Tag: مریم اورنگزیب

  • حکومت کا عمران خان کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں ، مریم اورنگزیب

    حکومت کا عمران خان کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں ، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت کا عمران خان کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں، گرفتاری کا حکم عدالت نے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے زمان پارک میں پولیس آپریشن کے حوالے سے کہا کہ مجرم پولیس سےبھاگ رہا ہے اور تاثر دے رہا ہے میں بزرگ ہوں جان کو خطرہ ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شام میں وہی شخص کہتاہے تحریک کیلئے تیار عدالت جانے کیلئے بیمارہوں، یہ منافق پاکستان میں خانہ جنگی اور افراتفری چاہتاہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت کا عمران خان کی گرفتاری میں کوئی تعلق نہیں، حکومت کوعمران خان کو گرفتار کرنا ہوتا تو ریاستی طاقت موجود تھی، اگرآج ان کے وارنٹ معطل کئے گئے تو پھر ہر شہری کوگنجائش فراہم کرنا پڑے گی۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ شخص بچوں ،عورتوں کےمورچوں میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے، تاثر دے رہا ہے، حکومت گرفتار کر رہی ہے ،مارناچاہتی ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان عدالتوں کومطلوب ہیں ، عمران خان کو پتہ ہونا چاہیے جوڈر گیا وہ مرگیا، وہ شخص لیڈر نہیں ہوتا جو خواتین اور بچوں کو ڈھال بنائے۔

    انھوں نے زور دیا کہ میڈیا کو بتانا چاہئے65 پولیس افسران عدالتی حکم پرعمل کرانے کیلئے زخمی ہوچکے، گلگت بلتستان فورس کو استعمال کرکے اہلکاروں کے سر پھاڑے جارہےہیں۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ پولیس کےپاس کوئی اسلحہ موجودنہیں ہے لیکن یہ مجرم اور ملزم مفرور ہے، دہشت گرد جھتے ریاستی اداروں پرحملہ آورہیں، کارکنان سڑکوں پررل رہےہیں خودبنکرمیں چھپ کربیٹھا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور مریم نوازنےخودآکرگرفتاری دی تھی، شہبازشریف اور شاہد خاقان نے گرفتاری دی انہوں نے تو یہ نہیں کہا جھتے حملہ کردیں۔

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ اس وقت پولیس عدالت کےاحکامات پرعمل کررہی ہے، بزدل بنکرمیں چھپ کر کہتا ہے مجھےیہ ماردیں گے، آپ کوجان کاخطرہ ہے تو شواہد دو جھوٹ مت بولو۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عدالت نے پولیس کوگرفتاری کاوارنٹ دیا ہے، خود کو بہادرخان کہنے والا چار پائی کے نیچے چھپا بیٹھا ہے، یہ شخص ایک مجرم ہے اسے عدالت نے بلایا ہے، عدالت اس شخص کو آئین شکنی پر گرفتارکرتی تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔

    انھوں نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ نہیں کی شوکت خانم کے پیسے ہاؤسنگ سوسائٹی میں استعمال نہیں کیے تو جواب دو، ٹیریان کے والد نہیں ہو تو عدالت جاکر جواب دےدو۔

  • عمران خان نے پاکستان کے آئین اور قانون کو یرغمال بنا رکھا ہے، مریم اورنگزیب

    عمران خان نے پاکستان کے آئین اور قانون کو یرغمال بنا رکھا ہے، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کے آئین اور قانون کو یرغمال بنا رکھا ہے، اسے معلوم ہے کہ وہ عدلیہ پر حملہ آور ہوگا تو اسے ضمانت مل جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس دن یہ شخص پیش ہوگا پکڑاجائےگا، عمران خان کارکنوں کو ڈھال بناکر بچ جاتاہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گھڑی چور جب پولیس کو دیکھتاہے تو بھاگ جاتاہے اور پولیس کےجاتے ہی عمران خان بڑھکیں مارنا شروع کردیتاہے

    وفاقی وزیر اطلاعات نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم نےچوری نہیں کی توبھاگ کیوں رہےہوعدالت میں پیش ہو۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس شخص نےپاکستان کےقانون اورآئین کویرغمال بنارکھاہے، اسے معلوم ہےکہ یہ عدلیہ پر حملہ آور ہوگا تو اسے ضمانت مل جائے گی۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس شخص نے پاکستان کے عوام کو لوٹا ہے، مہنگائی کی چکی میں پیسا ہے،یہ شخص جانتا ہے کہ جس دن یہ عدالت میں پیش ہوگیا تو یہ پکڑا جائے گا۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اسے جب پولیس پکڑنے آتی ہے تو یہ چیخیں مارنے لگتا ہے اور بل میں گھس جاتا ہے،یہ خود کو بچانے کے لئے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا لیتا ہے، پورے کا پورا نظام اس کے ہاتھوں مجبور ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کوکوئی گرفتار نہیں کر سکتا اور عدالت اسے بلا نہیں سکتی، اگر اس نے جرم نہیں کیا تو عدالت میں پیش ہو۔

  • اگر تم نے عوام کو بچانا ہے تو خود کو نہ بچاؤ،مریم اورنگزیب  کا عمران خان کو پیغام

    اگر تم نے عوام کو بچانا ہے تو خود کو نہ بچاؤ،مریم اورنگزیب کا عمران خان کو پیغام

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو پیغام میں کہا کہ اگر تم نے عوام کو بچانا ہے تو خود کو نہ بچاؤ۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاع عمران خان کو اپنے خلاف چارج شیٹ پر جواب دینا پڑے گاات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 9ماہ سے ملک میں تماشا لگاہواہے، 4سال جھوٹے مقدمات بناکر مخالفین کو جیلوں میں ڈالاگیا،نااہل فارن فنڈنگ کرنیوالوں نے4سال حکمرانی کی ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جب کرپشن نہ ملی تو ہیروئن کے مقدمات بنا کربندکیاجاتارہا ، ن لیگ قیادت کے خلاف یہ لوگ ایک دھیلےکی کرپشن ثابت نہ کرسکے، موجودہ حکومت پی ٹی آئی کی معاشی تباہی سےنمٹ رہی ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان ہر روز اپنے بیانیےکوخود دفن کرتےہیں، توشہ خانہ کیس سےفرار ہیں ،ایف آئی اے میں پیش نہیں ہوتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آپ مجرم ہیں چاہے وہ توشہ خانہ ہویا سائفر کی سازش ، یہ وہ کیس ہیں جس میں عمران خان کے پاس جواب نہیں، ہر روز کیس ملتوی ہوتا ہے نوٹس دیا جاتا ہے۔

    مریم اورنگزیب نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو عدالتیں نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز کو بلاتی تھیں اور وہ پیش ہوتے تھے، آج یہ عدالتیں اس شخص کو طلب کرتی ہیں تو یہ پیش نہیں ہوتا۔

    انھوں نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی کل عدالت میں تاخیر سے پیش ہوئے تو ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے۔یہ شخص غنڈہ گردی اور بدمعاشی کرتا ہے اور اسے مہلت پر مہلت دے دی جاتی ہے۔

    عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ اپنی گرفتاری کو سیاسی انتقام کہتا ہے، عمران خان کو اپنے خلاف چارج شیٹ پر جواب دینا پڑے گا،اس شخص کو عدالت، ایف آئی اور نیب طلب کر رہی ہے اور یہ جیل بھرو تحریک شروع کر رہا ہے جس کا آغاز ضمانت سے ہوتا ہے۔

    بشری بی بی پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گھریلو خاتون توشہ خانہ کی گھڑیاں بیچتی رہی ، بریف کیس آتے رہے اور گھریلو خاتون وصول کرتی رہیں، گھریلو خاتون نے کچھ نہیں کیا تو پیش ہوں اوربتائیں کچھ نہیں کیا۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سیاسی تقریریاں ہوں یا زمان پارک بریف کیس آتے رہے ، بتائیں میں نے توشہ خانہ کے ہار نہیں چوری کئے،اگر یہ تماشا دکھائیں گے تو ملک کی جڑیں کمزور ہوں گی، جہاں کوئی ملک ہماری مدد کرنا چاہتا ہے یہ تماشالگا دیتےہیں۔

    وفاقی وزیر نے سوال کیا کہ عوام کا درد تھا تو نوازشریف کی 52روپےوالی چینی 150پرکیوں پہنچائی، عوام کا درد تھا تو نوازدورمیں پٹرول کی قیمت کم تھی تم نےکیوں بڑھائی۔

    مریم اورنگزیب نے الزام لگایا کہ جب عدالتیں بلاتی ہیں تو عوام کو کہتا ہے چلوعدالت پرحملہ کرو۔

    انھوں نے کہا کہ عدم اعتماد تحریک کے ذریعے اٹھا کر باہر پھینکا تو آئینی شکنی کی، اب عمران خان کہتےہیں قمر جاوید باجوہ نے سازش کی تھی۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ یہ وہی آئی ایم ایف کی ڈیل ہے جو عمران خان نے کی تھی ، کیا اچھا ہوتا اسوقت سلیکٹڈ وزیراعظم آئی ایم ایف کو منع کرتا، ہم نے آئی ایم ایف سے نظرثانی کرکےعوام کوریلیف دلایاہے۔

    مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر تم نے عوام کو بچانا ہے تو خود کو نہ بچاؤ، گھڑی چوری کی، بریف کیس لئے تو اب عدالت بھی ساتھ جاؤ۔

    انھوں نے سوال کیا کہ عمران خان بتائیں5لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں کدھر ہیں،پہلے کہتے تھے سازش ہوئی اب کہتے ہیں کوئی سازش نہیں ہوئی، عمران خان ملک میں لوٹ مار کا بازار گرم کر کے چلے گئے۔

    چیئرمین نیب کے استعفے کے حوالے سے وفاقی وزیر نے بتایا کہ آفتاب سلطان نے ذاتی وجوہات پر استعفیٰ دیا ہے، کوئی اور وجوہات تھی تو استعفے میں درج کرنی چاہیے تھی۔

  • یہ جیل بھرو نہیں، جیل بچو تحریک ہے، مریم اورنگزیب کی کڑی تنقید

    یہ جیل بھرو نہیں، جیل بچو تحریک ہے، مریم اورنگزیب کی کڑی تنقید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کی تحریک جیل بھرو نہیں جیل بچو تحریک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے کہا کہ عمران خان کو عدالتیں، ادارے بلارہےہیں مگر یہ جیل بھرو تحریک میں لگے ہیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نےخوداپنی ضمانت کرالی،یہ جیل بھرو نہیں جیل بچو تحریک ہے ، یہ جیل بھرو تحریک ملک کے خلاف سازش کی تحریک ہے۔

    وفاقی وزیر نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ شخص کہتا ہے میں پیش نہیں ہوں گا، تماشا لگا رکھا ہے آپ کو عدالت، نیب اور ایف آئی اےبلارہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جیل بھروتحریکیں ضمانتوں سےنہیں شروع ہوتی، یہ جیل بھروتحریک نہیں جیل سے بچو کی تحریک بن گئی ہے۔

    مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا روزفلمیں چلاکرتماشے نہ کروعمران خان جواب دو، نواز شریف جےآئی ٹی اپنے بچوں کیساتھ گیاتھا، تم زمان پارک بنکر میں بیٹھ جاؤ تمہارے بچےباہرہیں اور دوسرے کے بچوں کو کہتے ہو جیل بھرو۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ کیسی تحریک ہےجس کالیڈرپلاسٹرباندھ کرضمانت پارک میں بیٹھاہے، عمران خان خود زمان پارک نہیں بلکہ ضمانت پارک میں بیٹھا ہے۔

    انھوں نے جیل بھرو تحریک کے حوالے سے کہا کہ لاہور میں ڈوگر صاحب کی سرپرستی میں جیل بھرو تحریک شروع کررہےہیں ، پشاور،پنڈی یا اسلام آباد سے جیل بھروتحریک کاآغازکیوں نہیں کیا۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ لاہور میں تماشاکر رہے ہیں کیونکہ کے پی سے جھنڈی ہوچکی ، پنجاب کی 12 کروڑ آبادی سے 1200 لوگوں پر بات آگئی، جیل بھرو تحریک کا آغاز عمران خان کی گرفتاری سے ہونا چایئے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سیاسی گرفتاری ہمارامقصدہوتا تو بہت پہلے کرچکےہوتے، جیل بچو ضمانت سے جیل بھرو تحریک نہیں چلاسکتے۔

  • محسن نقوی کی تقرری جادو ٹونے سے نہیں بلکہ آئین و قانون کے مطابق ہوئی، مریم اورنگزیب

    محسن نقوی کی تقرری جادو ٹونے سے نہیں بلکہ آئین و قانون کے مطابق ہوئی، مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ محسن نقوی کے نگران وزیراعلیٰ بننے پر عمران خان کو تکلیف ہے کہ یہ تقرری جادو ٹونے سے نہیں بلکہ آئین و قانون کے مطابق ہوئی۔

    ن لیگی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ فارن ایجنٹ اور شوکت خانم اسپتال کے چندے کے 30 لاکھ ڈالر سے کاروبار کرنے والے عمران خان کو محسن نقوی کے نگران وزیر اعظم بننے پر تکلیف ہے۔

    ٹوئٹ میں انہوں نے مزید لکا کہ عمران خان کو اصل تکلیف یہ ہے کہ یہ تقرری جادو ٹونے سے نہیں بلکہ آئین اور قانون کے مطابق ہوئی، بزدار مسلط نہیں ہوا؟ پنجاب لوٹنے والو ! اب الیکشن ہوں گے، سلیکشن نہیں۔

  • ’مافیاز اور بڑے بڑے ڈاکوؤں سے ملک کو پاک کیا ہے‘

    ’مافیاز اور بڑے بڑے ڈاکوؤں سے ملک کو پاک کیا ہے‘

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مافیاز اور بڑے بڑے ڈاکوؤں سے ملک کو پاک کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 4 سال میں الزامات کیوں ثابت نہیں کیے چور کیوں ثابت نہ کرسکے؟

    انہوں نے کہا کہ اب صرف چور کہنے سے بات نہیں بنے گی 4 سال تمام طاقت میں ہونے کے باوجود ایک الزام ثابت نہیں کرسکے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب چیئرمین کو بلیک میل کرکے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالا گیا۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ نیب چیئرمین کو بلیک میل کرکے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈلاا گیا ہے پاکستان کی تمام عدالتوں نے آپ کے الزامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینکا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ کی نیشنل کرائم ایجنسی اور عدالت نے آپ کے الزامات مسترد کردیے ہیں بنی گالا میں عدالت لگائیں اور خود وکیل اور جج بھی بن جائیں۔

  • وزرا کے لیے مہنگی گاڑیوں کی خریداری: ’خبر جعلی ہے، قانونی کارروائی کریں گے‘

    وزرا کے لیے مہنگی گاڑیوں کی خریداری: ’خبر جعلی ہے، قانونی کارروائی کریں گے‘

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزرا اور مشیروں کے لیے گاڑیوں کی خریداری کی جعلی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزرا اور مشیروں کے لیے گاڑیوں کی خریداری کی جعلی اور من گھڑت خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسی جعلی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا یے۔ دو ٹوک اور بار بار کی تردید کے باوجود افواہیں پھیلانے پر قانونی اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ افواہوں کو خبریں بنا کر پیش نہ کرے۔

  • انتخابات عمران خان کی پیشگوئی سے نہیں ہوں گے، مریم اورنگزیب

    انتخابات عمران خان کی پیشگوئی سے نہیں ہوں گے، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عام انتخابات عمران خان کی پیشگوئی سے نہیں آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہوتے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہی، میڈیا سے گفتگو کے دورابن انہوں نے سوال کیا کہ کیا عمران خان نے انتخابات مارچ اور اپریل2024کی پیش گوئی کی ہے؟

    انہوں نے کہا کہ الیکشن پیشگوئی سے نہیں ہوتے آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہوتے ہیں، جہاں تک ڈیل کی بات ہے، ڈیل تو آپ جنرل باجوہ سے کرنا چاہی جو تاحیات ایکسٹینشن کی آفر کرکے کرنا چاہتے تھے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈیل تو آپ ایف آئی اے کے ڈی جی سے بھی کرنا چاہتے تھے، ڈیل تو آپ نے طیبہ گل کو وزیراعظم ہاؤس میں اغواء کرکے کی۔

    وزیر اطلاعات نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیل تو آپ نے نیب کے چئیرمین سے کی، آپ پاکستان کے عوام کو جتنی ٹھیس پہنچا چکے ہیں، وہی زخم کافی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آپ نے عوام کو مہنگائی اور بےروزگاری کی ٹھیس پہنچائی جس کا درد آج تک جاری ہے، آپ نے کشمیر، قومی مفادات اور تاریخی قرضے کی ٹھیس پہنچائی۔

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار میں آنے سے پہلے کیے گئے ایک کروڑ نوکریاں،50لاکھ گھر دینے کے وعدے اور ووٹرز کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔

  • 2005 کے بعد پہلی بار پاکستان آنیوالی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید

    2005 کے بعد پہلی بار پاکستان آنیوالی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان آنیوالی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید کہا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم انگلینڈ کی ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہیں، انگلینڈکی ٹیم طویل وقفے کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی، یہ برطانوی ہائی کمشنرکرسچن ٹرنرکی کوششوں کانتیجہ ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلے کی امید ہے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 2005 کے بعد پہلی بار پاکستان آنیوالی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید، دونوں ٹیموں اور ان کےمداحوں کے لیے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سیریزکوممکن بنانے میں کرداراداکرنےوالےتمام افرادقابل تعریف ہیں، برطانوی ہائی کمشنر اور ہم انتہائی دلچسپ سیریزکاانتظارکر رہے ہیں۔

  • مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر بنانے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

    مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر بنانے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر بنانے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے مخصوص نشست پر مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر بنانے کے خلاف درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا۔

    چیف جسٹس عامر فاروق نے فیصلے میں کہا کہ قانون واضح ہے ممبر قومی اسمبلی یا سینیٹر وفاقی وزیر بن سکتا ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ قانون میں ایسا کچھ نہیں کہ مخصوص نشست پر منتخب ممبر وفاقی وزیر نہیں بن سکتا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے شہری طالب حسین کی درخواست پر فیصلہ سنایا ہے۔