Tag: مریم اورنگزیب

  • عمران خان پر قاتلانہ حملہ ، مریم اورنگزیب کی قوم کو نصیحت

    عمران خان پر قاتلانہ حملہ ، مریم اورنگزیب کی قوم کو نصیحت

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد قوم کو غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرنے کی نصیحت کردی۔

    تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد قوم کو نصیحت کی ہے کہ حتمی رپورٹ کا انتطار کریں اور غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریز کیا جائے۔

    اس موقع پر وزیراطلاعات تحمل کی بات کررہی تھیں لیکن ارشد شریف قتل کے فوری بعد لیگی قیادت نے پی ٹی آئی اوراےآروائی کو مورد الزام ٹھہرا دیا تھا۔

    گذشتہ روز وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ پنجاب حکومت کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کی درخواست کی ہے، افسوسناک واقعے کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کی گئی، لوگوں کوانتشار پر اکسایا جارہا ہے۔

    وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادارے اس ملک کےدفاع کے ضامن ہیں، ادارے نےآپ کی نیپیاں تبدیل کرنےسےانکارکردیا، جس کے بعد آپ نے مہم جوئی شروع کی، آپ کی اداروں کے خلاف مہم جوئی ملک دشمن عناصر کو بہت پسند آرہی ہوگی۔

  • مریم اورنگزیب کیخلاف کیس کی تفتیش کرنے والے افسر کو  تبدیل کردیا گیا

    مریم اورنگزیب کیخلاف کیس کی تفتیش کرنے والے افسر کو تبدیل کردیا گیا

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کیخلاف مقدمے کی تفتیش کرنے والے افسر کو سبزہ زار سے انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر تبدیل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ گرین ٹاؤن میں جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کیخلاف مقدمے کے معاملے پر عدنان بخاری کو سبزہ زار سے انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر تبدیل کردیا گیا۔

    کیس کی تفتیش تھانہ سبزہ زارمیں تعینات انسپکٹر عدنان بخاری کے پاس تھی ، تھانہ سبزہ زار میں سب انسپکٹر محسن کاہلوں انچارج انویسٹی گیشن تعینات کردیا گیا ہے۔

    کیس کی تفتیش کا اختیار انسپکٹر رینک کے پاس ہے جبکہ کیس کی تفتیش کے لیے صدر ڈویژن میں 2 انسپکٹر انچارج انویسٹی گیشن تعینات ہیں۔

    مانگامنڈی میں انسپکٹرزاہد سلیم اور نواب ٹاؤن میں انسپکٹر نویداعون تعینات ہیں ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کیس کے تفتیشی افسر سے متعلق جلد فیصلہ کریں گے

  • رانا ثنا اللہ کے بعد  مریم اورنگزیب  بھی دھمکیوں پر اُتر آئیں

    رانا ثنا اللہ کے بعد مریم اورنگزیب بھی دھمکیوں پر اُتر آئیں

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ دھرنےسے نمٹنا جانتی ہے، اسلام آباد پہنچنےسے پہلے تمہارا بوریا بستر گول ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف چین کےاہم دورے پر روانہ ہوئےہیں، صدرشی جی پنگ کےمنتخب ہونےکےبعدوزیراعظم کایہ پہلادورہ ہے، چینی صدر کے پاکستان کی ترقی کیلئے بہت اہم جذبات ہیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پچھلے 4سال میں سی پیک تاخیر کا شکار رہاہے، یہ دورہ سی پیک کیلئے نئی منزل کیلئےاہم کرداراداکرےگا جو پراجیکٹس کا تاخیر کا شکار اور جو نئے یا ایکسٹینشن ہیں ان پردستخط ہوں گے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سی پیک کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے، یہ دورہ اس خطے اور ملک کے نوجوانوں کیلئے ترقی روزگار کا راستہ ہوگا۔

    عمران خان کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص 2014 میں کنٹینر پر چڑھا ہوا تھا ، جس سے صدر شی کا دورہ ملتوی ہوا تھا، آج ایک بار پھر وزیراعظم پاکستان چین گئے ہیں وہی شخص پھر دھرنوں پر نکلا ہوا ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ لوگوں کوتاثردینےکی کوشش کرتےہیں کہ بڑی حقیقی آزادی کی جنگ ہے، کل ایک ٹوئٹ آیاعلی امین گنڈاپور عمران خان کے کہنے پر جنگی مورچے لگا رہے تھے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ رات کو خطرناک بات کی ، کہا مارشل لا لگتا ہے تو لگ جائے، آپ کا مقصد ملک کو 4 ٹکڑوں میں تقسیم کرنا ہے، چاہتے ہیں ادارے آئین کیساتھ کھڑے نہ ہوں توایسا نہیں ہوگا۔

    انھوں نے واضح کیا کہ دھونس اور دھمکی سے الیکشن کی تاریخ نہیں ملےگی، الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے جس کا تعین آئین کرتا ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ کل وزیراعظم نے کسانوں کیلئے تاریخی پیکج دیا، جب کسان پیکج کااعلان ہوا تم نے مارشل لاکی بات کی۔

    عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ آپ کہتےہیں پوراپاکستان کھڑا ہےاس لئے یہ باتیں کر رہا ہوں، 1500یا2ہزارلوگ پوراپاکستان نہیں ہیں، اب آپ اپنی 4 سالہ ناکامی پرپردہ ڈال رہے ہیں، آپ کے پاس اپنی کارکردگی پر بولنے کو ایک لفظ نہیں ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں ملک میں ایمرجنسی لگے، وہ خونی مارچ کی تیاری کر رہے ہیں لیکن حکومت پاکستان کے عوام کی حفاظت کرنا جانتی ہے، شہریوں کے تحفظ کیلئے ہراقدامات کئے جائیں گے۔

    مریم اورنگزیب نے عمران خان کو دھمکی دی کہ ن لیگ تمہارے دھرنےسےنمٹناجانتی ہے، اسلام آباد پہنچنے سے پہلے تمہارا بوریا بسترگول ہوگا۔

  • ارشد شریف کا انتقال: ‘کینیا کی حکومت کی طرف سے تفتیشی رپورٹ آنا ضروری ہے’

    ارشد شریف کا انتقال: ‘کینیا کی حکومت کی طرف سے تفتیشی رپورٹ آنا ضروری ہے’

    سلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی موت کے حوالے سے کینیا کی حکومت کی طرف سے تفتیشی رپورٹ آنا ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب تعزیت کے لئے ارشد شریف کے گھر پہنچیں ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کی موت ایک افسوسناک واقعہ ہے، میرے پاس الفاظ نہیں اس کا کیسے افسوس کروں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کینیا کی حکومت کی طرف سے تفتیشی رپورٹ آنا ضروری ہے، وزیراعظم نے وزارت داخلہ اور خارجہ کو معاملےکی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

    وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے میت کی جلد وطن واپسی کیلئے کام تیز کرنے کی ہدایت جاری کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ صحافی ارشدشریف کی وفات کو سیاست سے بالاتر رکھا جائے۔

    خیال رہے گذشتہ شپ اینکرپرسن ارشدشریف کینیا کے شہر نیروبی میں گولی لگنے سے شہید ہوگئے تھے، واقعہ نیروبی سے دو گھنٹے کے فاصلے پر واقع علاقے میں پیش آیا۔

    بعد ازاں کینیا میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ارشد شریف مقامی پولیس کی گولی کا نشانہ بنانے، پولیس نے بھی اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ غلط فہمی کی بنا پر ہوا۔

  • ‘ارشد شریف کی موت کی وجوہات کا پتہ چلانے کیلئے کوششیں جاری’

    ‘ارشد شریف کی موت کی وجوہات کا پتہ چلانے کیلئے کوششیں جاری’

    اسلام آباد : وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی موت کی وجوہات کا پتہ چلانے کیلئے کوششیں جاری ہے ، ہم تفصیلات سے اہلخانہ اور عوام کو آگاہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے صحافی ارشد شریف کی والدہ اور پاکستان میں کینیا کے سفیر سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

    وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ارشد شریف کی والدہ سے دلی رنج اور غم کا اظہار کرتے ہوئے معاملے پر پیشرفت اور معلومات سے آگاہ کیا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ ارشد شریف کی موت پر بہت دکھ ہے،اہلخانہ کے غم میں شریک ہیں، ارشد شریف کی موت کی وجوہات کا پتہ چلانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

    وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ کینیاکی حکومت نے باضابطہ سرکاری طور پرارشد شریف کی موت پر کچھ نہیں بتایا، جیسےہی کینیا کی حکومت بتائے گی ہم تفصیلات سے اہلخانہ اور عوام کو آگاہ کریں گے۔

    حکومت پاکستان کینیا کی حکومت اور متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں جبکہ کینیا میں پاکستانی سفیر بھی پولیس حکام سے رابطے میں ہیں اور ان کے دفتر جا رہی ہیں۔

    مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان میں کینیا کے سفیر سے بھی رابطہ ہوا انہوں نے مکمل تعاون کایقین دلایا، وزارت داخلہ کینیا کی سکیورٹی ایجنسیزسےرابطےمیں ہیں، ارشد شریف کے ساتھ ہونیوالے واقعے پرحقائق تک پہنچیں گے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے،آمین ، پاکستانی میڈیا پر ارشد شریف سے متعلق قیاس آرائیاں افسوسناک ہیں، مصدقہ حقائق سامنے آنے تک قیاس آرائیوں سے گریز کیاجائے،مریم اورنگزیب

  • عمران خان کیخلاف غلط بیانی: پولیس کو مریم اورنگزیب کا انتظار، طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئیں

    عمران خان کیخلاف غلط بیانی: پولیس کو مریم اورنگزیب کا انتظار، طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئیں

    لاہور:عمران خان کیخلاف غلط بیانی کے مقدمے میں مریم اورنگزیب طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں دوبارہ طلبی کا نوٹس بھیجا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماؤں پر مقدمے کے معاملے پر وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب طلبی کےباوجودپیش نہ ہوئیں۔

    انویسٹی گیشن ونگ سبزہ زار نے مریم اورنگزیب کو آج 2 بجے پیش کا نوٹس بھجوایا تھا تاہم انویسٹی گیشن پولیس مریم اورنگزیب کے انتظارمیں بیٹھی رہی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب کے پیش نہ ہونے پر انہیں دوبارہ طلبی کا نوٹس بھیجا جائے گا، انچارج انویسٹی گیشن افسران سے ہدایت لے کر دوبارہ نوٹس بھیجے گا۔

    مسلم لیگ ن کے رہںماؤں کیخلاف مقدمہ تھانہ گرین ٹاؤن میں امام مسجدکی مدعیت میں درج ہے، مقدمہ عمران خان کیخلاف غلط بیانی کرکےاشتعال دلانے کے الزام کےتحت درج کیا گیا۔

    لاہور:مقدمہ میں جاوید لطیف، ایم ڈی اور پروڈیوسر پی ٹی وی بھی نامزدہیں ، جاویدلطیف، ایم ڈی اورپروڈیوسرپی ٹی وی کو بھی آج ہی طلب کیا گیا تھا۔

    انچارج انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کو جلد دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کیا جائے گا۔

  • ‘8 میں سے 2 مزید سیٹیں ہار کرعمران خان حکومت کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتے’

    ‘8 میں سے 2 مزید سیٹیں ہار کرعمران خان حکومت کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتے’

    اسلام آباد : وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 8 میں سے 2 مزید سیٹیں ہار کرعمران خان حکومت کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ضمنی انتخابات کے تنائج کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان اپنی 2 سیٹیں کم ہونے پر جشن منانے کا ڈھونگ کر رہے ہیں؟ عمران خان کے پاس پارلیمان میں 172 کا میجک نمبر موجود نہیں۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 8میں سے2مزیدسیٹیں ہارکرعمران خان حکومت کوڈکٹیٹ نہیں کرسکتے، سڑکوں پر یلغار اور وفاقی دارالحکومت پر حملہ کرکے حکومت نہیں گرائی جاسکتی ، حکومت بدلنے کے لئے 172ارکان کی اکثریت ثابت کرناہوگی۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ 6 سیٹیں جیت کر آپ کو اسلام آباد پر یلغار کا لائسنس نہیں مل جاتا، عمران خان نے 8 سیٹوں پر الیکشن لڑ کر پی ٹی آئی کی 8سیٹیں کم کر دیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی تبدیلی کا طریقہ اسلام آباد پر جتھوں کے ذریعے یلغار کرنا نہیں۔

    وزیر اطلاعات نے سوالات کئے کہ کیا آج بھی پریس کانفرنس میں چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ مانگیں گے ؟ کیا یہ آج بھی چیف الیکشن کمشنر کو گالی، دھمکی اور الزامات کا نشانہ بنائے گا؟ پی ٹی آئی ون مین پارٹی بن چکی ہے، جس کے پاس کوئی امیدوارنہیں۔

  • مریم اورنگزیب کا لانگ مارچ کی تاریخ کے اعلان سے پہلے عمران خان کو چیلنج

    مریم اورنگزیب کا لانگ مارچ کی تاریخ کے اعلان سے پہلے عمران خان کو چیلنج

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے لانگ مارچ کی تاریخ کے اعلان سے پہلے عمران خان کو سوالات کا جواب دینے کا چیلنج دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب لانگ مارچ سے پہلے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو سوالات کا جواب دینے کا چیلنج دے دیا۔

    وفاقی وزیراطلاعات نے سوال کیا کہ فارن ایجنٹ اسلام آباد کرنے کیا آ رہا ہے؟ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کے بجائے لانگ مارچ کی تیاری ہے۔

    مریم اورنگزیب نے پوچھا کہ 20 ہزار ارب کا تاریخی قرض لینے والا اسلام آباد کیا کرنے آرہا ہے؟ معیشت کو دیوالیہ کرنے کی سازش کرنے والا اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہے؟

    ان کا مزید کہنا تھا کہ 95 لاکھ بے روزگاراور 2 کروڑ لوگوں کوغربت کے جہنم میں دھکادیا، ان سوالوں کا جواب دیں پھرعمران خان لانگ مارچ کا اعلان کریں۔

  • مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے کا معاملہ: ن لیگ کا برطانوی حکومت سے رابطے کا فیصلہ

    مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے کا معاملہ: ن لیگ کا برطانوی حکومت سے رابطے کا فیصلہ

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن نے لندن میں مریم اورنگزیب کوہراساں کے معاملے پر برطانوی حکومت سے رابطے کا فیصلہ کرتے ہوئے قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں پاکستان کا مقدمہ بہترین انداز میں لڑا، وزیراعظم نے مسئلہ کشمیرکو بہترین انداز میں دنیا کے سامنے اجاگر کیا اور دنیا کو باور کرایا بھارت کا جارحانہ رویہ کسی صورت قبول نہیں۔

    عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ لندن میں مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے کے معاملے پربرطانیہ سے رابطہ کریں گے، یہ ملک کی عزت کاسوال ہے،ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ ایسا ماحول پیدا نہ کیاجائے کہ آپ بھی گھر سے باہرنہ نکل سکیں،حکومت کے پاس 100طریقے ہیں ، آپ کو عدالتوں میں جانا پڑے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب نائکوپ منسوخ ہوگا تو آپ کو خود پتہ لگ جائے گا ، نہتی لڑکی کو کس طرح ہراساں کیاگیا، رانا ثنااللہ کو درخواست دی جائے گی معاملے پر قانونی کارروائی کی جائے۔

    عطااللہ تارڑ نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی نے اپنے لوگوں کی ٹریننگ اورحوصلہ افزائی کی ہے، اگر ہم نے بھی اپنے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی تو کسی کا عوام میں نکلنا ممکن نہیں ہوگا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ یہ نہ سمجھیں کہ آپ کوبرطانیہ میں سزانہیں ہوگی، میں نےدرخواست تیارکرلی ہے، آج وزیرداخلہ راناثنااللہ سے ملاقات بھی کرونگا، ان لوگوں کےخاندان والوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔

    پنجاب حکومت کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کااجلاس گزشتہ 4ماہ سےاجلاس جاری ہے، پرویز الہیٰ کو خدشہ ہے اگر اجلاس ختم کر کے نیا بلایا تو ہوسکتا ہے گورنر اعتماد کے ووٹ کاکہیں اور اعتمادکا ووٹ لینے کیلئے186اراکین کی حمایت درکار ہے۔

    عطااللہ تارڑ نے دعویٰ کیا کہ گورنر نے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا تو وہ گنتی پوری نہیں کرسکیں گے۔

  • مریم اورنگزیب کی عمران خان پر کڑی تنقید

    مریم اورنگزیب کی عمران خان پر کڑی تنقید

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ان کا مقصد کوئی الیکشن نہیں بلکہ اپنے مقدمات ختم کرانا ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بیان میں پی ٹی آئی چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کوسیلاب میں ڈوبا ملک اورلوگ نظرنہیں آ رہے ، ان کاحقیقی مسئلہ ذاتی انّا،تکبر، اقتدارکی ہوس ،کرپشن ہے۔

    مریم اورنگزیب نے سوال کیا عمران صاحب پہلے فیصلہ کریں آپ کا مسئلہ ہے کیا؟ یہ حقیقی آزادی نہیں بلکہ اپنی حقیقی کرپشن سے این آر او چاہتے ہیں۔

    وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ یہ اپنی فارن فنڈنگ کی حقیقی سازش سے این آر او چاہتے ہیں، عمران خان کا مقصد کوئی الیکشن نہیں بلکہ اپنے مقدمات ختم کرانا ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان دھونس دھمکی گالی سےاین آر او مانگ رہے ہیں ، وہ فارن فنڈنگ میں این آر او مانگ رہے ہیں۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمشنر نے آخر کیا گناہ کیا ؟ 8 سال سے زیر التوا فارن فنڈنگ کیس میں فیصلہ ہی تو سنایا ہے۔