Tag: مریم نوازشریف

  • صدر مملکت اور دیگر سیاسی رہنماؤں کا ایرانی صدرکے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

    صدر مملکت اور دیگر سیاسی رہنماؤں کا ایرانی صدرکے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

    اسلام آباد : صدر مملکت آصف زرداری اور دیگر رہنماؤں نے ہیلی کاپٹرحادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے، صدر مملکت آصف زرداری نے ہیلی کاپٹرحادثے میں ایرانی صدر اور وزیرخارجہ کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔

    عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا، آصف زرداری

    آصف زرداری نے کہا کہ صدر رئیسی امت مسلمہ کے اتحاد کے بڑے حامی تھے ، عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا، ایرانی صدر فلسطین اور کشمیری عوام پرمسلمانوں کےدردکودل سےمحسوس کرتے۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ ہمیں پاکستان میں ان کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا، آج پاکستان عظیم دوست کھو دینے پر سوگوار ہے، ایرانی صدردوطرفہ تعلقات مضبوط بنانےکیلئےپرعزم تھے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ابراہیم رئیسی کو علاقائی اور اسلامی ممالک کے تعلقات بڑھانے پر یاد رکھا جائے گا۔

    ایرانی صدر پاکستان کے بہترین دوست تھے ، محسن نقوی

    وفاقی وزیرداخلہ نے بھی ایرانی صدر ، وزیر خارجہ ودیگر ساتھیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ ایرانی صدر کی شہادت پر دلی رنج اور صدمہ ہوا ہے، ایرانی حکومت اور عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں، پاکستانی حکومت اور عوام دکھ کی گھڑی میں ایران کیساتھ کھڑی ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر پاکستان کے بہترین دوست تھے ، حالیہ دورہ پاکستان کے دوران ایرانی صدر سے ملاقات یادگار رہی، پاک ایران تعلقات کیلئےان کی خدمات کوہمیشہ یادرکھا جائے گا۔

    ایرانی صدر کی شہادت ایران کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے، مریم نواز

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں اور ایرانی عوام سے اظہار ہمدردی و تعزیت کی۔

    مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کی شہادت ایران کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے، ایران کے عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، پاکستان اور ایران کے تعلقات کیلئے ان کی خدمات کو فرموش نہیں کیا جائے گا۔

    ایرانی صدر کے انتقال سے پاکستان مخلص دوست سے محروم ہوگیا، عمر ایوب

    قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب نے ایرانی صدر،وزیرخارجہ ودیگررفقا کے ہیلی کاپٹر حادثےمیں جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی عوام سے تعزیت کی۔

    عمرایوب کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کے جانے سے پوری مسلمہ کا نقصان ہوا، امت مسلمہ ایک عظیم اور دلیر لیڈر سے محروم ہو گئی، ان کے انتقال سے پاکستان مخلص دوست سے محروم ہوگیا۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ایرانی صدر رئیسی خطے کی ترقی اور خوشحالی کے داعی تھے، مشکل گھڑی میں ایرانی عوام کےدکھ میں برابر کے شریک ہیں، پاکستان کی عوام ان کے انتقال پر غمزدہ ہے۔

    خیال رہے ایرانی صدرڈاکٹر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹرحادثے میں جاں بحق ہوگئے، وہ مشرقی آذربائیجان میں ڈیم کا افتتاح کرکےواپس جارہے تھےکہ تبریزکے مقام پران کا ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہوگیا

    حادثے میں ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر میں سوار وزیرخارجہ امیرعبداللہیان، مشرقی آذربائیجان کے گورنرملک رحمتی اور خامنہ ای کے ترجمان نمائندہ ولی فقیہ اور مشرقی آذربائیجان میں امام جمعہ آیت اللہ محمد علی آل ہاشم بھی جاں بحق ہوگئے۔.

    غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔۔ وہ ڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد تین ہیلی کاپٹروں کے قافلے کی شکل میں تبریز جارہے تھے جبکہ صدر رئیسی کے قافلے میں شامل دیگر دو ہیلی کاپٹرتو منزل پرپہنچ گئے لیکن ان کا ہیلی کاپٹرمنزل پر نہ پہنچ سکا۔

    صدرکا ہیلی کاپٹرلاپتا ہوتے ہی ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل باقری نے پاسدران انقلاب، پولیس کمانڈکی تمام سہولیات اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس پندرہ ڈرون نے ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹرکی تلاش شروع کی، ترکیے نے بھی ریسکیومیں حصہ لیا اور چودہ گھنٹے بعد ترک ڈرون نے ایک پہاڑ پرایرانی صدرکے ہیلی کاپٹرکا ملبہ ملنے کی اطلاع دی۔

  • اگر افتخار چوہدری چیف جسٹس ہوتے تو وہ اب تک وزیراعظم کے منصب پر بیٹھ جاتے، بلاول بھٹو

    اگر افتخار چوہدری چیف جسٹس ہوتے تو وہ اب تک وزیراعظم کے منصب پر بیٹھ جاتے، بلاول بھٹو

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے اگر اس وقت افتخار چوہدری چیف جسٹس ہوتے تو خود کو وزیر اعظم کے منصب پر فائز کرلیتے۔ یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں حکمرانوں کی غیر موجودگی پر شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک میں اس وقت نہ وزیراعظم موجود ہیں اور نہ ہی وزیرخارجہ،جبکہ وزیر اعلٰی شہباز شریف بھی بیرون ملک میں مقیم ہیں‘‘۔

    اپنے ٹوئٹ میں ان کا کہنا ہےکہ ’’ یہ اچھی بات ہے کہ اس وقت افتخار چوہدری چیف جسٹس نہیں ہیں ورنہ وہ خود کو وزیراعظم کے منصب پر فائض کرلیتے‘‘۔

    دوسری جانب دو روز قبل سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ ملک میں آئینی بحران سے بچنے کے لیے وزیر اعظم کی غیر موجودگی میں فوری طور پر کسی دوسرے شخص اس منصب پر نامزد کیا جائے۔

    اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا تھا کہ جنگ اور ایمرجنسی کی صورت میں اگر وزیر اعظم خود کسی دوسرے شخص کو  وزیر اعظم کے لیے منتخب کر کے ملکی صدر کو اپنی یہ تجویز ارسال کریں تو آئینی راستہ اختیار کرتے ہوئے اُس شخص کو وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر فائز کیا جاسکتا ہے۔ 

    مزید پڑھیں : آئینی بحران سے بچنے کیلئے نئے وزیراعظم کی تقرری کی جائے، سابق چیف جسٹس

    واضح رہے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی آج لندن میں ہونے والی سرجری کامیاب ہوئی ہے، جس پر اُن کی صاحبزادی نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ ’’اللہ کے شکر سے آپریشن کامیاب ہوگیا ہے، اللہ رب العزت میرے والد کو صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی زندگی عطاء فرمائے‘‘۔

  • لندن میں قیام کے دوران وزیراعظم اجلاسوں کی صدارت ویڈیو لنک سے کریں گے

    لندن میں قیام کے دوران وزیراعظم اجلاسوں کی صدارت ویڈیو لنک سے کریں گے

    لندن: برطانیہ میں قیام کے دوران وزیر اعظم نواز شریف تمام اجلاسوں کی صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے کر یں گے۔

    وزیراعظم نواز شریف بغرض علاج لندن میں ہیں، دل کے آپریشن کے بعد امکان ہے کہ ڈاکٹروں کی ایڈوائس پر کچھ روز لندن میں گزاریں گے۔

    حکومتی زرائع کے مطابق وزیراعظم لندن میں قیام کےدوران اسلام آباد میں ہونے والے حکومتی اجلاسوں کی صدارت خودکریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف تمام اجلاسوں کی صدارت لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے کریں گے، زرائع کا کہنا ہے وزیراعظم قومی اقتصادی کونسل اورکابینہ اجلاس کی صدارت بھی بزریعہ ویڈیو لنک کریں گے۔

    دوسری جانب وزیر اعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ریاستی امور کی ادائیگی میں کسی قسم کا تعطل نہیں ہے، وزیراعظم لندن سے براہ راست امور مملکت چلا رہے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ جراحی کی بعدوزیراعظم ڈاکٹروں کےمشورے کےمطابق واپس پاکستان آئیں گے، اعلامیہ میں کہاگیا ہےامور مملکت چلانے میں پرنسپل سیکریٹری، ملٹری سیکریٹری اور دیگر اسٹاف اراکین انکی معاونت کررہے ہیں۔

    وزیراعظم کی ہدایات قاعدے اور قانون کے مطابق متعلقہ لوگوں تک پہنچائی جارہی ہیں، وزیراعظم اس تناظر میں کابینہ اراکین اورمتعلقہ افراد سے رابطوں میں ہیں۔

  • وزیراعظم نوازشریف کی لندن میں ’’اوپن ہارٹ سرجری‘‘ کی جائے گی

    وزیراعظم نوازشریف کی لندن میں ’’اوپن ہارٹ سرجری‘‘ کی جائے گی

    لندن / اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کو برطانوی ڈاکٹروں نےفوری طور پر اوپن ہارٹ سرجری کی ہدایت کردی ہے۔ وزیر اعظم کی لندن میں منگل کو اوپن ہارٹ سرجری ہکی جائے گی،

    تفصیلات کے مطابق لندن میں علاج کی غرض سے مقیم وزیراعظم نواز شریف کو ان کے معالجین نے ان کی طبی رپورٹس دیکھنے کے بعد فوری طور ہر اوپن ہارٹ سرجری کروانے کی ہدایت کی ہے۔

    اس حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے کیا ہے کہ ’’وزیراعظم کے ہونے والے ٹیسٹ کی رپورٹس کو مدِنظر رکھتے ہوئے میاں محمد نواز شریف کی لندن کے اسپتال میں اوپن ہارٹ سرجری کی جائے گی‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سرجری سے تین روز قبل وزیراعظم کو ادویات دی جائیں گی اور وہ ایک ہفتے تک اسپتال میں داخل رہیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ وزیراعظم کی صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

    وزیردفاع خواجہ آصف نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میاں نواز شریف آپریشن کے دو ہفتے بعد سفر کے قابل ہوسکیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی لندن میں منگل کو اوپن ہارٹ سرجری ہوگی ،

    دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قوم سے اپیل کی ہے کہ  وزیراعظم پاکستان کی سرجری اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے خلوصِ دل کے ساتھ  کریں‘‘۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی ’’وزیر اعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے‘‘۔

    واضح رہے وزیر اعظم طبیعت کی ناسازی کے باعث اپنے طبی معائنے کیلئے پانچ روز قبل لندن روانہ ہوئے تھے۔