Tag: مریم اورنگزیب

  • عوام2018 میں سازش کرنے والوں کو لگام دیں گے، مریم اورنگزیب

    عوام2018 میں سازش کرنے والوں کو لگام دیں گے، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام 2018 میں ترقی کاراستہ روکنےوالوں اورحکومت کے خلاف سازش کرنے والوں لگام دیں گے، حکومت نے زیرولوڈشیڈنگ پاکستان کا اعلان کر دیا ہے، عمران خان حکومت اور اداروں کیخلاف منفی سیاست کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے زیرولوڈشیڈنگ پاکستان کا اعلان کر دیا ہے، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کےاعلان سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑی، 4سال میں بجلی کی ریکارڈ پیداوار کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 2013میں 15سے16گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی ، 4 سال میں پی ٹی آئی نے اداروں کو برا بھلا کیا، ملک میں کارخانے لگ رہے تھے ایک شخص کنٹینر پر کھڑا گالیاں دے رہا تھا، عمران خان حکومت اور اداروں کیخلاف منفی سیاست کررہے ہیں۔

    وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ سیاسی جماعتیں انتخابات2018کی تیاریاں کررہی ہیں ، مخالفین 4سال کےدوران عوامی منصوبوں پر تنقید کرتے رہے، احتساب کانعرہ لگانےوالوں نےکےپی کے میں احتساب کو تالالگایا، پارلیمنٹ کو گالیاں دینے والے استعفے دے کر واپس لے چکے ہیں۔


    مزید پڑھیں : جس نے اندھیرے مٹانے کا وعدہ کیا آج وہ نااہل ہوکرپیش ہورہا ہے،مریم اورنگزیب


    انکا کہنا تھا کہ نوازشریف کے تمام رکاوٹوں کے باوجود ملک کی ترقی کا سفر جاری رکھا، ملک کی خدمت کرنےوالے ملک میں رہ کر خدمت کررہے ہیں، زعیم قادری نے بیان دیا ہے کہ فیصلےکو چیلنج کرینگے ۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ سازش کرنیوالوں کو لگام عوام 2018میں ڈالیں گے ، عوام دیکھ رہی ہے حکومت کو کس طرح سازش کا شکار بنایاگیا، دھرنے پر مزید گفتگو پاکستان کے حق میں بہتر نہیں ، پاکستان مزید دھرنوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

    وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات کا کہناتھا کہ اداروں کو پاکستان کے آئین کے مطابق ہی کام کرنا ہوگا، ادارے پاکستان کے آئین سے ہٹ کر کام نہیں کرسکتے ، ہزار لوگوں کی قربانی کوئی آسان کام نہیں ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں پہلی بارگڈ اور بیڈ طالبان کا تاثر ختم ہوچکا ہے ، وفاقی اورصوبائی حکومتیں مل کرکام کررہی ہیں ، بہت جلد پاکستان سے دہشتگردی کا بھی مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئرکریں۔

  • جس نےاندھیرےمٹانے کا وعدہ کیاآج وہ نااہل ہوکرپیش ہورہاہے،مریم اورنگزیب

    جس نےاندھیرےمٹانے کا وعدہ کیاآج وہ نااہل ہوکرپیش ہورہاہے،مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے جو وعدہ کیا تھا وہ کل پورا کردیا ، دھرنا دینے والے آج بھی شور مچارہے ہیں، جس نے اندھیرے مٹانے کا وعدہ کیا آج وہ نااہل ہوکر پیش ہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دھرنا دینے والے آج بھی شور مچارہے ہیں اور جس نے ملک کیلئے کا م کیا وہ احتساب عدالت میں پیش ہورہے ہیں۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف نے جو وعدہ کیا تھا وہ کل پورا کردیا ، کل زیرو لوڈشیڈنگ کا اعلان ہوا ہے ، جب ہم پراجیکس لگارہے تھے ایک شخص پارلیمنٹ پرحملہ کررہا تھا۔

    وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ ختم کررہے تھے،ایک شخص لاک ڈاؤن کی بات کررہا تھا، جس نے اندھیرے مٹانے کا وعدہ کیا آج وہ نااہل ہوکرپیش ہورہا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ نوازشریف ایک بار پھر اپنی بیٹی کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔


    مزید پڑھیں :  نوازشریف کی قیادت میں ن لیگ متحد ہے، مریم اورنگزیب


    گذشتہ سماعت میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے خلاف افواہیں ختم ہوگئیں، پارلیمنٹ نے نامعلوم افراد کو جواب دے دیا، نوازشریف کی قیادت میں ن لیگ متحد ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف پراقامے کا کیس بنایا، کرپشن کا کوئی ریفرنس نہیں، نوازشریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں مل سکا، نوازشریف جھوٹے الزامات پر بھی عدالت میں پیش ہورہےہیں، نوازشریف آئین وقانون کی پاسداری کرتے ہوئے عدالتوں کا سامنا کر رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وفاقی وزراء نے استعفٰی نہیں دیا، مریم اورنگزیب کی تردید

    وفاقی وزراء نے استعفٰی نہیں دیا، مریم اورنگزیب کی تردید

    اسلام آباد : وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء زاہد حامد اور انوشہ رحمان نے استعفٰی نہیں دیا، دھرنے والوں کے مسلح ہونے پر آپریشن روکنا پڑا، کل عدالت کو اپنے مؤقف سے آگاہ کریں گے۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے دھرنا ختم کرانے کیلئے عدالتی احکامت پر عمل کیا، عدالت کا حکم تھا کہ غیر مسلح آپریشن کیا جائے، دھرنے والے مسلح تھے اس لئے آپریشن روکنا پڑا۔

    انہوں نے کہ اس حوالے سے حکومت کل عدالت کے سامنے اپنا مؤقف بیان کرے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ دھرنے کی وجہ سے اسلام آباد اور دیگر مقامات کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    یہ معاملہ انتہائی حساس نوعیت کا ہے اس کے ساتھ دیگر ناموں کو منسلک کرنا غیر ذمہ درانہ ہے، جس سے سب کو اجتناب کرنا چاہیے۔

    اس لئے چاہتے ہیں کہ معاملات کو مذاکرات کے ذریعے افہام و تفہیم سے حل کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کو ختم کیا جاسکے۔

    یاد رہے کہ استعفوں کے حوالے ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام کی ملاقاتوں کے بعد وفاقی حکومت نے اپنی کابینہ سے آئندہ 48 گھنٹے کے دوران دو وزراء سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔


    مزید پڑھیں: زاہد حامد، انوشے رحمان اور رانا ثناء اللہ کے مستعفی ہونے کا امکان


    یہ دونوں وزراء راجہ ظفرالحق کی انکوائری کمیٹی میں بھی شامل تھے اور جن کی سبکدوشی کا مطالبہ دھرنا مظاہرین کی جانب سے بھی سامنے آ چکا ہے۔

  • نامعلوم افرادکوجواب مل گیا  نوازشریف کی قیادت میں ن لیگ متحد ہے، مریم اورنگزیب

    نامعلوم افرادکوجواب مل گیا نوازشریف کی قیادت میں ن لیگ متحد ہے، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے خلاف افواہیں ختم ہوگئیں، پارلیمنٹ نے نامعلوم افراد کو جواب دے دیا، نوازشریف کی قیادت میں ن لیگ متحد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ پہلے کہتے تھے پیش نہیں ہورہے،اب پوچھتے ہیں کیوں آرہےہیں،نوازشریف نےقوم سےوعدہ کیاہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف پراقامے کا کیس بنایا، کرپشن کا کوئی ریفرنس نہیں، نوازشریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں مل سکا۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ نوازشریف جھوٹے الزامات پر بھی عدالت میں پیش ہورہےہیں، نوازشریف آئین وقانون کی پاسداری کرتے ہوئے پیش ہورہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کےخلاف افواہیں ختم ہوگئیں، پارلیمنٹ نے نامعلوم افراد کو جواب دے دیا، نوازشریف کی قیادت میں ن لیگ متحد ہے۔


    مزید پڑھیں :  انصاف ہوتانظرنہ آئےتو سوال اٹھتاہے، مریم اورنگزیب


    یاد رہے گذشتہ پیشی پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ انصاف ہوتانظرنہ آئےتو سوال اٹھتاہے، ٹرائل میں اتنی عجلت کیوں کی جارہی ہے۔

    اس سے قبل مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف قانون کی پاسداری کرتے ہوئےعدالت میں بیٹھے، جن لوگوں نےاداروں پرحملہ کیا اور تضحیک کی وہ آزاد ہیں، جن لوگوں نے پاکستان کے آئین کو پامال کیا وہ آزاد ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ اقامہ پر آنے والے فیصلے کو عوام نے آج تک نہیں مانا،عوام اپنا فیصلہ دوہزار اٹھارہ میں دینگے کہ چوتھی بار وزیراعظم کون بنے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مریم نواز نے جو ٹوئٹ کیا و ہی سوال قوم کررہی ہے، مریم اورنگزیب

    مریم نواز نے جو ٹوئٹ کیا و ہی سوال قوم کررہی ہے، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : ن لیگی قیادت کی عدلیہ پر تنقید کی روش برقرار ہے ، وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے مریم نواز کی متنازعہ ٹویٹ کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے جو ٹوئٹ کیا و ہی سوال قوم کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگی وزرا نے قیادت کے مشوروں اور تجزیوں کو ہوا میں اڑادیا، وفاقی وزرا نے عدلیہ اور اداروں پر پر تنقید کی روش برقرار رکھی، کل مریم نواز نے اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا آج دوسری مریم نے بھی اس کی تائید کی۔

    مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف ہوتانظرنہ آئےتو سوال اٹھتاہے، ٹرائل میں اتنی عجلت کیوں کی جارہی ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مریم نوازنے جو ٹوئٹ کیا وہی سوال قوم اٹھارہی ہے۔


    مزید پڑھیں : اقامہ پر آنےوالے فیصلے کو عوام نے آج تک نہیں مانا ،مریم اورنگزیب


    یاد رہے گذشتہ پیشی پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف قانون کی پاسداری کرتے ہوئےعدالت میں بیٹھے، جن لوگوں نےاداروں پرحملہ کیا اور تضحیک کی وہ آزاد ہیں، جن لوگوں نے پاکستان کے آئین کو پامال کیا وہ آزاد ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ اقامہ پر آنے والے فیصلے کو عوام نے آج تک نہیں مانا،عوام اپنا فیصلہ دوہزار اٹھارہ میں دینگے کہ چوتھی بار وزیراعظم کون بنے گا

    خیال رہے کہ گذشتہ روز سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے ایک بار پھر عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جناب والا! کوئی جلدی نہیں سب جلدبازیاں صرف نوازشریف کیلئے تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • اقامہ پر آنےوالے فیصلے کو عوام نے آج تک نہیں مانا ،مریم اورنگزیب

    اقامہ پر آنےوالے فیصلے کو عوام نے آج تک نہیں مانا ،مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ اقامہ پر آنےوالے فیصلے کو عوام نے آج تک نہیں مانا، عوام فیصلہ کرے گی چوتھی بار وزیراعظم کون بنے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت میں نواز شریف کی پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف قانون کی پاسداری کرتے ہوئےعدالت میں بیٹھے، جن لوگوں نےاداروں پرحملہ کیااورتضحیک کی وہ آزادہیں، جن لوگوں نے پاکستان کے آئین کو پامال کیا وہ آزاد ہیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف 3بار پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوئے، نوازشریف نےپاکستان کو اٹیمی قوت بنایا، پارلیمنٹ اور عدلیہ پر حملہ کرنے والوں کو کوئی نہیں پوچھتا۔

    نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے سے متعلق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اقامہ پر آنے والے فیصلے کو عوام نے آج تک نہیں مانا، تفصیلی فیصلہ دوسرے بینچ کو دینا چا ہیئے تھا۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ عوام اور تاریخ فیصلہ کریگی کہ پاکستان کے حق میں کونسے فیصلے تھے، عوام اپنا فیصلہ دوہزار اٹھارہ میں دینگے کہ چوتھی بار وزیراعظم کون بنے گا۔


    مزید پڑھیں : نوازشریف کو عوام کی خدمت کی سزا مل رہی ہے، مریم اورنگزیب


    گذشتہ روز مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عدالتوں سے بھاگنے کا تاثر دیا جا رہا تھا، جھوٹے الزامات کے باوجود پیش ہو رہے ہیں، نواز شریف پر کرپشن ثابت نہیں ہوئی، اقامہ پر نکال دیا گیا۔

    اس سے قبل وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دل میں چورہوتا تو نوازشریف سپریم کورٹ کو پاناما کیس کے لیے خط نہ لکھتے، سابق وزیراعظم نوازشریف ملک کا اثاثہ ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جھوٹے الزامات کے باوجود شریف خاندان عدالت میں پیش ہوا، سسلین مافیا اورگاڈ فادر کہنے پر نوازشریف نےصبر وتحمل کا مظاہرہ کیا، نوازشریف کو عوام کی خدمت کی سزا مل رہی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آج تاریخی دن نہیں بلکہ تاریخی دورشروع ہوچکا ہے‘ مریم اورنگزیب

    آج تاریخی دن نہیں بلکہ تاریخی دورشروع ہوچکا ہے‘ مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دل میں چورہوتا تو نوازشریف سپریم کورٹ کو پاناما کیس کے لیے خط نہ لکھتے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف ملک کا اثاثہ ہیں۔

    مریم اورنگریب کا کہنا تھا کہ جھوٹے الزامات کے باوجود شریف خاندان عدالت میں پیش ہوا، آج تاریخی دن نہیں بلکہ تاریخی دورشروع ہوچکا ہے۔

    وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ سسلین مافیا اورگاڈ فادر کہنے پر نوازشریف نےصبر وتحمل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو عوام کی خدمت کی سزا مل رہی ہے۔


    سپریم کورٹ کےججز نےخود کہا یہ کرپشن کا کیس نہیں ہے‘ نواز شریف


    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اداروں کو آئین وقانون کے دائرےمیں کام کرنا ہوگا۔

    دوسری جانب وزیرمملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف احتساب عدالت میں پیشی کے بعد لاہورجائیں گے جبکہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے متعلق ایک دو روز میں پتہ چلے گا۔


    شریف خاندان کےخلاف نیب ریفرنسزکی سماعت 7 نومبر تک ملتوی


    واضح رہے کہ نا اہل وزیراعظم میاں محمد نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت 7 نومبر تک ملتوی ہوگئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • جس کےدل میں چور ہو وہ  اداروں ،عدالتوں سے بھاگتے ہیں ،مریم اورنگزیب

    جس کےدل میں چور ہو وہ اداروں ،عدالتوں سے بھاگتے ہیں ،مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہنا ہے کہ جس کےدل میں چورہووہ اداروں ،عدالتوں سے بھاگتے ہیں ، پاکستان کے اداروں کو آئین و قانون کے مطابق کام کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف نے کہاتھا احتساب کی روایت میں خود شروع کروں گا، نوازشریف نے عدالت میں پیش ہوکر اس روایت کاآغاز کیا، آج کل جو چیخیں نکل رہی ہیں ان کا بھی بندوبست ہونے والا ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جس وزیراعظم نے پاکستان کو خوشحالی دی اسے احتساب سے بھاگنے کی ضرورت نہیں، جس کےدل میں چورہووہ اداروں ،عدالتوں سے بھاگتے ہیں، پاکستان کےعوام پروٹوکول اور سیکیورٹی میں فرق سمجھ چکے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ڈٹ کردہشتگردی کا مقابلہ کرنیوالے کو سیکیورٹی کی ضرورت ہوتی ہے، نوازشریف عوام کی خاطرآئین و قانون کےلئے پیش ہورہے ہیں ،نوازشریف ووٹرز کے ووٹ کے تقدس کو بحال کرناچاہتےہیں، ووٹ کا تقدس بحال ہونے تک پاکستان ترقی نہیں کرسکتا ہے۔


    مزید پڑھیں : آئین اور قانون کا احترام کرتے ہیں اور اسی لیے عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں، مریم اورنگزیب


    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام محمد نوازشریف کے ساتھ ہیں، اقامہ پر گھر بھیجا گیا ، کرپشن کا ایک ثبوت بھی سامنے نہیں لایاگیا، ثبوتوں کے ڈھیر سے ایک چیز بھی ثابت نہ ہوسکی۔

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پاکستان کے اداروں کو آئین و قانون کے مطابق کام کرنا ہوگا، پاکستان کے تمام اداروں کو اپنے دائرے میں رہ کر کام کرناہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • آئین اور قانون کا احترام کرتے ہیں اور اسی لیے عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں، مریم اورنگزیب

    آئین اور قانون کا احترام کرتے ہیں اور اسی لیے عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہناہے آئین اور قانون کا احترام کرتے ہیں اور اسی لیے عدالتوں کے احترام میں پیش ہورہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہم آئین اور قانون کا احترام کرتے ہیں، عدالتوں کے احترام میں پیش ہورہے ہیں، اداروں کو تضحیک کرنیوالوں کو قوم دیکھ رہی ہے.

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم دیکھ رہی ہے کہ کون لوگ عدالت سے بھاگ رہے ہیں، عدالتوں سے بھاگنے والوں کا فیصلہ بھی قوم کریگی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ تمام معاملات آئین اور قانون کے تحت چل ہے ہیں اس لیے سیاسی مخالفین عدالت کو اپنا کام کرنے دیں اور اپنی عدالت نہ لگائیں۔

    یاد رہے اس سے قبل وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے خدمت کی سیاست سے عوام دل جیتے، عمران خان خود عدالتوں کے سامنے پیش ہوں پھر دوسروں پر تنقید کریں وہ اشتہاری ملزم ہیں۔


    مزید پڑھیں : مسلم لیگ (ن) نے خدمت کی سیاست سے عوام دل جیت، مریم اورنگزیب


    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کہ نواز شریف نے کوئی غلط کام نہیں کیااس لیہے عدالت میں پیش ہونے پر انہیں کوئی خوف نہیں لیکن جن لوگوں کے دامن صاف نہیں وہ حیلے بہانے کر رہے ہیں اور اشتہاری ہونے کے باوجود عدالت نہیں جا رہے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنے اہل خانہ سمیت عدالتوں کا سامنا کیا اور اپنی بیمار بیوی کو چھوڑ کر وہ وطن واپس لوٹے اور احتساب عدالت کا سامنا کیا کیوں وہ ایک قانون پسند شہری ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اداروں کے احترام کی بات عمران خان کو زیب نہیں دیتی، عمران خان خود ایمپائر کی انگلی کے کٹھ پتلی ہیں، اس لئے پاکستان کا ہرشخص کٹھ پتلی نظرآتا ہے، عمران خان نے اداروں کی تضحیک اور انتشار کی سیاست کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • جے آئی ٹی ارکان کی رپورٹ بدنیتی پر مبنی ہے: مریم اورنگزیب

    جے آئی ٹی ارکان کی رپورٹ بدنیتی پر مبنی ہے: مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں درخواست دی ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی جلد نمبر 10 کو منظر عام پر لایا جائے۔ انہوں نے جے آئی ٹی رپورٹ کو ارکان کی بدنیتی پر مبنی قرار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کی تفتیش کے لیے بنائی بنائی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے بعد آج پہلی سماعت ہوئی۔

    سماعت کے بعد سپریم کورٹ سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی جلد نمبر 10 کو منظر عام پر لانے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے جہاں جہاں جھوٹ بولا، وہ رپورٹ کی دسویں جلد سے پتہ چل جائے گا۔ دسویں جلد منظر عام پر آئی توسب کو پتہ چل جائے گا کہ جے آئی ٹی کا مقصد کیا ہے۔ ’جے آئی ٹی کے ارکان کی رپورٹ بدنیتی پر مبنی ہے‘۔

    وزیر کے مطابق جے آئی ٹی کی سفارشات سپریم کورٹ پر لاگو نہیں ہوتیں۔ سپریم کورٹ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ رپورٹ دینے کے بعد جے آئی ٹی اب تک کیوں کام کر رہی ہے۔ ’کس قانون کے تحت جے آئی ٹی ابھی تک کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ جے آئی ٹی سے متعلق تمام تحفظات آج بھی قائم ہیں‘۔

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کو شریف خاندان کی جانب سے پیش کردہ دستاویزات تصدیق شدہ ہیں۔ لیکن جو دستاویز تصدیق شدہ نہیں انہیں استعفے کی بنیاد بنایا جا رہا ہے۔ مخالفین اس پر الزام لگا رہے ہیں جس پر بدنیتی پر مبنی رپورٹ کچھ ثابت نہ کر سکی۔

    جے آئی ٹی رپورٹ مفروضوں پر مبنی

    سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے جے آئی ٹی رپورٹ کو مفروضوں پر مبنی قرار دیا۔

    دانیال عزیز نے حسب معمول پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود اشتہاری ہیں، اپنی ضمانت کیوں نہیں کرواتے۔ تحریک انصاف کے وکیل غیر ملکی فنڈنگ کا اعتراف کر چکے ہیں۔ تحریک انصاف دوسرے کیسز میں پیش نہیں ہوتی اپنے وکیل بدلتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کون سا انوکھا دباؤ ہے جو صرف ایک شخص کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔

    دانیال عزیز کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی جانب سے جواز کی باتیں افسوس ناک ہیں۔ مخالفین کے وکلا نے عدالت میں روایتی ڈراما جاری رکھا۔ درخواست سے تعلق نہ رکھنے والے سیاست دان بھی آج عدالت پہنچے۔