Tag: مریم نواز کے ٹوئٹ

  • جن سانپوں کو پالا تھا اب ان کے سر کچلنے کا وقت آگیا ہے، فیصل واوڈا

    جن سانپوں کو پالا تھا اب ان کے سر کچلنے کا وقت آگیا ہے، فیصل واوڈا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ دشمن ملک کی ضرورت نہیں، جن سانپوں کو دودھ پلا کر پالا تھا اب ان کے سر کچلنے کا وقت آگیا ہے۔

    یہ بات انہوں نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے ٹوئٹ پر اپنے رد عمل میں کہی، فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جب گیدڑ کی موت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے، مریم نواز نے بے نظیر کی طرح بڑی لیڈر بننے کی خواہش میں اپنے والد کو ہی جیل بھجوادیا۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آپ کو دشمن ملک کی ضرورت نہیں، سانپ پالے تھے جن کو دودھ پلایا تھا اب ان سیاسی سانپوں کے سر کچلنے کا وقت آگیا ہے،

    علاوہ ازیں اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اپنیے عہدے پر موجود رہیں گے۔

    انہوں نے چیلنج کیا کہ اپوزیشن چیئرمین سینیٹ کو نہیں ہٹاسکے گی، فیصل واوڈا نے کہا کہ کیا اپوزیشن جماعتوں کا سینیٹ چیئرمین کو ہٹانا جمہوری طریقہ ہوگا، میں بھی چیلنج کرتا ہوں کہ چیئرمین سینیٹ جمہوری طریقے سے موجود رہیں گے۔

    مزید پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ، مریم نواز 19 جولائی کو طلب

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سزا یافتہ مریم نواز کو چھوڑ دیا گیا تو باقیوں کو بھی چھوڑ دیا جائے، روٹی چوری کرنے پر بھی لوگوں کو قید کردیا جاتاہے اب ایسا نہیں چلے گا۔

  • نواز شریف کا بیان ، شہبازشریف کا مریم نواز کے ٹوئٹ پر ناراضی کا اظہار

    نواز شریف کا بیان ، شہبازشریف کا مریم نواز کے ٹوئٹ پر ناراضی کا اظہار

    اسلام آباد : خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مریم نواز کے ٹوئٹ پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکی مفاد سے بالا کوئی نہیں جبکہ مریم نوازشریف تاحال اپنے موقف پر ڈٹ گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر شریف خاندان میں شدید تناؤ سامنے آگیا، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے مریم نواز کے ٹوئٹ پر ناراضی کا اظہار کیا، شہباز شریف کا موقف ہے کہ وضاحت کےبعدٹوئٹ نقصان دہ تھا، ملکی مفاد سے بالاکوئی نہیں۔

    دانی ذرائع نے بتایا کہ مریم نوازشریف تاحال اپنے موقف پر ڈٹ گئی ہیں۔

    یاد رہے کہ مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے والد کا بیان ملک کے بہترین مفاد میں قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ میاں صاحب ملک کو کھوکھلا کرنے والی بیماری کو بہتر طور پر جانتے ہیں، میاں صاحب بیماری کا علاج بھی بتا رہے ہیں۔

    اس سے قبل نواز شریف کے بیان پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سارا ملبہ اخبار پر ڈال دیا اور کہا کہ نواز شریف کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں: ممبئی حملوں میں کالعدم تنظیمیں ملوث ہیں، نوازشریف


    واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ممبئی حملوں میں پاکستان میں متحرک عسکریت پسند تنظیمیں ملوث تھیں، یہ لوگ ممبئی میں ہونے والی ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں، مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انہیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جا کر ممبئی میں 150 لوگوں کو قتل کردیں۔

    جس کے بعد نواز شریف کے متنازعہ بیان کو بھارتی میڈیا نے بھارت کی فتح قرار دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔