Tag: مریم نواز

  • عدلیہ مخالف تقاریر، نواز شریف، مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو نوٹس جاری

    عدلیہ مخالف تقاریر، نواز شریف، مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو نوٹس جاری

    لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کیخلاف عدلیہ مخالف تقاریر پر نوٹس جاری کردیئے۔

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے خاتون شہری آمنہ ملک کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں وفاقی حکومت اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی بیٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنما مسلسل اعلی عدلیہ پر تنقید کر رہے ہیں، جڑانوالہ جلسہ میں ن لیگ کے رہنماؤں نے دوبارہ اعلی عدلیہ کی توہین کی جو توہین عدالت کے قانون کے تحت جرم ہے۔

    درخواست گزار کے مطابق نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز مسلسل عدلیہ مخالف تقاریر کر رہے ہیں اور پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے فل بنچ کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ پیمرا عدلیہ کے خلاف بیانات کو نشر کرنے سے روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

    دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ اعلی عدلیہ کے خلاف تقاریر پر نواز شریف، مریم نواز، طلال چوھدری اور رانا ثنا اللہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

    درخواست گزار نے استدعا کی کہ توہین آمیز تقاریر کی نشریات نہ روکنے پر پیمرا کے خلاف بھی کارروائی کی جائے. درخواست پر آئندہ سماعت 14 فروری کو ہوگی۔


    مزید پڑھیں : جڑانوالہ کہہ رہا ہے کہ ہم ججوں کا فیصلہ نہیں مانتے: نوازشریف


    یاد رہے کہ نواز شریف نے جڑانوالہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ججز کے فیصلے کو قوم مسترد کردے گی، یہ کون ہیں، جومجھے آپ سے جدا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ جڑانوالہ کا فیصلہ ہے کہ ہم ججز کا فیصلہ نہیں مانتے۔

    انھوں نے عدلیہ کے فیصلوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ اسمبلی میں مجھےعوام نے وزیراعظم بنایا، کیا مجھے کوئی اورنکال سکتا ہے، قوم خود نوٹس لے گی اور سارے فیصلے مسترد کردے گی، تحریک عدل کو یقینی بنائیں گے، یہ تحریک کامیاب ہوگی، تاکہ دادا کے مقدمے میں پوتے نہ پیش ہوں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایون فیلڈ ضمنی ریفرنس میں نوازشریف کےاعتراضات مسترد

    ایون فیلڈ ضمنی ریفرنس میں نوازشریف کےاعتراضات مسترد

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے دائرایون فیلڈ پراپرٹیزضمنی ریفرنس پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کے اعتراضات کو مسترد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیرںے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔

    مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر احتساب عدالت میں موجود تھے۔

    نیب کی جانب سے دائرضمنی ریفرنس پرںوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ کیا پہلے والے ریفرنسز میں ثبوت نہ ہونے پرضمنی ریفرنس دائرکیا گیا۔

    خواجہ حارث نے کہا کہ کیا نیب نے یہ ریفرنس دائر کرنے سے پہلے خود پڑھا ہے۔

    نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ قانون ضمنی ریفرنس دائر کرنے سے منع نہیں کرتا، دوران تفتیش نئے ثبوت ہوں توضمنی ریفرنس کا نیب کو اختیارہے۔

    نوازشریف کے وکیل نے کہا کہ 28 جولائی کے فیصلےکے مطابق نیب نے پہلے 6 ہفتےمیں ریفرنس دائرکرنے تھے، حکم میں شامل ہےنئے ثبوت آئیں توبھی 6 ہفتے میں ریفرنس کرنا تھے۔

    خواجہ حارث نے کہا کہ حکم کے مطابق صرف نئے اثاثہ جات پرضمنی ریفرنس دائرنہیں ہوسکتا، انہوں نے کہا کہ جب کیس ختم ہونے جا رہا ہے توپھرریفرنس دائرکرنے کا مقصد کیا ہے۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ جےآئی ٹی رپورٹ کو بنیاد بنا کرایک اورریفرنس دائرکردیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ریفرنس سپریم کورٹ کےفیصلے کی روشنی میں دائرنہیں کیا گیا، ریفرنس دائر کرنے کی کوئی ٹھوس وجہ سامنے نہیں آئی۔

    دوسری جانب مریم نوازکے وکیل امجد پرویز نے اعتراض اٹھایا کہ عبوری ریفرنس میں مریم نوازکو بینیفشل اونر کہا گیا جبکہ دوسرے ریفرنس میں ایسی کوئی بات نہیں کہی گئی۔

    احتساب عدالت نے نیب کے ضمنی ریفرنس پراعتراضات کے حوالے سے دلائل سننے کے بعد محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اعتراضات کو مسترد کردیا۔

    عدالت نے آئندہ سماعت پر5 گواہوں کوطلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 فروری تک ملتوی کردی جبکہ نوازشریف ، مریم نواز اورکیپٹن صفدر6 فروری کو عدالت میں پیش ہوں گے۔


    نیب کے گواہوں کے بیانات


    احتساب عدالت نے آج استغاثہ کے 2 گواہوں آفاق احمد اور وقار احمد کو طلب کیا تھا۔

    استغاثہ کے گواہ آفاق احمد نے احتساب عدالت کو بتایا کہ قطری شہزادے کے سیکرٹری نے خط پاکستانی سفارت خانےکودیا، خط قطری شہزادےکی طرف سے جے آئی ٹی سربراہ کو لکھا گیا تھا۔

    آفاق احمد نے کہا کہ 30مئی کو لفافہ بند خط موصول ہوا، اسی دن وزارت خارجہ نے خط جے آئی ٹی سربراہ کوبھجوا دیا جبکہ 31مئی 2017 کوواجد ضیا نے سیکرٹری خارجہ کو خط بھیجا۔

    انہوں نے عدالت کو بتایا کہ خط میں کہا گیا آفاق احمد یکم جون کوجے آئی ٹی میں پیش ہوں، یکم جون کوجے آئی ٹی میں پیش ہوکرسفارت خانے کوملنے والےخط کی تصدیق کی۔

    استغاثہ کے گواہ نے عدالت کے سامنے بیان دیا کہ جےآئی ٹی کی طرف سے میمو تیارکیا گیا جس پرمیں نے دستخط کیے۔

    نیب کے دوسرے گواہ وقار احمد کا بیان سماعت کے دوران قلمبند نہ ہوسکا، نیب نے اپنے گواہ کو غیر ضروری قرار دے کر ترک کر دیا۔

    خیال رہے کہ العزیزیہ ریفرنس کی آج 26 ویں، فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کی 23 ویں جبکہ لندن فلیٹس ریفرنس کی 22 ویں سماعت ہوئی۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف 15 ویں، مریم نواز17 ویں جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر 19 ویں مرتبہ آج احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • یہ کون سا قانون ہےکہ نامکمل ریفرنس پرکارروائی شروع کردیں‘ مریم اورنگزیب

    یہ کون سا قانون ہےکہ نامکمل ریفرنس پرکارروائی شروع کردیں‘ مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آج تک نوازشریف کے خلاف ثبوت تلاش کے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمیں سیاسی انتقام کی پرواہ نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نئے ریفرنس سے ثابت ہوگیا ہے کہ پرانا ریفرنس نامکمل تھا، یہ کون سا قانون ہے کہ نامکمل ریفرنس پر کارروائی شروع کردیں۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ سینیٹ اورعام انتخابات اپنے وقت پرہوں گے، افواہیں 2014 کے دھرنے سے ہی دم توڑنا شروع ہوگئی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف کواقامہ پرگھربھیجا گیا جبکہ عوام نے نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ مسترد کردیا۔

    وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج تک نوازشریف کے خلاف ثبوت تلاش کیے جارہے ہیں، ثبوت دینے والے کس کے رشتے دارہیں سب کوپتہ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • نواز شریف اور مریم نواز کی تقاریرعدلیہ پر حملہ ہیں: جڑانوالہ جلسے پر اپوزیشن کا ردعمل

    نواز شریف اور مریم نواز کی تقاریرعدلیہ پر حملہ ہیں: جڑانوالہ جلسے پر اپوزیشن کا ردعمل

    لاہور: میاں نوازشریف کے جڑانوالہ جلسے پر اپوزیشن پارٹیوں کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے، مختلف سیاسی شخصیات اور ماہرین قانون کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز کی تقریر کو عدلیہ پر حملہ قرار دیا جارہا ہے.

    پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جڑانوالہ میں‌ نوازشریف اورمریم نواز نے توہین عدالت کی، نوازشریف اورمریم نواز نے براہ راست عدلیہ کوٹارگٹ کیا، ججز پر تنقید کی  اور عدلیہ پر حملے کیے.

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی ن لیگ کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو اچھی طرح معلوم ہے کہ انھیں سزا ہونے والی ہے، اسی لیے وہ عدلیہ اور فوج کو نشانہ بنارہے ہیں.انھوں‌ نے الزام لگایا کہ مسلم لیگ ن ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتی ہے، تاکہ سزا سے بچ سکے.

    توہین عدالت کی سزا ہے، مگر ووٹ کی توہین کی کوئی سزا نہیں؟ مریم نواز

    پیپلزپارٹی کی جانب سے بھی اس جلسے پر سخت موقف سامنے آیا ہے. پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ نوزشریف اپنے سیاسی انجام کا بندوبست خود کر رہے ہیں۔ عدلیہ اور اداروں سے تصادم نوازشریف کو کہیں کا نہیں چھوڑے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف میں اختلاف کھل کر سامنے آچکا ہے، نوازشریف جلسوں میں خود کو وزیراعظم کہتے ہیں۔

    جڑانوالہ کہہ رہا ہے کہ ہم ججوں کا فیصلہ نہیں مانتے: نوازشریف

    ماہرین قانون نے بھی اس ضمن میں‌ دو ٹوک موقف اختیار کیا ہے. بیرسٹر فروغ نسیم نے نواز شریف اور مریم نواز کے اقدام کو توہین عدالت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب توپانی سر سے اوپرہوگیا ہے، ججز پراب براہ راست تنقید کی گئی ہے، عدلیہ نے بہت صبراورتحمل کامظاہرہ کیا، لیکن اب حد ہوگئی ہے، اگر قانون میں ترمیم کرکے بحال کردیا گیا، تب نواز شریف توہین عدالت پردوبارہ نااہل ہوسکتے ہیں.


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شیرکی دھاڑانشااللہ آج فیصل آباد سےسنائی دے گی‘ خواجہ سعد رفیق

    شیرکی دھاڑانشااللہ آج فیصل آباد سےسنائی دے گی‘ خواجہ سعد رفیق

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہزارگیدڑ بھی ایک شیرکا مقابلہ نہیں کرسکتے، شیرکی دھاڑانشااللہ آج فیصل آباد سے سنائی دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپروفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج فیصل آباد سے شیر کی ڈھار سنائی دے گی۔

    خواجہ سعد رفیق نے ٹویٹرپراپنے ایک اور پیغام میں کہا کہ چلتے ہی چلوکہ یہ ڈیرے منزل پرہی ڈالے جائیں گے۔

    خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر نا اہل وزیراعظم نواشریف آج جڑانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

    مسلم لیگ ن کے جلسے سے مریم نوازسمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔

    جلسے کے لیے جناح گراونڈ میں 120 فٹ لمبا اور 10 فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے کہ جبکہ اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے دو خصوصی راستے بنائے گئے ہیں۔

    جلسہ گاہ میں 25 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ پنڈال کو پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔ فیصل آباد کی سڑکوں اور شاہراؤں کو خیرمقدمی بینرز اور پوسٹرز سے سجایا گیا ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف آج جڑانوالہ میں جلسہ عام سےخطاب کریں گے

    نوازشریف آج جڑانوالہ میں جلسہ عام سےخطاب کریں گے

    فیصل آباد : مسلم لیگ ن آج جڑانوالہ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، نا اہل وزیراعظم نوازشریف جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نا اہل وزیراعظم نواشریف آج جڑانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

    مسلم لیگ ن کے جلسے سے مریم نوازسمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔

    جلسے کے لیے جناح گراونڈ میں 120 فٹ لمبا اور 10 فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے کہ جبکہ اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے دو خصوصی راستے بنائے گئے ہیں۔

    جلسہ گاہ میں 25 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ پنڈال کو پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔ فیصل آباد کی سڑکوں اور شاہراؤں کو خیرمقدمی بینرز اور پوسٹرز سے سجایا گیا ہے۔


    ن لیگ کے کارکنان تیار ہو جائیں، ملک بھر میں جلسے جلوس کریں گے، نواز شریف


    یاد رہے کہ گزشتہ روزسابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے کارکنان تیار ہو جائیں، ملک بھر میں جلسے جلوس کریں گے، آئندہ انتخابات میں ووٹ کے تقدس اور عدل کی بحالی کے لیے میدان میں نکلیں گے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف، مریم نواز، شاہد خاقان  کےخلاف  توہین عدالت کی درخواست، وفاقی حکومت اور پیمرا سے جواب طلب

    نوازشریف، مریم نواز، شاہد خاقان کےخلاف توہین عدالت کی درخواست، وفاقی حکومت اور پیمرا سے جواب طلب

    لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مریم نواز کے عدلیہ مخالف بیانات کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 فروری تک جواب طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار آمنہ ملک نے موقف اختیار کیا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مریم نواز نے پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد عدلیہ مخالف بیان بازی کر رہے ہیں جو توہین عدالت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی و صوبائی اسمبلی ن لیگ سے تعلق رکھتے ہیں اسی لئے عدلیہ مخالف بیان بازی پر ان کے خلاف لئے کارروائی نہیں کررہے، ن لیگی رہنماوں کے بیانات سے ملک میں انتشار پھیل رہا ہے اور عدلیہ کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عدالت نے پیمرا کو عدلیہ مخالف تقاریر کو میڈیا پر نشر کرنے سے روکنے کا حکم دیا مگر اس پر عمل نہیں ہو رہا، لہذا عدالت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی , میاں نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف کارروائی کرے اور عدلیہ مخالف بیانات نشر کرنے پر پابندی عائد کرے۔

    عدالت نے وفاقی حکومت اور پیمراء کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پندرہ فروری کو جواب طلب کرلیا۔

    گذشتہ روز دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ نواز شریف اورمریم نوازنے ہری پورجلسےمیں عدلیہ مخالف تقاریر کیں، نواز شریف،مریم نواز،شاہد خاقان مسلسل عدلیہ مخالف تقاریرکررہےہیں۔


    مزید پڑھیں :  نوازشریف، مریم نواز اور شاہدخاقان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر


    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پیمراعدلیہ مخالف تقاریرروکنے کے اقدامات نہیں کر رہا۔

    دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پیمرا کوعدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے سےروکے اور شاہدخاقان عباسی، نوازشریف، مریم نواز کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔

    یاد رہے کہ ہری پور جلسے میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے عدلیہ پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند افراد نے مجھےاقامے پر گھربھیج دیا، ان ججزکوسلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نےعمران کوصادق اورامین قراردیا۔


    مزید پڑھیں : چند افراد نے مجھےاقامے پر گھربھیج دیا، نواز شریف


    مریم نواز نے عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ منتخب کردہ وزیراعظم کو5ججزنےاقامہ پرگھربھیجا، سازشوں کےباوجود ہرانتخابات میں عوام نے نوازشریف کو منتخب کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف، مریم نواز اور شاہدخاقان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

    نوازشریف، مریم نواز اور شاہدخاقان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور وزیراعظم شاہدخاقان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پیمرا کوعدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے سےروکے اور شاہدخاقان عباسی، نوازشریف، مریم نواز کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور وزیراعظم شاہدخاقان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف اورمریم نوازنے ہری پورجلسےمیں عدلیہ مخالف تقاریر کیں، نواز شریف،مریم نواز،شاہد خاقان مسلسل عدلیہ مخالف تقاریرکررہےہیں۔

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پیمراعدلیہ مخالف تقاریرروکنے کے اقدامات نہیں کر رہا، درخواست گزار

    دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پیمرا کوعدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے سےروکے اور شاہدخاقان عباسی، نوازشریف، مریم نواز کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔


    مزید پڑھیں : چند افراد نے مجھےاقامے پر گھربھیج دیا، نواز شریف


    یاد رہے کہ ہری پور جلسے میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے عدلیہ پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند افراد نے مجھےاقامے پر گھربھیج دیا، ان ججزکوسلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نےعمران کوصادق اورامین قراردیا۔

    مریم نواز نے عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ منتخب کردہ وزیراعظم کو5ججزنےاقامہ پرگھربھیجا، سازشوں کےباوجود ہرانتخابات میں عوام نے نوازشریف کو منتخب کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مخالفین کو نظرآرہا ہے نوازشریف2018میں پھرجیت جائیں گے، مریم نواز

    مخالفین کو نظرآرہا ہے نوازشریف2018میں پھرجیت جائیں گے، مریم نواز

    ہری پور : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی نے کہا کہ مخالفین کو نظرآرہا ہے نوازشریف2018میں پھرجیت جائیں گے،منتخب کردہ وزیراعظم کو5ججزنےاقامہ پرگھربھیجا،اقامہ کے سزا وار تو محبتیں سمیٹ رہے ہیں اوراقامہ اقامہ کرنے والےخالی کرسیوں کو سمیٹ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ہری پور میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یاد ہے وہ دن جب سازشیوں نے منتخب حکومت پر پہلاحملہ کیاتھا، ہری پورنےاس وقت بھی سازشیوں کومنہ توڑجواب دیاتھا، عوام نے بابرنواز کو عام انتخابات سے بھی زیادہ ووٹ دیئےتھے۔

    مریم نواز نے عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ منتخب کردہ وزیراعظم کو5ججزنےاقامہ پرگھربھیجا، سازشوں کےباوجود ہرانتخابات میں عوام نے نوازشریف کو منتخب کیا، لاہورمیں سازشیوں کی پوری بٹالین عوام سے شکست کھاگئی۔

    انھوں نے کہ کہ جہاں بھی جاتے ہیں نوازشریف کے ساتھ عوام کا سمندرہوتاہے، ایک وہ ہے جوجہاں بھی جاتاہے تو خالی کرسیوں کا سمندر امڈ آتا ہے، اقامہ کے سزا وار تو محبتیں سمیٹ رہے ہیں اوراقامہ اقامہ کرنے والےخالی کرسیوں کو سمیٹ رہےہیں، نوازشریف نےلوگوں کی محبت خدمت کرکے کمائی ہے۔

    سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے مخالفین کا نام لو تو دھاندلی کا رونادھونا یاد آتاہے ، انتخابات میں ناکامی ہوگی تو دھاندلی کا رونا مت رونا، خالی کرسیاں ووٹ نہیں دیتیں، پے درپے شکست سے مخالفین کےمنہ پر12ایسےہی نہیں بجے۔

    انکا کہنا تھا کہ مخالفین کویاد ہے2018میں نوازشریف پھرکامیاب ہوں گے، نوازشریف کےمخالفین حکومت گراسکےنہ نوازشریف کااستعفیٰ لے سکے۔


    مزید پڑھیں : کوئی نااہل ہوکربھی سرخرو ہے اور کوئی اہل ہوکر بھی شرمندہ ہے، مریم نواز


    مریم نواز نے کہا کہ مخالفین قبل ازوقت انتخابات میں بھی کامیاب نہ ہوسکے، مخالفین کونوازشریف کی نااہلی کیلئےبھی کہیں اوردیکھناپڑا، مخالفین نے پاناما کا معاملہ اقامہ پرختم کرایا لیکن کامیاب نہیں ہوئے، مخالفین کو نظرآرہا ہے نوازشریف2018میں پھرجیت جائیں گے، مخالفین نے غصےمیں پارلیمنٹ کوگالی دینا شروع کردی ہے۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے نواز شریف کی بیٹی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کوگالی کس کوگالی ہے؟ شکست کیوں نہ تمہارا مقدر بنے تم نے4 سال میں کیا کیا ہے؟ نوازشریف جب سڑکیں بنا رہا تھا تم کنٹینر پر کھڑےگالیاں دے رہے تھے، نوازشریف جب لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کررہاتھاتم کنٹینرپرکھڑےتھے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اگرآپ نے کام کیاہوتا تو امپائرکی انگلی کے بجائےعوام کی طرف دیکھتے، کام کیا ہوتا تو ان لوگوں سےہاتھ نہ ملاتے جن کوآپ گالی دیتے رہے ہو۔

    مریم نواز نے کارکنان سے سوال کیا کہ نوازشریف کاساتھ دوگے،ناانصافی کابدلہ لوگے؟ 2018 کے الیکشن میں نوازشریف کاساتھ دوگے؟


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف آج ہری پورمیں جلسہ عام سےخطاب کریں گے

    نوازشریف آج ہری پورمیں جلسہ عام سےخطاب کریں گے

    ہری پور: مسلم لیگ ن آج ہری پور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، نا اہل وزیراعظم نوازشریف جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نا اہل وزیراعظم نواشریف آج ہری پور میں جلسے سے خطاب کریں گے، مریم نواز، پرویزرشید، کیپٹن صفدر سمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔

    جلسہ گاہ میں 32 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں اور مرکزی قائدین کے لیے اسٹیج تیارکرلیا گیا ہے جبکہ پنڈال کو پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔

    مسلم لیگ ن کے پرچموں سے جلسہ گاہ کی طرف آنے والے ضلع بھر کے راستوں کو سجھایا گیا ہے۔

    نااہل وزیراعظم نوازشریف بینظیرایئرپورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔


    سمجھ نہیں آرہا میرے خلاف کیس کیا ہے،نوازشریف


    یاد رہے کہ رواں ہفتے 16 جنوری کو نااہل وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آرہا میرے خلاف کیس کیا ہے، حکومت کی مدت پوری ہونے میں اب 4 سے5 ماہ رہ گئے ہیں، اب سمجھ نہیں آتا ان تحریکوں کا مقصد کیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔