Tag: مریم اورنگزیب

  • ریاست مخالف تقاریر کیس : مریم اورنگزیب کے وارنٹ گرفتاری جاری

    ریاست مخالف تقاریر کیس : مریم اورنگزیب کے وارنٹ گرفتاری جاری

    لاہور : انسدا ددہشت گردی عدالت نے ریاست مخالف تقاریر کیس میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق انسدا ددہشت گردی عدالت میں ریاست مخالف تقاریر کیس کی سماعت ہوئی، مریم اورنگزیب آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئیں۔

    عدالت نے مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ، عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے گئے۔

    پراسیس سرور اہلکار نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی، جس میں کہا کہ ایڈریس درست نہ ہونے کی باعث وارنٹ کی اطلاع نہیں دی جا سکی ، وارنٹ گرفتاری نوٹس پر پارلیمنٹ لاجز کا ایڈریس درج تھا تاہم مریم اورنگزیب پارلیمنٹ لاجز والی رہائش پرموجودنہیں تھیں۔

    گزشتہ سماعت پرمریم اورنگزیب کی عدم پیشی پر قابل ضمانت وارنٹ جاری ہوئے تھے۔

  • ریاست مخالف تقاریر کا کیس : مریم اورنگزیب کے ضمانتی مچلکے منسوخ

    ریاست مخالف تقاریر کا کیس : مریم اورنگزیب کے ضمانتی مچلکے منسوخ

    لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت نے ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب  کیخلاف ریاست مخالف تقاریر کے مقدمے میں استنثی کی درخواست مسترد کرتے ہوٸے ضمانتی مچلکے منسوخ کر دیئے۔

    انسداد دہشت گردی عدالت نے ن لیگی رہنما مریم اورنگ زیب اور جاوید لطیف کیخلاف ریاست مخالف تقاریر کے مقدمے میں پیش نہ ہونے پر ان کی استنثی کی درخواستیں مسترد کرتے ہوٸے ضمانتی مچلکے منسوخ کر دہے

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ریاست مخالف تقاریر کیس کی سماعت ہوٸی، دونوں سابق وفاقی وزراء مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف پیش نہیں ہوئے اور ان کی طرف سے اُن کے وکلاء نے پیشی سے استثنی کی درخواستیں دیں۔

    عدالت نے درخواستیں مسترد اور دونوں ملزمن کے ضمانت مچلکے بھی منسوخ کر دیئے اور دیگر ملزموں کے پیش ہونے پر مقدمے پر مزید کارروائی 25 نومبر تک ملتوی کردی۔

    خیال رہے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کیخلاف ریاست مخالف تقاریر کا مقدمہ گرین ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں درج ہے۔

  • ‘مشکلات میں گھرے پاکستان کو نوازشریف ہی نکالیں گے’

    ‘مشکلات میں گھرے پاکستان کو نوازشریف ہی نکالیں گے’

    لاہور : مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے نوازشریف کے بھرپور استقبال پرعوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا مشکلات میں گھرے پاکستان کو نواز شریف ہی نکالیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے انسداددہشت گردی عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نوازشریف کا پوری قوم نے استقبال کیا، میاں نوازشریف کا استقبال کرنے پر پوری قوم کو سلام پیش کرتی ہوں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے دور میں مہنگائی نہیں تھی، عوام کو یقین ہےنوازشریف پاکستان کواس مشکلات سےنکال سکتےہیں، آج بھی پاکستانی عوام کو نوازشریف سے امید ہے، آج نوجوانوں کو روزگار کی ضرورت ہے۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کا بھرپوراستقبال کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، نواز شریف نے ہمسائیوں کیساتھ اچھے تعلقات کی بات کی ہے، مشکلات میں گھرے پاکستان کو نوازشریف ہی نکالیں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ نوازشریف نے کہا پاکستان کسی اور ایڈونچر کا متحمل نہیں ہو سکتا، عوام کو اپنے نمائندے چننے کا حق ملنا چاہیے، نواز شریف کے اگلے پلان کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کرتے رہیں گے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج جو شخص 20 روپے کی روٹی لیتا ہے وہ 2017 میں 4 روپےکی روٹی لیتا تھا، آج بھی پاکستان کے عوام کی آخری امید نواز شریف ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی خدمت کرنے والا واپس آیا یے ، پاکستانی قوم نےنوازشریف کااستقبال کر کےیہ بتایاکہ انہیں ترقی اور معاشی استحکام کی ضرورت ہے۔

  • ‘ اگر آج  مریم اورنگزیب کی فلم ریلیز ہوئی تو ’سُپر ہٹ‘ ہوگی’

    ‘ اگر آج مریم اورنگزیب کی فلم ریلیز ہوئی تو ’سُپر ہٹ‘ ہوگی’

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف فنکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب اتنی ہٹ ہیں کہ اگر آج ان کی فلم ریلیز ہوئی تو ’سُپر ہٹ‘ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اور معروف فنکارہ بشریٰ انصاری کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے، جس میں انھوں نے سوال کیا کہ اگر سابق وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب کی فلم ریلیز ہوگئی تو کیا ہوگا؟

    حال ہی میں نیشنل آئکون ایوارڈز کی تقریب میں ایوارڈ وصول کرنے کے بعد اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ مریم اورنگزیب تو بہت ہٹ جا رہی ہیں، اگر ان کی آج کوئی فلم ریلیز ہوتی ہے تو اگلی صبح سپر ہٹ ہو جائے گی۔

    بشریٰ انصاری کے وائرل ہونے والی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں کی لائن لگادی۔

    ایوارڈ وصولی کے بعد بشریٰ انصاری نے تقریب میں موجود وزیرِ اعظم شہباز شریف کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا شریف فیملی بھی اندر سے کہیں نہ کہیں آرٹسٹ ہے، میوزک سے آپ لوگوں کو دلچسپی ہے اور یہ جراثیم نہ ہوتے تو شاید آپ لوگ ہماری اس انڈسٹری کے لیے اتنے نرم دل نہ ہوتے۔

  • مریم اورنگزیب کا  پیمرا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کرنے کا اعلان

    مریم اورنگزیب کا پیمرا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کرنے کا اعلان

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پیمرا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کرنے کا اعلان کردیا اور کہا یہ بل آج ہی منظورکرائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیمرا ترمیمی بل کے حوالے سے کہا کہ یہ کہنا میں کالاقانون لارہی ہوں بہت بدقسمتی کی بات ہے، اس بل میں صحافیوں کیلئے تاریخی ترامیم کی گئی تھیں۔

    مریم اورنگزیب نے بتایا کہ بل کے تحت جو ادارہ 2 ماہ تک ادائیگیاں کلیئر نہیں کرے گا ، انہیں حکومت بزنس نہیں دے گی اور ادارہ پابند ہوگا کہ ورکرزکوکم سےکم اجرات دی جائے گی اور اگر مالکان خلاف ورزی کریں گےتو ایک کروڑجرمانہ عائدکیاجائےگا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایسے بل کو کہا گیا کہ یہ کالاقانون ہے، ورکرزکی ادائیگیاں مہینوں مہینوں نہیں دی جاتیں، وزیراعظم نے صحافیوں کے لئے ہیلتھ انشورنس کارڈ کا اجرا کیا، جوصحافی لائن آف ڈیوٹی میں جان گنوا بیٹھے، ان کے لواحقین کیلئے 40 لاکھ کا اعلان کیا۔

    انھوں نے کہا کہ پیمرا کا کوئی بھی قانون جس میں ورکرزکےحقوق کی بات نہ ہووہ قانون نہیں، وزیراعظم نےمنظوری دی چیئرمین پیمرا کی تعیناتی پارلیمنٹ دے گی، اگریہ قانون بن جائے تو یہ تاحیات پتھر پر لکیر نہیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بغیر پڑھے سمجھے ذہن سازی کی جارہی تھی کہ یہ کالا قانون لایا جارہا ہے، چیئرمین پیمرا سے اختیارات واپس لے تو کالاقانون ہوجاتا ہے، کوئی صحافیوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالے گا تو یہ یکجا ہو کر حقوق لینا جانتے ہیں۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ میں نےپیمراترمیمی بل ود ڈرا کرلیا تھا، کونسا صحافی چاہتا ہے لوگوں کےبارےمیں جھوٹ لکھا جائے، صحافی تو ایک ایک خبر کیلئے مجھ سے تصدیق کرتے ہیں، میں تصدیق کرتی ہوں توخبرچلتی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ یہ سینیٹ کی کمیٹی تک حکومت کا بل تھا، یہ صحافی اپنےحقوق کے لئےکھڑےہیں، نواز رضا نے قانون پڑھا تو کہا کہ یہ بہترہے، افضل بٹ کاشکریہ اداکرتی ہوں کہ صحافیوں کی آوازبنے۔

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی میں حکومت نےبل پیش کیا تھا میں یہ بل ورکرز سے اظہار یکجہتی کیلئے سینیٹ میں پیش کروں گی ، میں یہ بل سینیٹ میں پیش کرنے کی اجازت چیئرمین سینیٹ سے لوں گی۔

    وفاقی وزیر نے روز دیا کہ یہ قانون سازی کا عمل اسی طرح جاری رہناچاہئے اور ہر سال پیمرا کا قانون ریویو ہونا چاہئے ہر سال ترمیم ہونی چاہئے۔

    مریم اورنگزیب نے صحافیوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ آپ جب تک ایک رہیں گے کوئی آپ کےحقوق سلب نہیں کرسکتا، مجھے وزیراعظم نے کہا مریم آپ اس پر نظرثانی کریں ورکرزپریشانی میں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیمرا ترمیمی بل 2023آج ورکرز کی جانب سے سینیٹ میں پیش کروں گی، چیئرمین سینیٹ سے اس بل کو دوبارہ سے پیش کرنےکی استدعا کی جائے گی، یہ بل سینیٹ سے گزر کر جوائنٹ سیکشن میں پیش ہوگا اور آج ہی یہ بل منظورکرائیں گے۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری  کا تعلق الیکشن سے نہیں،  مریم اورنگزیب

    چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کا تعلق الیکشن سے نہیں، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری اوران کی چوری جو آج ثابت ہوئی، اس کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کیس میں قانونی تقاضے پورے ہوئے، چیئرمین پی ٹی آئی صرف 3پیشیوں میں پیش ہوئے اور قانون سے بھاگتے رہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وارنٹ لیجانےوالے پر یہ حملہ آور ہوجاتےتھے، چیئرمین پی ٹی آئی نےبیانیہ بنانے کی کوشش کی، سیشن کورٹ کا تفصیلی فیصلہ بھی آگیاہے، فیصلے میں کہاگیا چیئرمین پی ٹی آئی کو صفائی کا موقع دیا گیا، صرف گھڑیاں نہیں بلکہ دیگر چیزیں بھی ڈیکلیئرنہیں کی گئیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جھوٹا بولا کہ میرا اس سے تعلق نہیں، انھوں نے چیئرمین پی ٹی آئی نے آج تک فارن فنڈنگ کا جواب بھی نہیں دیا، سائفر سے متعلق بھی ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف فیصلے کا تعلق الیکشن سے نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرناہوتا تو پہلے کرچکے۔

    مریم اورنگزیب نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نےکہا میرے پاس کوئی ثبوت نہیں، وہ عدالتوں میں جھوٹ بولتے رہے، کہتے ہیں مجھے جواب جمع کرانے کا موقع نہیں دیا گیا،اصل گواہ کو پیش نہیں کیا گیا جھوٹے گواہان پیش ہوئے۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ تمام مواقع ہونےکےباوجود جو جوابات جمع کرائےگئے وہ جھوٹ تھے، فارن فنڈنگ میں بھی انہوں نے بہت جھوٹ بولےتھے، فارم بی اور ٹیکس ریٹرن میں ڈیکلیئریشن میں جھوٹ بولے گئے، 17،18،19،20 کے گوشواروں میں 5 لاکھ روپے کا فرنیچر ڈیکلیئر کیا گیا، اس کے بعد انہوں نے کچھ بھی ڈیکلیئرنہیں کیا۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ 3 گھروں میں انہوں نے 5لاکھ کا فرنیچر ڈیکلیئرکیا، 17،18،19،20میں نےدو بکریاں ڈیکلیئرکیں، خانہ کعبہ عکس کی گھڑی اورزیورات بھی ملے، یہ کیس عدالت میں بھی کوئی رسید نہیں دےسکیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام کو صرف ایک چوری کا پتہ چلا ہے، فارن فنڈنگ کیس،سائفر جھوٹ کی سزا باقی ہے۔

    وفاقی وزیر نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی احتساب کے چیمپئن بنے ہوئے تھے، جب ان سے جواب مانگوں تو یہ ریاستی اداروں پرحملہ آور ہوتےہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے منصب کا غلط استعمال کیا، الیکشن اور ٹیکس فارم میں غلط بیانی کی۔

    انھوں نے واضح کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو حکومت نے گرفتار نہیں کیا،چیئرمین پی ٹی آئی کو سیشن کورٹ نے سزا سنائی ہے، حکومت نے گرفتار کرنا ہوتا تو اپریل 2022 میں گرفتار کرتے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ اور سائفرکےحقائق عدالتوں میں آئیں گے، آج زمان پارک سے گرفتار ی ہوئی کوئی باہر نہیں نکلا، چور کو جیل اکیلے جانا ہوتا ہے، 9مئی کے واقعے کےبعدپی ٹی آئی رہنماؤں کو بھی ان کی اصلیت پتہ چل گئی ہے۔

  • ’قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے پیمرا بل 2023 منظور کر لیا‘

    ’قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے پیمرا بل 2023 منظور کر لیا‘

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے پیمرا بل 2023 منظور کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ہفتہ کے روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی جانب سے پیمرا (ترمیمی) بل 2023 کی منظوری کے بعد خوشی کا اظہار کیا ہے، یہ بل انھوں نے ایک روز قبل پارلیمنٹ میں پیش کیا تھا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے پیمرا بل 2023 منظور کر لیا، ’’یہ بل میرے اور کمیٹی ممبران کے درمیان تفصیلی گفتگو کے بعد منظور ہوا، بل کی تیاری کے لیے تمام فریقین سے مشاورت ہوئی اور ایک سال لگا۔‘‘

    میڈیا انڈسٹری کو پابندیوں سے جکڑنے کی تیاری، پیمرا ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش

    انھوں نے کہا بل کا بنیادی مقصد صحافیوں کی فلاح و بہبود اور میڈیا کو آزاد اور ذمہ دار بنانا ہے، بل میں صحافیوں کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی سمیت دیگر اہم مسائل کا حل پیش کیا گیا ہے۔

  • میڈیا پروفیشنلز پروٹیکشن (ترمیمی) بل منظوری کے مراحل میں ہے: مریم اورنگزیب

    میڈیا پروفیشنلز پروٹیکشن (ترمیمی) بل منظوری کے مراحل میں ہے: مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے آسٹریلیا کے پاکستان میں سفیر نیل ہاکنز نے ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے آسٹریلیا کے پاکستان میں سفیر نیل ہاکنز سے ملاقات کی ہے، اس دوران دوطرفہ تعلقات، معاشی استحکام، فلم، آرٹ اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

    آسٹریلیا کے سفیر نیل ہاکنز نے موجودہ حکومت کے معاشی استحکام، آئی ایم ایف معاہدے کیلئے کاوشوں کو سراہا، اس دوران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق حکومت نے معیشت کے لئے  ٹھوس اقدامات اٹھائے، حکومتی اقدامات کی بدولت ملکی معیشت میں مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔

     وفاقی وزیر اطلاعات نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام کے بارے میں بھی آسٹریلیا کے سفیر کو آگاہ کیاگیا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ کونسل معاشی بحالی کیلئے پالیسی کی پیشنگوئی، تسلسل اور موثر نفاذ کو یقینی بنائے گی، حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے۔

    وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سفیر کو بتایا کہ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی  آزادی اظہار رائے کا بل پارلیمنٹ میں پیش کیا، جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز پروٹیکشن (ترمیمی) بل منظوری کے مراحل میں ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ رواں برس بجٹ میں صحافیوں، فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس کے لئے خطیر رقم مختص کی ہے، پہلی بار فلم انڈسٹری کے لئے بجٹ مختص کیا گیا ہے، اسکرین ٹورازم کے ذریعے پاکستانی ثقافت، تہذیب و تمدن پوری دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں۔

    دوسری جانب آسٹریلوی سفیر نے کہا کہ آسٹریلیا کی کمپنی ریکوڈک منصوبہ پر بلوچستان میں کام کر رہی ہے، ریکوڈک منصوبہ بلاشبہ پاکستان کی ترقی کا دروازہ کھولے گا۔

  • مریم اورنگزیب  کی 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل ہونے کی خبروں کی تردید

    مریم اورنگزیب کی 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل ہونے کی خبروں کی تردید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل ہونے کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا کہ قومی اسمبلی8 اگست کو تحلیل ہوگی، 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل ہونے کی خبریں درست نہیں۔

    اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اپنی آئینی مدت سے چار روز قبل آٹھ اگست کو تحلیل کردی جائے گی، قومی اسمبلی کی تحلیل کی سمری صدر مملکت کو ارسال کی جائے گی۔

    آئینی ماہرین کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے سمری پر دستخط نہ کیے تو اسمبلی اڑتالیس گھنٹے بعد تحلیل ہوجائے گی۔

    قومی اسمبلی کی آئینی مدت بارہ اگست رات بارہ بجے تک ہے، آئینی و قانونی ماہرین کے مطابق قبل از وقت اسمبلی کی تحلیل سے نوے دن میں الیکشن کرانا ہوگا۔۔ اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری کریں تو ساٹھ دن میں انتخابات کرانا ہوتا ہے۔

  • مریم اورنگزیب نے میوزک انڈسٹری کیلئے خوشخبری سنادی

    مریم اورنگزیب نے میوزک انڈسٹری کیلئے خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پہلی میوزک پالیسی کاڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے ، پالیسی سے میوزک انڈسٹری کومتعدد مراعات اور سہولیات ملیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نےمیوزک انڈسٹری کیلئےخوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پہلی میوزک پالیسی کاڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے ، پالیسی سے میوزک انڈسٹری کومتعدد مراعات اور سہولیات ملیں گی۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پرائیوسی،کاپی رائٹس سمیت میوزک انڈسٹری کودرپیش مسائل حل ہوں گے ، پروڈکشن، ڈسری بیوشن، کمیونی کیشن رائٹس کو قانونی ڈھانچےمیں لایاجارہاہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گانے والے،لکھنے والے،دھن بنانےوالوں کےقانونی حقوق کاتحفظ یقینی ہوگا، میوزک کی فروخت، چربہ سازی ،میوزک چرانے سے متعلق مسائل حل ہوں گے۔

    انھوں نے کہا کہ پالیسی ہمسایہ ممالک میں رائج قوانین وبین الاقوامی معیار کےمطابق تیاری کی گئی ہے، پرانے میوزک کو محفوظ کرنے کے لئے خصوصی اقدامات بھی پالیسی میں شامل ہیں جبکہ مقامی،فوک میوزک،علاقائی زبانوں میں موسیقی کیلئےاقدامات پالیسی کا حصہ ہیں۔

    وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ 1970کے بعد سےاب تک میوزک شعبےمیں قانونی،انتظامی یاپالیسی لیول کی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔