Tag: مریم اورنگزیب

  • گھوڑا تحفے میں نہیں دیا، مریم اورنگزیب، پاک فضائیہ کی بھی تردید

    گھوڑا تحفے میں نہیں دیا، مریم اورنگزیب، پاک فضائیہ کی بھی تردید

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میر قطر کو گھوڑا تحفے میں نہیں دیا گیا، کچھ ماہ پہلے امیر قطر کو دورہ پاکستان پر گھوڑا تحفے میں دیا جانا تھا جو نہیں دیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق قطری شاہی خاندان کو حکومت پاکستان کی جانب سے نایاب نسل کے گھوڑے کا تحفہ گیا یا نہیں، زیر گردش مبینہ خط کی میڈیا میں بازگشت سنائی دی، گھوڑا بھجوانے کے لئے مبینہ قطری حکومت کو لکھا گیا خط منظر عام پر آیا، جس میں گھوڑا بھیجنے کے لیے خصوصی طیارہ طلب کیا گیا تھا۔

    خط میں سی ون تھرٹی کی کلیئرنس مانگی گئی تھی۔ بعد ازاں پاک فضائیہ نے اپنے طیارے کے استعمال کی تردید کردی۔ اس سے قبل امیر قطر کو نایاب نسل کا گھوڑا تحفہ میں دینے کا فیصلہ ہوا تھا، جس کا سرکاری ٹی وی نے بھی اعتراف کیا، امیر قطر کو گھوڑا بھیجنے کے لیے طیارہ طلب کرنے کے مبینہ خط کی حکومت نے سختی سے تردید کردی ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کچھ ماہ قبل امیر قطر کے دورہ پاکستان کے موقع پر خصوصی گھوڑا تحفے میں دیا جانا تھا، تاہم ان کے دورہ نہ کرنے کی وجہ سے یہ تحفہ نہیں دیا گیا۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم کا قطری خاندان کیلیے خصوصی گھوڑے کا تحفہ

    دوسری جانب پاک فضائیہ نےسی ون تھرٹی سے گھوڑا ایئرلفٹ کرنے کی اطلاعات مسترد کردیں ہیں، پاک فضائیہ ترجمان نے واضح کیا ہے کہ سی ون تھرٹی کے ذریعے قطر گھوڑا بھیجنے سے متعلق اطلاعات بے بنیاد ہیں، پاک فضائیہ اس حوالے سےخبر کو مسترد کرتی ہے۔

  • نوازشریف کاپہلے دن جوبیان تھا وہ اس پرآج بھی قائم ہیں‘مریم اورنگزیب

    نوازشریف کاپہلے دن جوبیان تھا وہ اس پرآج بھی قائم ہیں‘مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وفاقی وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہناہےکہ وزیراعظم نوازشریف آج بھی اپنے بیان پر قائم ہیں جو انہوں نے پہلےدن دیاتھا۔

    تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاناماکیس کی سماعت کےبعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نےمریم نوازکےزیرکفالت ہونےکاجھوٹاالزام لگایا۔

    مریم اورنگزیب کا کہناتھاکہ عالمی ادارے کہہ رہے ہیں پاکستان کی معیشت مضبوط ہورہی ہے،جبکہ عمران خان نےکارنزمیٹنگ میں کہا ملک دیوالیہ ہورہا ہے۔

    وفاقی وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ خان صاحب مت بھولیں آپ کو2018میں عوامی عدالت میں جانا ہے۔

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نےکہاکہ نوازشریف کارکردگی کی بنیاد پر 2018کا الیکشن جیتیں گے۔

    دوسری جانب رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہناتھاکہ عمران خان کبھی عوام کے حق میں بھی بات کرلیا کریں،کبھی کہتے ہیں سول نافرمانی کریں،کبھی کہتے ہیں ہنڈی سے پیسے بھیجیں۔

    واضح رہےکہ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہناتھاکہ کوئی روزگارکے لئے بیرون ملک جاکر رقم بھیجے توآپ کوتکلیف ہوتی ہے۔

  • عمران خان چورمچائے شور کی زندہ مثال ہیں، مریم اورنگزیب

    عمران خان چورمچائے شور کی زندہ مثال ہیں، مریم اورنگزیب

    اسلام آّباد : وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے چیئر مین پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان آ پ کے قول وفعل میں تضاد ہے، آپ چورمچائےشورکی زندہ مثال ہیں، خان صاحب! آپ نے کچھ کیا ہوتا تو اشتہارات چلاتے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئر مین پی ٹی آئی کے بیان کے جواب میں کیا، مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ خان صاحب آپ قوم کوبتائیں کہ آپ نے خیبرپختونخوا میں ساڑھے 3 سال میں کیا کیا ؟

    عمران خان آپ ن لیگ کی حکومت کےسال گنتےرہیں گے، نوازشریف وزیراعظم بنتےرہیں گے، وزیراعظم بننا نصیب کی بات ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عدالت کے باہراپنی عدالت لگانے والےثبوت کیوں نہیں دیتے؟ ثابت ہوگیا کہ آ پ کے قول وفعل میں تضاد ہے آپ کو جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیں آتا۔

    مزید پڑھیں : ہر صورت نوازشریف کی چھٹی ہونے والی ہے، عمران خان

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج قصور میں ہونے والے جلسے کے دوران اپنے خطاب میں شریف برادران کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ معمولی بیماری پر چیک اپ کے لیے لندن جانے والے حکمرانوں نے ملک میں ایک بھی ڈھنگ کا اسپتال تعمیر نہیں کیا.

     قصور کی ایک ماں اسپتال کے ٹھنڈے فرش پر سسک سسک کر دم توڑ گئی لیکن علاج تو درکنار بستر تک نہیں مل سکا.

    ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نےقوم کا 12ارب اشتہاروں پرخرچ کیا اور اشتہاروں میں دونوں بھائیوں کی تصویروں کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔

  • آخری دہشت گرد کےخاتمے تک جنگ جاری رہےگی،مریم اورنگزیب

    آخری دہشت گرد کےخاتمے تک جنگ جاری رہےگی،مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وزیرمملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہناہےکہ آخری دہشت گرد کےخاتمے تک جنگ جاری رہےگی۔

    تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں سانحہ اےپی ایس کےشہداکی یادمیں دعائیہ تقریب سے خطاب میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اس واقعے نے پوری قوم کو دہشت گردی کےخلاف اکٹھاکیا۔

    وزیرمملکت اطلاعات و نشریات نےکہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ لڑنے پرسب متفق ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہداکےلواحقین کےغم میں برابر کے شریک ہیں۔

    مریم اورنگزیب نےکہا کہ دہشت گردی کےخلاف موثر پالیسی مرتب دی گئی،سرحدوں پرجوان ہماری حفاظت کرتےہیں انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

    مزید پڑھیں:چھوٹے فرشوں کو شہید کرنے والوں سے رحم نہیں کیا جائے گا،وزیر اعظم

    انہوں نے کہا کہ 16دسمبرکےبعدوہ اقدامات کیےگئےجوپہلےکبھی نہیں کئےگئے۔سانحہ اےپی ایس کے بعد وزیراعظم نےآپریشن کافیصلہ کیا۔

    مزید پڑھیں:سانحہ اے پی ایس کی مرکزی تقریب‘ آرمی چیف نے پھول چڑھائے

    واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ 16دسمبرکوقوم جس تکلیف سےگزری وہ آج بھی تازہ ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین کےدلوں کی تکلیف کوہم محسوس کرسکتےہیں۔

  • پائیدار ترقی کے اہذاف حاصل کرنےکے لیےمیڈیا کرداراداکرے،مریم اورنگزیب

    پائیدار ترقی کے اہذاف حاصل کرنےکے لیےمیڈیا کرداراداکرے،مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہناہے کہ حکومت کی رہنمائی اور پائیدار ترقی کے اہذاف کے حصول میں میڈیا کا اہم کردار ہے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراطلاعات نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمانی اسٹڈیز اسلام آباد میں پائیدار ترقی کے اہذاف پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے اہذاف حاصل کرنےمیں میڈیا اپنا کردار ادا کرے۔

    وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ اس سلسلے میں ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی نے پہلے ہی نچلی سطح پر تعلیم اور معلومات کے لیے سماجی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

    مریم اورنگزیب نے زوردیا ہے کہ میڈیا حکومت کی جانب سے تعمیری کوششوں اور مثبت اقدامات کو اجاگر کرے۔

    وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مردم شماری ہے اور اس کے بغیر صحت و تعلیم سے متعلق درست ڈیٹا حاصل کرنا ممکن نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ مریم اورنگ زیب کا کہناتھا کہ قدرتی آفات کے دوران میڈیا کا کردار اہم رہاہے،پائیدار ترقی اہداف میں میڈیا کے لیے کورس شامل کیاہے۔

  • وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنےعہدے کا حلف اٹھا لیا

    وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنےعہدے کا حلف اٹھا لیا

    اسلام آباد : وزیرِ مملکت برائے اطلاعات اور نشریات مقرر کی جانے والی مریم اورنگزیب نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے مقرر کی جانے والی مریم اورنگزیب نے اپنی وزارت کا حلف اٹھا لیا ہے صدر مملکت ممنون حسین نے ایوان صدر میں منعقدہ پروقار تقریب میں ان سے وزیرِ مملکت برائے اطلاعات اور نشریات کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں وفاقی وزراء اوردیگراعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

    صدر ممنون حسین نے اس موقع پر کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات کا منصب تقاضا کرتا ہے کہ وہ حکومت کی پالیسیاں آگے بڑھائے۔

    maryam1

    انہوں نے کہا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے پیمرا اور دیگر نشریاتی اداروں سے مل کر قواعد و ضوابط مرتب کئے جائیں تاکہ سننسنی پھیلانے کے بجائے معتبر اور صحیح خبر لوگوں تک پہنچے۔

    مزید پڑھیں : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید وزارت سے برطرف

    حلف اٹھانے کے بعد مریم اورنگزیب نے صدر مملکت سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ وہ ملک و قوم کی خدمت کے لئے اپنی بہترین صلاحیتوں سے کام لیں گی۔

    واضح رہے مریم اورنگزیب مسلم لیگ (ن) کی پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی تھیں، وہ اپنی جماعت میں معزز اور محنتی کارکن کی حثیت سے جانی پہچانی جا تی ہیں۔

    مزید پڑھیں: کور کمانڈر کانفرنس، متنازع خبر قومی سلامتی کے منافی قرار

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں قومی سلامتی سے متعلق ڈان نیوز میں حساس خبر کے شائع ہونے کے بعد سابق وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کو وزارت سے سبکدوش کردیا گیا تھا۔