نہیں لیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج معاون خصوصی شہزاد اکبر کی نیوز کانفرنس کے بعد مریم اورنگ زیب نے میڈیا سے گفتگو میں الزام لگایا کہ حکومت کو یہ بھی نہیں معلوم ایف اے ٹی ایف بل میں کیا تھا، حکومت خود چاہتی ہے پاکستان گرے لسٹ میں رہے، بل کو اپوزیشن کے علاوہ کسی نے سنجیدہ نہیں لیا۔

    مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا جن منصوبوں پر تختیاں لگائی جا رہی ہیں وہ نواز شریف کے منصوبے ہیں، عبرت کا نشان بنانا ہے تو یاسمین راشد کو بنائیں، جو ڈاکٹرز نواز شریف کا علاج نہ کر سکے تھے ملک کے اندر، انھیں عبرت کا نشان بنائیں۔

    منی لانڈرنگ کے الزام پر پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالا گیا: شہزاد اکبر

    ترجمان نے کہا جہانگیر ترین کو بلایا جائے جنھیں رات کے اندھیرے میں باہر بھیجا گیا، چینی چوروں کو حکومت نے جہاز میں بٹھا کر روانہ کیا، نواز شریف تو حکومت کی اجازت سے باہر گئے ہیں، جو لوگ جھوٹے مقدمات بھگت چکے ہیں وہ این آر او نہیں چاہتے۔

    واضح رہے کہ آج لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا کہ منی لانڈرنگ کو تحریک انصاف پوری دنیا کی طرح دیکھتی ہے، منی لانڈرنگ تمام جرائم کی ماں ہے، ہر جرم کے پیچھے منی لانڈرنگ ہوتی ہے جو بہت سنگین ہے، لیکن اپوزیشن کا اس بارے میں خیال کچھ اور ہے، اپوزیشن کے نزدیک منی لانڈرنگ کوئی سنگین جرم نہیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا نواز شریف کی حیثیت سزا یافتہ مفرور شخص کی ہے، ان کے مفرور ہونے سے متعلق برطانیہ کو بھی آگاہ کیا گیا، ایسا شخص لندن کی سڑکوں پر گھوم پھر رہا اور مزے اڑا رہا ہے، انھیں واپس لانے کے لیے تمام قانونی طریقے اختیار کیے جائیں گے۔

  • ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب میں کرونا وائرس کی تشخیص

    ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب میں کرونا وائرس کی تشخیص

    اسلام آباد: ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    طاہرہ اورنگزیب ن لیگ کی سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ہیں، دونوں کے سیمپلز این آئی ایچ بھجوائے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کرونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔

    ذرائع ن لیگ کا کہنا تھا کہ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی تھی، اس کے علاوہ دیگر رہنماؤں شہباز شریف، احسن اقبال اور رانا ثنااللہ نے ٹیسٹ کیلئے بھی نمونے دے دیے ہیں۔

    مزید پڑھیں: شاہد خاقان عباسی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، خود کو قرنطینہ کرلیا

    یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیر مقام میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، ن لیگی رہنما نہال ہاشمی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

    پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما عطا اللہ تارڑ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت منظور چیمہ کورونا وائرس کے سبب انتقال کر گئے۔

    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاہین رضا پہلی سیاستدان ہیں جن کا کووڈ 19 کے باعث انتقال ہوا، سندھ کے صوبائی وزیر برائے کچی آبادی مرتضیٰ بلوچ بھی کورونا وائرس کے سبب انتقال کر گئے تھے۔

  • عثمان ڈار کی مریم اورنگزیب کو ٹائیگر فورس میں شمولیت کی دعوت

    عثمان ڈار کی مریم اورنگزیب کو ٹائیگر فورس میں شمولیت کی دعوت

    اسلام آباد : معاون خصوصی عثمان ڈار نے مریم اورنگزیب کو ٹائیگر فورس میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا فورس میں 25 ہزار کے قریب قوم کی بہادر لڑکیاں رجسٹرڈ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے ٹائیگرزفورس میں پیسےتقسیم کےالزام پر معاون خصوصی عثمان ڈار نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لیگی رہنماؤں کی جانب سے جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری ہے، مریم اورنگزیب کے ٹائیگر فورس کو پیسے دینے کے بیان پر حیران ہوں۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ن لیگ کیوں سمجھتی ہے نوجوانوں کو پیسے دے کرہی کام لیا جاسکتا ہے، 10 لاکھ نوجوان قومی جذبے کے تحت ٹائیگرز فورس میں شامل ہوئے، ن لیگ خود پیسوں کی تقسیم کا مائند سیٹ رکھتی ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ ٹائیگر فورس میں 25 ہزار کے قریب قوم کی بہادر لڑکیاں رجسٹرڈ ہیں، مریم اورنگزیب کو بھی دعوت دیتا ہوں بغیر پیسوں کے رجسٹریشن کرائیں، مریم اورنگزیب بتائیں کس علاقے میں ٹائیگرزفورس کو لیڈ کرنا چاہتی ہیں؟

    ان کا کہنا تھا کہ آپ خود دیکھیں ٹائیگرزفورس کس طرح خدمت کےجذبےسےمیدان میں اتری۔

  • طلبہ مارچ کے شرکا کے خلاف ایف آئی آر پر پی پی، ن لیگ کا ردِ عمل

    طلبہ مارچ کے شرکا کے خلاف ایف آئی آر پر پی پی، ن لیگ کا ردِ عمل

    لاہور: طلبہ مارچ کے منتظمین اور شرکا کے خلاف لاہور پولیس کی جانب سے ایف آئی آر پر مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے ردِ عمل دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ یہ ایف آئی آر واپس لی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان ن لیگ مریم اورنگ زیب نے وزیر اعظم عمران خان کے طلبہ تنظیموں سے متعلق ٹویٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ اور اساتذہ کے خلاف ایف آئی آر واپس لینے کا حکم دیا جائے، گرفتار افراد رہا کیے جائیں، طلبہ اور اساتذہ کے خلاف کارروائیاں بند کی جائیں۔

    مریم اورنگ زیب نے کہا کہ طلبہ اور اساتذہ کا اظہار رائے کا حق سلب کرنا آمرانہ رویہ ہے، حکومتی ٹیم ہر اختلافی آواز بند کر رہی ہے، وزیر اعظم کے ٹویٹر اور حکومتی عمل میں تضاد پایا جاتا ہے، پر امن طلبہ اور اساتذہ پر جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

    دوسری طرف پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے طلبہ مارچ کے منتظمین کے خلاف ایف آئی آر کی مذمت کی ہے، انھوں نے کہا کہ پر امن مارچ کے طلبہ کے خلاف مقدمے کا اندراج ریاستی جبر ہے، حکومت فوری طور پر مارچ منتظمین پر درج ایف آئی آر واپس لے، ترقی پسند طلبہ کے مارچ سے رجعت پسند قوتیں بوکھلا گئی ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں مال روڈ پر طلبہ نے یک جہتی مارچ کیا تھا، جس کے دوران عالمگیر وزیر نے اشتعال انگیز تقریر کی تھی، جس کے بعد طلبہ کو اکسانے کے الزام میں عالمگیر وزیر کو گرفتار کیا گیا، اور عالمگیر وزیر سمیت 300 طلبہ کے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کیا گیا۔

  • سیلکٹڈ نااہل وزیراعظم اڈیالہ میں بند ہے، مریم اورنگزیب کی زبان پھسل گئی

    سیلکٹڈ نااہل وزیراعظم اڈیالہ میں بند ہے، مریم اورنگزیب کی زبان پھسل گئی

    لاہور: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جوش میں آکر اپنے ہی لیڈر کو بہت کچھ کہہ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں کہ ان کی زبان پھسل گئی اور انہوں نے کہا کہ سیلکٹڈ نااہل وزیراعظم اڈیالہ میں بند ہے۔

    انہوں نے نواز شریف کو چھوٹی ذہنیت کا شخص اور نالائق بھی قرار دیا اور جب غلطی کا احساس ہوا تو وہ اپنے سر پر ہاتھ رکھ کر خاموش رہیں۔

    یہ پڑھیں: لاہور: عظمیٰ بخاری کی زبان پھسل گئی، گو نواز گو کہہ ڈالا

    مریم اورنگزیب کی میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کے ساتھ ن لیگ کی رہنما سائرہ افضل تارڑ ودیگر بھی موجود تھے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے احتجاج کے دوران ’گو نواز گو‘ کا نعرہ لگادیا تھا۔

    بعد ازاں احساس ہونے پر نعرہ روک دیا اور قریب کھڑی ساتھی اراکین ان کی طرف دیکھ کر مسکرا دیں۔ مظاہرے میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف بھی شریک تھے۔

  • عرفان صدیقی کو چودہ روزہ ریمانڈ پراڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

    عرفان صدیقی کو چودہ روزہ ریمانڈ پراڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کو چودہ روزہ ریمانڈ پراڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق دور حکومت میں اعلیٰ‌عہدوں پر فائز رہنے والے صحافی اور کالم نگار کو اڈیالہ جیل بھیجا گیا ہے.

    اسلام آباد کی عدالت نےعرفان صدیقی کی کرایہ داری ایکٹ کیس میں بریت کی استدعامسترد کردی، بعد ازاں انھیں کرائے داری ایکٹ کی خلاف ورزی پرگرفتارکرلیا گیا.

    وکلا صفائی نےعرفان صدیقی کی ضمانت کے لئے درخواست بھی دائر کی، جس پر مجسٹریٹ نے پولیس سے پیرتک جواب طلب کرلیا۔ پیر 29 جولائی کو میاں‌ صاحب کے مشیر عرفان صدیقی کی ضمانت پرفیصلہ ہوگا۔

    ن لیگ کا ردعمل

    اس واقعے پر ن لیگ کا ردعمل بھی سامنے آگیا، مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج عرفان صدیقی کو نہیں، پورے پاکستان کے اساتذہ اور صحافیوں کو ہتھکڑی لگی ہے.

    انھوں نے کہا کہ عرفان صدیقی کےبیٹےنےبیس جولائی کومکان کرائے پر دیا اور تین دن میں کرایہ نامہ رجسٹرنہ کرانے پرعرفان صدیقی کو گرفتارکرلیا گیا۔

    فردوس عاشق اعوان کا موقف

    معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت کا مقدمے سے کچھ لینا دینا نہیں، ایسے واقعات کو حکومت سے جوڑنےکی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔

    انھوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ عرفان صدیقی اوراہلخانہ سےکوئی زیادتی نہ ہو،آئی جی سے ایف آئی آر منگوائی ہے۔