Tag: مریم صفدر

  • مبینہ آڈیو ، پی ٹی آئی رہنما کا چیئرمین پیمرا  سے مریم صفدر  کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

    مبینہ آڈیو ، پی ٹی آئی رہنما کا چیئرمین پیمرا سے مریم صفدر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

    اسلام آباد : پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے چیئرمین پیمرا سے مریم صفدر اور پرویز رشید کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کردیا اور کہا مریم نواز کی آڈیو لیک آزاد میڈیا کی غیر جانبداری پر سوال اٹھا رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی مبینہ آڈیو سامنے آنے کے بعد پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے چیئرمین پیمرا کو خط لکھا ، جس میں مریم صفدر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ میں پہلے بھی دو خطوط لکھ چکی، جن کا جواب موصول نہیں ہوا، پھر مریم صفدر کی پےدر پے آنیوالی آڈیوز سےمتعلق لکھ رہی ہوں، مریم نواز کی آڈیو لیک آزاد میڈیا کی غیر جانبداری پر سوال اٹھا رہی ہیں۔

    پارلیمانی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ مریم صفدر مبینہ آڈیو میں صحافیوں پر الزامات لگارہی ہیں جبکہ انھوں نے سینئر تجزیہ کاروں سے متعلق نازیبات کلمات کہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ لیک آڈیو میں مریم نوازاور پرویز رشید نے صحافیوں کوبھونکنے والے کتےقرار دیا جبکہ دونوں جیو گروپ کوہدایات دینے پر بات کر رہے ہیں اور حسن نثار،ارشاد بھٹی، مظہرعباس، ستار بابرپر گھٹیا الزامات لگا رہے ہیں۔

    عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ پرویز رشید مریم صفدر کو میر شکیل سے باز پرس کرنے کی درخواست کر رہے ہیں جبکی مریم صفدر کا2باسکٹس نصرت جاوید اور رانا جواد کو بھجوانے کا ذکر ہے۔

    چیئرمین پیمراکو خط میں کہا گیا ہے کہ ان لوگوں کا کردار کارکردگی صفر ہے، پیسے کے زورپر صحافت خرید کر حق میں پروگرام کرائےجاتے ہیں، جو حق میں نہیں بولتا اس کوگالیاں دی جاتی ہیں، یہ ہے میڈیا اور صحافیوں کی اوقات ان نابالغ قومی لیڈران کی نظر میں؟

    پارلیمانی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کا مکروہ چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہورہا ہے، میڈیا کی آزادی ن لیگ مافیاز نے یرغمال بنا رکھی ہے، صحافتی تنظیمیں سوال کریں مجرمہ کیسے آزادی راے پرنقب لگا سکتی ہیں؟ کیامجرمہ مریم صفدر کی جیو نیوز نے ایچ آریاپروگرام کوآرڈینیٹر ہیں؟ عالیہ حمزہ

    انھوں نے مزید کہا کہ چند کرپٹ لوگوں کی وجہ سے سارا میڈیا یرغمال بنا ہوا ہے، امید ہےچیئرمین پیمرا مریم صفدر اور پرویز رشید کا اختساب ضرور کریں گے۔

  • شہباز گل کا مریم اورنگزیب اور مریم صفدر کو مناظرے کا چیلنج

    شہباز گل کا مریم اورنگزیب اور مریم صفدر کو مناظرے کا چیلنج

    لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مریم اورنگزیب اور مریم صفدر کو مناظرے کا چیلنج دے دیا اور کہا سن رکھا تھا کرپشن کے پیسے سے پرورش بری ہوتی ہے، کل اس پر یقین ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا مریم اورنگزیب یا مریم صفدر جب چاہیں جہاں چاہیں، مناظرے کو تیار ہوں، جن کے بزرگ بریف کیسوں میں پیسے بانٹتے رہے ان سے کیا مناظرہ ہو سکتا ہے۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ سن رکھا تھا کرپشن کے پیسے سے پرورش بری ہوتی ہے، کل جب اس بدبخت نے میری مری ہوئی ماں کو گالی دی تواس پریقین ہو گیا۔

  • سیاست میں ہرغیراخلاقی اقدام کا سرا ن لیگ کی طرف جاتا ہے، فردوس عاشق اعوان

    سیاست میں ہرغیراخلاقی اقدام کا سرا ن لیگ کی طرف جاتا ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ غریب کی کٹیا اجاڑ کر ایون فیلڈ میں کیمپ لگائے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ٹی ٹیزکی دوڑمیں بیگم صفدربھی دیگراہل خانہ سے پیچھے نہ رہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہل میٹل سے لاتعلقی کا دعویٰ کیا، اسی کمپنی سے رقم منتقلی باعث شرم ہے، مریم صفدر صاحبہ اب آپ کا ضمیر کہاں ہے؟۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ سیاست میں ہرغیراخلاقی اقدام کا کھرا ن لیگ کی طرف جاتا ہے، اعمال سامنے آ رہے ہیں،عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا اورملکی وسائل کو لوٹا۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ غریب کی کٹیا اجاڑ کر ایون فیلڈ میں کیمپ لگائے۔

    لوگ ضمیر کی آواز پر موروثی غلامانہ سیاست مسترد کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ 2013 میں ظل سبحانی نے جو دھاندلی کی تھی وہ راجکماری کیوں بھول گئیں؟۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات فروس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ضمیرکی آواز پر لبیک کہنے والوں کے خلاف کس منہ سے بول رہے ہیں؟۔

  • مریم صفدر  چوہدری شوگرملز کے کروڑوں شیئرز کی مالک نکلی، بڑا انکشاف

    مریم صفدر چوہدری شوگرملز کے کروڑوں شیئرز کی مالک نکلی، بڑا انکشاف

    اسلام آباد :مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم صفدر شوگرملز کے ایک کروڑ چوبیس لاکھ شئیرزکی مالک نکلی ،  شہزاداکبر کا کہنا ہے کہ نیب دیکھے گا کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں شیئرز کیسے منتقل ہوئے ۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں چوہدری شوگرملز کا کیس سے متعلق بڑا انکشاف ہوا کہ مریم صفدر شوگرملز کے ایک کروڑ چوبیس لاکھ شئیرزکی مالک، غیر ملکی شئیر ہولڈرز نے مریم صفدر کو کروڑوں کے شئیرز کیوں منتقل کیے ، اس پر سوال اٹھ گئے۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا دیکھا جائےگا مریم نواز کو طلب نیب نے کیا ہے وہی بتا سکتا ہے ، ایس ای سی پی نے برطانیہ کی ایس ای سی کو ایک خط لکھا تھا۔

    ،شہزاداکبر کا کہنا تھا مریم نوازکےشیئرزمنتقلی،خریدوفروخت کےمعاملےکودیکھاجائے گا، دوہزار آٹھ میں مریم نواز نے شیئرز خریدے تو کتنی رقم ادا کی گئی ،نیب دیکھے گا کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں شیئرز کیسے منتقل ہوئے ۔

    معاون خصوصی نے کہا چوہدری شوگر ملز کیس نیا نہیں پرانا کیس ہے ، یوسف عباس شریف اور دیگر کو نوٹس منی لانڈرنگ پرنیب نے نوٹس بھیجا ہے، مشکوک ٹرانزکشنز کو مدنظر رکھ کر ہی نیب نے نوٹس بھیجا ہوگا۔
    تنی رقم ادا کی گئی، نیب دیکھے گا کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں شیئرز کیسے منتقل ہوئے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کا کہنا تھا قوم کوجلد پتہ چلےگاکروڑو روپے شیئرز کی سیٹلمنٹ کیسےکی گئی تھی اور غیرملکیوں نےمریم کوکروڑوں کےشئیرزکیوں منتقل کیے۔

    مزید پڑھیں : شوگر ملز کیس ، مریم نواز ، حسن نواز، حسین نواز کو 31 جولائی کو طلب

    یاد رہے قومی احتساب بیورو (نیب) نے شوگر ملز کیس میں کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف کے بچوں مریم نواز، حسن نواز، حسین نواز کو 31 جولائی کو طلب کیا ہے۔

    نیب لاہور میں طلب کیے گئے تمام افراد چوہدری شوگر ملز میں کروڑوں روپے کے شیئر ہولڈرز ہیں، اس کیس میں ان کے بھتیجے عبدالعزیز کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

  • مریم صفدر نے جھوٹ بولنے میں ریکارڈ قائم کیے، شہباز گل

    مریم صفدر نے جھوٹ بولنے میں ریکارڈ قائم کیے، شہباز گل

    لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم صفدر نے جھوٹ بولنے میں ریکارڈ قائم کردئیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم صفدر نے جھوٹ بولنے میں ریکارڈ قائم کردئیے ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جانا چاہئے۔

    شہباز گل نے کہا کہ ان کے نمایاں کارناموں میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ شامل ہے، جج صاحب کی جعلی ویڈیو، والد کی صحت پر مسلسل جھوٹ بولنا شامل ہے۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ کیلبری کوئن جتنا بھی جھوٹ بول لیں، انہیں قوم سے لوٹی جانے والی دولت واپس کرنا ہوگی، بیگم صفدر اشتہاری بھائیوں کو بےگناہ ثابت کرتی رہیں، انہوں نےشہباز شریف سے ن لیگ کی صدارت اُچک لی ہے۔

    مزید پڑھیں: نیب طلبی کا نوٹس، مریم نواز کو گرفتاری کا خوف

    یاد رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کے معاملے پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19 جولائی کو طلب کیا ہے۔

    خیال رہے کہ آج نیب نےمریم نوازکی طلبی کاسمن جاتی امرامیں وصول کرا دیا، ادارہ برائے احتساب ٹیم نے پولیس حکام کے ساتھ جاکر جاتی امرا میں نوٹس دیا۔

    احتساب عدالت نےمریم نوازکےسمن تعمیل کے لئےنیب بھجوائےتھے، سمن میں ہدایت کی گئی ہے کہ مریم نواز مقدمے میں حاضری کو یقینی بنائی اور ذاتی حیثیت میں لاہور کی احتساب عدالت میں پیش ہوں۔

  • مریم صفدر نے اپنی تقریر میں نواز شریف کو ایٹمی سائنس دان بنا کر پیش کیا: شہباز گل

    مریم صفدر نے اپنی تقریر میں نواز شریف کو ایٹمی سائنس دان بنا کر پیش کیا: شہباز گل

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم صفدر نے اپنی تقریر میں نواز شریف کو ایٹمی سائنس دان بنا کر پیش کیا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے مریم نواز کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ مریم  کو ان کے مشیروں نےغلط تاریخ پڑھائی.

    شہباز گل نے کہا کہ ن لیگ کو یوم تکبیر کے نام پر سیاسی شو کرنے پر شرم آنی چاہیے، پاکستان کو ایٹمی پاور ملکی ہیروز اور ریاستی اداروں نے بنایا.

    انھوں نے کہا کہ شکر ہے، یہ منصوبہ ریاست کا تھا، اگر ن لیگ کا ہوتا، تو بھی کرپشن ہوتی، مریم صفدر نے نواز شریف کوایٹمی سائنس دان بنا کرپیش کیا، ڈر ہے کہ مریم کل کو پاکستان بنانے کا کریڈٹ بھی نواز شریف کو نہ دے دیں.

    مزید پڑھیں: پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والا جیل میں بیٹھا ہے، مریم نواز

    شہبازگل نے کہا کہ مریم صفدر کو شاید یہ بھی نہیں پتا ایٹمی طاقت میں کن ہیروز کا کردار ہے، پچھلی تین دہائیوں میں ن لیگ نے عوام پر قرضوں کے بم گرائے، نواز شریف کا تاریخ میں سب سے بڑا دھماکا خزانے سے اربوں کی کرپشن ہے.

    انھوں نے کہا کہ ن لیگ بیانیہ عوام مسترد کر چکی، یہ چیخیں این آر او نہ ملنے پر نکل رہی ہیں، مریم صفدر کی 6 ماہ کی پراسرار خاموشی نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی، ان کے اعصاب پر عمران خان سوار ہے.

  • نواز شریف نے عدلیہ اور پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا، عمران خان

    نواز شریف نے عدلیہ اور پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا، عمران خان

    اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ثبوت فراہم کرنا سیاسی جماعت کا کام نہیں ہوتا، اپوزیشن کرپشن کی نشاندہی کرتی ہے جب کہ ثبوت ایف آئی اے، پولیس، نیب وغیرہ اکھٹے کرتے ہیں۔

    عمران خان میڈیا سے بات کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا فون آئے یا حکومت وکیل تبدیل کرے کوئی فرق نہیں پڑے گا، پاناما کیس میں ثبوت فراہم کرنا اور تحقیقات کرنا اداروں کا کام ہوتا ہے کسی سیاسی جماعت کا نہیں۔


    انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کو تحفے ملنے کی تحقیقات ہو رہی ہے اسرائیلی پولیس اپنے وزیراعظم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے جب کہ ہمارے یہاں تو نظام ہی تحفے دینے دلانے سے چلتا ہے، مریم نواز کو بھی کسی نے دو کروڑکا تحفہ دیا تھا لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نیلسن اور نیسکول کمپنیاں مریم نواز کی ہیں، وہ بینیفشری ہیں، مے فیئر فلیٹس کی مالیت چار ارب روپے ہے جو کہ مریم نواز کی ملکیت ہے اتنی بڑی رقم مریم نواز کے پاس پیسے کہاں سے آئی؟

    انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے دعوی کیا تھا کہ نیلسن اور نیسکول کمپنیاں میری نہیں ہیں جب کہ ہم نے کمپنی سے دستاویزات سے حاصل کیں ہیں جن کے تحت ان دونوں کمپنیوں کی بینیفشری مریم نواز ہیں جب کہ دعوی حسین نواز کیا تھا۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ قطری شہزادے کا خط سب سے بڑا فراڈ ہے جس میں کہا گیا کہ جائیداد حسین نواز کے نام منتقل کی گئی تھیں حالانکہ ان فلیٹس کی مالک مریم نواز ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے عدالت اور پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا ہے۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ رقوم کی منتقلی کیسے ہوئی، کس طرح ہوئی اور کب ہوئی، یہ وہ سوالات ہیں جن پر تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا جب کہ اس کے لیے اسحاق ڈار کا مجسٹریٹ کے سامنے دیا گیا حلفیہ بیان ہی کافی ہے کہ کس طرح منی لانڈرنگ کی گئی۔

    بعد ازاں رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین نے بریفنگ کے دوران کہا کہ مونیسکا موزیک نے پوچھنے پر جوابی خط میں لکھا کہ ہے کہ مریم نواز نیلسن اور نیسکول آف شور کمپنیوں کی مالک ہیں جس کی ایک صفحے پر مریم نواز کے دستخط بھی ہیں اور مریم نواز کے پاسپورٹ کی کاپی بھی لگی ہوئی ہے اور ان کا ایڈریس بھی درج ہے۔

    اس موقع پر رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین نے صحافیوں کو مختلف دستاویزات اور کاغذات بھی دکھائیں جو عدالت میں بہ طور ثبوت مہیا کیے گئےاس موقع پر رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین نے صحافیوں کو مختلف دستاویزات اور کاغذات بھی دکھائیں جو عدالت میں بہ طور ثبوت مہیا کیے گئے۔

  • تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے پانچ نشتوں کے کاغذات کی نقول طلب کرلیں

    تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے پانچ نشتوں کے کاغذات کی نقول طلب کرلیں

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے شریف خاندان کے پانچ افراد کے کاغذات نامزدگی کے نقول فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء محمد مدنی نے دستاویزات حاصل کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو باضابطہ درخواست جمع کروادی ہے۔

    درخواست میں حلقہ این اے 120 میاں محمد نواز شریف ، پی پی 159، حمزہ شہباز این اے 119 اور کیپٹن صفدر کے حلقے این اے 21 کے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات کی نقول فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنماء نے الیکشن کمیشن سے اسحاق ڈار کی سینٹ میں ٹیکنوکریٹ کی نشست پر جمع کرائے گئے کاغذات کی نقول فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

    محمد مدنی نے مزید بتایا کہ کاغذات کے حصول کے بعد اس کی باقاعدہ تحقیقات کی جائے گی اور آئین کے آرٹیکل باسٹھ، تریسٹھ کے تحت الیکشن کمیشن سے متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔

    اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ نشستوں پر لیگی رہنماؤں نے الیکشن کمیشن میں بیان کی گئی تفصیلات حقائق سے برعکس ہیں۔

    واضح رہے پانامہ لیکس میں شریف فیملی کی آف شور کمپنیز کے انکشاف کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان پر استعفیٰ کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

  • مریم صفدر نیلسن انٹر پرائزز کی مالک ہیں،دستاویزی انکشاف

    مریم صفدر نیلسن انٹر پرائزز کی مالک ہیں،دستاویزی انکشاف

    لاہور: مریم صفدر نیلسن انٹر پرائزز کی مالک ہیں، اس بات کا انکشاف موزیک فانسکا اینڈ کونے برٹش ورجن آئی لینڈز کی مالیاتی تحقیقاتی ایجنسی کو لکھے گئے خط میں کیاہے۔

    اے آر وائی نیوز نے اس خط کی کاپی حاصل کرلی جو موزیک فانسکا نے برٹش ورجن آئی لینڈز کی مالیاتی تحقیقاتی ایجنسی کو تحریر کیا تھا، برٹش ورجن آئی لینڈز کی مالیاتی تحقیقاتی ایجنسی نے موزیک فانسکا اینڈ کو چودہ جون دوہزار بارہ کو خط لکھ کر نیلسن انٹرپرائزز کے مالک کی تفصیلات مانگی تھیں۔

    موزیک فانسکا نے بائیس جون دوہزار بارہ کو جواب میں بتایا کہ نیلسن انٹرپرائز مریم صفدر کی ملکیت ہے اور ان کا پتہ جدہ سعودی عرب کا درج ہے،کمپنی کا لون اکاؤنٹ ڈوئچے بینک جنیوا کا ہے۔


    Maryam Safdar was the owner of Nelson… by arynews

    اے آر وائی نیوز اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے سچ سامنے لے آیا، خط سے ثابت ہوتا ہے کہ مریم صفدرانٹرویو دیتےوقت بھی نیلسن انٹرپرائزز کی مالک تھیں۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران یہ دعوی کیا تھاکہ میں کسی کمپنی کی مالک نہیں ہوں۔