Tag: مریم نواز

  • مریم نواز کی جائیداد کا ریکارڈ منظر عام پر

    مریم نواز کی جائیداد کا ریکارڈ منظر عام پر

    اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے کاغذات نامزدگی میں ان کی جائیداد کا ریکارڈ منظر عام پر آگیا۔ مریم نواز پاکستان میں 15 سو 6 کنال، ایک مرلہ زرعی زمین، چوہدری شوگر ملز، حدیبیہ پیپر ملز، حدیبیہ انجینیئرنگ اور حمزہ اسپننگ ملز کی مالک ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے کاغذات نامزدگی میں ان کی جائیداد کا ریکارڈ منظر عام پر آگیا۔

    الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کے مطابق مریم نواز چوہدری شوگر ملز، حدیبیہ پیپر ملز، حدیبیہ انجینیئرنگ اور حمزہ اسپننگ ملز کی مالک ہیں۔

    ریکارڈ کے مطابق مریم نواز کے محمد بخش ٹیکسٹائل ملز سمیت 5 ملوں میں شیئرہیں۔ مریم نواز پاکستان میں 15 سو 6 کنال، ایک مرلہ زرعی زمین کی مالکہ ہیں جبکہ انہوں نے خاندان کی زیر تعمیر فلور مل میں 34 لاکھ 62 ہزار کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

    مریم نواز نے سافٹ انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ کو 70 لاکھ روپے بطور قرض دے رکھا ہے، انہیں 4 کروڑ 92 لاکھ 77 لاکھ روپے کے تحائف ملے ہیں جبکہ ان کے پاس ساڑھے 17 لاکھ کے زیورات موجود ہیں۔

    الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی دستاویزات کے مطابق مریم نواز اپنے بھائی حسن نواز کی 2 کروڑ 89 لاکھ کی مقروض بھی ہیں۔ گزشتہ 3 برس میں مریم نواز کی زرعی زمین میں 548 کنال کا اضافہ ہوا۔

    مریم نواز نے 3 برس میں 64 لاکھ روپے سے غیر ملکی دورے کیے۔ انہیں اکاؤنٹ پر2017 میں 56 ہزار 273 روپے کا منافع ملا۔

    ریکارڈ کے مطابق مریم نواز نے 2017 میں 41 ہزار 961 روپے کا ٹیکس ادا کیا، 2016 میں 14 لاکھ 91 ہزار 439 روپے اور 2015 میں 2 لاکھ 46 ہزار 443 روپے ٹیکس جمع کروایا۔

    مریم نوازکی 2016 میں کل آمدن 4 لاکھ 89 ہزار 911 روپے تھی جبکہ 2015 میں ان کی آمدنی 9 لاکھ 73 ہزار 243 روپے تھی۔

    مریم نواز نے زرعی زمین پر 17 لاکھ 3 ہزار 590 روپے کا ٹیکس دیا جبکہ 1 لاکھ 30 ہزار روپے پارٹی فنڈ میں بھی دیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف اورمریم نواز کو 4 دن کے لیےحاضری سے استثنیٰ مل گیا

    نواز شریف اورمریم نواز کو 4 دن کے لیےحاضری سے استثنیٰ مل گیا

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف اوران کی صاحبزادی مریم نواز کو 4 دن کے لیے حاضری سے استثنیٰ مل گیا جس کے بعد سماعت کل تک ملتوی ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے کی۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اوران کی صاحبزادی مریم نواز آج احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر عدالت میں موجود تھے۔

    عدالت میں سماعت کے آغاز پر خواجہ حارث احتساب عدالت پہنچے، جج محمد بشیرنے خواجہ حارث سے استفسار کیا کہ وہ اپنی وکالت نامے والی درخواست واپس لے رہے ہیں؟۔

    خواجہ حارث نے جواب دیا کہ پہلے ایک اور درخواست دینی ہے، بطوروکیل موقف اپنانا میرا حق ہے، ہمیں بھی معلوم ہوجائے گا کہ کیس اکٹھے یا علیحدہ چلیں گے۔ جج محمد بشیر نے ریمارکس دیے کہ وکالت نامہ واپس لینے والی آپ کی درخواست خارج کردی ہے۔

    نیب پراسیکیوٹر سردار مظفرعباسی نے کہا کہ ہم نے تو مخالفت بھی نہیں کی، پھر بھی درخواست خارج ہوگئی۔

    خواجہ حارث نے معزز جج کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ ہی بتادیں کہ اس کیس کی کارروائی کو کیسے آگے چلانا ہے، ہماری کوشش یہ نہیں ہونی چاہیے کہ ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچی جائے، ہم سب کو ایک دوسرے سے تعاون کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہرچیز کے لیے قانون ہوتا ہے، سپریم کورٹ نے ہفتے کو عدالت لگانے کا کہا، یہ کون سا قانون ہےِ؟۔

    خواجہ حارث نے کہا کہ وکالت نامہ خارج کرنے کی درخواست خارج کی جائے، درخواست میں خواجہ حارث نے تحفظات بھی عدالت کے سامنے رکھ دیے۔

    انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت کواپنی عدالتی اوقات متعین کرنے کا حکم دیا گیا، کوئی قانون نہیں احتساب عدالت اپنے اوقات کا تعین خود کرے، رول آف لا میں عدالتی وقت اورچھٹیاں مقررکر دی گئی ہیں۔

    خواجہ حارث نے کہا کہ عدالت عدالتی وقت کے بعد یا چھٹی کے دن کارروائی نہیں چلا سکتی، دلائل اورجرح کی تیاری کے لیے ہزاروں صفحات پڑھنے پڑتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مقرروقت کے بعد بھی کارروائی چلے تو اگلے دن کی تیاری نہیں ہوگی، بغیرتیاری کےعدالت آنا میرے موکل کے ساتھ زیادتی ہوگی۔

    خواجہ حارث نے کہا کہ عدالت بتا دے ریفرنسزکا فیصلہ ایک ساتھ ہوگا یا کس طرح ہوگا، ہمیں معلوم ہوگا تواس طرح چل سکیں گے، اس طرح ڈبل کام بہت مشکل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا 4 ہفتے میں ٹرائل مکمل کیا جائے، ہمارے پاس 19 دن باقی ہیں، جتنا ہوسکا ہم کریں گے، ہفتے اوراتوارکا دن نکال دیا جائے تودن کم رہ جاتے ہیں۔

    خواجہ حارث نے کہا کہ ممکن ہے شہادتیں ریکارڈ ہوں، تینوں ریفرنسزپرفیصلہ بھی ہوجائے؟ معزز جج محمد بشیر نے امجد پرویز کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ کی کیا رائے ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ خواجہ صاحب جو کہہ رہے ہیں وہ بالکل ٹھیک ہے۔

    احتساب عدالت کے معزز جج نے کہا کہ آپ اپنی رائے دیں جس پرمریم نواز کے وکیل نے کہا کہ ایون فیلڈ میں دلائل سننے ہیں تودوسرے ریفرنس میں واجد ضیاء کا بیان مؤخرکردیں۔

    احتساب عدالت نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کو بھی طلب کررکھا تھا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پرسابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔ معاون وکیل محمد اورنگزیب نے بتایا تھا کہ امجد پرویز کی طبیعت خراب ہے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔

    دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے خواجہ حارث کی جگہ جہانگیر جدون نے وکالت نامہ داخل کروایا تھا۔

    نوازشریف کےوکیل خواجہ حارث نےاپنا وکالت نامہ واپس لےلیا

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے کیس سے عیلحدگی اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کے خلاف تینوں نیب ریفرنسز کا ٹرائل 6 ہفتوں میں مکمل کرنے سے متعلق ان کے مؤقف کو تسلیم نہیں کیا اور ڈکٹیشن دی کہ ایک ماہ میں ریفرنسز کا فیصلہ کریں۔ ایسے حالات میں وہ کام جاری نہیں رکھ سکتے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی منظور، شاہد خاقان اور گلالئی کے مستقبل کا فیصلہ محفوظ

    مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی منظور، شاہد خاقان اور گلالئی کے مستقبل کا فیصلہ محفوظ

    لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے اور ریٹرننگ آفیسر نے تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کو الیکشن کمیشن میں چلینج کیا تھا، پی ٹی آئی رہنما نے دعویٰ کیا تھا کہ مریم نواز نے اثاثے چھپائے اور زرعی اراضی کی درست تفصیلات نہیں دیں۔

    آر او نے امیدوار اور اعتراض کنندہ کے وکلاء کی موجودگی میں درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اٹھائے جانے والے تمام اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کا اہل قرار دے دیا۔

    مزید پڑھیں: این اے 243، ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار کے کاغذات نامزدگی مسترد

    دوسری جانب قومی اسمبلی کے حلقے این اے 192 سے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اٹھائے جانے والے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ ہوگا جبکہ پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین آصف علی زرداری کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے آر او نے اعتراض کنندہ کو کل صبح 9 بجے تک کی مہلت دیتے ہوئے بمعہ ثبوت طلب کرلیا۔

    علاوہ ازیں  حلقہ این اے 53 پر عائشہ گلالئی کی جانب سے جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی پر اعتراض سامنے آیا جس میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ امیدوار نے عمران خان پر جھوٹا الزام لگا کر ثبوت فراہم نہیں کیے لہذا وہ صادق اور امین نہیں رہیں۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اگر عائشہ گلالئی سچی ہیں تو ریٹرننگ آفسیر کے سامنے تمام ریکارڈ پیش کردیں وگرنہ اُن کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

    یہ بھی پڑھیں: این ا ے 131، ریٹرننگ افسر نے عمران خان کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

    عائشہ گلالئی، شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی سے متعلق اعتراضات پر ریٹرننگ آفیسر نے فیصلہ محفوظ کرلیا جسے کل یعنی 19 جون کو سنایا جائے گا، علاوہ ازیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے جمع کرائے جانے والے کاغذات پر حلقہ این اے 53 میں اعتراضات سامنے آئے جس کی سماعت کل ہوگی۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین کے وکیل بابر اعوان نے اعلان کیا ہے کہ عمران کےنامزدگی فارم کےخلاف جھوٹے اعتراضات پرعدالت جائیں گے کیونکہ غیر ملکی عدالت کے فیصؒے کی پاکستان میں کوئی قانونی حیثیت نہیں، اس طرح کے ہتھکنڈے تحریک انصاف کی تبدیلی کو نہیں روک سکتے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • کلثوم نوازکی طبیعت نہ سنبھل سکی، نواز شریف اور مریم نواز نے واپسی کا فیصلہ مؤخر کردیا

    کلثوم نوازکی طبیعت نہ سنبھل سکی، نواز شریف اور مریم نواز نے واپسی کا فیصلہ مؤخر کردیا

    لندن: بیگم کلثوم نوازکی طبیعت نہ سنبھلنے کے باعث نواز شریف اور مریم نواز نے پاکستان واپسی کا فیصلہ مؤخر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز تاحال وینٹی لیٹر پر ہیں، جس کے باعث‌ نواز شریف اور مریم نواز نے پاکستان واپسی کا فیصلہ چند روز کے مؤخر کردیا.

    خاندانی ذرایع کا کہا ہے کہ ڈاکٹرز پیر کو بیگم کلثوم نواز کا دوبارہ معائنہ کریں‌ گے، جس کے بعد نوازشریف اور مریم کی وطن واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    ابتدا میں خبر آئی تھی کہ نوازشریف اور مریم نواز نے لندن سے پاکستان واپسی کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور وہ آج رات پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے، لیکن بعد میں یہ فیصلہ تبدیل کر لیا گیا۔ 

    قبل ازیں مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف اور معروف کاروباری شخص میاں منشا نے اسپتال جاکر بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔

    یاد رہے کہ گذشتہ دونوں سابق وزیراعظم کی اہلیہ کے کمرے میں مشتبہ شخص نے داخل ہونے کی کوشش کی تھی، جسے انتظامیہ نے ناکام بنا دیا تھا۔ پولیس نے تفتیش مکمل ہونے کے بعد ڈاکٹر نوید نامی شخص کو چھوڑ دیا تھا۔

    واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز لندن ہارلےاسٹریٹ کلینک کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں اور انھیں مشین کے ذریعے مصنوعی سانس فراہم کیا جارہا ہے۔


    لندن: کلثوم نواز کے کمرے میں داخلے کی کوشش ناکام، مشتبہ شخص تفتیش کے بعد رہا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شہبازشریف بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن روانہ

    شہبازشریف بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن روانہ

    لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ ابھی کچھ دیر بعد بھابھی کی عیادت کے لیے لندن روانہ ہو رہا ہوں۔

    شہبازشریف نے اپنے پیغام میں قوم سے اپیل کی ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

    دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف نے بھی عوام سے اہلیہ کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے مریضوں کے ساتھ ساتھ بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی اور سلامتی کو بھی اپنی دعاؤں میں شامل رکھیے۔

    بیگم کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری نہ آسکی

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی صحت دل کا دورہ پڑنے کے بعد طبعیت مزید تشویش ناک ہیں، تاحال آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر ہیں،ڈاکٹروں کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔

    خیال رہے دو روز قبل بیگم کلثوم نواز دل کا دورہ پڑنے کے باعث گرگئیں تھیں، جس کے بعد ان کو آئی سی یو میں وینٹی لیٹرپرمنتقل کیا گیا تھا۔

    مریم نواز نے بیگم کلثوم نواز کو دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کردی

    مریم نواز نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں بتایا تھا کہ ان کی والدہ کو اس وقت اچانک دل کا دورہ پڑا، جب وہ لندن جانے والی پرواز میں تھے۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی نے مزید کہا تا کہ ان کی والدہ آب آئی سی یو میں وینٹی لیٹرپرہیں، ساتھ ہی انہوں نے قوم سے دعاؤں کی بھی اپیل کی۔

    واضح رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز پچھلے کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیموتھراپیز کی جاچکی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بیگم کلثوم نوازکی صحت اورزندگی کے لیے دعاگوہیں‘ فواد چوہدری

    بیگم کلثوم نوازکی صحت اورزندگی کے لیے دعاگوہیں‘ فواد چوہدری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان سمیت پارٹی قیادت کلثوم نواز کے لیے دعا کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ خدا بیگم کلثوم نواز کوصحت کاملہ عطا کرے۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ بیگم کلثوم نوازکی صحت اورزندگی کے لیے دعاگوہیں، عمران خان سمیت پارٹی قیادت کلثوم نوازکے لیے دعا کررہی ہے۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہبیگم کلثوم نواز کی طبعیت خراب ہونے پر گزشتہ روز انہیں دوبارہ اسپتال منتقل کردیا گیا، شریف خاندان نے ان کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کردی۔

    مریم نواز نے بیگم کلثوم نواز کو دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کردی

    مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں بتایا کہ ان کی والدہ کو اس وقت اچانک دل کا دورہ پڑا، جب وہ لندن جانے والی پرواز میں تھے۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی نے مزید کہا کہ ان کی والدہ آب آئی سی یو میں وینٹی لیٹرپرہیں، ساتھ ہی انہوں نے قوم سے دعاؤں کی بھی اپیل کی۔

    واضح رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز پچھلے کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیموتھراپیز کی جاچکی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف اور مریم نواز لندن روانہ

    نواز شریف اور مریم نواز لندن روانہ

    لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن روانہ ہوگئے۔ شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج بھی ہوگی تاہم یہ دونوں آج عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن روانہ ہوگئے۔ نواز شریف اور مریم نواز غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے براستہ دوحہ لندن جائیں گے۔

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز بھی لندن جا رہے ہیں۔ شریف خاندان کے لندن جانے کا مقصد نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کرنا ہے جو کینسر کے خلاف اپنی جنگ لڑ رہی ہیں۔

    نواز شریف اور مریم نواز عید کے بعد وطن واپس آجائیں گے۔

    خیال رہے کہ احتساب عدالت میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے شریف خاندان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی درخواست دائر کی تھی جس پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

    شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج بھی ہوگی تاہم نواز شریف اور مریم نواز آج عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مریم نواز کی آمد سے قبل ریٹرنگ افسر کے دفتر کی سراغ رساں کتے کی مدد سے تلاشی

    مریم نواز کی آمد سے قبل ریٹرنگ افسر کے دفتر کی سراغ رساں کتے کی مدد سے تلاشی

    لاہور : نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی ریٹرنگ افسر کے دفتر آمد سے قبل ان کے محافظوں نے سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشی لی۔ عملے کی جانب سے اعتراض کی بھی محافظوں نے پرواہ نہیں کی۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی حکومت چلی گئی لیکن دبدبہ اور کروفر کم نہ ہوا، مریم نواز کاغذات نامزدگی کے لیے شاہانہ انداز سے آئیں، ان کی آمد سے پہلے کورٹ روم کی سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشی لی گئی۔

    کاغذات نامزدگی مجع کروانے کیلئے آنے والی مریم نواز کی ریٹرنگ افسر کے دفتر آمد پر کارکنوں نے پرتپاک استقبال کیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور سیلفیاں بھی لیں۔

    مریم نواز کے کمرہ عدالت میں قدم رکھنے سے پہلے کتوں کی مدد سے ایک ایک چپے کی تلاشی لی گئی، کمرہ عدالت میں کتوں کی آمد پر اعتراض کیا گیا، جسے ایک کان سے سن کردوسرے سے اڑا دیا گیا۔

    کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے موقع پر مریم نواز کارکنوں کی جلو میں شاہانہ انداز میں ریٹرننگ آفیسر کے سامنے پیش ہوئیں، ریٹرننگ افسر نے مریم نواز سے سوالات کیے۔

    مزید پڑھیں : یاسمین راشد نے مریم نواز کو خوف میں مبتلا کردیا ہے،شیریں مزاری

    مریم نواز نےایک سوال پر کہا کہ پالیسی بنانا سویلین حکومت کا کام ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی رہنما یاسمین راشد نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج کیے ہیں، ریٹرننگ افسر نے اٹھارہ جون تک فیصلہ محفوظ کرلیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • احتساب عدالت نےنوازشریف کووکیل مقررکرنےکےلیے19جون تک کی مہلت دے دی

    احتساب عدالت نےنوازشریف کووکیل مقررکرنےکےلیے19جون تک کی مہلت دے دی

    اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو اپنے خلاف نیب ریفرنسز کی پیروی کی غرض سے وکیل مقرر کرنے کے لیے 19 جون تک کی مہلت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے کی۔

    سابق وزیراعظم میاں نوازشریف آج اپنے وکیل کے بغیر احتساب عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ان کی بیٹی مریم نواز بھی احتساب عدالت میں موجود تھیں۔

    عدالت میں سماعت کے آغاز پرمعزز جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے استفسار کیا کہ آپ کو دوسرا وکیل رکھنا ہے یا خواجہ حارث کو ہی کہا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک خواجہ حارث کی کیس سے دستبرداری کی درخواست منظور نہیں کی گئی۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ یہ اتنا آسان فیصلہ نہیں ہے، ایک وکیل نے کیس پر9 ماہ محنت کی ہے اسے چھوڑکرنیا وکیل تلاش کروں، ہم تو9 ماہ سے آ رہے ہیں،100 کے قریب پیشیاں بھگت چکے۔

    نوازشریف نے کہا کہ خواجہ حارث نے سپریم کورٹ میں کہہ دیا تھا کہ وہ ہفتہ، اتوار کو کام نہیں کریں گے، ہم تو روز لاہور سے آتے ہیں اور سحری کرکے عدالت کے لیے روانہ ہوتے ہیں۔

    مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے عدالت میں کہا کہ اس مرحلے پرنیا وکیل کرنا ممکن نہیں ہے۔

    امجد پرویز نے کہا کہ ہفتے اور اتوار کو یا عدالتی وقت ختم ہونے کے بعد سماعت نہیں ہونی چاہیے، ہم پیر سے جمعہ تک اس عدالت میں پیش ہورہے ہیں۔

    مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ اس وجہ سے سپریم کورٹ سے میرا ایک کیس عدم پیروی پرخارج ہوگیا جبکہ شرجیل میمن کیس میں ایک ملزم کا وکیل ہوں اور عدالت میں پیش نہ ہونے پرمجھ پر10 ہزار روپے کا جرمانہ بھی ہوا۔

    نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ آج لندن فلیٹس میں حتمی دلائل ہونا تھے، امجد پرویزدلائل دینے کے لیے تیارتھے جبکہ حتمی دلائل سے ایک دن پہلے وکالت نامہ واپس لیا گیا۔

    سردار مظفر نے کہا کہ عدالتی ہدایت آپ کے لیے ہے استغاثہ یا وکلا صفائی کے لیے نہیں، جب آپ ہفتے کی سماعت کا کہتے ہیں تب یہ آپ کوکہتے۔

    نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ کارروائی عدالت نے چلانی ہے جبکہ سپریم کورٹ کی ہدایت صرف عدالت کے لیے ہے۔

    سردار مظفر نے کہا کہ مرضی کا وکیل کرنا ان کا حق ہے، آج امجد پرویزدلائل دے سکتے ہیں جس پرامجد پرویز نے کہا کہ ہم نے اورمیاں صاحب نےعدالتی حکم ابھی نہیں پڑھا۔

    مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ خواجہ صاحب نے بتایا میں ان حالات میں انصاف نہیں کرسکتا جبکہ نوازشریف نے کہا کہ خواجہ صاحب نےعدالت میں کہا تھا ہفتہ اتوارسماعت ممکن نہیں ہے۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ خواجہ صاحب نے کہا تھا مجھے دستبردار ہونا پڑے گا اس پرسپریم کورٹ نے کچھ نہیں کہا۔ احتساب عدالت نے نوازشریف کو کہا کہ آپ بیٹھ جائیں سپریم کورٹ کا حکم نامہ دیکھ لیتے ہیں۔

    احتساب عدالت نے ایون فیلڈریفرنس پرسماعت 14 جون تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر سابق وزیراعظم نوازشریف اورمریم نوازکوحاضری سے استثنیٰ دے دیا۔

    سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کے وکیل امجد پرویز 14جون کو ایون فیلڈریفرنس میں حتمی دلائل دیں گے۔

    احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے قائد کو 19 جون تک نواز شریف کو نیا وکیل لانے کے لیے وقت دے دیا، عدالت نے کہا کہ خواجہ حارث کومنائیں یا نئے وکیل کے ساتھ 19جون کو آئیں۔

    ایون فیلڈ ریفرنس: نیب پراسیکیوٹر کے حتمی دلائل مکمل

    خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر نیب پراسیکیوٹرکا کہنا تھا کہ کیلبری فونٹ2007 سے پہلےکمرشل استعمال کے لیے نہیں تھا، ریڈلے رپورٹ کے مطابق دستاویزات میں جعلسازی پائی گئی۔

    ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے کہا تھا کہ نوازشریف نے قوم سے خطاب کیا تھا جس میں کہا تھا کرپشن کے پیسے سے جائیداد بنانے والا اپنے نام پرنہیں رکھتا، ان کے قوم سے خطاب کو بطورثبوت پیش کیا گیا۔

    سردار مظفر کا کہنا تھا کہ ہماراکیس بھی یہی ہے نوازشریف نے بچوں کے نام جائیداد بنائی، پبلک آفس ہولڈرکرپشن سے جائیداد بناتا ہے تواپنے نام پرنہیں رکھتا۔

    ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے لندن فلیٹس کے اصل مالک ہونے کے شواہد پیش کیے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ ن کے قائد اور ان کی بیٹی مریم نوازکی جانب سے گزشتہ روز حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن جانا ہے اس لیے 11 سے 15 جون تک حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

    نوازشریف اور مریم نواز کی جانب سے درخواست کے ساتھ کلثوم نوازکی نئی میڈیکل رپورٹ بھی منسلک کی گئی تھی۔

    احتساب عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • یاسمین راشد نے مریم نواز کو خوف میں مبتلا کردیا ہے،شیریں مزاری

    یاسمین راشد نے مریم نواز کو خوف میں مبتلا کردیا ہے،شیریں مزاری

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد نے مریم نواز کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے، اب این اے 125سے ایاز صادق یاسمین راشد کا مقابلہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا یاسمین راشد نے مریم نواز کو خوف میں مبتلاکر دیا ہے، مریم نواز این اے 125سے یاسمین راشد کا مقابلہ نہیں کریں گی، اب ایازصادق یاسمین راشد کا مقابلہ کریں گے۔

    یاد رہے کہ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے قومی اسمبلی کے لیے لاہور کے حلقہ این اے 125 اور این اے 127 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے تھے ۔

    خیال کیا جا رہا تھا کہ  این اے 125 پر مریم نوازاور پی ٹی آئی کی یاسمین راشدمیدان میں ہوں گی اور این اے ایک سوانتیس لاہور پر ایازصادق اور تحریک انصاف کے علیم خان ٹکرائیں گے۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کی جانے والی نئی حلقہ بندیوں سے قبل این اے 125 مسلم لیگ (ن) کا گڑھ این اے 120 تھا، جہاں سے نااہل قرار دیئے جانے سے قبل الیکشن 2013 میں نواز شریف کامیاب ہوئے تھے۔

    این اے 120 کے ضمنی انتخابات میں کلثوم نواز 61ہزار ووٹوں کیساتھ کامیاب قرار پائی تھیں جب کہ تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد 47ہزار ووٹ حاصل کئے تھے۔

    کلثوم نواز کے بیرون ملک جانے کے باعث مریم نواز نے ضمنی انتخابات کے دوران حلقے میں الیکشن مہم چلائی جس میں انہیں بھرپور پزیرائی ملی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں