Tag: مریم مختار

  • شہید پائلٹ مریم مختار پر بننے والی فلم کی پہلی جھلک

    شہید پائلٹ مریم مختار پر بننے والی فلم کی پہلی جھلک

    اسلام آباد: پاک فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ شہید مریم مختار پر بننے والی مختصر فلم کی شوٹنگ جاری ہے۔ مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ صنم بلوچ کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی۔

    فلم پاک فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختار کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بنائی جارہی ہے جو 2014 میں تربیتی پرواز کے دوران طیارہ گرنے کے باعث شہید ہوگئیں تھی۔

    MARYAM POST 1

    تصویر میں صنم بلوچ پاک فضائیہ کا یونیفارم پہنے نظر آرہی ہیں۔

    فلم نامور ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی ہدایت کاری میں بنے گی جبکہ ڈرامے کی مصنف عمیرہ احمد ہیں جو اس سے قبل ’شہر ذات‘ ڈرامہ بھی لکھ چکی ہیں۔

    فلم میں مرکزی کردار مارننگ شوز کی میزبان اور اداکارہ صنم بلوچ ادا کر رہی ہیں۔

    sanam-post-2

    صنم بلوچ مختلف پاکستانی چینلز سے نشر ہونے والے ڈراموں ’داستان‘، ’کنکر‘ اور ’درشہوار‘ میں اپنی منفرد اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور آج کل اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو ’دی مارننگ شو‘ کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

    صنم بلوچ کی بہن سبرین حسبانی بھی اداکارہ ہیں اور مختلف سندھی اور اردو ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ صنم بلوچ کا ڈرامہ ’کنکر‘ بھارتی چینل ’زندگی‘ پر بھی نشر کیا جا چکا ہے جسے مشہور بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے بھی دیکھا اور اسے پسند کیا۔

  • صنم بلوچ، مریم مختار پر بننے والی فلم کے لیے کاسٹ

    صنم بلوچ، مریم مختار پر بننے والی فلم کے لیے کاسٹ

    اسلام آباد: ٹی وی پر مارننگ شوز کی میزبانی کے بعد اداکارہ صنم بلوچ پاک فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ شہید مریم مختار پر بننے والی مختصر فلم کا حصہ بننے جارہی ہیں۔

    مختلف پاکستانی چینلز سے نشر ہونے والے ڈراموں ’داستان‘، ’کنکر‘ اور ’درشہوار‘ میں اپنی منفرد اداکاری سے مشہور ہونے والی باصلاحیت اداکارہ صنم بلوچ اب کیریئر کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیں گی۔

    sanam-post-4

    بہت جلد وہ ایک مختصر فلم میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

    sanam-post-1

    صنم بلوچ نے اپنے ٹی وی کیریئر کا آغاز ایک سندھی چینل کے مارننگ شو سے کیا تھا۔

    یہ مختصر فلم پاک فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختار کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بنائی جارہی ہے جو 2015 میں تربیتی پرواز کے دوران طیارہ گرنے کے باعث شہید ہوگئیں تھی۔

    marium

    فلم نامور ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی ہدایت کاری میں بنے گی۔

    sanam-post-3

    ڈرامے کی مصنف عمیرہ احمد ہیں جو اس سے قبل ’شہر ذات‘ ڈرامہ بھی لکھ چکی ہیں۔ ’شہر ذات‘ میں ماہرہ خان نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

    صنم بلوچ کی بہن سبرین حسبانی بھی اداکارہ ہیں اور مختلف سندھی اور اردو ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ صنم بلوچ کا ڈرامہ ’کنکر‘ بھارتی چینل ’زندگی‘ پر بھی نشر کیا جا چکا ہے جسے مشہور بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے بھی دیکھا۔

    sanam-post-2

    انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس ڈرامے اور اس میں صنم بلوچ کی اداکاری کی تعریف بھی کی تھی۔