Tag: مریم اورنگزیب

  • سپریم کورٹ کے باہر تحریک انصاف خواتین اور مریم اورنگزیب میں تکرار

    سپریم کورٹ کے باہر تحریک انصاف خواتین اور مریم اورنگزیب میں تکرار

    اسلام آباد: روسٹرم کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف اور ن لیگ میں سپریم کورٹ کے باہر پھر شدید جھڑپ ہوگئی۔ تحریک انصاف کی خواتین اور وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب آپس میں الجھ پڑیں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی جے آئی ٹی پر عملدر آمد سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد جب میڈیا ٹاک کی باری آئی تو مخالف پارٹی کی خواتین ایک دوسرے سے الجھ پڑیں۔

    وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی طویل میڈیا ٹاک پر تحریک انصاف کی رہنما عظمیٰ کاردار کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا جس کے بعد دونوں کے درمیان تکرار ہوگئی۔

    انہوں نے ڈائس لینے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ ایک گھنٹے سے انتظار کر رہے ہیں جس پر مریم اورنگزیب نے جواب دیا کہ یہ آپ کا مسئلہ ہے ہمارا نہیں۔

    عظمیٰ کاردار نے کہا کہ کوئی آپ کو سننا نہیں چاہتا۔ بعد ازاں تحریک انصاف کی خواتین نے نعرہ بازی بھی شروع کردی اور بس کریں، ڈائس ہمارا ہے ہمارا ہے کے نعرے لگائے۔

    بعد ازاں مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کی خواتین کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بلوہ پارٹی ہے جو صرف اپنی مرضی کی بات سنناچاہتی ہے۔ ان کو اونچی آواز میں بات کر کے اپنی بات منوانےکی عادت ہے۔ حملہ اور ہراساں کر کے مرضی کے فیصلے نہیں لیے جا سکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اس پارٹی کے بلوؤں کا نوٹس لے۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کلبھوشن یادیو کیس میں ابھی ہار یاجیت کا فیصلہ نہیں ہوا، مریم اورنگزیب

    کلبھوشن یادیو کیس میں ابھی ہار یاجیت کا فیصلہ نہیں ہوا، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے کیس میں ابھی ہار یا جیت کا فیصلہ نہیں ہوا ہے اس لیے ناقدین کو قومی سلامتی سے متعلق امور پر سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیئے۔

    وہ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی سے متعلق امور پر سنجیدگی اور بردباری کی‌ضرورت ہوتی ہے لیکن تحریک انصاف میں ان دونوں کا فقدان ہے اس لیے حساس موضوع پر بے جا اور بے مصرف بیان بازی کر رہے ہیں۔

    ویزر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ عالمی عدالت انصاف نے ابھی تفصیلی فیصلہ جاری نہیں کیا ہے اس لیے ابھی سے مختصر کو فیصلے کو ہار و جیت کی کسوٹی پر پرکھنا مناسب نہیں۔

    مریم اورنگزیب نے ایک بار پھر حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا اور عالمی عدالت میں کلبوشن کیس کو منطقی انجام تک پہنچایاجائےگا جس کے لیے حکومت کے پاس ٹھوس بھی ثبوت موجود ہیں۔


    *کلبھوشن عالمی عدالت کیس: بھارت مطمئن نہیں کرپایا‘ پاکستان قونصلر رسائی دے‘ مکمل فیصلے تک پھانسی نہ دے


    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں بہترین انداز میں کیس لڑا ہے اور آئندہ بھی حساس معاملے اور قومی سلامتی کو اولیت دی جائے گی اور اس کے لیے اپوزیشن سمیت ہم سب کو قومی مفادکے فیصلے پر متحد ہونا چاہیے۔


    *عالمی عدالت انصاف کیا ہے ؟ دائرہ اختیار کیا ہے؟ کون کون رجوع کرسکتا ہے؟


    مریم اورنگزیب نے کہا کہ اپوزیشن قومی مفاد کے معاملات پر سیاست نہ کرے اور قوم کو کنفیوز نہ کرے بلکہ اس اہم ایشو پر حکومت کے ساتھ کھڑے ہو اور دشمنوں کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں۔

  • وزیراعظم،آرمی چیف ملاقات میں سجن جندال پربات نہیں ہوئی‘مریم اورنگزیب

    وزیراعظم،آرمی چیف ملاقات میں سجن جندال پربات نہیں ہوئی‘مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وزیرمملکت مریم اورنگزیب کا کہناہےکہ وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف کی ملاقات میں سجن جندال سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔

    تفصیلات کےمطابق وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کاکہناہےکہ وزیراعظم،آرمی چیف ملاقات میں سجن جندال پربات نہیں ہوئی۔

    مریم اورنگزیب کا کہناتھاکہ وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات میں سجن جندال سے متعلق بات کی خبر غلط ہے۔

    وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات کاکہناتھاکہ بھارتی اسٹیل ٹائیکون سجن جندال وزیراعظم کےدوست ہیں اور ان سے ذاتی حیثیت میں ملے۔


    مریم نواز نے بھارتی تاجر اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات کی تصدیق کردی


    یاد رہےکہ ملاقات کے بعد دفتر خارجہ نے اس غیر رسمی ملاقات کو نجی قرار دیا تھا۔ بعد ازاں وزیر اعظم کی صاحبزادی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دو دوستوں کی ملاقات ہے، اسے غلط رنگ نہ دیا جائے۔

    واضح رہےکہ 27 اپریل کو بھارتی اسٹیل ٹائیکون سجن جندال سمیت بھارت کا 3 رکنی وفد خصوصی طیارے کے ذریعے کابل سے اسلام آباد پہنچا تھا۔بھارتی وفد میں سجن جندال، سوکیت سنگال، وریندر ببر سنگھ شامل تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاک فوج کی کاوشوں سے دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے، مریم اورنگزیب

    پاک فوج کی کاوشوں سے دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاک فوج کے کامیاب آپریشن کے باعث دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور پنجاب میں تازہ کامیاب کارروائیوں نے صوبے کو دہشت گردی کے بڑے واقعے سے محفوظ رکھا۔

    وہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے 2013 میں پاکستان کے دیوالیہ ہونےکی بات کر رہے تھے لیکن اب سی پیک جیسے کامیاب منصوبے کے باعث ملک ترقی کی شاہراہ پر تیز رفتاری سے دوڑ رہا ہے جس کا اعتراف عالمی سطح پر بھی کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ روشن پاکستان مسلم لیگ (ن) کا خواب ہے اور انتخابی منشور بھی تھا اس لیے وعدہ کا پاس کرتے ہوئے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کریں گے جس کے لیے توانائی منصوبوں پرتیزی سے کام جاری ہے جب کہ صنعتوں کو اب بھی بلاتعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ سی پیک سے پورے خطے میں خوشحالی آئے گی جس کے ذریعے 65 ملکوں کوبراہ راست فائدہ حاصل ہوگا اور سی پیک پورے خطے کے لیے گیم چینجرثابت ہوگا جس کے باعث بیرون ملک سے بھی سرمایہ کار آج پاکستان کارخ کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف پچھلی تین نسلوں کاجواب دے رہے ہیں جب کہ پاناما کیس کے فیصلے کا انتظار وہ کر رہے ہیں جو اس پرسیاست کر رہے ہیں جب کہ پاناما کیس پر صرف سیاست کی جارہی ہے پاناما کیس کا فیصلہ قانون کےمطابق آئے گا اور مسلم لیگ (ن) پاناماکیس کا فیصلہ قبول کرے گی۔

    وزیرِ مملکت مریم اورنگزیب نے وفاقی حکومتوں کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے قانون سازی کرنے جارہے ہیں اسی طرح وزیراعظم نے پاکستان کےعوام کے لیے ہیلتھ کیئر پروگرام شروع کیا جو کہ جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا پروگرام ہے جب کہ ہماری حکومت نے ہی حکومت نےاسلام آباد میں تعلیمی اصلاحات پروگرام متعارف کرایا ہے۔

  • عوام عمران خان کو آئندہ الیکشن میں فارغ کردیں گے، مریم اورنگزیب

    عوام عمران خان کو آئندہ الیکشن میں فارغ کردیں گے، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام عمران خان کو 2018 میں پاکستان کی سیاست سے رخصت کردیں گے۔

    وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ فیصلے کے ٹھیکیدار نہ بنیں، پانامہ قوم کا نہیں عمران خان کا سیاسی مسئلہ ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اپنی جھوٹ، نااہلی، انتشار اور فساد کی سیاست سے پوری قوم کا صبر آزما رہے ہیں اور پوری قوم کو الجھائے رکھا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ منفی سیاست کی وجہ سے پاکستانی عوام عمران خان کو 2018 کے الیکشن میں مسترد کردیں گے اور انہیں ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

    انہوں نے تحریک انصاف کے سربراہ کو مخاطب کر کے تجویز دی کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی طرف رخ کریں اور ان کے لیے ترقیاتی پروجیکٹس بنائیں اور لوگوں کو روزگار مہیا کریں۔

    وزیرمملکت نے کہا کہ عمران خان پانامہ کیس کا فیصلہ خود کرنے کی بجائے سپریم کورٹ پر چھوڑ دیں اور پاناما پاناما کی گردان کرنے کے بجائے الیکشن کمیشن میں غیرملکی فنڈنگ کا جواب دیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف نے چوری نہیں کی ہے تو الیکشن کمیشن میں تلاشی دینے سے کیوں کترا رہے ہیں اور عمران خان صاحب آرٹیکل 62، 63 پر اپنا جواب الیکشن کمیشن میں دیں۔

  • عمران خان رونے کی بجائے نیب کو کرپشن کا جواب دیں، مریم اورنگزیب

    عمران خان رونے کی بجائے نیب کو کرپشن کا جواب دیں، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کے پی کے کی عوام نیب کو خط لکھ رہے ہیں، عمران خان رونے کی بجائے نیب کو اپنی کرپشن کا جواب دیں۔ رونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ،اب کام کرنے کا وقت گزر گیا ہے۔

    یہ بات انہوں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہی، مریم اورنگزیب نے کہا کہ خان صاحب اور ان کے وزراء پرجب کرپشن کا الزام لگتا ہے تورونا شروع کر دیتے ہیں مگر ساڑھے تین سال دوسروں پر جھوٹے الزام لگاتے ہوئے انہیں شرم نہیں آئی۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ساڑھے تین سال میں 25 سے26ارب جھوٹ بولے اور یو ٹرن لیے جبکہ ان کی ناکامی کے پیچھے منفی سیاست اور جھوٹ بولنے کی عادت ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سے اور تو کچھ ہوا نہیں مگر اچھی بات ہے کہ انہوں نے درخت لگانے شروع کر دیئے ۔عمران خان اگر درخت بھی نہ لگاتے تو2018 میں خیبر پختونخوا کے عوام کو کیا منہ دکھاتے۔

  • جمہوریت کیلئے اظہار رائے کی آزادی ناگزیر ہے، مریم اورنگزیب

    جمہوریت کیلئے اظہار رائے کی آزادی ناگزیر ہے، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین سےتعلقات کواہمیت دیتا ہے، جمہوریت اورآزاد معاشرے کیلئے اظہار رائے کی آزادی ناگزیر ہے۔

    یہ بات انہوں نے یورپی یونین کے سفیر جین کاٹین سے ملاقات کے موقع پر کہی، ملاقات میں اطلاعات اورثقافت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر مملکت نے دوران گفتگو کہا کہ حکومت صحافیوں کوپیشہ ورانہ تربیت کے منصوبے پر کام کررہی ہے، حکومت نے صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے متعد د اقدامات اٹھائے ہیں۔ ہمیں توقع ہے کہ ذرائع ابلاغ کے تربیتی پروگرام میں یورپی یونین بھرپورتعاون کرے گا۔

    جس کے جواب میں جین کاٹین نے وزیر مملکت کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانہ کروائی، مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اظہار رائے کی مکمل آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔

    جمہوریت اورآزاد معاشرے کیلئے اظہار رائےکی آزادی ناگزیر ہے، پاکستان کے مثبت تشخص کیلئے قومی ثقافت کو اجاگرکر رہے ہیں۔

    دوسری جانب سفیر یورپی یونین جین کاٹین نے وزیرمملکت کو روم ٹریٹی کی 60 سالہ تقریبات میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

  • عمران خان حسد نہ کریں‌ مریم نواز کا مقابلہ کریں، مریم اورنگزیب

    عمران خان حسد نہ کریں‌ مریم نواز کا مقابلہ کریں، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان مریم نواز کا مقابلہ کریں ان سے حسد نہ کریں، آپ کا یہ حسد مریم نواز کو اور بلند کردے گا،مریم نواز کی عزت نصیب کی بات ہے اور یہ عزت عمران خان کے نصیب میں نہیں۔

    پی آئی ڈی اسلام آباد میں دانیال عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنا، بچوں اور مرحوم والد کا سپریم کورٹ میں حساب دیا لیکن عمران خان نے اپنی سیاست چمکائی آج پھر انہوں نے وہی الزامات عائد کیے جو وہ کئی ماہ سے سپریم کورٹ کے باہر کہہ رہے ہیں کیوں کہ ان کے پاس سپریم کورٹ کے اندر سچ بولنے کے لیے کوئی کاغذ نہیں ہے۔

    انہوں نے ایاز صادق کے استعفیٰ کے مطالبے پر کہا کہ عمران خان تو 2013ء سے انہیں اسپیکر نہیں مان رہے،عمران خان کی پریشانی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ ایاز صادق سے الیکشن ہار چکے ہیں، عزت دینے والی ذات اللہ تعالیٰ کی ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان ہار چکے ہیں، ان کا مریم نواز پر اعتراض غلط ہے، اپنی تصحیح کرلیں اس ایونٹ کے چیف گیسٹ سردار ایاز صادق تھے مریم نواز نہیں، وہ بحیثیت مقرر کلیدی خطاب کرنے وہاں گئیں۔

    یہ عزت مریم نواز کے نصیب میں ہے عمران خان کے نہیں

    انہوں نے عمران خان پر کڑی تنقید کی کہ وہ مریم نواز کا مقابلہ کریں اور ان سے حسد نہ کریں، آپ کا یہ حسد مریم نواز کو اور بلند کردے گا، میں نے پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی کہتی ہوں مریم نواز اپنے کاموں کی وجہ سے لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان روئیں نہیں، پاکستان کا پہلا ہیلتھ کیئر پروگرام اور ایجوکیشن کی پہلی اصلاحات مریم نواز نے وزیراعظم کے ویژن کے تحت متعارف کرائیں جو اس وقت جاری ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان روئیں نہیں ، وہ مریم نواز کا نام لیتے ہوئے تکلیف میں مبتلا ہوگئے، ہماری پارٹی کے اندر عورتوں کی عزت کی جاتی ہے، مریم نواز کسی بھی تقریب میں آئیں گی سب لوگ انہیں اسی طرح کھڑے ہو کر خوش آمدید کہیں گے، یہ کامیابی اور عزت نصیب کی بات ہے جو عمران خان کے نصیب میں نہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ 2018ء میں ایک بار پھر اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ن لیگ کو کامیابی حاصل ہوگی اور عمران خان کو وہ بھی ماننا پڑے گا اس لیے رونا اور جھوٹ بولنا اور الزامات عائد کرنا بند کریں۔

    وزیر ممکت نے کہا کہ عمران خان قطری لیٹر کا ذکر کرکے قوم کر گمراہ کرتے ہیں، آپ نے اعتراف کیا کہ جمائما نے پیسے دیے اور اس کا جواب الیکشن کمیشن میں نہیں دینا چاہتے جب کہ نواز شریف ہر قسم کا جواب اور حساب دے رہے ہیں۔

    انہوں نے پریس کانفرنس میں عمران خان کے سپریم کورٹ کے باہر خطابات کی ویڈیوز بھی دکھائیں۔

    اسی ضمن میں دانیال عزیز نے بھی عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

  • مردم شماری: غلط معلومات دینے پر قید و جرمانہ ہوگا، مریم اورنگزیب، آصف غفور

    مردم شماری: غلط معلومات دینے پر قید و جرمانہ ہوگا، مریم اورنگزیب، آصف غفور

    اسلام آباد : ملک میں ہونے والی مردم شماری کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیرمملکت اطلاعات و نشریات نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے میڈیا کو مردم شماری سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

     وفاقی وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ مردم شماری میں غلط معلومات فراہم کرنے والوں کو قید و جرمانے کی سزا دی جائے گی۔ مردم شماری کیلئے پاک فوج کی تیاری مکمل ہے۔


    Whoever will give wrong information during… by arynews

    مردم شماری کے حوالے سے دیگر تفصیلات بتاتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں مردم شماری کرانےپراتفاق رائےہوا، ملک میں  1998 کے بعد اب 15 مارچ 2017 سے مردم شماری ہونے جارہی ہے، مردم شماری کا عمل 15 مار چ سے 25 مئی تک جاری رہے گا، شہری مردم شماری کی معلومات 080057574 پر حاصل کرسکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ غلط ڈیٹا دینے والےپر 50 ہزارروپے جرمانہ اور6 ماہ کی سزاہوگی، مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کاوژن ہے کہ صحیح اعداد و شمار کے ساتھ فیصلے کئے جائیں، ماضی میں مردم شماری میں تاخیر کی مختلف وجوہات درپیش رہیں، مردم شماری کےانعقادمیں پاک فوج کاکردارکلیدی اہمیت کاحامل ہے، مردم شماری کیلئے18ارب روپےسےزائدکےاخراجات کاتخمینہ ہے۔

      ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ فوج کی مدد سے مردم شماری کی جائے، 1998 کی مردم شماری میں 50 ہزارجوانوں نے حصہ لیا تھا، ملک میں اس بار2 فیز میں مردم شماری ہوگی۔

    مزید پڑھیں : ملک بھرمیں مردم شماری کا اغاز بدھ سے ہوگا، تیاریاں مکمل

    انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں 2 لاکھ سے زائد فوجی جوان حصہ لیں گے، مردم شماری کیلئے پاک فوج کی تیاری مکمل ہے، شفاف مردم شماری کیلئے بھرپور سیکیورٹی دی جائےگی۔

    غلط ڈیٹا دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ہربلاک میں ایک سویلین کے ساتھ ایک فوجی اہلکارموجود ہوگا، مردم شماری کے دوران امن وامان کو بھی برقرار رکھا جائیگا، فوجی اہلکارسویلین کےساتھ ہرگھر میں جائے گا۔ میجرجنرل آصف غفور نے بتایا کہ ماسٹرزٹرینرزسے عملےکی تربیت کرائی گئی ہے۔

  • عمران خان نےپی ایس ایل فائنل لاہورمیں کرانےکوپاگل پن قرار دیا‘مریم اورنگزیب

    عمران خان نےپی ایس ایل فائنل لاہورمیں کرانےکوپاگل پن قرار دیا‘مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وفاقی وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اونگریب کا کہناہےکہ عمران خان آئی پی ایل کےمیچ میں جاسکتے ہیں لیکن پی ایس ایل کے فائنل میں نہیں آسکتے۔

    تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگریب نےکہاکہ عمران خان نے لاہور میں پی ایس ایل فائنل کرانے کو پاگل پن قراردیا۔

    انہوں نےکہاکہ تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان آئی پی ایل میں جاکراسٹیج پربھی کھڑے ہوتے ہیں اور انعامات بھی دیتے ہیں لیکن لاہور میں پی ایس ایل کےفائنل میں نہیں آتے۔

    مزید پڑھیں:پی ایس ایل کا فائنل نوازشریف کا سیاسی فیصلہ ہے، عمران خان

    خیال رہےکہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاتھا کہ نوازشریف نے پی ایس ایل کے فائنل کو سیاسی طور پر لاہور میں کرایا ہے۔

    مزید پڑھیں:پی ایس ایل کا انعقاد مستقبل کیلئے نیک شگون ہے، نوا زشریف

    یاد رہےکہ وزیراعظم نوا زشریف نےدو روز قبل کہاتھا کہ پی ایس ایل ٹو کا فائنل پاکستان میں ہونا مستقبل کےلیے نیک شگون ہے۔

    مزید پڑھیں:عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے نہ بنیں، مریم اورنگزیب

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاتھا کہ عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے نہ بنیں اور جو بھی بیان دیں سوچ سمجھ کر دیا کریں۔