Tag: مریم اورنگزیب

  • مریم اورنگزیب برطانوی صحافی کے سوالات کے سامنے بے بس ہو گئیں

    مریم اورنگزیب برطانوی صحافی کے سوالات کے سامنے بے بس ہو گئیں

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب برطانوی صحافی کے سوالات کے سامنے بے بس نظر آئیں۔

    تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے گزشتہ روز امریکی ٹی وی اسکائی نیوز کو انٹرویو دیا، انٹرویو کے دوران وہ پوری طرح بے بس دکھائی دیں۔

    اسکائی نیوز کی خاتون رپورٹر نے ان سے سوال کیا کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دی تو کیا آپ اب ہائیکورٹ سے برعکس امید لگائے بیٹھی ہیں؟

    مریم اورنگزیب نے جواب میں سارے معاملے سے ہی لاتعلقی ظاہر کر دی۔ سپریم کورٹ پر اعتماد کے سوال پر بھی مریم اورنگزیب لاجواب ہو گئیں، اور پھر بولیں کہ ادارے پر اعتماد ہے تاہم اس میں موجود افراد پر سوالات ہیں۔

    عمران خان کو گرفتار یا خاموش کرانا ہوتا تو 14 ماہ انتظار نہ کرتے، مریم اورنگزیب

    عمران خان کی عدالت سے گرفتاری کے سوال پر بھی وفاقی وزیر اطلاعات جواب کی بجائے الٹا رپورٹر سے سوال کرتی رہیں۔ عمران خان کی مقبولیت کی سروے رپورٹس کو بھی یک سر مسترد کرتی نظر آئیں۔

  • سپریم کورٹ کے  ججز کو دھمکی، مریم اورنگزیب  مشکل میں پھنس گئیں

    سپریم کورٹ کے ججز کو دھمکی، مریم اورنگزیب مشکل میں پھنس گئیں

    لاہور : سپریم کورٹ کے ججز کو دھمکی دینے پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کیخلاف توہین عدالت درخواست دائر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے بیان کیخلاف توہین عدالت درخواست دائر کردی گئی ، لاہور ہائیکورٹ میں ندیم سرور ایڈووکیٹ نے توہین عدالت کی درخواست دائرکی۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کیس پرسپریم کورٹ فیصلے سےقبل مریم اورنگزیب نےتوہین آمیزبیان دیا، مریم اورنگزیب وفاقی وزیر اطلاعات ہیں انہیں ایسا بیان نہیں دینا چاہئے تھا۔

    درخواست میں کہا کہ مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں ججز کے گھروں کو آگ لگنے کا بیان دیا، عدالت مریم اورنگزیب کےبیان پر توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

    گذشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے ججز کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ کل کو اگر ججز کےگھروں میں کوئی گھس کر آگ لگائے تو میں پیشگوئی کررہی ہوں، آپ کریں اسکےخلاف فیصلہ کسی کا گھر نہیں بچے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ القادرٹرسٹ میں عمران خان کو کرپشن پر گرفتار کیا گیا ہے قومی خزانے سے 8ارب کی چوری کی گئی نیب نےعمران خان کو گرفتار کیا ہے گرفتاری کےبعدملک میں دہشت گردی کاماحول بنایاگیا۔

  • عمران خان کو گرفتار یا خاموش کرانا ہوتا تو 14 ماہ انتظار نہ کرتے، مریم اورنگزیب

    عمران خان کو گرفتار یا خاموش کرانا ہوتا تو 14 ماہ انتظار نہ کرتے، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتار یا خاموش کرانا ہوتا تو 14 ماہ انتظار نہ کرتے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی اسکائی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ساتھ عام شہری جیسا سلوک ہوناچاہیے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے ، عمران خان کو گرفتاریاخاموش کراناہوتاتو14 ماہ انتظار نہ کرتے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نےہمیشہ عدلیہ کی توہین کی ہے، ان پر کرپشن کےالزامات تھے، عمران خان کی گرفتاری سے حکومت کاکوئی تعلق نہیں، گرفتاری نیب نےکی اورقانون کے مطابق تھی۔

    انھوں نے سوال کیا کہ ہم عمران خان کو نااہل کیوں کرانا چاہیں گے؟ کوئی بھی جمہوری حکومت ایسا کیوں کرے گی؟ عمران خان نے اپنے دور میں سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کیا۔

    ملک کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے مریم اورنگزیب نے بتایا کہ گزشتہ 3روز کے دوران کوئی پرامن شہری سڑکوں پرنہیں تھا، سڑکوں پرصرف مسلح جتھے، دہشت گردموجود تھے، جنہوں نےریاستی،عوامی املاک کونقصان پہنچایا۔

    عمران خان کے کیسز سے متعلق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسلام آبادہائیکورٹ نےتوشہ خانہ کیس کی کارروائی روک دی،چیف جسٹس عامر فاروق نےتوشہ خانہ کیس میں حکم امتناع جاری کردیا۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ عمران خان کے وکلاکی طرف سے 4 مختلف درخواستیں دائر کی گئیں، کیس دوسری عدالت میں منتقل کرنےکی درخواست کی گئی اور فریقین کو ٹونس جاری کر کےسماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

  • قاتلانہ حملے کے ثبوت عدالت لے کر جاؤ، مریم اورنگزیب کا عمران خان  کو مشورہ

    قاتلانہ حملے کے ثبوت عدالت لے کر جاؤ، مریم اورنگزیب کا عمران خان کو مشورہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  کو مشورہ دیا ہے کہ قاتلانہ حملے کے الزام نہیں ثبوت عدالت لے کر جاؤ۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی کے فوجی افسر پر الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یقیناًعوام تمہارےجھوٹ سازش ، تماشے جان چکی ہے اس لئے نہیں نکلے گی۔

    مریم اورنگزیب نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار تم فارن فنڈنگ،توشہ خانہ چوری،اپنی بیٹی ظاہرنہ کرنے کے جرم میں ہوگے، جو تمہارے خلاف کیس ہیں اور تم ان سب میں مجرم ہو،مریم اورنگزیب کاٹوئٹ

    وفاقی وزیر کا عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تم ذہنی مریض ہوتمہارا ذہن شیطان کا گھر ہے جو ہروقت سازش کیلئےتیاررہتاہے، قوم اس کی نہیں ہوتی جو ملک کیخلاف سازش اورعوام کوبھوکا،بے روزگار کرتا ہے۔

    انھوں نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ‘ ایف آئی آرپنجاب کی تمہاری اپنی حکومت نےنہ کاٹی، تحقیقات تمہارے اپنےپارٹی صدر اور وزیراعلیٰ نے نہیں کیں ، قاتلانہ حملے کے الزام نہیں ثبوت عدالت لےکر جاؤ۔

  • مریم اورنگزیب کی عمران خان پر کڑی تنقید

    مریم اورنگزیب کی عمران خان پر کڑی تنقید

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان عدالت جا کر جس جس سے خطرہ ہے ثبوت دیں ورنہ اپنا منہ بند رکھیں۔

    وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارن ایجنٹ بہروپیا حالات کے مطابق اسکرپٹ اور حلیہ بنالیتا ہے، گرفتاری کے ڈر سے چارپائی کے نیچے اور ضمانت خارج ہونے کے ڈر سے وہیل چیئر کا ڈرامہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فارن ایجنٹ تمہارے پاؤں پر دباؤ نہیں تمہارے دماغ پر سازشی دباؤ ہے، عمران خان کو خطرہ اب صرف فارن فنڈنگ، توشہ خانہ، ٹیرین کیس سے ہے، گولی، پلستر، ڈبے، وہیل چیئر اور الیکشن کا بہانہ ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پہلے اپنی حکومت ہٹانے کا ملبہ امریکا پر ڈالا پھر معافی مانگی، اندرون و بیرون ملک غلیظ مہم چلانے والا پھر الزام تراشی کر رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو گھروں سے نکالنے سے پہلے خود تو گھر سے باہر نکلو، پہلے کالی بالٹی سے منہ تو باہر نکالنے کا اعلان کرو پھر قوم کو باہر نکالنے کا اعلان کرنا۔

  • پارلیمنٹ اپنے آئینی اختیارات کے تحفظ کے لئے آخری حد تک جائے گی، مریم اورنگزیب

    پارلیمنٹ اپنے آئینی اختیارات کے تحفظ کے لئے آخری حد تک جائے گی، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ اپنے آئینی اختیار ات کے تحفظ کے لئے آخری حد تک جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ قانون سازی سے شفاف اور منصفانہ نظام دیاگیا ہے، پارلیمنٹ اپنے آئینی اختیار ات کے تحفظ کے لئے آخری حد تک جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اپنے آئینی حقوق کا بھرپور تحفظ اور دفاع کرنے کا حق رکھتی ہے، پارلیمنٹ کا قانون سازی کا آئینی اختیار کوئی نہیں چھین سکتا۔

    وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدلیہ کا اختیار آئین و قانون کی تشریح کرنا ہے، آئین ری رائٹ کرنا یا قانون سازی کے اختیار پر پابندی لگانا عدلیہ کا اختیار نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان نے وکلابرادری، بار کونسلز اور ایسوسی ایشنز کے مطالبے پر قانون سازی کی، آرٹیکل 184 تین سے متعلق قانون سازی سے عدلیہ کے اختیار، آزادی و خود مختاری میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ اس قانون سازی سے ون مین شو اور امپیریل کورٹ جیسے اعتراضات ختم کئے گئے، سپریم کورٹ کے 3 سینئر موسٹ ججز مشاورت سے یہ اختیار استعمال کریں گے۔

  • مفتی عبدالشکور کی شہادت پر گھٹیا سیاست کی جا رہی ہے، مریم اورنگزیب

    مفتی عبدالشکور کی شہادت پر گھٹیا سیاست کی جا رہی ہے، مریم اورنگزیب

    وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مفتی عبدالشکور کی شہادت پر گھٹیا سیاست کی جا رہی ہے۔

    قومی اسمبلی اجلاس میں  وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مفتی عبدالشکور کی موت اندوہناک اور افسوسناک واقعہ تھا، مفتی عبدالشکور کی شہادت پر بھی گھٹیا سیاست کی جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطحی حکومتی کمیٹی مفتی عبدالشکور حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے، رانا ثنااللہ حکومتی تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کر رہے ہیں، کیس کی تحقیقاتی رپورٹ جلد ایوان میں پیش کریں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات میں مفتی عبدالشکور کا ایکسیڈنٹ حادثہ تھی، مفتی عبدالشکور کی موت کو سازش سے جوڑنا افسوسناک ہے، ان کی موت کو سازش کا نام دینے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

  • حقیقی آزادی کا جنازہ آج رات مینارِ پاکستان میں پڑھا جائے گا، مریم اورنگزیب

    حقیقی آزادی کا جنازہ آج رات مینارِ پاکستان میں پڑھا جائے گا، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان سے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کا جنازہ آج رات مینارِ پاکستان میں پڑھا جائے گا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر عمران خان کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مینارِپاکستان میں فارن فنڈنگ، توشہ خانہ چوری کو اپنانے پر بھی روشنی ڈالیں۔

    میرا دل کہہ رہا ہے مینار پاکستان جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

    انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ عمران خان قوم کو بتائیں کہ 4 سال مہنگائی ،بے روزگاری اور تباہی کی دلدل میں پاکستان کو دھنسایا، ملک کو لوٹا، جس نے تباہی اور تقسیم کی دلدل میں ڈالا ہو وہ نکال نہیں سکتا وہ صرف فراڈیا اور دہشت گرد ہوتا ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ‏وہ حقیقی آزادی جو قمر جاوید باجوہ کی تاحیات ایکسٹینشن سے لیکر امریکا سے معافیوں تک پہنچی آج حقیقی طور پر دفن ہو چکی ہے جس کا جنازہ آج رات مینارِ پاکستان میں پڑھا جائے گا، فتنے فسادی دہشت گرد سے حقیقی آزادی دلوانے کا وقت آ گیا ہے۔

  • مریم اورنگزیب کی زلمے خلیل زاد کے بیان کی مذمت

    مریم اورنگزیب کی زلمے خلیل زاد کے بیان کی مذمت

    اسلام آباد : وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان و پاکستان زلمے خلیل زاد کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ممنوعہ فنڈنگ کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان و پاکستان زلمے خلیل زاد کے بیان کی مذمت کی۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ امریکی سازش،امپورٹڈرجیم کی اصلیت سامنےآگئی ہے اور جیوش لابی اپنا اسٹوج بچانے کے لئے سامنے آچکی ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ممنوعہ فنڈنگ کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا ہے ، فارن ایجنٹ کون ہے، ثابت ہوگیا۔

    ن لیگی رہنما نے پی ٹی آئی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپکی کٹھ پتلی نے 4سال انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں کیں، آپ کا سٹوج پاکستان میں مالیاتی ، سیاسی اور سفارتی تباہی کا ذمہ دار ہے، بین الاقوامی لابیسٹ پاکستان میں خانہ جنگی کیلئےمتحرک ہوگئے ہیں۔

    خیال رہے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان و پاکستان زلمے خلیل زاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ لگتا ہے الیکشن سے روکنے اور پی ٹی آئی پر پابندی کی کوشش کی جائے گی، بظاہر حکومت نےعمران خان کو ریاست کا دشمن قرار دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، ایسے اقدامات سے پاکستان مزید بحرانوں کا شکار ہو جائے گا۔

    پاکستان کوسیاسی،معاشی اورسکیورٹی بحرانوں کاسامنا ہے،بعض ممالک نےپاکستان میں طےشدہ سرمایہ کاری بھی معطل کردی ہے،آئی ایم ایف سےقرض ملےگایانہیں معاملہ اب تک یقینی نہیں،

    موجودہ حکومت کے اقدامات جاری رہے تو پاکستان کو مزید نقصان ہوگا، دشمنی اور تشدد بڑھے گا، امید ہے پاکستان کے سیاسی رہنما تنگ نظری سے خود کو بلند کریں گے۔

  • سیاسی لیڈر ریاست پر حملہ نہیں کرتے: مریم اورنگزیب

    سیاسی لیڈر ریاست پر حملہ نہیں کرتے: مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سیاسی لیڈر ریاست پر حملہ نہیں کرتے ہیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ میں کہا کہ فارن ایجنٹ گھڑی چور اور جھوٹا ریاست پر حملہ آور ہے، وہ ریلیف لے رہا ہے، سیاسی لیڈر ریاست پر حملہ نہیں کرتے ہیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا  تھا کہ لیڈر اپنی سیاست نہیں ریاست کو بچاتے ہیں، عدالت کے احکامات پر عمل کرانیوالی پولیس کے سر پھاڑ رہا ہے اور وہ خود عدالت سے ریلیف لے رہا ہے۔

    تاہم گزشتہ روز وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے زمان پارک میں پولیس آپریشن کے حوالے سے کہا تھا کہ مجرم پولیس سےبھاگ رہا ہے اور تاثر دے رہا ہے میں بزرگ ہوں جان کو خطرہ ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شام میں وہی شخص کہتاہے تحریک کیلئے تیار عدالت جانے کیلئے بیمارہوں، یہ منافق پاکستان میں خانہ جنگی اور افراتفری چاہتاہے۔

    حکومت کا عمران خان کی گرفتاری میں کوئی تعلق نہیں، حکومت کوعمران خان کو گرفتار کرنا ہوتا تو ریاستی طاقت موجود تھی، اگرآج ان کے وارنٹ معطل کئے گئے تو پھر ہر شہری کوگنجائش فراہم کرنا پڑے گی۔