Tag: مریم نواز

  • نوازشریف، مریم نواز کو لے کر غیرملکی ایئرلائن کی پرواز لندن سے روانہ

    نوازشریف، مریم نواز کو لے کر غیرملکی ایئرلائن کی پرواز لندن سے روانہ

    لندن: ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے نواز شریف اور مریم نواز کو لے کر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز  لندن سے روانہ ہوگئی.

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور ان کی بیٹی ہارلے اسٹریٹ سے ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچے جس کے بعد غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز نے  پاکستانی وقت کے مطابق سوا ایک بجے لندن سے اڑان بھری.

    نگراں حکومت نے ایون فیلڈ ریفرنس کے مجرموں‌ کو اڈیالہ منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی، نوازشریف اور مریم نواز کو پاکستانی سرزمین پرقدم رکھتے ہی جیل بھیج دیا جائے گا.

    حکومتی ذرایع کے مطابق نیب کی ٹیم مجرموں کو گرفتار کرنے کے بعد امیگریشن خود کرائے گی۔

    اڈیالہ جیل میں ہیلی پیڈ تیارہوچکا ہے، جیل کا سرچ آپریشن بھی مکمل ہوگیا، جیل کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے. اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے.

    حکومتی ذرایع کے مطابق اس وقت مزید دو جیلوں کے آپشن بھی زیر غور ہیں، جن میں‌ مچھ جیل سرفہرست ہیں. حکومت نے لیگی کارکنوں کے احتجاج کے پیش نظر رینجرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی.

    میٹروبس اور اسپیڈو بس بند رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے نمٹنے کے لئے کنٹینر کھڑے کردیے گئے.


    لاہور ایئرپورٹ پر موجود ہیلی کاپٹرز

    ‏نواز شریف اور مریم نوازکی گرفتاری کے لئے نیب کی حکمت عملی تیار‏ کر لی، دو ہیلی کاپٹر لاہور ایئرپورٹ پہنچا دیے گئے ہیں.

    نیب کی دو ٹیمیں لاہورایئرپورٹ، دو اسلام آباد ایئرپورٹ پرتعینات ہوں گی، گرفتاری کے بعد نوازشریف اور مریم نواز کو راولپنڈی، اسلام آباد لایا جائے گا.


    وزارت دفاع کی نیب ٹیم کو لاہور ایئرپورٹ ایپرن تک جانے کی اجازت


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • وزارت دفاع کی نیب ٹیم کو لاہور ایئرپورٹ ایپرن تک جانے کی اجازت

    وزارت دفاع کی نیب ٹیم کو لاہور ایئرپورٹ ایپرن تک جانے کی اجازت

    لاہور: ایوی ایشن ذرائع کے مطابق وزارت دفاع کی نیب ٹیم کو لاہور ایئرپورٹ ایپرن تک جانے کی اجازت مل گئی، طیارہ اترتے ہی نیب ٹیم نواز شریف اور مریم نواز گرفتار کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو طیارہ اترتے ہی نیب ٹیم گرفتار کرے گی، ایوی ایشن ذرائع کے مطابق وزارت دفاع کی نیب ٹیم کو لاہور ایئرپورٹ رن وے تک جانے کی اجازت مل گئی ہے۔

    نواز شریف اور مریم نواز کے پاسپورٹ لے کر نیب ٹیم امیگریشن کرائے گی، دونوں کو گرفتار کرکے ہیلی کاپٹر سے لے جایا جائے گا، نیب ٹیم طیارے کی آمد سے ایک گھنٹہ پہلے لاہور ایئرپورٹ پر موجود ہوگی۔

    واضح رہے کہ احتساب عدالت نے میاں نواز شریف دس سال، مریم نواز کو آٹھ سال اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال کی سزا اور بھاری جرمانے عائد کئے ہیں۔

    یاد رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے میاں نواز شریف اور مریم نواز (کل) جمعے کو پاکستان لوٹ رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: جیل کو سامنے دیکھتے ہوئے بیٹی کے ساتھ وطن واپس جارہا ہوں، نواز شریف

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ جیل کی کوٹھری سامنے دیکھتے ہوئے پاکستان واپس جارہا ہوں، لندن میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے پاک فوج اور عدلیہ کے فیصلوں پر بھی کڑی تنقید کی تھی۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کارکنان نواز شریف کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ جائیں گے، کارکنان استقبال کے دوران پر امن ہوں گے، ہم کسی قسم کی بدنظمی نہیں چاہتے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • دو بڑے مجرموں کی واپسی، نیب نے گرفتاری کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں، ٹیم تشکیل

    دو بڑے مجرموں کی واپسی، نیب نے گرفتاری کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں، ٹیم تشکیل

    لاہور : ایون فیلڈ ریفرنس کے مرکزی مجرموں نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کے موقع پر نیب نے ان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی، ٹیم میں نیب کےنو افسران سمیت دیگر پولیس افسران شامل ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پر گرفتاری کی حکمت عملی اور تیاریاں مکمل کر لیں، بڑی کرپشن کے بڑے مجرموں کی گرفتاری کیلئے نیب نے ٹیم تشکیل دے دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی16رکنی ٹیم کی سربراہی ڈائریکٹر امجد علی اولکھ کریں گے، ٹیم میں نیب کے نو افسران سمیت دیگر پولیس افسران شامل ہونگے، نیب ٹیم نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار کرے گی۔

    مجرمان کی اسلام آباد منتقلی کیلئے ہیلی کاپٹر کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ جج احتساب عدالت کو 13 جولائی بروز جمعہ اڈیالہ جیل پہنچنے کیلئے خط ارسال کر دیا گیا ہے۔

    ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم تمام کارروائی کی خود نگرانی کریں گے، ذرائع کے مطابق نیب دفترمیں سیکیورٹی اہلکاروں کوالرٹ رہنےکی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، اس کے علاوہ نیب افسران کوبھی13جولائی کو نیب آفس میں رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

    نگراں وزیر داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں بڑی تعداد میں کنٹینر منگوالیے گئے ہیں، لیگی کارکنوں نے گڑبڑ کی تو رینجرز ایکشن میں آئے گی۔

    دوسری جانب ن لیگ نے بھی اپنے قائد کے استقبال کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔ حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پوری قوم نوازشریف اور مریم نواز کے استقبال کیلئے گھروں سے باہر نکلے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کیلئے نیب کو ہیلی کاپٹر دینے کی منظوری

    نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کیلئے نیب کو ہیلی کاپٹر دینے کی منظوری

    اسلام آباد : وزارت داخلہ نے نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کیلئے نیب کو ہیلی کاپٹر دینے کی منظوری دے دی، دونوں رہنماوں کو لاہور ائیرپورٹ سے  ہیلی کاپٹر کے زریعے  اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی نیب عدالت کی جانب سے مجرم قرار دئیے جانے اور سزا سنائے جانے کے بعد ان کی گرفتاری کے معاملے پر وفاقی وزارت داخلہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس کی صدارت سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر نے کی، اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب ، آئی جی ، ڈپٹی چیئرمین نیب ، ڈی جی نیب لاہور ، ڈی جی ایف آئی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد بھی شریک تھے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور ائیرپورٹ سے ہیلی کاپٹر پر اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔

    وزارت داخلہ نے نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کیلئے نیب کو ہیلی کاپٹر دینے کی منظوری دے دی ہے اور لاہور ائیرپورٹ کی سیکورٹی کہ ذمہ داری نگران صوبائی حکومت کرے گا جبکہ ائیرپورٹ پر اترتے ہی امیگریشن حکام دونوں کو گرفتار کرکے نیب حکام کے حوالے کریں گے۔

    ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اسلام آباد میں سیکورٹی کے حالات دیکھ کر نواز شریف اور مریم کو احتساب عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ ہوگا۔ اگر سیکیورٹی صورتحال سازگار نہ ہوئی تو اڈیالہ جیل میں ہی احتساب عدالت کے جج بعد از گرفتاری کے قانونی تقاضے پورے کریں گے۔


    مزید پڑھیں :  نوازشریف اورمریم نواز کو لاہور سے بذریعہ ہیلی کاپٹر اڈیالہ منتقل کرنے کا فیصلہ


    یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو نے نوازشریف اورمریم نواز کو لاہور ائیرپورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے لئے ڈی جی نیب لاہور کی جانب سے چیئرمین نیب کو ایک خط لکھا تھا، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب ٹیم کو ایئرپورٹ پر ہیلی کاپٹر درکار ہوگا، نوازشریف، مریم جمعہ کو لاہور ایئرپورٹ اتریں گے، انھیں گرفتار کرکے ہیلی کاپٹرسے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ میاں نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے 13 جولائی کو وطن واپسی کا اعلان کیا ہے۔

    واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، حسن اور حسین نواز، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا تھا۔

    فیصلے میں نواز شریف کو دس سال قید اور جرمانے، مریم نواز کو سات سال قید مع جرمانہ جبکہ کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا کو کالعدم قرار دینے کیلئے درخواست دائر

    نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا کو کالعدم قرار دینے کیلئے درخواست دائر

    لاہور : ایوان فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ میاں نواز شریف ، مریم نواز  اور کیپٹن صفدر کی سزا کو کالعدم قرار دینے کے لیے درخواست دائر کردی گئی ، جس میں کہا گیا کہ احتساب عدالت نے ملک کے تین بار وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کو اس قانون کے تحت سزا دی جو ختم ہو چکا ہے لہذا ہائی کورٹ سزا کو کالعدم قرار دے۔

    تفصیلات کے مطابق یوان فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ میاں نواز شریف ، مریم صفدر اور کیپٹن صفدر کی سزا کو کالعدم قرار دینے کے لیے درخواست دائر کردی گئی، درخواست لائیرز فاؤنڈیشن کی طرف سے قانون دان اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے دائر کی۔

    درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے 1999 میں نیب آرڈینینس جاری کیا تاہم بعد میں پارلیمنٹ نے اسے آئینی تحفظ نہیں دیا اس لیے نیب کا قانون آٹھارویں ترمیم کے بعد ختم ہو چکا ہے ۔

    درخواست گزار کے مطابق احتساب عدالت نے ملک کے تین بار وزیراعظم رہنے والے نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو اس قانون کے تحت سزا دی جو ختم ہو چکا ہے لہذا ہائی کورٹ سزا کو کالعدم قرار دے۔


    مزید پڑھیں : ایون فیلڈ ریفرنس: نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو قید کی سزا اور جرمانہ


    واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، حسن اور حسین نواز، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا تھا۔

    فیصلے میں نواز شریف کو دس سال قید اور جرمانے، مریم نواز کو سات سال قید مع جرمانہ جبکہ کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔

    خیال رہے گزشتہ روز احتساب عدالت نے کیپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل بھیج دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نوازشریف اورمریم نواز کی گرفتاری، لاہور ایئرپورٹ کے اطراف دفعہ144نافذ

    نوازشریف اورمریم نواز کی گرفتاری، لاہور ایئرپورٹ کے اطراف دفعہ144نافذ

    لاہور : نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت نے لاہور ایئرپورٹ کی حدود میں دفعہ144نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا. پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی وطن واپسی پر ان کی گرفتاری سے متعلق پنجاب کی نگراں حکومت نے اہم اقدامات کر لیے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت نے لاہور ایئرپورٹ حدود میں دفعہ144نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ایئرپورٹ اور اس کے گردونواح میں پانچ سے زائد افراد کو جمع ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، فیصلے کے تحت پنجاب حکومت دفعہ144پرعملدرآمد کیلئے رینجرز کی مدد بھی طلب کرسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ نوازشریف اور مریم نواز نے وطن واپسی کی تیاری مکمل کرلی ہے اور ٹکٹ بھی بک کرالئے ہیں، یہ دونوں شخصیات13جولائی کی شام کو لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گی جس کے فوری بعد انہیں گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : نواز، مریم کا وطن واپسی کا اعلان، نیب کا مجرموں کو ایئرپورٹ سے گرفتار کرنے کا عندیہ

    اس سے قبل وزارت داخلہ نے ایوان فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ دونوں ن لیگی رہنماؤں کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا ہے، نیب ہیڈ کوارٹرزکی جانب سے نواز شریف اور مریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • نواز شریف اور مریم  نواز کا نام ای سی ایل میں  ڈال  دیا گیا، ذرائع

    نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا، ذرائع

    اسلام آباد : ایوان فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا، دونوں کا نام سزا ہونے پر ڈالا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سیکریٹری داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی، جس کے بعد دونوں کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے نوازشریف اور مریم نواز کا نام سزا ہونے پرای سی ایل میں ڈالا گیا۔

    یاد رہے نیب ہیڈ کوارٹرزکی جانب سے نواز شریف،مریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا ، جس میں وزارت داخلہ کو شریف خاندان کیخلاف فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔

    میاں نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے 13 جولائی کو وطن واپسی کا اعلان کیا ہے جب کہ نیب نے انہیں لاہور سے ہی اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ  طیارے میں ہی امیگریشن ہوگی اور  جج کوبھی اڈیالہ جیل بلانےکی تجویزپیش کردی ہے۔


    مزید پڑھیں :  نوازشریف اورمریم نواز کو لاہور سے بذریعہ ہیلی کاپٹر اڈیالہ منتقل کرنے کا فیصلہ


    ڈی جی نیب لاہورنے چیئرمین کو خط میں لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ  لاہور ایئرپورٹ پرہیلی کاپٹردرکار ہے۔

    اس سے قبل جون میں بھی نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نامزد افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی اور اس ضمن میں‌ نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔

    واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، حسن اور حسین نواز، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا تھا۔

    فیصلے میں نواز شریف کو دس سال قید اور جرمانے، مریم نواز کو سات سال قید مع جرمانہ جبکہ کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔

    خیال رہے گزشتہ روز احتساب عدالت نے کیپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل بھیج دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ایوان فیلڈ ریفرنس فیصلہ ، نوازشریف، مریم نواز اورکیپٹن(ر)صفدرکی اپیلیں آج  دائرکیے جانے کا امکان

    ایوان فیلڈ ریفرنس فیصلہ ، نوازشریف، مریم نواز اورکیپٹن(ر)صفدرکی اپیلیں آج دائرکیے جانے کا امکان

    اسلام آباد : ایوان فیلڈ ریفرنس کے فیصلہ کے خلاف سابق وزیر اعظم نوازشریف، مریم نواز اورکیپٹن(ر) صفدر کی اپیلیں آج دائر کیے جانے کا امکان ہے، شریف خاندان کے وکلا اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے خلاف نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلیں آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کیے جانے کا امکان ہے، اپیلیں خواجہ حارث پہلے ہی تیار کر چکے ہیں۔

    شریف خاندان کے وکلاء آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر سکتے ہیں، ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کی کاپیاں پہلے ہی ملزمان کے حوالے کر دی گئی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے وکالت ناموں پر دستخط کردیئے ہیں۔


    مزید پڑھیں : نواز، مریم اورصفدر کی سزا کے خلاف اپیلیں تیار 


    نواز شریف کی واپسی اور اپیلیں دائر کرنے کے حوالے سے وکلا نے اپنے مؤکلین سے بھی مشاورت مکمل کر لی ہے، وکلا نے مشورہ دیا ہے کہ 10 دن میں اگر پاکستان واپس نہ آئے تو ریلیف ملنا مشکل ہے۔

    یاد رہے کہ 6 جولائی کو احتساب عدالت نے نااہل وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا تھا۔

    ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو 10 سال ، 80 لاکھ پاؤنڈز کا جرمانہ ، مریم نواز کو 7 سال قید، 20 لاکھ پاؤنڈز کا جرمانہ اور کیپٹن صفدر کو 1 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

    مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو 10 سال تک کسی بھی عوامی عہدے کے لیے بھی نااہل قراردیا گیا۔

    گزشتہ روز احتساب عدالت نے کیپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل بھیج دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • مریم نواز کا والد کے ساتھ جمعے کو وطن واپسی کا اعلان

    مریم نواز کا والد کے ساتھ جمعے کو وطن واپسی کا اعلان

    لندن: سابق وزیر اعظم میاں‌ نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے وطن واپسی کا اعلان کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ فیصلے میں مجموعی طور پر آٹھ سال کی سزا پانے والی مریم نواز جمعے کو اپنے والد کے ساتھ وطن واپس آئیں‌ گی.

    مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوازشریف پرکرپشن اور منی لانڈرنگ کاکوئی ثبوت نہیں ملا، نوازشریف کا احتساب پرویز مشرف کے دورسے شروع ہوا، خوف زدہ نہیں، جمعہ کووطن واپس آئیں گے.

    یاد رہے کہ گذشتہ روز احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو مجموعی طور پر گیارہ، مریم نواز کو آٹھ اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی. ساتھ ہی مجرموں پر احتساب عدالت کی جانب سے بھاری جرمانے عاید کیے گئے ہیں.

    فیصلے کے بعد میاں نواز شریف نے لندن میں‌ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کلثوم نواز کے ہوش میں‌ آنے کے بعد پاکستان لوٹنے کا اعلان کیا تھا.

    ادھر نیب ذرایع نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ مجرموں کو گرفتار کرنے کی تیاری مکمل کی جاچکی ہے، انھیں ایئرپورٹ پر اترتے ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔


    نواز، مریم اورصفدر کی سزا کے خلاف اپیلیں تیار، فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں‌ چیلنج کیا جائے گا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نواز، مریم اورصفدر کی سزا کے خلاف اپیلیں تیار، فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں‌ چیلنج کیا جائے گا

    نواز، مریم اورصفدر کی سزا کے خلاف اپیلیں تیار، فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں‌ چیلنج کیا جائے گا

    لندن: سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کے خلاف اپیلیں تیارکر لی گئی ہیں.

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے وکلا نے قیادت کی ہدایت پر نوازشریف، مریم اورکیپٹن (ر) صفدرکی سزا کے خلاف اپیلیں تیار کر لی.

    ایون فیلڈ ریفرنس میں‌ احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیلیں ن لیگ کے وکیل خواجہ حارث نے تیار کیں، جنھوں‌ نے اس کیس کی ن لیگ کی جانب سے پیروی کی تھی.

    اطلاعات کے مطابق نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدرنے وکالت ناموں پر دستخط کر دیے ، ریفرنس فیصلے کو پیر کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائے گا.

    یاد رہے کہ گذشتہ روز احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو مجموعی طور پر گیارہ، مریم نواز کو آٹھ اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی. ساتھ ہی مجرموں پر احتساب عدالت کی جانب سے بھاری جرمانے عاید کیے گئے ہیں.

    فیصلے کے بعد میاں نواز شریف نے لندن میں‌ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کلثوم نواز کے ہوش میں‌ آنے کے بعد پاکستان لوٹنے کا اعلان کیا تھا.


    ایون فیلڈ ریفرنس: نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو قید کی سزا اور جرمانہ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔