Tag: مریم اورنگزیب

  • مریم اورنگزیب کو سینئر صوبائی وزیر بنانے کا فیصلہ

    مریم اورنگزیب کو سینئر صوبائی وزیر بنانے کا فیصلہ

    لاہور : ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب کو سینئر صوبائی وزیر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ عظمیٰ بخاری انفارمیشن اینڈ کلچر کی وزیرہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی پچیس رکنی کابینہ کی تقریب حلف برداری آج گورنرہاؤس میں ہوگی ،ذرائع نے کہا ہے کہ ن لیگ کی رہنمامریم اورنگزیب کو سینئر صوبائی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مریم اورنگزیب کےپاس پلاننگ اینڈڈیولپمنٹ،انوائرمنٹ،جنگلات کی وزارتیں ہوں گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ عظمیٰ بخاری انفارمیشن اینڈ کلچر کی وزیرہوں گی ، عاشق حسین کرمانی کومحکمہ زراعت کامحکمہ ، کاظم پیرزادہ کو محکمہ آبپاشی کامحکمہ اور رانا سکندر حیات کو اسکول ایجوکیشن کامحکمہ دیاجائےگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شافع حسین کو محکمہ انڈسٹریز کی وزارت اور شیر علی گورچانی کو مائنز اینڈ منرل کی وزارت دی جائے گی۔

    پہلی بار سکھ برادری سےتعلق رکھنے والے ایم پی اےکووزیر بنایا جائے گا، رمیش سنگھ آڑورہ کو منارٹیز کےوزیر ہوں گے۔

    اس کے علاوہ طاہرخلیل سندھو کو ہیومن رائٹس کامحکمہ دیاجائےگا، سلمان رفیق محکمہ اسپیشلائزڈہیلتھ کامحکمہ سنبھالیں گے جبکہ خواجہ عمران نذیر محکمہ پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ ہوں گے۔

    ذیشان رفیق کو محکمہ بلدیات کا وزیر اور صہیب برتھ کومحکمہ مواصلات کاوزیر بنایاجائے گا۔

  • شہباز شریف پاکستان کے لئے خوشخبری  ہیں: مریم اورنگزیب

    شہباز شریف پاکستان کے لئے خوشخبری ہیں: مریم اورنگزیب

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف پاکستان کے لیے خوشخبری ہیں۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ شہباز شریف نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا اب معیشت کو استحکام دینگے، پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام آئے گا، عوام کے مشکل حالات بہتر ہونگے۔

    وزارت عظمیٰ کا تاج کس کے سر سجے گا؟ فیصلہ آج ہوگا

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ تعلیم، صحت، آئی ٹی، زراعت، صنعت، نوجوانوں کی ترقی کا سفر شروع ہو رہاہے، 4 سال بے رحمی سے تمام شعبوں کو برباد کیا گیا، ان کی بحالی اور تعمیر نو شروع ہوگی۔

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ شفافیت اور عوامی خدمت کا دور پھر سے شروع ہوگا، نوجوان کو روزگار اور کھیل کے مواقع دینے کا دور پھرشروع ہو رہا ہے۔

  • کون سی ایسی ترقی ہے جو بلاول سندھ سے لیکر پنجاب آرہے ہیں: مریم اورنگزیب

    کون سی ایسی ترقی ہے جو بلاول سندھ سے لیکر پنجاب آرہے ہیں: مریم اورنگزیب

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کون سی ایسی ترقی ہے جو بلاول سندھ سے لیکر پنجاب آرہے ہیں۔ 

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلاول سے پی ڈی ایم حکومت میں تعاون رہا ہے، انہیں دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، بلاول بھٹو تہذیب میں رہ کر اپنی کارکردگی پر بات کریں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بلاول پنجاب پر بات کرتے ہیں تو میرا خیال ہے نئے نئے پنجاب آئے ہیں، بلاول نے شاید لاہور میں پی کے ایل آئی نہیں دیکھا، راولپنڈی کارڈیالوجی سینٹر نہیں دیکھا، کوٹ ادو میں اردوان اسپتال نہیں دیکھا، پنجاب میں اسکول نہیں دیکھے، یونیوسٹیاں نہیں دیکھیں۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کون سی ایسی ترقی ہے جو بلاول سندھ سے لیکر پنجاب آرہے ہیں، کون سا ایسا ایک منصوبہ ہے جو بلاول سندھ میں لگا کر پنجاب لارہے ہوں، ہم بھی چاہتے ہیں سندھ میں میٹروبس ہو، کراچی میں صاف پانی ہو۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت کے ہر فیصلے میں بلاول اور پی پی برابر کے حصہ دار تھے، پی ڈی ایم حکومت میں مشاورت سے مشترکہ فیصلے ہوئے، نوازشریف تہذیب کی سیاست کے کلچر کو دوبارہ پروان چڑھا رہے ہیں، بولناسب کو آتا ہے، سیاست میدان ہی ایسا ہے جملے سب کو کسنے آتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کی ترقی کیلئے کوئی بلاول کی ذاتیات کی سیاست نہیں چاہتا، کل بلومبرگ کی رپورٹ میں ن لیگ کے تینوں دور میں معاشی کارکردگی کو بہتر قرار دیا گیا، بلاول اپنی سندھ میں کارکردگی کا ایک منصوبہ بتائیں۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ سندھ میں کوئی موٹر وے ہو، پانی کا منصوبہ ہو، بلاول بتائیں، اگر آپ  نے پسماندگی دیکھنی ہے تو سندھ میں دیکھیں، عوام کی فیلڈ میں انہیں نظر آرہا ہے ن لیگ فتح حاصل کرے گی، لیول پلئنگ فیلڈ کا رونا رونے والوں کو عوامی لیول پلیئنگ فیلڈ کا ڈر ہے۔

  • کیا استعفیٰ دینے سے دامن پر لگے داغ دھل جائیں گے؟ مریم اورنگزیب

    کیا استعفیٰ دینے سے دامن پر لگے داغ دھل جائیں گے؟ مریم اورنگزیب

    لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کیا استعفیٰ دینے سے دامن پر لگے داغ دھل جائیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن کے مستعفی ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ استعفیٰ دینے سے کیا دامن پر لگے داغ دھبے دھل جائیں گے، اعجاز الاحسن کو کٹہرے میں لایا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ مظاہر نقوی نے غلط نہیں کیا تو استعفیٰ کیوں دے دیا، کیا استعفوں سے عوام بھول جائیں گے اور معاف کردیں گے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ استعفے گواہی دے رہے ہیں کہ یہ لوگ گناہ گار ہیں۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے ذمہ دار مظاہر نقوی اور اعجاز الاحسن ہیں، جسٹس اعجاز الاحسن جے آئی ٹی کے مانیٹرنگ جج تھے اگر آپ نے غلط کام نہیں کیا تو کھڑے ہوجائیں۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے خاندان سمیت اپنا احتساب کروایا، ان کا احتساب تو اب شروع ہوگا۔

    واضح رہے کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے بعد سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجازالاحسن بھی مستعفی ہو گئے۔

    جسٹس اعجازالاحسن سنیارٹی میں تیسرے سینئرترین جج تھے اور ان کا نام چیف جسٹس آف پاکستان کے لیے سب سے اوپر تھا۔

    جسٹس اعجازالاحسن نے اپنا استعفیٰ صدرمملکت کو بھجوا دیا ہے۔

    جسٹس اعجازالاحسن کو اکتوبر 2024 میں چیف جسٹس آف پاکستان بننا تھا۔ انہوں نے آج سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔

    جسٹس اعجازالاحسن نے دو روز پہلے جسٹس مظاہرنقوی کیخلاف کارروائی سے اختلاف کیا تھا۔

    اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس مظاہر نقوی کا استعفیٰ منظور کیا تھا، صدر مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آرٹیکل 179 کے تحت استعفیٰ منظور کیا تھا۔

  • الیکشن 8 فروری کوہی ہوگا، دوسری جماعتیں چاہیں روئیں ،پیٹیں یاچیخیں، مریم اورنگزیب

    الیکشن 8 فروری کوہی ہوگا، دوسری جماعتیں چاہیں روئیں ،پیٹیں یاچیخیں، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے واضح کیا کہ الیکشن 8فروری کوہی ہوگا،دوسری جماعتیں چاہیں روئیں ،پیٹیں یاچیخیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد کے حوالے سے کہا کہ پی ٹی آئی والے لاہورہائیکورٹ گئے تاکہ الیکشن رک جائیں، گزشتہ روز پی ٹی آئی نےسینیٹ میں قرارداد کی حمایت کی۔

    مریم اورنگزیب نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے اندرچپ رہتے ہیں اور باہرآکرمظلومیت کاڈھول بجاتے ہیں، ن لیگ ایسے لوگوں کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دے گی،اب پاکستان کے عوام کو الیکشن چاہئیں۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عوام وہ چہرےجانتےہیں جنہوں نے 9 مئی کوشہدا کے مجسموں کو ٹھوکریں ماریں، جی ایچ کیو پر حملہ کیا گیا،ریاست پر یہ چڑھ دوڑے، نو مئی والے چہروں پرآرٹیکل چھ لگنا چاہیے۔

    سابق وزیر نے کہا کہ اب ملک نو مئی والوں کے نہیں، اٹھائیس مئی والوں کے حوالے ہونے جارہا ہے، نومئی والے نے تین روز پہلے کہا چھوڑوں گا نہیں، یہ بات تم دوہزار گیارہ سے کہہ رہے ہو۔

    بانی پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نو مئی کوآپ حکم دوکہ پورے ملک کو جلادو، پھرکہو کارکنوں نے کیا تھا، جیل میں بیٹھ کر دھمکیاں دینا اور اداروں کے خلاف باتیں کرتے ہو۔

    آرٹیکل کی اشاعت کے حوالے سےمریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آرٹیکل لکھا ہے کہ میری پارٹی کولیول پلئینگ فیلڈنہیں مل رہی، کیا ملک میں 9 مئی کا حکم نوازشریف نے دیا تھا؟

    ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ کاغذات مسترد ہوئے تو سپریم کورٹ چلے گئے، سپریم کورٹ نے ثبوت مانگے، یہ تو سپریم کورٹ میں بھی جاکر جھوٹ بولتے ہیں، معیشت تم نے تباہ کی، پھر لکھتے ہیں مہنگائی ہوگئی ہے، یہ مہنگائی تم نے کی ہے، تیل، سبزیاں، بجلی، گیس سب مہنگے کر دیے، ملک کی تم نے ترقی تک روک دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں ملک کو ڈیفالٹ کردیا، شہبازشریف نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، تم تو ملک کو ڈیفالٹ کرکے گئے تھے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ ن لیگ کو 8 فروری کوالیکشن کافیصلہ چاہیے، مسلم لیگ ن کی الیکشن کی تیاری مکمل ہے، الیکشن 8 فروری کوہی ہوگا، دوسری جماعتیں چاہیں روئیں ،پیٹیں یا چیخیں ، 8 فروری کو فیصلہ کرنا ہے کہ ووٹ کس کو دینا ہے، عوام جانتے ہیں ووٹ ایک بار پھر نواز شریف کا ہے، ووٹ آپ نے اس کو دینا ہے جوآپ کے مستقبل کو سنوار سکے۔

    انھوں نے بتایا کہ اگلے ہفتے سےہماری الیکشن مہم بھرپور طریقے سے ہوگی، ہم شورنہیں مچارہے ہم لائحہ عمل لارہےہیں، الیکشن کے لیے ہماری تیاری پوری ہے، ہماراپارٹی ٹکٹ دینے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، ن لیگ واحد جماعت ہے 22 دن پر2500 سے زائدامیدواروں کےانٹرویو کیے۔

    ن لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کی حرکتیں ان کی امپائر لیول پلیئنگ فیلڈ کا ڈرامہ ہیں، ملکی تاریخ میں لیول پلیئنگ فیلڈ نواز شریف کو 2018 میں نہیں ملی، پاکستان مسلم لیگ ن کی ساری قیادت کو جیل میں بھیجا تھا، محمد نواز شریف کو بیٹی کے ساتھ جیل میں بھیجا تھا۔

    مریم اورنگزیب نے مزید بتایا کہ الیکشن کے لیے ہماری تیاری پوری ہے،ہماراپارٹی ٹکٹ دینے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، ن لیگ واحدجماعت ہے 22 دن پر2500 سے زائد امیدواروں کےانٹرویو کیے۔

  • ریاست مخالف تقاریر کیس‌:  مریم اورنگزیب کو بھی بڑا ریلیف مل گیا

    ریاست مخالف تقاریر کیس‌: مریم اورنگزیب کو بھی بڑا ریلیف مل گیا

    لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے ریاست مخالف تقاریر کیس میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے خلاف ریاست مخالف تقاریر کیس کی سماعت کی۔

    مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف عدالت میں پیش ہوٸے ۔ عدالت پیش ہونے پر گزشتہ سماعت پر جاری کیے گٸے مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے

    عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 جنوری تک ملتوی کرتے ہوٸے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی بریت کی درخواستوں پر دلاٰٸل طلب کر لیے۔

    سماعت کے موقع پر عدالت کے باہر مسلم لیگ ن اور پی ٹی آٸی کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی ۔

    یاد رہے ریاست مخالف تقاریر کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کو 9 دسمبر تک گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

    اس سے قبل عدم پیشی پر انسداد دہشت گردی عدالت نے مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

  • دوسروں کو دہشت گرد کہنے والا خود 9 مئی کا مجرم ہے: مریم اورنگزیب

    دوسروں کو دہشت گرد کہنے والا خود 9 مئی کا مجرم ہے: مریم اورنگزیب

    لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دوسروں کو دہشت گرد کہنے والا خود 9 مئی کا مجرم ہے۔

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے لاہور میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ہم پر یہ دہشت گردی کے مقدمے بناتے رہے اور خود 9 مئی کو ریاست کے خلاف دہشت گردی کی گئی، دوسروں پر دہشت گردی کے مقدمے بنانے والا خود 9 مئی کا مجرم ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہدا کے مجسمے سڑکوں پر پھینکے گئے، اسپتال اسکول مساجد جلائی گئیں، پاکستان کے دوستوں کو ناراض کیا گیا اور خود ڈاکے ڈالتے رہے، کہتے ہیں 190 ملین پاکستان تو آگیا، ڈرامہ نہ کریں یہ رقم تو قومی خزانے میں آنی تھی۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ ناجائز طریقے سے آؤٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ کر کے پیسہ بانی پی ٹی آئی کی جیب میں گیا، سائفر جیسے حساس معاملے پر سیاست کروں گے اور حساب نہیں مانگا جائے گا ایسے کیسے ہوگا؟، لندن پلان تو تب بنا تھا جب 3 دفعہ کے وزیراعظم کو گھر بھیجنے کا منصوبہ بنایا گیا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ قومی خزانے میں آنے تھے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں نہیں، غیر قانونی سیٹلمنٹ سے القادر ٹرسٹ کی زمین خریدی گئی، بانی پی ٹی آئی ریاستی دہشت گردی کے احکامات جاری کررہا تھا، ریاستی دہشت گردی اور 60 ارب کی کرپشن کا جواب دیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ  8 فروری کو عوام ووٹ دے کر نوازشریف کو چوتھی بار وزیراعظم بنائیں گے، ملک ترقی کرے گا، سی پیک بحال ہوگا، نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

  • مسلم لیگ ن نے چیئرمین پی ٹی آئی کا انتخاب ’’سلیکشن‘‘قرار دے دیا

    مسلم لیگ ن نے چیئرمین پی ٹی آئی کا انتخاب ’’سلیکشن‘‘قرار دے دیا

    لاہور: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کا انتخاب ’’سلیکشن‘‘قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام، الیکشن کمیشن اور پارٹی ورکرزکی آنکھوں میں مٹی ڈالنےکی کوشش کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کا انتخاب ’’سلیکشن‘‘قرار دے دیا۔

    ن لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں ایک بار پھر’’سلیکشن‘‘ کا عمل صرف 15 منٹ میں مکمل ہوگیا، عوام، الیکشن کمیشن اور پارٹی ورکرزکی آنکھوں میں مٹی ڈالنےکی کوشش کی گئی اور پریس ریلیز ڈیڑھ گھنٹے تک روک کررکھی گئی۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ نامعلوم ، خفیہ مقام پر یہ کیسا الیکشن تھا جس کا نہ کوئی تجویز کنندہ تھا نہ تائید کنندہ، نہ ووٹرز تھے نہ ووٹر لسٹ، نہ پریزائیڈنگ افسر تھا نہ الیکشن پراسیس؟ بانی رہنماؤں، کارکنوں کےخوف سےانہیں الیکشن پراسیس سےہی باہرکردیاگیا، اسے کہتے ہیں’’دھاندلا‘‘، اسےکہتےہیں ’’آمریت‘‘، اسے کہتے ہیں ’’سلیکشن‘‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ پارٹی ورکرز سے سنگین مذاق اور انتخابی ضابطوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، پارٹی میں بانی رہنماؤں اور کارکنوں کولیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی، یہ ملک میں لیول پلیئنگ فیلڈ کے مطالبوں کے ڈرامے کررہے ہیں۔

    ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ آرٹی ایس بٹھا کر اقتدار میں آنے والوں کی عادت نہیں بدلی، مقبولیت کاعالم یہ ہےورکرز کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں، عوام کا سامناکیسے کرینگے ؟ جو کچھ ہوا ، جو کچھ ہورہا ہے اور جو کچھ ہوگا سب کا ذمہ دار 9 مئی کا منصوبہ سازخود ہے۔

  • مسلم لیگ(ن) کا منشور تیاری کے آخری مراحل میں

    مسلم لیگ(ن) کا منشور تیاری کے آخری مراحل میں

    لاہور : مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کا منشور تیاری کے آخری مراحل میں ہے، خارجہ تعلقات کافروغ،قیام امن ،قومی دفاع کومزید مضبوط بنانا منشور کے اہم نکات میں شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کا منشور تیاری کے آخری مراحل میں ہے، انتخابی منشور ہمیشہ کی طرح قابل عمل اور مسائل کاحل ثابت ہوگا۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معاشی بحالی وخودانحصاری ،مہنگائی سے نجات پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے، وعدے نہیں روایت ،تاریخ کےمطابق اہداف حاصل کرنے کا پلان دیں گے۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ ن لیگ کامنشور طبقات،ماہرین کی تجاویزکی روشنی میں تیارکیا جا رہا ہے، آئینی بالادستی،قانون اصلاحات،گڈ گورننس پر سفارشات مرتب کی جا رہی ہیں، نظام عدل کی اصلاح ترجیح ہےتاکہ شہریوں کوحقوق، فوری انصاف کی فراہمی یقینی ہو۔

    انھوں نے بتایا کہ خارجہ تعلقات کا فروغ، قیام امن اور قومی دفاع کومزید مضبوط بنانامنشور کےاہم نکات میں شامل ہیں جبکہ بیوروکریسی،سول سروسز ،امورسرکارکوشفاف،فعال،آسان بنانےکی تجاویزمرتب کی جارہی ہیں، اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلیوں، بڑھتی آبادی پر قابو، صحت و غذا کا تحفظ منشورمیں شامل ہیں۔

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ تعلیم، وظائف ،لیپ ٹاپ فراہمی، ہنرمندی،روزگار کیلئےقابل عمل تجاویز تیارکی جا رہی ہیں، جبکہ کسانوں،مزدوروں، کمزور طبقات،اقلیتوں کےمعاشی، سماجی حقوق کیلئےٹھوس پالیسیاں منشورمیں شامل ہونگی۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کھیلوں کافروغ، نئےمیدانوں،اسپورٹس کمپلیکسز کی تیاری،خصوصی افراد کیلئےاقدامات ، خواتین،بچوں کےحقوق کےتحفظ اورفروغ کیلئےپالیسی اقدامات منشور کا حصہ ہوں گی۔

    انھوں نے کہا کہ الحمدللہ مسلم لیگ (ن)نےہمیشہ وعدے پورے کئے ہیں،پھر کریں گے، ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر عوام کی زندگیوں میں آسانی لائیں گے

  • مریم اورنگزیب کو  گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

    مریم اورنگزیب کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

    لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کو 9 دسمبر تک گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کو 9 دسمبر تک گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو وارنٹ کی تکمیل کرانے کی ہدایت کر دی ، انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

    یاد رہے ہفتے کے روز عدم پیشی پرمریم اورنگزیب کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئےتھے، مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کا مقدمہ درج ہے۔

    پولیس کی جانب درج مقدمے میں جاوید لطیف سمیت دیگر ملزم بھی نامزد ہیں۔