Tag: مریم نواز ٹویٹ

  • رانا ثنا اللہ کو دلیرانہ موقف کی وجہ سے گرفتار کیا گیا، مریم نواز کا ٹویٹ

    رانا ثنا اللہ کو دلیرانہ موقف کی وجہ سے گرفتار کیا گیا، مریم نواز کا ٹویٹ

    لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے ساتھ اے این ایف کا کیا تعلق ہے، ان کو اپنے دبنگ اور دلیرانہ موقف کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے رانا ثنا کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صورت حال اس سے زیادہ بے تکی نہیں ہوسکتی ہے۔

    مریم نواز نے اپنی پروفائل تصویر بھی تبدیل کرکے رانا ثنا اللہ کی تصویر لگادی۔

    اس سے قبل مریم نواز کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ حکمران جماعت ن لیگ کی فکر چھوڑ کر عوامی مسائل پر توجہ دے، ان کی نااہلی و نالائقی نے تباہ حال کردیا ہے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کو فاقوں تک پہنچادیا، حکومت شریف فیملی کی فکر چھوڑ دے، متحد رہنا شریف فیملی کے خون میں شامل ہے۔

    مزید پڑھیں: اے این ایف نے رانا ثنا اللہ کو حراست میں لے لیا، نا معلوم مقام پر منتقل

    واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے حراست میں لیا تھا۔

    اے این ایف نے رانا ثنا اللہ کو سکھیکی کے قریب سے حراست میں لیا، اینٹی نارکوٹکس فورس نے یہ کارروائی منشیات فروشوں کے خلاف حالیہ آپریشن کے بعد کی ہے۔

    ذرایع کا کہنا تھا کہ لیگی رہنما کا منشیات کے اسمگلروں کے ساتھ تعلقات کا انکشاف ہوا ہے، اسمگلرز فیصل آباد میں رانا ثنا کے ڈیرے پر بھی پناہ لیتے تھے، رانا ثنا و دیگر افراد کی تفتیش بریگیڈیئر خالد محمود کریں گے۔

  • جیل میں میاں صاحب سے ملاقات کی، نواز شریف نے مہنگائی پر اظہار تشویش کیا: مریم نواز کا ٹویٹ

    جیل میں میاں صاحب سے ملاقات کی، نواز شریف نے مہنگائی پر اظہار تشویش کیا: مریم نواز کا ٹویٹ

    لاہور: مریم نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انھوں نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کی صاحب زادی مریم نواز نے ٹویٹ کے ذریعے کہا ہے کہ انھوں نے کوٹ لکھپت جیل میں میاں صاحب سے ملاقات کی، نواز شریف نے مہنگائی اور عوام کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا۔

    ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف سانحہ داتا دربار میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھی ہیں۔

    مریم نواز نے ٹویٹ میں لکھا کہ عوامی حکومتیں عوام کی خواہشات پر چلتی ہیں، نالائقوں کی حکومتیں دوسروں کی شرائط پر چلتی ہیں، 9 مہینے سے پاکستان کے حوالے سے ایک بھی اچھی خبر نہیں آئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  پی ٹی آئی نے مریم نواز کو ن لیگ کا نائب صدر بنانے کا فیصلہ چیلنج کردیا

    مریم نواز نے کہا کہ حکمران اپنے محلوں سے نکل کر عوام میں جا کر دیکھیں، وہ کیسے سسک رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ آج پی ٹی آئی نے مریم نواز کو پارٹی عہدہ ملنے کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز احتساب عدالت سے سزا یافتہ ہیں، احتساب عدالت ان کو عوامی عہدے کے لیے نا اہل قرار دے چکی ہے۔

    چند دن قبل شاہ محمود قریشی نے بھی کہا تھا کہ سزا یافتہ کو پارٹی عہدہ نہیں دیا جا سکتا، مریم نواز کو سزا معطلی کا عارضی ریلیف ملا ہے، سزا برقرار ہے۔

  • نواز شریف ہی امید کی کرن اور نجات دہندہ ہیں، مریم نواز

    نواز شریف ہی امید کی کرن اور نجات دہندہ ہیں، مریم نواز

    لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف ہی اس وقت پاکستان کے حقیقی لیڈر ہیں، نواز شریف ہی امید کی کرن اور نجات دہندہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے لکھا کہ دنیا دیکھے گی پاکستان نواز شریف کی قیادت میں ترقی کی بلندیوں کو چھوئے گا، ان کے لیے یہ مشکلات یہ پریشانیاں کوئی نئی نہیں ہیں۔

    انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے شیروں مایوس نہیں ہونا اپنے لیڈر کی طاقت بن کے اس کے ساتھ کھڑے رہنا ہے۔

    مریم نواز نے لکھا کہ تاریخ گواہ ہے آپ کے لیڈر نے ملک کے لیے جو قدم اٹھائے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا، بس اپنے قائد پر بھروسہ رکھیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔

    انہوں نے کہا کہ وقت ایک بار پھر نواز شریف کی بےگناہی اور استقامت کی گواہی دے گا انشاءاللہ۔ نواز شریف پر بہت آزمائشیں اور سختیاں آئیں مگر اللّہ نے انہیں پسپا نہیں ہونے دیا اور سرخرو کیا۔

    مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن کی سیکنڈ لیڈر شپ قیادت سنبھال سکتی ہے، خواجہ آصف

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا تھا کہ پارٹی کی سیکنڈ لیڈر شپ قیادت سنبھال سکتی ہے، نواز شریف اور شہباز شریف خود سیکنڈ لیڈر شپ کو آگے لارہے ہیں۔

    سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا تھا کہ چیئرمین پی اے سی بڑی ذمہ داری کا کام ہے، میں نے معذرت کی تو پارٹی نے مجھے کہا آپ کو بننا پڑے گا، بڑے میاں صاحب سے جیل میں جاکر رانا تنویر کے لیے مشاورت کی تھی۔