Tag: مریم نوازکا ٹوئٹ

  • احسن اقبال پر گولی چلانے والا محض ایک آلہ کار ہے، مریم نوازکا ٹوئٹ

    احسن اقبال پر گولی چلانے والا محض ایک آلہ کار ہے، مریم نوازکا ٹوئٹ

    اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ ملک ہمارا ہے، اس میں بگاڑ پیدا کرنے والی قوتوں کا محاسبہ کرنا ہوگا، گولی چلانے والا محض ایک آلہ کار ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں  وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے کی اطلاع پر اپنے رد عمل میں کیا۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ احسن اقبال کو زندگی اور مکمل صحت عطا فرمائے، آمین، احسن اقبال پر گولی چلانے والا محض ایک آلہ کار ہے، سیاسی فوائد کیلئے لوگوں کو اکسانے والے اصل مجرم ہیں، اور اس واقعے کے اصل ذمہ دار حساب برابر کرنے کیلئے لوگوں کو استعمال کرنیوالے لوگ ہیں۔

    مزید پڑھیں: نارووال، وزیر داخلہ احسن اقبال قاتلانہ حملے میں زخمی ، اسپتال منتقل، ملزم گرفتار

    یاد رہے کہ آج بروز اتوار وزیر داخلہ احسن اقبال پر نارووال میں ایک کارنر میٹنگ میں شرکت کے بعد واپسی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، انہیں ایک گولی لگی جو ان کے دائیں بازو کو چھوتی ہوئی پیٹ میں جالگی، تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، اور وہ لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    مزید پڑھیں: احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ، فائرنگ کرنے والے ملزم کی تصاویر سامنے آگئیں


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • استعفے مانگنے والوں کو استعفے دینے پڑگئے! اللہ کی شان! مریم نوازکا ٹوئٹ

    استعفے مانگنے والوں کو استعفے دینے پڑگئے! اللہ کی شان! مریم نوازکا ٹوئٹ

    لاہور : سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی اور نواز لیگ کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ استعفے مانگنے والوں کو استعفے دینے پڑگئے! اللہ کی شان! خالی کرسیاں گواہی دے رہی ہیں عوام نے نوازشریف کی تائید کردی۔

    یہ بات انہوں نے مال روڈ لاہور میں ہونے والے متحدہ اپوزیشن کے جلسے پر رد عمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کا کہنا تھا کہ جلسے میں دکھنے والی خالی کرسیاں گواہی دے رہی ہیں کہ عوام نے نوازشریف کی تائید کردی۔

    شیخ رشید کے اسمبلی سے مستعفی ہونے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ استعفےمانگنے والوں کو استعفے دینے پڑگئے! اللہ کی شان!

    اگلے ٹوئٹ میں مخالفین کے بارے میں لکھا کہ سازشی عناصر 2018  تک صبرکریں بلکہ اس کے بھی صبرکریں، ساڑھے چار سال سے مسترد شدہ  کٹھ پتلیوں کے ناٹک کا یوم حساب آپہنچا، الیکشن میں یہ عوام کےغضب کا ایندھن ہوجائیں گے۔

    علاوہ ازیں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ قتل کے مقدمے کا فیصلہ چوک پر نہیں عدالت میں ہوگا، شور مچا کراور گند ڈال کر کسی کو قاتل نہیں بنا سکتے۔

    انہوں نے متنبہ کیا کہ جمہوریت کے ساتھ کوئی کھلواڑ ہوا توپہلی ذمہ داری شیطانی اتحاد کی ہوگی، قادری صاحب کی قلابازیاں ضرب المثل بن چکی ہیں، طاہرالقادری نے ہمیشہ جمہوریت کےخلاف کردار ادا کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کینیڈین شہری پاکستان میں انتشار اور افراتفری پھیلانے آتے ہیں، ملک کو عدم واستحکام سے دوچار کرنیوالے غیر ملکی ایجنڈے پرعمل پیرا ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • جلاوطنیاں اب منتخب نمائندوں کا مقدر نہیں ہوں گی، مریم نوازکا ٹوئٹ

    جلاوطنیاں اب منتخب نمائندوں کا مقدر نہیں ہوں گی، مریم نوازکا ٹوئٹ

    اسلام آباد : سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ جلاوطنیاں اب منتخب نمائندوں کامقدرنہیں ہوں گی، جلاوطنیاں آمروں، جمہوریت پر شب خون مارنے والوں کا مقدر ہونگی۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی۔

    یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی آج کل اپنے ٹوئٹ اور تقریب سے خطابات میں مخالفین اور عدلیہ پر زور شور سے تنقید کررہی ہیں۔

    ایک تقریب میں ان کا کہنا تھا کہ رائے ونڈ میں بیٹھے نوازشریف نے مخالفین کی نیندیں حرام کررکھی ہیں، نواز شریف کا خوف مخالفین کو کھائے جارہا ہے، مخالفین چار سال سے رو رہے ہیں اور آگے بھی روتے رہیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک دوسرے کی شکل نہ دیکھنے والے بھی نواز شریف کے خلاف آج ایک ساتھ بیٹھ گئے ہیں، اس نااہلی کے فیصلے سے نوازشریف کمزور نہیں بلکہ اور مضبوط ہوا ہے۔


    مزید پڑھیں: ایک دوسرے کی شکل نہ دیکھنے والے بھی نواز شریف کے خلاف آج اکٹھے ہوگئے، مریم نواز


    انہوں‌ نے عدلیہ سے سوال کیا کہ کیا کوئی اپنےبیٹے سے بھی تنخواہ لیتا ہے؟ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اقامہ ویزا لینے کے لئے ہوتا ہے، خلیجی ممالک میں نوکری یا کاروبار کے لئے حاصل ویزے کو اقامہ کہتےہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • کٹھ پتلی کا لفظ عمران خان کیلئے ہی مناسب ہے، مریم نوازکا ٹوئٹ

    کٹھ پتلی کا لفظ عمران خان کیلئے ہی مناسب ہے، مریم نوازکا ٹوئٹ

    اسلام آباد : سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹوئٹ کے جواب میں کہا ہے کہ کٹھ پتلی کا لفظ عمران خان کیلئے ہی مناسب ہے۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک تازہ پیغام میں کہی، تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے استعفے سے متعلق عمران خان کے ٹوئٹ کے جواب میں مریم نواز بھی میدان میں آگئیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ٹوئٹ پر مریم نواز کا جواب بھی آگیا، نااہل وزیراعظم کی صاحبزادی کا کہنا ہے، کٹھ پتلی کا لفظ آپ کیلئے زیادہ مناسب ہے، مریم نواز نے ساتھ ہی طنزیہ سوال بھی کرلیا کہ، کیا آج یہ ٹوئٹ کرنے کا حکم ملا ہے؟

    واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ نواز شریف کا کٹھ پتلی وزیراعظم بھی اسحاق ڈار سے استعفیٰ نہیں لے سکتا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حیران کن، نواز شریف کا کٹھ پتلی وزیراعظم عباسی شریف مافیا کے فرنٹ مین اور منی لانڈرنگ و کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے کے بجائے ملک سے بھاگنے والے وزیرخزانہ ڈار سے استعفیٰ نہیں لے سکتے۔

    سادہ سی بات ہے، شریف خاندان کو خدشہ ہے کہ کہیں پہلے اعترافی بیان کے بعد وہ اب بھی ان کی منی لانڈنگ سے متعلق منہ نہ کھول دیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔