Tag: مریم ریاض وٹو

  • 100فیصد یقین ہے بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کا نام نہیں دیا، مریم ریاض وٹو

    100فیصد یقین ہے بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کا نام نہیں دیا، مریم ریاض وٹو

    مریم ریاض وٹو نے کہا ہے کہ مجھے 100 فیصد یقین ہے کہ بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کا نام نہیں دیا، انھیں کس نے اپائنٹ کیا معلوم نہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے ہمشیرہ مریم ریاض وٹو نے کہا کہ مشعال یوسفزئی کو ٹکٹ دینے کی کیا وجہ ہے ہمیں معلوم نہیں، بیرسٹر سیف لسٹ لےکر گئے، پتا نہیں بانی پی ٹی آئی کو کیا بتایا گیا، ہمیں معلوم نہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو کیا بتایا گیا اور کیا منظوری دی۔

    انھوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی مشعال یوسفزئی کو پہلے ذاتی طورپر جانتی نہیں تھیں، یہ کہنا غلط ہے کہ بشریٰ بی بی کی وجہ سے مشعال یوسفزئی کو عہدہ ملا۔

    سینیٹ کی نشست کے لیے مشال یوسفزئی کی نامزدگی ! بشریٰ بی بی کی بہن میدان میں آگئیں

    مریم ریاض وٹو نے کہا کہ میں 2008 سے پارٹی کےساتھ ہوں، کبھی مشعال یوسفزئی کا نام نہیں سنا تھا، مشعال یوسفزئی کو بانی پی ٹی آئی نے اپائنٹ کیا تھا، قاضی انور نے نام دیا تھا۔

    پارٹی میں مشعال یوسفزئی سے زیادہ قابل خواتین بھی موجود ہیں، بانی پی ٹی آئی کو رہنماؤں سے ملنے ہی نہیں دیا جارہا اس لیے سوالات اٹھتے ہیں۔

    بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ مریم ریاض وٹو نے مزید کہا کہ امید ہے کہ سلمان اکرم راجہ اس مسئلے کو دیکھیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی 2 ماہ سے اپنے وکلا سے ملاقات نہیں کرائی گئی، بشریٰ بی بی کی طرف سے کسی کی سفارش نہیں کی گئی، سلمان اکرم راجہ نے پوچھا تو ان کو بھی بتایا گیا کہ سفارش نہیں کی۔

    https://urdu.arynews.tv/mashal-yousafzai-statement-on-senate-nomination/

  • سینیٹ کی نشست کے لیے مشال یوسفزئی کی نامزدگی ! بشریٰ بی بی کی بہن میدان میں آگئیں

    سینیٹ کی نشست کے لیے مشال یوسفزئی کی نامزدگی ! بشریٰ بی بی کی بہن میدان میں آگئیں

    لاہور : بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو کا کہنا ہے کہ میری بہن کا نام لگا کر مشال یوسفزئی کو ٹکٹ نہ دیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن کے ٹکٹس کی تقسیم پر بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو بھی میدان میں آگئیں۔

    بشریٰ بی بی کی بہن نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا شریٰ بی بی نے مشال یوسفزئی کے ٹکٹ کی بات نہیں کی، میری بہن کا نام لگا کر اسے ٹکٹ نہ دیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجا کو پیغام پہنچا چکی ہوں، پارٹی کی کوئی مجبوری ہے یا اوپر سے کوئی حکم آیا تو آپ کی مرضی، سینیٹ کا ٹکٹ دینے کیلئے جیل جاکرکوئی جھوٹ سنایا گیا ہے تو الگ بات ہے۔

    خیال رہے تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات دور ہوگئے، خیبرپختونخوا میں سینیٹ کے انتخابات بلامقابلہ ہوں گے۔

    پی ٹی آئی کے ناراض امیدواروں نے الیکشن سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا، جنرل نشستوں پر مراد سعید، فیصل جاوید، مرزاخان آفریدی، نورالحق قادری امیدوار ہیں۔

    خواتین کی نشست پر روبینہ ناز، ٹیکنوکریٹ نشست پر اعظم سواتی اور ‏ثانیہ نشتر کی نشست پر مشعال یوسفزئی امیدوار ہوں گی۔

  • بشریٰ بی بی غصے میں نہیں وہ مایوس تھیں کوئی پلاننگ نہیں تھی، مریم ریاض وٹو

    بشریٰ بی بی غصے میں نہیں وہ مایوس تھیں کوئی پلاننگ نہیں تھی، مریم ریاض وٹو

    مریم ریاض وٹو نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی غصے میں نہیں تھیں وہ مایوس تھیں کہ کوئی پلاننگ نہیں تھی، وہ ڈی چاک سے اپنی مرضی سے نہیں گئیں۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ہمشیرہ بشریٰ بی بی مریم ریاض وٹو کا کہنا تھا کہ پارٹی نے سمجھا کہ بشریٰ بی بی کو نکالنا ضروری ہوگا مگر وہ مرضی سے نہیں گئیں، بشریٰ بی بی ڈی چوک سے اپنی مرضی سےنہیں گئیں، پارٹی انھیں روک رہی تھی کہ آپ نے احتجاج میں نہیں جانا۔

    مریم ریاض نے بتایا کہ کل سیاسی میٹنگ میں گفتگو ہوئی بیرسٹرسیف نے جھوٹ بولا کہ بانی پی ٹی آئی سنگجانی پر رضامند ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ بشریٰ بی بی نے کہا قیادت نہیں لےکر جانا چاہتی تو ورکرز کیساتھ چلی جاؤں گی، پریس کانفرنس سے متعلق بھی بشریٰ بی بی کو نہیں بتایا گیا تھا، بشریٰ بی بی نے سیاسی کمیٹی اجلاس میں کہا قیادت کہاں تھی جب بانی کی کال تھی۔

    ہمشیرہ بشریٰ بی بی نے کہا کہ پہلے یہ کہا جارہا تھا کہ بشریٰ بی بی نے خود ڈی چوک جانے کا فیصلہ کیا، فائنل کال کی تاریخ کا اعلان علیمہ خانم کے ذریعے بانی پی ٹی آئی نے کیا تھا۔

    بانی پی ٹی آئی نے ہی بشریٰ بی بی کو کہا تھا کہ آپ نے ڈی چوک جانا ہے، بیرسٹر گوہر اور بیرسٹرسیف بانی پی ٹی آئی پر دباؤ ڈال رہے تھے کہ سنگجانی پرٹھیک ہے۔

    ’بشریٰ بی بی نے بے غیرت اور بے شرم جیسے الفاظ کا استعمال کیا‘

    مریم ریاض نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل میں ویڈیو بنانے کی باتیں بھی غلط ہے، بشریٰ بی بی پر غلط بات ڈالی جارہی ہے، غلط الزام لگایا جارہا ہے۔

  • بشریٰ بی بی کو زدوکوب نہیں کیا گیا، بہن مریم ریاض وٹو

    بشریٰ بی بی کو زدوکوب نہیں کیا گیا، بہن مریم ریاض وٹو

    مریم ریاض وٹو نے کہا ہے کہ میں نے کسی موقع پر یہ نہیں کہا کہ علی امین نے زدوکوب کیا، بشریٰ بی بی کو زدوکوب نہیں کیا گیا۔

    اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو کا کہنا تھا کہ زدوکوب سے متعلق میں نے نہیں کہا اور نہ سنا ہے، بشریٰ بی بی سے متعلق میں کل بانی پی ٹی آئی تک پیغام پہنچاؤں گی، علی امین گنڈاپور کے ارادوں پرشک نہیں کرسکتی۔

    بہن بشریٰ بی بی مریم ریاض وٹو نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کا فون اس وقت بند ہے جو ان کے ساتھ ہیں انکے نمبر بھی بند ہیں، آج بھی بشریٰ بی بی سے اپنے ذرائع استعمال کرکے بات کی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ مجھے بشریٰ بی بی سے متعلق کسی نے کچھ نہیں بتایا کہ وہ کہاں ہیں، مجھ سے بات ہونے کے بعد بشریٰ بی بی کو دوبارہ کسی دوسری جگہ منتقل کیا گیا۔

    بشریٰ بی بی کا ابھی اپنی فیملی سے رابطہ نہیں اور نہ پتا ہے کہ وہ کہاں ہیں، بشریٰ بی بی کو کےپی میں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، انھیں نہیں پتا اس وقت وہ کہاں موجود ہیں۔

    ہمشیرہ بشریٰ بی بی مریم ریاض وٹو نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کونامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، بشریٰ بی بی نے کہا کہ ان کو تو یہ بھی نہیں پتاکہ اس وقت کہاں ہیں۔

    مریم ریاض وٹو کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی ڈی چوک سے جانا نہیں چاہتی تھیں ان کو زبردستی وہاں سے نکالا گیا، فائرنگ کی وجہ سے بشریٰ بی بی کو وہاں سے نکالا گیا۔

    بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی بہن نے بتایا کہ بشریٰ بی بی سے کافی دیر تک رابطہ نہیں ہورہا تھا، سب سے کہتی رہی تھی کہ بشریٰ بی بی سے میری بات کرائیں۔

    مریم ریاض وٹو نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی سے بڑی مشکل سے بات ہوئی تو انھوں نے کہا کہ میں دھرنے میں رہنا چاہتی تھی، بشریٰ بی بی سے آج کی پریس کانفرنس سے متعلق پوچھا وہ بھی ان کو نہیں پتا تھا۔

  • بشریٰ بی بی کہاں ہیں ؟ بہن مریم ریاض وٹو کا اہم بیان سامنے آگیا

    بشریٰ بی بی کہاں ہیں ؟ بہن مریم ریاض وٹو کا اہم بیان سامنے آگیا

    اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو خدشہ ظاہر کیا کہ  بشریٰ بی بی کو زبردستی اغوا کر کے لے جایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو بیان میں کہا کہ رات کو گاڑیوں پر فائرنگ کے بعد بشریٰ بی بی سے رابطہ منقطع ہوگیا، کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ بشریٰ بی بی گرفتار ہوگئی ہیں جبکہ کچھ کہہ رہے ہیں بشریٰ بی بی کے پی پہنچ گئی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کے پی میں ہوتیں تو خیریت سے متعلق فیملی سے رابطہ کرتیں، مجھے لگتا ہے بشریٰ بی بی کو زبردستی اغوا کرکے لے جایا گیا۔

    مریم ریاض نے مزید بتایا کہ دھرنے کا مومنٹم بنا ہوا تھا، وہ بانی پی ٹی آئی سے غداری کر کے وہاں سے کبھی نہیں جاتی، انھوں نے ہی مومنٹم بنایا ہوا تھا تو ان کو وہاں سے ہٹانا ضروری تھا، بانی پی ٹی آئی نے دھرنے کو ختم کرنے کا حق کسی کو نہیں دیا تھا۔

    مزید پڑھیں : بشریٰ بی بی اور گنڈاپور کے فرار ہونے کی اطلاع

    خیال رہے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مظاہرین کے خلاف بلیو ایریا اور اطراف میں گرینڈ آپریشن شروع کیا تو بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے فرار ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں۔

    آئی جی اسلام آباد نے پولیس فورس کو ہدایت کی تھی کہ بشریٰ بی بی کوکسی صورت اسلام آباد کی حدود سے باہر نہ جانے دیا جائے۔