Tag: مریم نواز

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے سانحہ سوات کے ورثا میں امدادی چیک تقسیم

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے سانحہ سوات کے ورثا میں امدادی چیک تقسیم

    وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے کے پی کے تفریحی مقام سوات کے سانحہ میں جاں بحق افراد کے ورثا میں امدادی چیک تقسیم کیے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ ماہ 26 جون کو دریائے سوات میں تفریح کے لیے آئی ہوئی فیملیز کے 17 افراد اچانک آنے والے سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے۔ 12 لاشیں نکالی گئیں، چار کو زندہ ریسکیو کیا گیا جب کہ ایک بچے عبداللہ کی لاش نہیں مل سکی۔

    دریائے سوات میں آنے والے تندوتیز سیلابی ریلے میں جان گنوانے والے 10 بدنصیبوں کا تعلق ڈسکہ سے تھا۔ جنہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے امدادی چیکس تقسیم کیے گئے۔

    اس سلسلے میں وزیر بلدیاتی ذیشان رفیق اور ایم این اے سیدہ نوشین افتخار ڈسکہ پہنچے اور مذکورہ سانحے میں جاں بحق 10 افراد کے تین ورثا میں 40 اور 80، 80 لاکھ مالیت کے امدادی چیکس تقسیم کیے۔

    اس موقع پر وزیر بلدیاتی ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ مریم نواز ہر مشکل میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوتی ہیں اور آج ہم ان کی ہی خصوصی ہدایت پر آئے ہیں۔ یہ مالی امداد مرحوین کا ازالہ تو نہیں مگر ورثا کی کچھ مشکلات کم ہو سکیں گی۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سوات سانحے پر آج بھی دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ ہنستے بستے خاندان انتظامی کوتاہی اور بد انتظامی کی وجہ سے اُجڑ گئے۔ دو گھنٹے تک تو لہروں کی نذر ہونے والے مدد کے لیے پکارتے رہے، لیکن کوئی بچانے نہیں آیا۔ بچے عبداللہ کا اب تک کچھ پتہ نہیں چلا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت اس سلسلے میں ہم کے پی حکومت سے رابطے میں ہیں۔

    واضح رہے کہ آج سانحہ سوات کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی پراونشل انسپکشن ٹیم کی انکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو پیش کر دی گئی۔

    وزیراعلیٰ نے اس رپورٹ میں فرائض سے غلفت کے مرتکب سرکاری اہلکاروں اور افسران کی نشاندہی والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی منظوری دے دی۔

    https://urdu.arynews.tv/swat-river-tragedy-inquiry-report-complete-who-is-responsible/

  • جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرکے مریم نواز کے  نام پر رکھ دیا گیا

    جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرکے مریم نواز کے نام پر رکھ دیا گیا

    لاہور : جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرکے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام سے منسوب کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کردیا اور انسٹیٹیوٹ کا نام ’مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو و اسکولر ڈیزیزز‘ رکھ دیا گیا۔

    پنجاب کے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "نام تبدیل کرنا اسپتال کی ایک علیحدہ، خودمختار ادارے کے طور پر نئی شناخت کی عکاسی کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مریم نواز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز کو خود مختار بنا دیا گیا ہے اور یہ جناح ہسپتال کے انتظامی کنٹرول میں نہیں ہوگا۔

    خیال رہے جناح اسپتال کے سامنے 4 سال قبل سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور حکومت میں جناح ٹراما سینٹر کی تعمیر کا آغاز ہوا تھا۔

    بعد ازاں نگران حکومت کے دور میں اس منصوبے کو بدل کر امراض قلب کی ایک جدید علاج گاہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا، اور اس منصوبے کا نام ’جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی‘ رکھا گیا تھا۔

  • سانحہ سوات نے دل دہلا دیا، بروقت مدد سے جانیں بچ سکتی تھیں، مریم نواز

    سانحہ سوات نے دل دہلا دیا، بروقت مدد سے جانیں بچ سکتی تھیں، مریم نواز

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دریائے سوات میں پیش آنے والے المناک سیلابی ریلے پر دکھ کا اظہار  کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایک بیان میں سوگوار خاندانوں بالخصوص سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے افراد سے دلی تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ انہیں ان کے غم میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ "میں اس مشکل وقت میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہوں، انہوں نے مرحومہ کی روح کے لیے اللہ کے جوار رحمت میں سکون اور ان کے پیاروں کے لیے یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت کے لیے دعا کی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے واقعے کو دل دہلا دینے والا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بروقت امداد سے جانیں بچ سکتی تھیں۔

    وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے ریسکیو 1122، پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) اور پنجاب بھر کی ضلعی انتظامیہ کو مزید مون سون بارشوں کے پیش نظر ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے تمام سیاحتی مقامات پر انتظامی اور ریسکیو خدمات کو متحرک کر دیا گیا ہے تاکہ ہنگامی صورتحال میں سخت چوکسی اور فوری ردعمل کو یقینی بنایا جا سکے۔

    دریائے سوات سانحہ کے بعد تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس بند، نقصان کی تفصیلات جاری

    خیال رہے کہ گزشتہ روز دریائے سوات کا سیلابی ریلا 17 سیاحوں کو بہا لے گیا، 11 افراد جاں بحق جبکہ 2 لوگوں کی تلاش جاری ہے، لوگوں کو بچانے کی مقامی افراد کی کوششیں بھی ناکام ہوگئیں، ڈوبنے والوں میں 10 کا تعلق سیالکوٹ، 6 کا مردان اور ایک سوات کا رہائشی تھا۔

    عینی شاہدین کے مطابق صبح ناشتے کے بعد سیاحوں نے تصویریں لینے کے لیے دریا کے خشک حصے کا رخ کیا، اچانک بے رحم موجوں نے گھیر لیا ، لوگ جان بچانے کے لیے ٹیلے پر چڑھ گئے، مدد کے لیے پکارتے رہے لیکن دریا کا بہاؤ اتنا تیز تھا کہ کوئی اس کے سامنے ٹھہر نہ سکا۔

  • مریم نواز کا 150 فٹ طویل تصویری البم تیار، نوجوان نے لوگوں کو حیران کر دیا

    مریم نواز کا 150 فٹ طویل تصویری البم تیار، نوجوان نے لوگوں کو حیران کر دیا

    فیصل آباد کے ایک نوجوان آرٹسٹ محمد عثمان نے پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی پر ان کا 150 فٹ طویل تصویری البم بنا کر منفرد انداز سے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    ستیانہ روڈ کے رہائشی 30 سالہ آرٹسٹ محمد عثمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوامی خدمت کے سلسلے میں انقلابی اقدامات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ڈیڑھ سال کے دوران شروع کیے گئے منصوبوں کی تصویری البم تیار کی ہے۔


    ہر سال ہزار پاکستانی ڈاکٹر بیرون ملک آباد ہو رہے ہیں، پاکستان میں طبی نظام کے بحران پر ویڈیو رپورٹ


    عثمان کا کہنا ہے وہ خود ملاقات کر کے وزیر اعلیٰ کو البم پیش کرنا چاہتا ہے، محمد عثمان اپنی تیار کردہ منفرد تصویری البم کی ڈی گراؤنڈ میں نمائش بھی کرتا ہے، جسے دیکھنے کے لیے شہری وہاں پہنچتے ہیں اور اس کے کام کو سراہتے ہیں۔

    وطن عزیز کی محبت سے سرشار آرٹسٹ محمد عثمان پہلے بھی مختلف قومی تہوار اور واقعات دلچسپ اور منفرد انداز میں منا کر شہریوں سے داد حاصل کر چکا ہے۔


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں


  • چائلڈ لیبر قطعاً برداشت نہیں، بچے میری ریڈ لائن ہیں: مریم نواز

    چائلڈ لیبر قطعاً برداشت نہیں، بچے میری ریڈ لائن ہیں: مریم نواز

    آج بچوں سے مشقت کے خاتمے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چائلڈ لیبر قطعاً برداشت نہیں، بچے میری ریڈ لائن ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بچوں سے جبری مشقت کے انسداد عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ آج کے دور میں چائلڈ لیبر کے واقعات انسانیت کے لئے المیہ ہیں، بچوں سے جبری مشقت، معاشرے کے باشعور شہریوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ بچوں کے ہاتھ میں قلم، کتاب، لیپ ٹاپ ہونے چاہئیں، اوزار اور اینٹیں نہیں، قلم تھامنے والی کم سنی کی عمر میں بوجھ اٹھانے پر مجبور بچے ہر مہذب معاشرے کیلئے سوالیہ نشان ہیں، معصوم بچوں کا بچپن محفوظ نہ رہا تو آنے والا معاشرہ مفید شہری سے محروم رہے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چائلڈ لیبر کو محض ایک مسئلہ نہیں بلکہ نسلوں کے مستقبل کا سوال سمجھتے ہیں، چائلڈ لیبر قطعاً برداشت نہیں، بچے میری ریڈ لائن ہیں، چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب چائلڈ پروٹیکشن پالیسی نافذ  کرنے والا پہلا صوبہ ہے، ورچوئل چائلڈ سیفٹی اسٹیشن قائم کرکے بچوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنارہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ چائلڈ لیبر کیخلاف موثر اقدامات سے بچوں کو جبری مشقت سے نجات دلا کر تعلیم کی طرف لارہے ہیں، ایسا پنجاب چاہتے ہیں جہاں ہر بچہ مزدوری نہیں علم حاصل کرے گا اور قوم کا مستقبل سنوارے گا۔

  • مریم نواز نے صوبے میں نئے ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد کر دی

    مریم نواز نے صوبے میں نئے ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد کر دی

    لاہور: مریم نواز نے صوبے میں نئے ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق منسٹریل کمیٹی نے پنجاب بجٹ سے متعلق سفارشات وزیر اعلیٰ مریم نواز کو پیش کر دی ہیں، وزیر اعلیٰ نے بجٹ میں نئے ٹیکس لگانےکی تجویز مسترد کر دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے دس مرلے اور اس سے اوپر کے گھروں پر مزید 2 فی صد ٹیکس عائد کرنے کی سفارش مسترد کی ہے، موٹر وہیکل ٹیکس میں بھی 2 فی صد اضافے کی تجویز مسترد کر دی گئی ہے۔

    پنجاب منسٹریل کمیٹی نے سفارش پیش کی ہے کہ کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے استعمال پر ٹیکس کی شرح 5 سے بڑھا کر 8 فی صد کی جائے، تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب نے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے استعمال پر ٹیکس کی شرح 5 سے 8 فی صد کرنے کی سفارش کو مسترد کر دیا۔


    پنجاب حکومت کا بجٹ 13 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ، ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ کیا جائے گا؟


    وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ جو لوگ ٹیکس کے دائرے کار سے باہر ہیں ان کو ٹیکس نیٹ کے دائرے کار میں لایا جائے۔

    ادھر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر گفتگو کرتے ہوئے آج کہا کہ پنجاب کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا، جو ایک پرو پبلک اور ٹیکس فری بجٹ ہوگا، ٹیکس نیٹ کو بڑھایا جائے گا لیکن عوام پر نیا ٹیکس نہیں لگائیں گے۔

  • میں آج جس مقام پر ہوں وہ والدین کی تربیت کا ثمر ہے: مریم نواز

    میں آج جس مقام پر ہوں وہ والدین کی تربیت کا ثمر ہے: مریم نواز

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میں آج جس مقام پر ہوں وہ والدین کی تربیت  اور دعاؤں کا ثمر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے والدین کے عالمی دن کے موقعے پر پیغام میں کہا کہ زندگی کی کڑی دھوپ میں والدین ٹھنڈی چھاؤں ہوتے ہیں، والدین کی اطاعت اللہ کا حکم، سنت رسول اور مشرقی روایت ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/maryam-nawaz-30-05-2025/

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ والدین کی اپنے بچوں کیلئے محبت، قربانیاں انسانی فطرت میں شامل ہے، والدین کے بغیر گھر صرف اینٹوں کا مکان ہوتا ہے، والدین کی موجودگی سے معمولی سا کمرہ بھی جنت بن جاتا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ والدین ہی اولاد کی ہر کامیابی کی بنیاد رکھتے ہیں، میں آج جس مقام پر ہوں وہ والدین کی تربیت اور دعاؤں کا ثمر ہے میں اپنے والدین کی خدمت اور اطاعت کو شرف سمجھتی ہوں۔

    مریم نواز نے مزید کہا کہ والدین کی خدمت، عزت واحترام، دیکھ بھال کو فرض اول سمجھ کر ادا کیجئے، دعا ہے اللہ تعالیٰ سب بچوں پر والدین کا سایہ سلامت رکھے۔

  • مریم نواز کے صاحب زادے کا رشتہ طے

    مریم نواز کے صاحب زادے کا رشتہ طے

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحب زادے جنید صفدر کا رشتہ دوبارہ طے پا گیا ہے۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید کا رشتہ طے پا گیا ہے، جنید صفدر کا رشتہ نواز شریف کے عزیزوں میں طے پایا ہے۔

    جنید صفدر کا رشتہ ڈیڑھ ماہ قبل لاہور کی فیملی میں طے پایا، جنید برطانیہ سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد لاہور میں قیام پذیر ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل 2021 میں جنید کی عائشہ سیف (قطر کے صنعت کار سیف الرحمان خان کی بیٹی) سے شادی ہوئی تھی، تاہم یہ شادی زیادہ نہ چل سکی اور اکتوبر 2023 میں جنید نے اہلیہ سے علیحدگی کی تصدیق کی۔


    شادی پر جنید صفدر نے 30 لاکھ کی شال پہنی؟


    ذرائع کے مطابق دونوں فیملیوں نے طے کیا ہے کہ جلد منگنی کی تقریب منعقد ہوگی، نکاح اور منگنی کی تقریب کے لیے دونوں خاندان باہمی مشاورت سے تاریخ کا تعین کریں گے۔

    جنید صفدر کیمبرج یونیورسٹی کے فارغ التحصیل ہیں اور برطانیہ کی یونیورسٹیوں سے دو ماسٹرز اور دو بیچلرز ڈگریاں حاصل کر چکے ہیں۔

  • یوم تکبیر: 27 سال گزر گئے، قوم کا سر فخر سے بلند ہے اور سربلند رہے گا، مریم نواز

    یوم تکبیر: 27 سال گزر گئے، قوم کا سر فخر سے بلند ہے اور سربلند رہے گا، مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یوم تکبیر پر پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کومبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 27 سال گزر گئے، قوم کا سر فخر سے بلند ہے اور سربلند رہے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ دشمن پاکستان کی سرزمین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا، پاکستان کا ایٹمی قوت بننا پوری امت مسلمہ کا فخر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے پاکستان کو پہلی مسلمان ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل ہوا، 10مئی کی فتح کی بنیاد 28 مئی 1998 کو رکھی گئی، 28 مئی کو چاغی میں لگائے نعرہ تکبیر کی گونج آج بھی فضاؤں میں ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ قوم آج بھی مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی ممنون ہے، دشمن کو جب بھی منہ توڑ جواب ملا، مسلم لیگ (ن) کی حکومت تھی،ایٹمی دھماکے پر امن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان کو دنیا کی ساتویں اور عالم اسلام کی واحد ایٹمی قوت بنے 27 برس بیت گئے، آج سے 27 سال پہلے آج ہی کے دن وطن عزیز نے اسلامی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کی تھی جسے یوم تکبیر کے نام سے جانا جاتا ہے۔

    پاکستان نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اپنی جوہری طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا تھا۔

    بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 28 مئی 1998 کو پاکستان نے بلوچستان کے علاقے چاغی میں یکے بعد دیگرے پانچ ایٹمی دھماکے کرکے جوہری قوت ہونے کا تاریخی اعلان کیا۔

    ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اسی دن کو ”یوم تکبیر”کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

    پاکستان نے ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے کے بعد ایسے کئی میزائل بھی بنائے اور کامیاب تجربات کیے جو ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

    پاکستان اور ہندوستان نے پہلی مرتبہ 1998 میں 3، 3 ہفتوں کے وقفے سے ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کیے تھے۔ ڈاکٹرعبدالقدیر خان کے مطابق پاکستان کے جوہری سائنسدانوں نے سنہ 1984 میں جوہری بم تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی تھی۔

    یوم تکبیر : مسلح افواج اور سربراہان کی قوم کو خصوصی مبارکباد

    مئی 1998 میں جب ہندوستان نے جوہری تجربات کیے تو پاکستان کے لیے کوئی چارہ کار نہیں رہا کہ وہ بھی جوہری تجربات کرے اور یوں پاکستان بھی جوہری طاقتوں کی صف میں شامل ہوگیا۔

  • محکمہ جنگلات کے مزدوروں کے لیے اہم خبر

    محکمہ جنگلات کے مزدوروں کے لیے اہم خبر

    لاہور: محکمہ جنگلات کے مزدوروں کے لیے اہم خبر ہے، اجرتوں کی ادائیگی میں شفافیت کے لیے جدید برانچ لیس بینکاری نظام نافذ کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جنگلات میں کام کرنے والے مزدوروں کے لیے محفوظ ادائیگی کا نظام متعارف کرا دیا ہے، اب مزدوروں کو اجرت براہ راست موبائل بینکنگ اور بائیو میٹرک کے ذریعے کی جائے گی۔

    اس سلسلے میں مریم اورنگزیب نے بتایا کہ سرکاری ادائیگی کے نظام میں شفافیت کو اوّلین ترجیح دی جائے گی، نقدی نظام میں موجود بدعنوانی، تاخیر اور کٹوتی جیسے مسائل اب ماضی کا قصہ بن چکے ہیں۔ واضح رہے کہ جنگلات کے مزدوروں کو اس سے قبل نقد ادائیگی کی جاتی تھی جس میں ان سے کٹوتیاں بھی کی جاتی تھیں اور تاخیر سے بھی اجرت کی ادائیگی ہوتی تھی۔

    سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پنجاب حکومت ہر شعبے میں ٹیکنالوجی اور شفافیت کو ترجیح دے رہی ہے۔


    خیبر پختونخوا کے 8 مختلف علاقوں میں واقع جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی


    خیال رہے کہ دو دن قبل خیبر پختونخوا کے 8 مختلف علاقوں میں واقع جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی تھی، دشوار گزار پہاڑیوں کی وجہ سے آگ بجھانے کے عمل میں مشکلات درپیش آئیں، محکمہ جنگلات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جہاں آگ لگی ان میں آلہ ڈھنڈ، بٹ خیلہ، فارسٹ رینج، کالدرہ درگئی، بونیر، باغ کنڈی، چکدرہ اور اوسکی کے دشوار گزار پہاڑی علاقے شامل ہیں۔