Tag: مریم اورنگزیب

  • سی پیک مواقع کا نیا افق ہے،اس سے خطے میں ترقیاتی انقلاب آرہا ہے،مریم اورنگزیب

    سی پیک مواقع کا نیا افق ہے،اس سے خطے میں ترقیاتی انقلاب آرہا ہے،مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سی پیک مواقع کانیاافق ہے،اس سے خطےمیں ترقیاتی انقلاب آرہا ہے، دہشت گردی کےخلاف پاکستان نے بیش بہاقربانیاں دیں، دہشت گردی کے واقعات میں 92فیصد کمی آچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے جنوبی ایشیا میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کاموضوع انتہائی اہم اورکلیدی ہے، کانفرنس کی میزبانی باعث مسرت ہے، شرکا کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، میڈیا کی اہمیت کو جھٹلایا نہیں جاسکتا، حالات بدلنے کیساتھ میڈیا کی ذمے داریاں بدل رہی ہیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آبادی بڑھنے سے دستیاب وسال پر دباؤ بڑھتا ہے، پانی کی دستیابی جنوبی ایشیائی خطے کا اہم مسئلہ ہے، مسائل کے حل کیلئے مسائل پر بات چیت ضروری ہے۔

    وزیرمملکت نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہورہی ہے، علاقائی مسائل کے حل کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے، پاکستان میں میڈیا نے کئی چیلنجز کا سامنا کیا، عوامی روابط کے فروغ سے مسائل میں کمی آسکتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کےساتھ ساتھ اداروں کا ارتقا بھی ہورہاہے، جھوٹی خبروں کا خاتمہ دنیا بھر میں موضوع بحث ہے، سی پیک مواقع کا نیا افق ہے،اس سے خطے میں ترقیاتی انقلاب آرہا ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف پاکستان نے بیش بہاقربانیاں دیں، دہشت گردی کے واقعات میں 92فیصد کمی آچکی ہے، پاکستان میں مثبت تبدیلیوں کو پائیدار بنانا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف ملک سےباہرجاتےہیں تومخالفین خوش ہوتےہیں،مریم  اورنگزیب

    نوازشریف ملک سےباہرجاتےہیں تومخالفین خوش ہوتےہیں،مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف ملک سےباہرجاتےہیں تومخالفین خوش ہوتےہیں، مخالفین کولگتاہےمیاں صاحب شایداب واپس نہیں آئیں گے، نوازشریف کےواپس آنےسےمخالفین کی توقعات پوری نہیں ہوتی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر وزیر مملکت برائے اطلاعات  و نشریات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واجدضیا نے نوازشریف پرجتنےالزامات لگائےانہیں جھوٹاثابت کیا،نوازشریف ملک سےباہرجاتےہیں تومخالفین خوش ہوتےہیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مخالفین کولگتاہےمیاں صاحب شایداب واپس نہیں آئیں گے، نوازشریف کےواپس آنےسےمخالفین کی توقعات پوری نہیں ہوتیں۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ لاڈلہ جس نےپی ٹی وی پارلیمنٹ پرحملہ کیااسےاستثنیٰ مل جاتاہے، جس کی کرپشن دنیامیں مشہورہےاس کاریکارڈنیب سےغائب ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کوبیماراہلیہ کی عیادت کیلئےبھی استثنیٰ نہیں ملتا، استثنیٰ نہ ملنابنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں توکیاہے ، نوازشریف بیماراہلیہ اورمریم نوازبیماروالدہ کوچھوڑکرپیشی کیلئےآئے، مخالفین جوخوداستثنیٰ کےپیچھےچھپتےہیں سیاست نہیں کرسکتے۔


    مزید پڑھیں : نواز شریف کو صرف الزامات پر نکالا گیا ثابت کچھ نہیں ہوا، مریم اورنگزیب


    یاد رہے چند روز قبل ایک تقریب سے خطاب میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑے منصوبے نواز شریف نے مکمل کیے، انہیں جن الزامات پر نکالا گیا ان میں سے ایک بھی ثابت نہیں ہوا۔

    اس سے قبل بھی  مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ساتھ والی عدالت سے لاڈلے کو استثنیٰ مل گیا جبکہ شوہر اوربیٹی عیادت کے لیے جانا چاہتے ہیں مگر اجازت نہیں دی جا رہی۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جھوٹ بولنےکے دورے پڑتے ہیں، خیبرپختونخواہ میں کسی اسپتال اوراسکول کی حالت بہتر نہیں ہے، 2013 سے عمران خان کا جھوٹ اور الزامات کا وتیرا نہیں بدلا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عدالتی خبروں کا زاویہ کون تبدیل کررہا ہے؟ مریم اورنگزیب کا نام زیرگردش

    عدالتی خبروں کا زاویہ کون تبدیل کررہا ہے؟ مریم اورنگزیب کا نام زیرگردش

    اسلام آباد : عدالتوں میں زیرسماعت شریف خاندان کے مقدمات سے متعلق غلط خبروں کی بازگشت سپریم کورٹ تک جا پہنچی، معاملے کے پیچھے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا نام آگیا، وزیراطلاعات مبینہ طور پر خبر کا زاویہ تبدیل کرنے کی ہدایات دیتی تھیں۔

    ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مختلف اخبارات میں ہائی کورٹ کے فیصلے کے برعکس خبر شائع ہونے کا ذکر کرتے ہوئے جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی آرڈر پڑھ لیں عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کی تقاریر پر کب پابندی عائد کی؟ جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ کورٹ رپورٹر غلط خبریں نہیں دے سکتا۔

    اس سے قبل اے آروائی نیوز نے مخصوص واٹس ایپ گروپ کی نشاندہی کچھ عرصہ پہلے کردی تھی، ذرائع کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں حکومت کے من چاہے نمائندوں کا مخصوص واٹس ایپ گروپ سرگرم ہے۔

    معاملے کے پیچھے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا نام آگیا، ذرائع کہتے ہیں کہ مریم اورنگزیب خبروں کا زاویہ بدلنے کے لیے بھی ہدایات دیتی رہی ہیں۔

    عدالت میں کارروائی کچھ ہوئی اور میڈیا پر خبریں کچھ اور دکھائی گئیں، مرضی کی خبر کیسے چلانی ہے؟ اس حوالے سے مخصوص واٹس ایپ گروپ پر مریم اورنگزیب ہدایات دیتی تھیں۔

    اس گروپ پر مریم اورنگزیب کی ہدایت موجود ہے کہ خبرکا اینگل پسند نہیں آیا کچھ نیا لاؤ،اس مخصوص واٹس ایپ گروپ کے ذریعے من پسند خبریں میڈیا میں فیڈ کرائی جاتی ہیں۔

    مزید پڑھیں: عدالتی حکم میں نوازشریف اور مریم نواز کی تقاریر پر پابندی کا ذکر نہیں، چیف جسٹس

    واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے نوازشریف اور مریم نواز کی تقاریر پر پابندی کی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہائی کورٹ کے فیصلے میں تقریر نشر کرنے کی پابندی کا کہیں تذکرہ ہی نہیں ہے۔

    جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ یہ بات ناقابلِ تسلیم ہے کہ عدالتی رپورٹر غلط خبر دے سکتا ہے کسی نے اصل خبر کو تبدیل کر کے یہ خبر میڈیا کو دی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • چیف جسٹس کا وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کو پیمرا کمیٹی سے نکالنے کاحکم

    چیف جسٹس کا وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کو پیمرا کمیٹی سے نکالنے کاحکم

    اسلام آباد : سپریم کورٹ میں میڈیا کمیشن سے متعلق کیس میں چیف جسٹس نے چیرمین پیمرا کا انتخاب کرنے والی سات رکنی کمیٹی سے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کو نکالنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں میڈیا کمیشن کیس کی سماعت ہوئی، سماعت میں چیف جسٹس نے کہا کہ مریم اورنگزیب آج کل بیانات دےرہی ہیں کمیٹی سےنکال دیں۔

    چیف جسٹس کے حکم پر چیرمین پیمرا کا انتخاب کرنے والی کمیٹی سے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کو نکال دیا گیا۔

    سپریم کورٹ نےچیئرمین پیمرا کیلئے سرچ کمیٹی تشکیل دے دی اور وزیراطلاعات کی جگہ سیکریٹری اطلاعات کوکمیٹی کا ممبربنا دیا گیا، کمیٹی میں سرتاج عزیز،عارف نظامی،حمیدہارون، میاں عامرمحمود شامل ہیں۔

    سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ کمیٹی 3ہفتےمیں اپنی سفارشات مرتب کرے۔

    چیف جسٹس نے حامد میر سے استفسار کیا سرچ کمیٹی کی تشکیل سےمطمئن ہیں، مجھے توکمیٹی ممبران موزوں اوراچھےلگ رہے ہیں، جس پر حامدمیر نے جواب میں کہا کہ کمیٹی سےمطمئن ہوں۔

    سپریم کورٹ نے ہدایت کی تمام لوگ بیٹھ کرپیمراآرڈیننس میں ترمیم پراتفاق رائےقائم کریں اور ایک ہفتےکےبعدمجوزہ ترامیم عدالت میں پیش کی جائے۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ جعلی خبروں کوریگولیٹ کرنانہایت ضروری ہے، جس پر جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس میں کہا کہ پیمرا قانون کا آرٹیکل 5بڑا اوپن ہے، حکومت کو آرٹیکل5 کے اختیار کے استعمال کا حق ہے۔

    جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ چیئرمین پیمراپروفیشنل اورآزادہوناچاہیے، پیمراکے بورڈ ممبران کی تشکیل بھی بہتر ہونی چاہیے، جس پر صحافی حامدمیر نے کہا کہ پیمرابورڈسےمتعلق ترمیمی مسودہ تیارکیاہے، مجوزہ مسودےمیں آرٹیکل5میں ترمیم کی تجویزدی ہے۔

    چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ لالو پرشاد سے متعلق میری معلومات غلط تھی، میری معلومات غلط تھی لالوپرشادلاگریجویٹ ہیں۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل راناوقار نے عدالت کو بتایا کہ میڈیاکمیٹی میں آزادلوگ ہیں، جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ آزاد لوگ ہیں ہمارے ساتھ مذاق نہ کریں۔

    چیف جسٹس نے ججز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی شیرکومیں نہیں جانتا،یہ ہیں اصل شیر، میر صاحب آپ بھی دیکھیں گے،آپ کے یہ شیرکام کریں گے، اتنا احترام ضرورکریں جتنا کسی بڑے کا کیا جانا چاہیے، کسی کی تذلیل مقصودنہیں،نعرےنااہلی کیس کےبعدہی لگے۔

    جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ خواتین کوشیلٹرکےطور پرسامنے لے آتے ہیں، غیرت ہوتی توخودسامنےآتے، بات اب زبان سےبڑھ گئی ہے، میڈیاکی آزادی عدلیہ سےمشروط ہے، عدلیہ کمزورہوگی تومیڈیانہیں ملک کمزورہوگا، ہماری بات ٹھیک نہیں تو بولنا بھی بند کر دیں گے۔

    بعد ازاں میڈیاکمیشن کیس کی سماعت پیرتک ملتوی کردی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نااہلی کے فیصلے سے نوازشریف کی سیاست کا وہ دورشروع ہوا جس سے مخالفین کو ڈرنا چاہئے،مریم اورنگزیب

    نااہلی کے فیصلے سے نوازشریف کی سیاست کا وہ دورشروع ہوا جس سے مخالفین کو ڈرنا چاہئے،مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کیخلاف ایک اورکیس کافیصلہ سنادیاگیاہے،نااہلی کے فیصلے سے نواز شریف کی سیاست کا وہ دورشروع ہوا جس سے مخالفین کو ڈرنا چایئے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کور‌ٹ کے باہر وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی تاحیات نااہلی کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا نوازشریف کیخلاف ایک اورکیس کافیصلہ سنادیاگیاہے، یہ وہی فیصلہ ہے جس پر ذوالفقار بھٹو کو پھانسی دی گئی تھی، یہ وہی فیصلہ جس پر بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا تھا۔

    عدلیہ پرتنقید کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج ایک مرتبہ پھرمنتخب وزیراعظم کیخلاف فیصلہ سنایاگیا،یہ فیصلہ علی بابااور40چوروں کی کہانی بیان کرتاہے، اس فیصلے کا ٹرائل ہورہاہے، جوٹرائل سے پہلے ہی آگیا ہے، وہ فیصلہ آج بھی نیب کورٹ میں نامکمل ہے،

    وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ نوازشریف پرآج بھی ایک روپےکرپشن ثابت نہ ہوسکی، نا اہلی کے فیصلے سے نواز شریف کی سیاست کا وہ دور شروع ہوا جس سے مخالفین کو ڈرنا چاہئے،اب نواز شریف مزید مضبوط ہوں گے،اصل کام اب شروع ہوا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تالا لگے ہوئے صندوق آج بھی عدالت میں موجودہیں، منتخب وزیراعظم کونااہل کرنے کا عجیب طریقہ اپنایاگیا، واجد ضیا صاحب آج خود نواز شریف کی سچائی ثابت کررہےہیں، نامکمل ٹرائل پر نوازشریف کو نااہل کردیا جاتا ہے، مختلف ادوار میں اس قسم کےفیصلے آتے رہےہیں، جس بنیاد پرنااہل کیا گیا وہ الزام بھی آج تک ثابت نہ ہوسکا۔

    وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ نامعلوم لوگ منتخب وزیراعظم کی سیاست کافیصلہ کرتےہیں، نامعلوم لوگوں نےپہلےنااہل،پھرپارٹی صدارت سے ہٹایا، سینیٹ میں پاکستان کی مقبول جماعت کوپیسوں سےہرایا گیا، اب تاحیات نااہلی سے متعلق فیصلہ سنادیاگیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اس قسم کی نااہلی کافیصلہ طیارہ کیس میں بھی سنایاگیاتھا، آئین توڑنےوالےشخص کوکسی قسم کی سزانہیں دی گئی، مقبولیت کونااہلی سے جوڑا جارہا ہے، یہ معصوم لوگ ہیں، عوام اس فیصلے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔


    مزید پڑھیں : سپریم کورٹ نے نوازشریف اور جہانگیرترین کو تاحیات نا اہل قرار دے دیا


    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جب کچھ نہیں ملتا تونظریہ ضرورت استعمال کیاجاتاہے، اس وقت نظریہ ضرورت ووٹ کوعزت دوہے۔

    خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ایک بڑا فیصلہ سناتے ہوئے آرٹیکل باسٹھ ون ایف کےتحت نااہل قراردیا گیا ، شخص مستقل نااہل قرارپائےگا، سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ نااہل شخص اس وقت تک نااہل رہےگاجب تک فیصلہ ختم نہیں ہوجاتا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سیاسی لوٹے 2018 کی عام انتخابات میں منہ کہ بل گریں گے،  مریم اورنگزیب

    سیاسی لوٹے 2018 کی عام انتخابات میں منہ کہ بل گریں گے، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے سیاسی لوٹے 2018 کی عام انتخابات میں منہ کہ بل گریں گے، پانچ سال حکومت کے مزے اڑائے اور اب لوٹے قبلہ تبدیل کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن کو لوٹا بننے کی عادت ہے، وہ سیاسی وفاداری تبدیل کرتے ہیں ، سیاسی لوٹے 2018 کی عام انتخابات میں منہ کہ بل گریں گے۔

    مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کی آخری لوٹا اس وقت پی ٹی آئی میں شامل ہو رہا ہے،پانچ سال حکومت کے مزے اڑائے اور اب لوٹے قبلہ تبدیل کر رہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے ان لوٹوں کو عام انتخابات میں ٹکٹ نا دینے کا فیصلہ کیا تھا۔


    مزید پڑھیں :  ہماری جماعت کو عادی لوٹوں کی ضرورت نہیں، مریم اورنگزیب


    گذشتہ روز وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ پارٹی چھوڑنے والوں کا ن لیگ سے کوئی تعلق تھا ہی نہیں اور نہ ہی ن لیگ کو ان عادی لوٹوں کی ضرورت ہے، چند عادی لوٹے ہوا کے رخ پر اپنی وفاداری تبدیل کرتے ہیں۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ وفاداریاں بدلنے والے اپنی عادت سے مجبور ہیں، یہ جاننا ہوگا کہ ان عادی لوٹوں کو کون خواب دکھا رہا ہے، آج ان عادی لوٹوں کی لوٹ سیل لگی جو ہوا کا رخ دیکھ کر اپنی وفاداری تبدیل کرتے ہیں، ان لوگوں کو اپنے مفادات کے سوا کسی سے غرض نہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • قوم دیکھ اور جان چکی یہ کرپشن کا نہیں بلکہ سیاسی مقدمہ ہے، مریم اورنگزیب

    قوم دیکھ اور جان چکی یہ کرپشن کا نہیں بلکہ سیاسی مقدمہ ہے، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے قوم دیکھ اورجان چکی یہ کرپشن کانہیں بلکہ سیاسی مقدمہ ہے، واجدضیا تین دن سے بیانات میں کچھ بھی ثابت نہ کرسکے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واجد ضیا3دن سے بیانات میں کچھ بھی ثابت نہ کرسکے، بیانات سےلگتا ہےدستاویزات میں کوئی ایم ایل اےنہیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ واجد ضیا کے بیان نے شریف خاندان کےمؤقف کوتقویت دی، واجد ضیا نیب کے اسٹار گواہ ہیں، شریف خاندان کے ترجمان نہیں۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ قطری خط، ٹرسٹ ڈیڈاوراسکریپ کا معاہدہ اہم دستاویزات تھے، جےآئی ٹی نے تینوں دستاویزات کوجعلی تصورکیا، دستاویزات کےمتعلقہ دفاترسے تصدیق کی زحمت نہ کی گئی۔


    مزید پڑھیں :  ملالہ یوسفزئی کا پاکستان آنا دہشت گردی کوشکست ہے، مریم اورنگزیب


    ان کا کہنا تھا کہ جےآئی ٹی نےآج کی تاریخ تک کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، جودستاویزات شریف خاندان نےدیئےوہی جمع کرائے گئے، قوم دیکھ اورجان چکی یہ کرپشن کانہیں بلکہ سیاسی مقدمہ ہے۔

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ واجدضیاسیکیورٹی میں آتےہیں لگتا ہے کوئی اہم چیزلائےہیں، واجد ضیا سے پوچھنا چاہیے، ان ڈبوں میں کیاہے۔

    وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ ملالہ نےپاکستان آکردہشت گردی کوشکست دی ہے، وہ واپس آرہے ہیں، جو دہشت گردی کی وجہ سے ملک چھوڑ گئے تھے، یہ وہ پاکستان ہے، جس کاوعدہ 2013میں نواز شریف نے کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ملالہ یوسفزئی کا پاکستان آنا دہشت گردی کوشکست ہے، مریم اورنگزیب

    ملالہ یوسفزئی کا پاکستان آنا دہشت گردی کوشکست ہے، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسفزئی کا پاکستان آنا دہشت گردی کوشکست ہے، قوم اور اداروں کی اس میں قربانیاں شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ملالہ یوسف زئی کی پاکستان آمد پر کہا کہ ملالہ یوسفزئی کاپاکستان آنادہشتگردی کوشکست ہے، دہشتگردی سےمتاثرلوگ اپنےوطن واپس آرہےہیں، قوم اوراداروں کی اس میں قربانیاں شامل ہیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اسٹار گواہ نے آج پھر نوازشریف کے حق میں بیان دیا، 29 سال کا تجربہ رکھنے والے واجد ضیا کو قانون کا ہی نہیں پتہ، انہیں یہ نہیں پتہ کون سے قانون نے سوالنامہ بھیجنے سے روکا تھا۔

    واجدضیا پر تنقید کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ آج پھرواجد ضیا قانونی نکات پر جواب دینے سے قاصرتھے، گواہ خود کہہ رہا ہے مجھے سوالنامہ بھیج دیں لیکن نہیں بھیجا گیا، واجد ضیا نے تسلیم کیا سوالنامہ بھیجنے پر اتفاق نہیں تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی قانون سے بالاتر ہوکر اتفاق رائے پر کام کررہی تھی، منتخب وزیراعظم کو نکال کر ثبوت ڈھونڈے جارہے ہیں، صندوق کی چابیاں واجد ضیا کے پاس ہیں، ان سے کچھ نہیں نکلا۔


    مزید پڑھیں : ہفتے میں تین تین بارپیش ہونےوالےکواستثنیٰ نہیں دیا جا رہا‘ مریم اورنگزیب


    گذشتہ روز وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ جس کے خلاف کرپشن ثابت نہیں اس پرریفرنس دائرہورہے ہیں، بھر کرلائے جانے والےصندوقوں میں کچھ نہیں جبکہ صندوقوں کی چابی واجد ضیاء کے پاس ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ ہفتے میں تین تین بارپیش ہونےوالےکواستثنیٰ نہیں دیا جا رہا اور ساتھ والی عدالت سے لاڈلے کو استثنیٰ مل گیا جبکہ شوہر اوربیٹی عیادت کے لیے جانا چاہتے ہیں مگر اجازت نہیں دی جا رہی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شہبازشریف سے حسد نے عمران خان کو ذہنی مریض بنا دیا: مریم اورنگزیب

    شہبازشریف سے حسد نے عمران خان کو ذہنی مریض بنا دیا: مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نےآج بھی امپائرکی انگلی پکڑی ہوئی ہے.

    تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے پی کے میں احتساب کمیشن کا تالا کھولیں، دوسروں پر الزامات سے باز رہیں.

    [bs-quote quote=” عمران خان شورمچا کر اپنی نااہلی چھپانے کی کوشش کررہے ہیں، پہلے وہ ڈینگی قابوکرکے دکھائیں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”مریم اورنگزیب”][/bs-quote]

    مسلم لیگ کی سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ شہبازشریف سے حسد نےعمران خان کو ذہنی مریض بنا دیا. شہبازشریف نےعوام کی خدمت کی ہے،عمران خان پنجاب حکومت کے منصوبے دیکھ سکتے ہیں.

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان شورمچا کر اپنی نااہلی چھپانے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان پہلے ڈینگی قابوکرکے دکھائیں، پھر دوسروں کو الزام دیں.

    ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن چوری کرنے والا بھلا کیا جانے کہ خدمت کیا ہوتی ہے، آج کے پی کے لوگوں کو بھی شہبازشریف جیسا وزیراعلیٰ چاہیے.

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب میں 36 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتالوں کو جدید بنایا،نوازشریف سےمقابلہ کرنے کے لئےعوام کی خدمت کرناہوگی، مگر وہ عمران خان کے بس میں‌ نہیں. وہ کے پی کے میں پرفام نہیں کرسکے۔


    کلثوم نواز سے آمریت کے خلاف آواز بلند کرنے کا بدلہ لیا جارہا ہے: مریم اورنگزیب


    نوازشریف کے خلاف سارےعجیب ہی ثبوت ہیں‘ مریم اورنگزیب


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ہمارے شہداء نے اپنے لہو سے امن کے دیئے جلائے، مریم اورنگزیب

    ہمارے شہداء نے اپنے لہو سے امن کے دیئے جلائے، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی بحالی میں نجم سیٹھی اور پی سی بی نے گرانقدر کرداد ادا کیا ، ہمارے شہدانے اپنے لہوسے امن کے دیئے جلائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے پی ایس ایل کے میچ کے حوالے سے کہا کہ لاہور کی میزبانی کھلاڑیوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی، ہمارے شہدا نے اپنے لہو سے امن کے دیئے جلائے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں ،دانشمندانہ فیصلوں سےملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوا، کرکٹ کی بحالی میں نجم سیٹھی اور پی سی بی نے گرانقدر کرداد اداکیا۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ صوبائی تعاون ،افواج پاکستان کی قربانیوں سےدہشتگردی مٹ رہی ہے، مسلم لیگ ن نے منشور میں کئے گئے تمام وعدے پورے کئے، میچزکے لئے بہترین سیکیورٹی پرحکومت پنجاب کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔


    مزید پڑھیں : پی ایس ایل میچ میں جوش وخروش پاکستانی عوام کے امن پسند ہونے کا ثبوت ہے، شہبازشریف


    اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے پرامن اور شاندار ماحول میں شاندارکارکردگی دکھائی ، پی ایس ایل میں شائقین کرکٹ نے ٹیموں کی بھرپورحوصلہ افزائی کی۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زندہ دلان لاہورکے جوش وخروش نے پی ایس ایل کی میزبانی کا حق ادا کردیا، میچ میں جوش وخروش ثبوت ہے کہ پاکستانی عوام امن پسند ہیں، میچ کا انعقاد پُرامن پاکستان کی جیت اوردشمنوں کی شکست ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔