Tag: مریم نفیس

  • ’پاکستانی عوام کی اکثریت کرپٹ اور جھوٹی ہے‘

    ’پاکستانی عوام کی اکثریت کرپٹ اور جھوٹی ہے‘

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے عوام کی اکثریت کو اخلاقی طور پر کرپٹ، جھوٹی اور کاہل قرار دے دیا۔

    مریم نفیس نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران پاکستانی قوم کے بارے میں کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کی اکثریت کرپٹ، جھوٹی اور کاہل ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ ہم سب کرپٹ ہیں اس ملک میں کچھ بھی میرٹ پر نہیں ہوتا، آج ہمارا ملک مقامی اور بین الاقوامی سطح پر جہاں کہاں کھڑا ہے وہ مضحکہ خیز ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہاں صرف مہنگائی، سیاسی عدم استحکام اور ملکی مسائل ہی اصل مسائل نہیں بلکہ اغوا، خواتین کو ہراساں کرنے، حملے اور قتل جیسے تشویشناک اور سنگین مسائل بھی ہیں۔

    مریم نفیس نے کہا کہ کیا آپ جانتے ہیں پاکستان میں بچوں کو تعلیم دلانا ایک ٹاسک بن چکا ہے؟ ملک میں صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔

    پوڈکاسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ میں کراچی کے نظام سے بالکل خوش نہیں ہوں، کیا آپ جانتے ہیں کراچی دنیا کا دوسرا خطرناک ترین شہر بن چکا ہے، مجھے شہر اور اس کا نظام پسند نہیں۔

    مریم نفیس نے کہا کہ مجھے کراچی کے رہائشیوں سے نہیں بلکہ شہر کی تباہ حال سڑکوں اور موسم سے مسئلہ ہے، یہاں کے لوگ اچھے ہیں لیکن کوئی بھی شہر کی ملکیت لینے کو تیار نہیں۔

    معروف اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں پاکستان میں خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی ہوں کیونکہ مردوں نے پاکستان میں خواتین کیلیے ایک غیر محفوظ ماحول بنا رکھا ہے۔

  • شوہر کو بچہ سمجھتی ہوں کیوں کہ۔۔۔مریم نفیس نے کیا کہا؟

    شوہر کو بچہ سمجھتی ہوں کیوں کہ۔۔۔مریم نفیس نے کیا کہا؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ شوہر کی عمر میں 13 سال کا فرق ہے لیکن اس کے باوجود میں شوہر کو بچہ سمجھ کر ان کا خیال رکھتی ہیں۔

    پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں میں نہ صرف شادی بلکہ اپنے کیریئر پر بھی کھل کر بات کی تھی۔

    اداکارہ مریم نفیس نے بتایا کہ مجھے گھر والوں نے جلدی شادی کرنے کا نہیں کہا اس لیے میں نے 30 سال ہونے پر اپنی پسند کا لڑکا ملنے کے بعد شادی کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

    مریم نفیس کا کہنا تھا کہ میرے اور شوہر کی عمر میں 13 سال کا فرق ہے جو کہ اچھا خاصا فرق ہے، لیکن پھر بھی میرے شوہر ہمیشہ ہر جگہ ہر کسی کو یہی بولتے ہیں کہ مریم نفیس بڑی اور میچور ہیں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب شوہر کہتے ہیں کہ میں بڑی ہوں تو میں بھی ہر جگہ بولتی ہوں کہ ہاں میرے شوہر صحیح کہ رہے ہیں، کیوں کہ میں ایک بچے کو پال رہی ہوں، میں اپنے شوہر کا بچے کی طرح خیال رکھتی ہوں۔

    اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ اچھی بات ہے کہ میاں اور بیوی میں مذاق اور نوک جھوک ہوتی رہتی ہے اور ان کی زندگی ہنسی و مذاق میں گزر جاتی ہے۔

    خیال رہے کہ مریم نفیس نے ہدایت کاراور دیرینہ دوست امان احمد سے اکتوبر 2022 میں شادی کی تھی۔

  • ناک کی سرجری اس لیے نہیں کرائی کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ مریم نفیس نے وجہ بتادی

    ناک کی سرجری اس لیے نہیں کرائی کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ مریم نفیس نے وجہ بتادی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل مریم نفیس اپنی زندگی کا سب سے غمگین لمحے کا ذکر کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں، اس موقع پر انہوں نے ناک کی ہڈی کے آپریشن کا بھی ذکر کیا۔

    گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ مریم نفیس نے شادی کے بعد کی زندگی اور ڈراموں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

    میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میری زندگی کا سب سے غمگین لمحہ وہ تھا جب میری پیاری بلی کھو گئی تھی، اس موقع پر مریم نفیس کی آنکھیں فوراً بھیگ گئیں۔

    اپنے جذبات پر قابو رکھتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کوکو میری پالتو بلی ہے یہ دو یا تین سال پرانی بات ہے جب وہ 52 گھنٹوں کیلئے نظروں سے اوجھل ہوئی تو وہ میرے لیے بہت تکلیف دہ تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے انڈسٹری میں قدم رکھا تھا تو کئی لوگوں نے مجھے ناک کی سرجری کرانے کا مشورہ دیا تھا لیکن اللہ نے مجھے جیسا بنایا ہے میں کیوں اس میں ردوبدل کروں۔

    انہوں نے بتایا کہ میری ناک کی ہڈی بڑھی ہوئی ہے لوگ کہتے تھے کہ تم شوبز میں ہو اپنی ناک ٹھیک کراؤ لیکن میں نے کہا کہ اس کا آپریشن میں کبھی نہیں کراؤں گی کیونکہ میرے نصیب میں جتنا رزق لکھا ہے مل کر رہے گا چاہے میں ناک کا آپریشن کراؤں یا نہ کراؤں۔

    مریم نفیس نے انکشاف کیا کہ انہیں سائنوسائٹس کی بیماری ہے حالانکہ ڈاکٹر نے مجھے آپریشن تجویز کیا ہوا ہے لیکن میں نے اپنی والد اور شوہر کو کہا کہ اگر خدانخواستہ کوئی ایمرجنسی پڑجائے تو میرا آپریشن کروادینا بصورت دیگر نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے انڈسٹری میں قدم رکھا تھا تو کئی لوگوں نے مجھے ناک کی سرجری کرانے کا مشورہ دیا تھا لیکن اللہ نے مجھے جیسا بنایا ہے میں کیوں اس میں ردوبدل کروں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ دوستی یا کسی بھی رشتے میں مری ریڈ لائن عزت نہ کرنا ہے،

  • مریم نفیس نے شادی کی سالگرہ پر ویڈیو شیئر کردی

    مریم نفیس نے شادی کی سالگرہ پر ویڈیو شیئر کردی

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے شادی کی ساگرہ پر ویڈیو جاری کردی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مریم نفیس نے شوہر و فلم میکر امان احمد کے ساتھ شادی کی سالگرہ پر ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے سراہا  جارہا ہے۔

    ویڈیو میں مریم نفیس اور امان احمد کو نکاح نامے پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ رخصتی کے وقت آبدیدہ ہورہی ہیں جبکہ انہوں نے شادی کے بعد سیرو تفریح کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

    مریم نفیس نے ویڈیو میں شوہر سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ دن، یہ خوبصورت شخص، سب میرا ہوا۔‘

    انہوں نے لکھا کہ تمام چھوٹی اور بڑی چیزوں کو سمجھنے کے لیے آپ کا شکریہ،‘ میں آپ سے محبت کرتی ہوں۔‘

    ایک انٹرویو میں مریم نفیس نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اپنا حق مہر شرعی لکھوایا تھا جس کی رقم 2200 روپے بنتی ہے۔

    واضح رہے کہ مریم نفیس اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ میں ’زینت‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ مرکزی کاسٹ میں حمزہ علی عباسی، عائزہ خان ودیگر شامل ہیں۔

    ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ردا بلال نے لکھی ہے۔

  • میں اپنا ووٹ ضائع نہیں کروں گی، مریم نفیس کا ویڈیو پیغام

    میں اپنا ووٹ ضائع نہیں کروں گی، مریم نفیس کا ویڈیو پیغام

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے الیکشن 2024 سے متعلق عوام کے نام ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مریم نفیس نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ عوام کو ووٹ کاسٹ کرنے سے متعلق آگاہی دے رہی ہیں۔

    نوٹ: الیکشن کی تمام رپورٹس، خبروں اور تجزیوں کیلیے لنک پر کلک کریں

    مریم نفیس نے کہا کہ ’میں نے سوچا تھا کہ بہت کچھ کہوں گی لیکن میں صرف اتنا کہوں گی کہ میں خود بھی آپ لوگوں میں سے تھی جس کو لگتا تھا کہ ووٹ ڈالنے سے کیا ہوگا، حالات اتنے خراب ہوگئے ہیں، چیزیں اتنی خراب ہوگئی ہے اتنی ناامیدی ہے کہ میرے ووٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    انہوں نے کہا کہ ’لیکن گزشتہ کچھ دنوں میں جو چیزیں ہوئیں اس کو دیکھنے کے بعد مجھے لگتا ہے کہ میں اپنا ووٹ نہیں ضائع کروں گی۔‘

    اداکارہ نے کہا کہ ’یہ ملک لاوارث نہیں ہے، یہ ہمارا ملک اور یہ ہماری ڈیوٹی ہے کہ ہم باہر نکلیں، ووٹ ڈالیں، آپ جس پارٹی کو اور جس آزاد امیدوار کو سپورٹ کرتے ہیں برائے مہربانی باہر نکلیں اور یہ ایک دن پاکستان کو دے دیں۔

    مریم نفیس نے خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے ملک کی خواتین جن کے بارے میں قائد اعظم نے کہا کہ یہ ہمارے شانہ بشانہ ہوں گی تو یہ ملک کامیاب ہوگا، سمجھداری سے جائیں اور ووٹ کاسٹ کریں، کوئی بیلٹ باکس پر آپ کے ساتھ موجود نہیں ہوگا کوئی آپ کے ساتھ زبردستی نہیں کرسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ آپ جسے صحیح سمجھتے ہیں اسے ووٹ ڈالیں لیکن اپنی ماؤں، بہنوں، بیویوں اور بیٹیوں کو ساتھ لے کر جائیں اور ووٹ کاسٹ کریں۔

  • عثمان خالد بٹ میرے جگر کا ٹکڑا ہے، مریم نفیس

    عثمان خالد بٹ میرے جگر کا ٹکڑا ہے، مریم نفیس

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ اداکار عثمان خالد بٹ میرے جگر کا ٹکڑا ہے۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مریم نفیس نے سوال جواب کا سیشن رکھا اس دوران مداحوں نے ان سے شادی، دوستی اور ازدواجی زندگی سے متعلق دلچسپ سوالات کیے۔

    عثمان خالد بٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم نفیس نے اداکار کو جگر کا ٹکڑا قرار دیا۔

    ایک مداح نے پوچھا کہ ’آپ کو منہ دکھائی میں کیا تحفہ ملا تھا؟۔ اداکارہ نے بتایا کہ ’مجھے منہ دکھائی کی رسم میں سپلیمنٹری کریڈٹ کارڈ ملا تھا۔‘

    ولیمے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مریم نفیس نے کہا کہ ’میں نے ولیمے کی تقریب یتیم اور بے سہارا بچوں کے ساتھ منائی تھی۔‘

    ایک مداح نے پوچھا کہ کیا نکاح کے وقت دستخط کرتے ہوئے ہاتھ گھبراہٹ سے کانپے تھے؟

    مریم نفیس نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نکاح کے وقت گھبرائی ہوئی تھی لیکن اس کے ساتھ خوشی بھی تھی۔‘

    ایک مداح نے پوچھا کہ پہلے کس نے پرپوز کیا تھا؟

    اداکارہ نے شوہر امان احمد کے ہمراہ پہلی بار لی گئی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ شوہر نے پروپوز کیا اور بتایا کہ پہلی ملاقات ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ مریم نفیس نے مارچ 2022 میں دیرینہ دوست، ہدایت کار اور فوٹوگرافر امان احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

  • مریم نفیس پر شادی کے لیے کس نے دباؤ ڈالا؟ اداکارہ نے بتادیا

    مریم نفیس پر شادی کے لیے کس نے دباؤ ڈالا؟ اداکارہ نے بتادیا

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے بتایا ہے کہ ان پر شادی کے لیے کس نے دباؤ ڈالا تھا۔

    اداکارہ مریم نفیس نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر اظہار کیا اور شادی سے متعلق بھی گفتگو کی۔

    میزبان نے مریم نفیس سے سوال کیا کہ ’آپ 19 سال کی تھیں جب والدہ نے آپ پر شادی کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کردیا تھا، کیا یہ بات سچ ہے؟‘

    مریم نفیس نے کہا کہ ’یہ سچ ہے، مجھے علم نہیں کہ ایسا کیوں ہے لیکن جب بیٹیاں میٹرک میں پہنچیں تو سب ماؤں کو ان کی شادی کی فکر ہونے لگتی ہے، میری والدہ بھی چاہتی تھیں کہ میری شادی جلدی ہوجائے۔‘

    اداکارہ نے کہا کہ ’میری والدہ مجھ سے یہ بھی کہتی تھیں کہ شادی کے بعد جو چاہو کرلینا لیکن میں جلدی شادی نہیں کرنا چاہتی تھی کیونکہ میرے لیے اپنی پسند کا ایسا شخص تلاش کرنا بہت مشکل تھا جس کی سوچ مجھ سے ملتی ہو۔ـ‘

    مریم نفیس نے بتایا کہ ’میں نے امان سے شادی اس لیے کی کیونکہ ہم دونوں کی سوچ اور بنیادی اقدار ایک جیسے ہیں۔‘

    واضح رہے کہ اداکارہ مریم نفیس 2021 میں فلم ساز امان احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

  • معروف اداکارہ کے شوہر ’گن پوائنٹ‘ پر لوٹ گئے

    معروف اداکارہ کے شوہر ’گن پوائنٹ‘ پر لوٹ گئے

    معروف اداکارہ مریم نفیس کے شوہر امان احمد کو ڈاکوؤں نے گن پوئنٹ پر  لوٹ لیا، جس کے بعد  اداکارہ نے سوشل میڈیا پر طنزیہ انداز میں احوال بتایا ہے۔

    پاکستان کی معروف اداکاری نے مرین نفیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’اذیت ناک رات گزارنے کے بعد میں اس بات کو اپنے حد تک محدود نہیں رکھ سکتی، گزشتہ شام میرے شوہر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا‘۔

    انہوں نے کہا کہ ‘یہاں فکرمند ہونے کی وجہ چھینی گئی اشیا نہیں بلکہ صدمہ ہے جس سے ہمیں گزرنا پڑا، یہ سوچ کہ کسی نے امان کے سر پر بندوق رکھی، یہ اس سمیت ہم سب کے لیے ایک صدمے جیسی ہے’۔

    مریم نے ٹوئٹ پر اسٹیک ہولذرز کو طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ‘یہ شہر کتوں کے پاس جاچکا ہے، لوگ ہر طرف اور ہر جگہ لٹ رہے ہیں، لوگوں کو ہولناک ٹریفک جام میں لوٹا جارہا ہے اور کوئی بھی اس کی دیکھ بھال نہیں کررہا، یہ سب بہت عام ہوچکا ہے’۔

    مریم نے لکھا ‘تمام اسٹیک ہولڈرز کو شہر برباد کرنے پر مبارک ہو، ‘ ساتھ ہی اداکارہ نے شوہر کی خیریت بتائی اور لکھا کہ الحمداللہ وہ خیریت سے ہیں۔

  • مریم نفیس کا سیلاب متاثرین کے عطیات سے متعلق ویڈیو پیغام

    مریم نفیس کا سیلاب متاثرین کے عطیات سے متعلق ویڈیو پیغام

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے سیلاب متاثرین کے عطیات سے متعلق ویڈیو پیغام شیئر کردیا۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مریم نفیس نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’عوام کو ان لوگوں پر اعتماد کرنا چاہیے جو سیلاب زدگان کے لیے خیراتی اور امدادی اشیا عطیہ کرتے ہیں۔‘

    اداکارہ نے کہا کہ ’عطیات اور خیرات کا غلط استعمال کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔‘

    مریم نفیس نے کہا کہ ’یہ ویڈیو بنانے کا مقصد صرف یہ ہے کہ مجھے لوگوں کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں کہ سیاست کو ایک طرف رکھا جائے اور قوم کو بطور قوم اکٹھے ہو کر اس تباہی کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ ’میں اس کے لیے تیار ہوں لیکن یہ وقت بھی ہے کہ لوگ زمینی حقائق کو سمجھیں کہ یہ سیاست دان اپنی زمینیں بچانے کے لیے سیلابی پانی کو کس طرح دیہاتوں کی طرف موڑ دیتے ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ ’سیلابی پانی دوسروں کی فصلوں میں چھوڑنے کی وجہ سے متعدد لوگ بے گھر ہورہے ہیں لیکن وہ خود غرض ہیں اور انہیں کسی کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔‘

    علاوہ ازیں مریم نفیس نے عطیات دینے پر لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہم آپ کی امدادی اشیا لے کر خود متاثرین میں تقسیم کریں۔‘

  • مریم نفیس کو اپنے شوہر کی کون سی خوبی سب سے زیادہ پسند ہے؟

    مریم نفیس کو اپنے شوہر کی کون سی خوبی سب سے زیادہ پسند ہے؟

    معروف پاکستانی اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے شوہر کی سب سے بہترین خوبی یہ لگتی ہے کہ وہ آسان طبیعت کے مالک ہیں اور زیادہ تنگ نہیں کرتے۔

    معروف پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے اپنے شوہر امان احمد کے ساتھ ندا یاسر کے پروگرام میں شرکت کی۔

    مریم نے بتایا کہ انہیں اپنے شوہر کی سب سے اچھی بات یہ لگتی ہے کہ وہ بہت سہل طبیعت کے مالک ہیں، ان کی طرف سے کسی بات پہ کوئی روک ٹوک نہیں ہوتی نہ وہ زیادہ تنگ کرتے ہیں۔

    مریم کا کہنا تھا کہ ان کی دوسری خوبیاں تو اپنی جگہ ہیں ہی لیکن اگر کوئی شخص ہینڈسم ہو لیکن مشکل طبیعت کا، تنگ کرنے والا ہو تو ایسی ہینڈسم نیس کا کیا کرنا۔

    اداکارہ نے بتایا کہ وہ ابتدا میں دوست بنے پھر ان کے درمیان محبت کا تعلق قائم ہوا، لہٰذا شادی کے بعد بھی ان کا رشتہ نہایت دوستانہ ہے۔

    امان نے بتایا کہ انہیں مریم کی یہ خوبی بہت پسند ہے کہ وہ آزاد سوچ کی مالک ہیں اور ہر معاملے میں اپنی رائے رکھتی ہیں، بھیڑ چال نہیں چلتیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مریم کے ڈرامے زیادہ نہیں دیکھے، دراصل انہیں مریم کی سماجی سرگرمیاں زیادہ پسند ہی جبکہ وہ ان کی خود اعتمادی کے بھی مداح ہیں۔

    یاد رہے کہ مریم نفیس گزشتہ دنوں فلم ساز امان احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں، مریم نے مئی 2021 میں امان احمد سے منگنی کی تھی، ان کے شوہر امان احمد اداکار ہونے کے ساتھ فلم ساز بھی ہیں۔