Tag: مریم اورنگزیب

  • ’اتحادی حکومت نے روس سے خام تیل پاکستان لانے کا وعدہ سچ کر دکھایا‘

    ’اتحادی حکومت نے روس سے خام تیل پاکستان لانے کا وعدہ سچ کر دکھایا‘

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت نے روس سے خام تیل پاکستان لانے کا وعدہ سچ کر دکھایا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ اتحادی حکومت نے روس سے خام تیل پاکستان لانے کا وعدہ سچ کر دکھایا، اسے کہتے ہیں وعدوں کی تکمیل، ملک اور قوم کے مسائل حل کرنے کی اہلیت اور نیت۔

    کیا روسی تیل آنے سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہوں گی؟عوام کے لیے اہم خبر آگئی

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ہمیشہ کی طرح عوام سے کئے وعدوں کی تکمیل کر رہے ہیں، ایک سال کی مخلصانہ اور دیانت دارانہ محنت رنگ لا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روسی خام تیل لے کر بحری جہاز کراچی کی بندرگاہ پر پہنچا، اس حوالے سے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روس کا پہلا تیل بردار جہاز کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا ہے۔

    کے پی ٹی ترجمان نے کہا تھا کہ پیور پوائنٹ نامی جہاز 45 ہزار 142 میٹرک ٹن تیل لے کر پہنچا ہے، روسی آئل ٹینکر پیور پوائنٹ کو او پی ٹو پر برتھ کیا گیا ہے۔

  • بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لئے کیا خوشخبری ہے؟ مریم اورنگزیب نے بتا دیا

    بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لئے کیا خوشخبری ہے؟ مریم اورنگزیب نے بتا دیا

    اسلام آباد : وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری ہے، زراعت،بزنس ،نوجوانوں کیلئے بڑا ریلیف پیکج عوام دیکھے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گزشتہ 4 سال بدحالی کا سفر تھا،عوام دیکھے گی معاشی ویژن کیا ہوتا ہے، فتنہ فسادی اور انتشار نے معیشت پر حملہ آور ہونےکی کوشش کی ، اب سمت استحکام کی طرف ہے۔

    وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری ہے، زراعت،بزنس ،نوجوانوں کیلئے بڑا ریلیف پیکج عوام دیکھے گی۔

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ 4 سال کی نااہلی نالائقی کرپشن اور معیشت کی تباہی کی وجہ سے مایوسی پھیلی، 2013 میں جس طرح معیشت کو سیدھے راستے پر ڈالا اسی سمت کے تعین کی کوشش ہے۔

  • جھوٹ گھڑنے والے نے 9 مئی کا ملبہ بھی کارکنوں، رہنماؤں پر ڈال دیا، مریم اورنگزیب

    جھوٹ گھڑنے والے نے 9 مئی کا ملبہ بھی کارکنوں، رہنماؤں پر ڈال دیا، مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جھوٹ گھڑنے والے نے 9 مئی کا ملبہ بھی کارکنوں، رہنماؤں پر ڈال دیا۔

    ن لیگ کی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ہر غلط کام خود کیا، ہر بار پکڑے جانے پر الزام دوسروں کو دیا، فسادی کے بھڑکانے پر پاکستان کو جلایا، قومی وقار ، شہدا کی بے حرمتی کی۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہی کام اس نے فارن فنڈنگ کا ملبہ پارٹی رہنماؤں پر ڈال کر کیا،  1 کروڑ نوکری، 50 لاکھ گھر، سائفر، تاریخی کرپشن کا ملبہ دوسروں پر ڈالا، یہ وہ شخص ہے جس نے آئین، قانون، امانت کی ہر لکیر پارکی۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کارکنوں، رہنماؤں کے دل، ذہن نفرت کے زہر سے بھر کر سانحہ 9 مئی کرایا، اب جھوٹ بول رہا ہے کہ میں ذمہ دار نہیں، یہ ہے وہ محسن کشی جس پر سب لوگ چھوڑ چھوڑ کر جارہے ہیں۔

  • مریم اورنگزیب  کی عمران خان  پر کڑی تنقید

    مریم اورنگزیب کی عمران خان پر کڑی تنقید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی تصویر کو جعلی قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عمران خان کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی تصویر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جھوٹے یہ تصویر ایک سال پرانی نوشہرہ میں آئل ڈیپو میں آگ لگنے کی ہے، 19 سال سے لوگوں کو جھوٹی جعلی تصویروں اور مصنوعی بیانیے سے ذہن سازی کر کے بیوقوف بنایا گیا، ملک دشمنی دہشت گردی ،شہدا اور غازیوں کی بے حرمتی سکھائی گئی، اب بس آرام سے دو جھنڈوں کے درمیان بیٹھ کر رات کو کامیڈی شو لگایا کرو۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کسی رات شو میں اپنے گھناؤنے اور ناقابلِ معافی جرائم پر معافی بھی مانگو ، جن کے بچوں کو گمراہ کر کے تم نے آزمائش میں ڈالا ہے، ان شہدا اور غازیوں کے خاندانوں سے معافی مانگو جن کے دل تم نےزخمی کئے ، اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے حقوق کی خلاف ورزی معاف نہیں فرماتا۔

  • مریم اورنگزیب کے ایک بار پھر عدلیہ پر حملے

    مریم اورنگزیب کے ایک بار پھر عدلیہ پر حملے

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بار پھر عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے جانبداری کے الزامات لگادیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اونگزیب نے الجزیزہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت محفوظ ہاتھوں میں ہے ، ملک کو دوبارہ پٹڑی پر لانے کی صلاحیت اور قوت ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کرکے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا.

    مریم اورنگزیب نے عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے جانبداری کے الزامات لگا دیئے اور کہا عمران خان کو سپریم کورٹ سے ریلیف دئیے جانے کیخلاف کارکنان نے احتجاج کیا، ہمار احتجاج پر امن تھا۔

    انتخابات کے‌ حوالے سے سوال پر انہوں نے مزید کہا انتخابات وقت پر ہی ہوں گے۔

    عمران خان سے متعلق وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان فاشسٹ ہیں،انتشار پر اُکساتے ہیں، جانتے ہیں ان سے کیسے نمٹنا ہے۔

  • مریم اورنگزیب  کا برطانوی صحافی کے سامنے اپنی حکومت میں میڈیا کی آزادی کا ڈھنڈورا

    مریم اورنگزیب کا برطانوی صحافی کے سامنے اپنی حکومت میں میڈیا کی آزادی کا ڈھنڈورا

    اسلام آباد : وزیراطلاعات مریم اورنگزیب برطانوی صحافی کے سامنے اپنی حکومت میں میڈیا کی آزادی کا ڈھنڈورا پیٹتی رہیں اور میڈیا فریڈم انڈیکس میں بہتری کی کہانی سنادی

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب برطانوی ٹی وی سے منسلک صحافی کے سامنے ملک میں میڈیاکی آزادی کا راگ خوب الاپنے لگیں۔

    مریم اورنگزیب یہ بتانا تو بھول گئیں کہ موجودہ حکومت کے آتے ہی سینئر صحافی ارشدشریف پرزمین تنگ کردی گئی تھی ،ان کے خلاف مقدمے پر مقدمے درج کیے گئے ،جس کے باعث انہیں ملک چھوڑ کر جانا پڑااور پھر ان کی وہاں شہادت ہوئی۔

    موجودہ حکومت کے ہی دور میں کئی صحافی ملک چھوڑ کرچلے گئے اور کئی حکومت پر تنقید کے باعث مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔

    مریم اورنگزیب نے شہبازحکومت میں میڈیا فریڈم انڈیکس میں بہتری کی کہانی سنائی مگر پابندیوں کی داستان بتانا انہیں یاد نہیں رہا، اُن ہی کے دور حکومت میں ملک کے مقبول ترین چینل اے آروائی نیوز کو حکومتی عتاب کے باعث دومرتبہ بندش کاسامنا کرنا پڑا۔

  • وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

    وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں ملکی بدنامی کرائی پھر اقتدار سے باہر  بھی بدنامی ہی کرائی، اقتدار میں رہتے ہوئے سعودی عرب کی گھڑی بیچ کر  سائفر کا جھوٹ بول کر ملکی بدنامی کرائی۔

    ’ اور اب اقتدار سے نکل کر قومی اداروں، شہدا کی یادگاروں پر حملہ کر کے ملکی بدنامی کمارہے ہیں، 9 مئی کے جرم کی مذمت کافی نہیں، اعتراف جرم کرو، ذمہ داری قبول کرو، مذمت کرنے سے 9 مئی کا جرم چھپ نہیں جائے گا، یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ واقعات کے پیچھے ماسٹر مائنڈ تم تھے‘۔

    عمران خان نے زمان پارک میں دہشت گردوں کی موجودگی کے الزام کو بے بنیاد قرار دے دیا

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان یہ تسلیم کرو اسپتال، اسکول، مساجد، ایمبولنس،کور کمانڈر ہاؤس کا گھر جلانے کی منصوبہ بندی کی، صرف مذمت نہ کریں زمان پارک میں چھپے دہشتگرد قانون کے حوالے کریں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پولیس پر پیڑول بم، گولیاں، پتھر برسانے والا صرف مذمت کر کے جان نہیں چھڑا سکتا، ریاست پر حملہ کرنیوالوں کو سزا دیناکہیں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں، ان وحشیوں کو سزا دینا انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اورسابق وزیراعظم عمران خان نے زمان پارک میں دہشت گردوں کی موجودگی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے جناح ہاؤس پر حملے کی مذمت کردی۔

  • 9 مئی کو آپ نے جو کیا وہ کسی دہشت گرد نے نہیں کیا، مریم اورنگزیب

    9 مئی کو آپ نے جو کیا وہ کسی دہشت گرد نے نہیں کیا، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 9 مئی کو آپ نے جو کیا وہ کسی دہشت گرد نے نہیں کیا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ 9 مئی قومی سانحہ ہے جس پر ہر آنکھ اشک بار ہے، آج ہر شخص افسردہ اور اسکی شدید مذمت کر رہاہے، 9 مئی کی منصوبہ بندی زمان پارک میں عمران خان کے حکم پر ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان وضاحتیں پیش کر رہے ہیں، اس شخص کی پوری سیاست انتشار، فتنہ فساد پر مبنی ہے، صدرپاکستان اور عمران خان کی آڈیو ہے جس میں کہا کہ مبارک ہو پی ٹی وی پر حملہ کردیا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ ایجنٹ، فتنہ سمجھتا ہے یہ سب کچھ کرنا پر امن سیاست ہے، 9 مئی کو آپ نے جو کیا وہ کسی دہشت گرد نے نہیں کیا، ایک دہشت گرد نے جی ایچ کیو پر حملہ کیا اور دوسرے نے کرایا، پاکستان کی محبت الوطن جماعتوں کو کل شاہراہ دستور پر سب نے دیکھا۔

    انہوں نے کہا کہ کل کیا ایوان صدر کا ایک شیشہ ٹوٹتے دیکھا، کیاکل سپریم کورٹ، پارلیمنٹ میں ایک پتہ بھی ہلتے ہوئے دیکھا، تم نے بڑے آسانی سےکہہ دیا یہ حملہ ہم نے نہیں کسی اور نے کیا، کیا عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھا ہوا ہے ایسے نہیں چلے گا۔

    مریم اونگزیب نے مزید کہا کہ آپ نےکہا میرے پاس ثبوت ہیں آزاد تحقیقات ہونگی تو دونگا،  آپ کے پاس ثبوت تھے تو نہ پیش ہونےکی درخواست کیوں دی، آپ کو پتا ہے کہ آپ نے فائرنگ نہیں کرائی تو آج عدالت پیش ہوجاتے۔

  • آرام سے زمان پارک میں بیٹھو،  مریم اورنگزیب کا عمران خان کے بیان پر ردِعمل

    آرام سے زمان پارک میں بیٹھو، مریم اورنگزیب کا عمران خان کے بیان پر ردِعمل

    اسلام آباد : وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر کہا کہ آرام سے زمان پارک میں بیٹھو، جو آگ تم نے لگانی تھی لگالی دوبارہ نہیں لگانے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا عوام تمہاری دہشت گردی اور ملک دشمنی کا حصہ بننے کو تیار نہیں، عمران خان کس کو تیار رہنے کا کہہ رہے ہیں؟

    وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ دہشت گرد،مسلح جتھے، غنڈے تو قانون کے مطابق گرفتار ہیں، کسے آواز دے رہے ہو؟ یادگاروں کی بے حرمتی کرنیوالے ، حساس سرکاری عمارتوں پر حملےکرنے والے اور مساجد،اسکولوں، مویشی منڈیوں،ایمبولینس کو جلانے والے تو گرفتار ہیں۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ آرام سے زمان پارک میں بیٹھو، جو آگ تم نے لگانی تھی لگالی دوبارہ نہیں لگانے دیں گے، عوام ملک دشمنوں اور دہشت گردوں کے ماسٹر مائنڈ کو مسترد کر چکی ہے۔

    یاد رہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ ‘بغیرکسی تحقیقات لیڈر شپ اور7ہزارکارکنوں کو جیلوں میں بھیج دیا گیا، ان کا مقصد ملک کی سب سے بڑی وفاقی جماعت پر پابندی لگانا ہے، یہ بھی تحقیقات نہیں کی گئیں سرکاری عمارتوں پرحملے،نہتےمظاہرین کی ہلاکتوں کاذمہ دار کون ہے؟۔’

    عمران خان نے مزید لکھا تھا کہ ‘اس دوران سپریم کورٹ پر قبضے،آئین کوروندنے کیلئےغنڈوں کو سہولت دی گئی، تمام پاکستانی پرامن مظاہروں کیلئے تیار رہیں ، سپریم کورٹ اور آئین کی تباہی کا مطلب پاکستان کے خواب کا اختتام ہوگا۔’

  • حکومت نے اپنے شہریوں کیخلاف طاقت کا کوئی استعمال نہیں کیا، مریم اورنگزیب

    حکومت نے اپنے شہریوں کیخلاف طاقت کا کوئی استعمال نہیں کیا، مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے شہریوں کیخلاف طاقت کا کوئی استعمال نہیں کیا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے گزشتہ دنوں ہونے والے تمام واقعات کے حوالے سے الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا کہ عمران خان کو گرفتار کر کے ہم  نے کوئی ہدف حاصل نہیں کرنا تھا، ان کو نیب نے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں گرفتار کیا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اور اس کی جماعت نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچایا، انہوں نے اپنے دور اقتدار میں اپوزیشن کی مقبول لیڈر شپ کو جیلوں میں ڈالا، ایف آئی اے اور نیب کی تحقیقات میں عمران خان کو جواب دینا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پرپیٹرول بم پھینکے، پتھراؤ کیا، ایک جتھے کی صورت میں پی ٹی آئی کارکنوں نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیا، عمران خان نے ہمیشہ تشدد اور انتشار کی سیاست کو فروغ دیا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ شرپسندوں نے جناح ہاؤس کی تاریخی عمارت کو نشانہ بنایا، شرپسندوں نے عسکری املاک اور تاریخی یادگاروں کو شدید نقصان پہنچایا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ ان سب کے باوجود حکومت نے اپنے شہریوں کیخلاف طاقت کا کوئی استعمال نہیں کیا، توشہ خانہ سمیت کئی معاملات میں عمران خان کی کرپشن کے ثبوت موجود ہیں، وہ ہمیشہ ملکی سیاسی قیادت کیخلاف منفی زبان استعمال کرتے رہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے اپنی نگرانی میں عمران خان کو پولیس لائن کے مہمان خانے میں بھجوایا، عمران خان، ان کی اہلیہ اور فرحت شہزادی سمیت کئی وزرا کرپشن میں ملوث رہے، سپریم کورٹ نے اپنی نگرانی میں عمران خان کو پولیس لائن کے مہمان خانے میں بھجوایا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنے دور میں شدید مہنگائی کے تحائف دیے، پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کر کے اس کی خلاف ورزی کی، انہوں نے ملکی ساکھ داؤ پر لگائی، ہمیں تباہ حال معیشت ورثے میں ملی۔

    وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے معیشت سے جو کھلواڑ کیا اسکی مثال نہیں ملتی، پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔