Tag: مریم نواز

  • ہر باپ اپنی بیٹی کو عزت دیتا ہے تاہم عمران خان شرم سے عاری ہیں، اس رشتے کو سمجھ نہیں سکتے، مریم نواز

    ہر باپ اپنی بیٹی کو عزت دیتا ہے تاہم عمران خان شرم سے عاری ہیں، اس رشتے کو سمجھ نہیں سکتے، مریم نواز

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی نااہل وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف پریس کانفرنس پر مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہر باپ اپنی بیٹی کو عزت دیتا ہے تاہم عمران خان شرم سے عاری ہیں اور اس رشتے کو سمجھ نہیں سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی نااہل وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پریس کانفرنس پر ترجمان شریف فیملی نے جہاں بیانات داغے وہیں مریم نواز شریف بھی بھڑک اٹھیں ۔

    مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا ہر باپ بیٹی کاخیال رکھنےعزت دینے میں فخرمحسوس کرتاہے، مگر تم جیسا شرم سےعاری آدمی باپ بیٹی کا رشتہ کیاجانے ؟

    عمران خان ذہنی صدمے میں ہیں اور وہ خود بھی نہیں جانتے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں، ترجمان شریف فیملی

    دوسری جانب ترجمان شریف فیملی نے عمران خان کے الزامات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے الزامات کاسر ہے نہ پیر، حالیہ بیانات بتاتے ہیں کہ وہ ذہنی صدمے میں ہیں اور وہ خود بھی نہیں جانتے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے الزامات مضحکہ خیز ہیں، عمران خان مایوسی کی آخری حد سے گزر چکے ہیں۔


    مزید پڑھیں :جاتی امرا کے نوکروں، ڈرائیوروں کو کروڑوں روپے آرہے ہیں: عمران خان


    یاد رہے کہپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاناما کے بعد انکشاف ہوا شریف خاندان کی 16 کمپنیاں تھیں۔ نواز شریف کی 16 کمپنیوں کو پیسہ جاتا تھا۔ 16 میں سے ایک کمپنی فلیگ شپ میں پیسہ جاتا اور پاکستان آتا۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ شریف خاندان کی سعودی عرب میں ایک کمپنی ہل میٹل تھی۔ پاکستان سے پیسہ دبئی اور پھر وہاں سے آگے جاتا تھا۔ ہل میٹل نواز شریف کو 114 کروڑ اور 68 لاکھ روپے بھیج چکی تھی۔ نواز شریف تقریباً 80 کروڑ مریم نواز کے نام کر چکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

    نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف ایک اور توہین عدالت کی درخواست دائر کردی، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پیمرا کو حکم دے کہ وہ نواز شریف اور مریم نواز کی تقاریر چلانے سے روکے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سابق وزیراعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف ایک اور توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ، درخواست وکیل عدنان اقبال نے دائر کی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا پانامہ فیصلے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز عدالتوں کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں، نواز شریف اور مریم نواز نے کوٹ مومن جلسے میں اور پنجاب ہاؤس میں عدلیہ مخالف تقاریر کی ہیں۔

    دائر درخواست میں کہا گیا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے خطابات اور بیانات توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں، عدالت نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔


    مزید پڑھیں : عدلیہ مخالف تقاریر ،  نواز شریف، مریم نواز کو نوٹس، جواب طلب


    درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ تقاریر میں کہا گیا کہ عوام نے ججوں کے فیصلے کو مسترد کر دیا، تقاریر میں لوگوں کو اشتعال دلایا گیا کہ کہو ہم ججز کا فیصلہ نہیں مانتے۔

    دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پیمراء عدلیہ مخالف تقاریر کو نشر کرنے سے روکنے میں ناکام ہو چکا ہے، عدالت پیمرا کو حکم دے کہ وہ نواز شریف اور مریم نواز کی تقاریر چلانے سے روکے۔

    درخواست میں نوازشریف ،مریم نواز اور پیمراء کو فریق بنایا گیا ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شریف خاندان کےخلاف ریفرنسزکی سماعت 23 جنوری تک ملتوی

    شریف خاندان کےخلاف ریفرنسزکی سماعت 23 جنوری تک ملتوی

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت 23 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے 3 گواہان کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔

    عدالت میں فلیگ شپ ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ ناصر جنجوعہ نے اپنا بیان قلمبند کروایا جن پر نااہل وزیراعظم نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے جرح مکمل کی۔

    خواجہ حارث نے استغاثہ کے گواہ ناصر جنجوعہ سے سوال کیا کہ اگست2017 میں آپ کیاں کام کررہے تھے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب راولپنڈی تعینات تھا۔

    نوازشریف کے وکیل نے سوال کیا کہ کیا آپ فلیگ شپ کی انکوائری میں شامل تھے؟ جس ہرناصرجنجوعہ نے بتایا کہ فلیگ شپ انکوائری میں شامل تھا۔

    اشتغاثہ کے گواہ نے بتایا کہ 21اگست2017 کوشہبازحیدرنے چوہدری شوگرملزکا ریکارڈ فراہم کیا جبکہ انویسٹیگیشن آفیسر نے بھی فلیگ شپ میں میرا بیان ریکارڈ کیا۔

    ناصرجنجوعہ نے بتایا کہ یہ ساری کارروائی 21 اگست 2017 کوہوئی، خواجہ حارث نے استفسار کیا کہ کیا اس کےعلاوہ کارروائی ہوئی؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ نہیں میرے سامنے کوئی اورکارروائی ہوئی نہ ہی بیان ریکارڈ ہوا۔


    سمجھ نہیں آرہا میرے خلاف کیس کیا ہے‘ نوازشریف


    احتساب عدالت میں استغاثہ کے گواہ عمردرازکا بیان قلمبند کرلیا گیا۔

    ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ واجد ضیا کا بیان تینوں ریفرنسزمیں ریکارڈ کرائیں گے، جے آئی ٹی کے سربراہ کے بعد تفتیشی افسرکا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

    احتساب عدالت کے جج نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا کو بلا لیتے ہیں؟۔

    نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ریفرنسزمیں مشترکہ گواہ ایک باربیان ریکارڈ کرائیں۔

    خواجہ حارث نے کہا کہ دیگرریفرنسز میں گواہ باقی ہیں پہلے ان کے بیانات ریکارڈ کرلیے جائیں جس پرنیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ایون فیلڈریفرنس میں 7 گواہان بیان ریکارڈ کراچکے ہیں۔

    ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب نے کہا کہ عمردرازگوندل کے بیان ہونے کے بعد صرف 2 گواہ باقی ہیں، تفتیشی افسرسے پہلے واجد ضیا کا بیان ریکارڈ کیا جائے۔

    احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسزکی سماعت 23 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرمزید 3 گواہان کو طلب کرلیا۔

    عدالت کی جانب سے گواہ آفاق احمد ، عزیر ریحان اورغلام مصطفی کو طلب کیا گیا ہے۔

    اصل ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہونے سے آفاق احمد کا مکمل بیان قلمبند نہ ہوسکا، آئندہ سماعت پر احتساب عدالت نے آفاق احمد کو دوبارہ طلب کرلیا۔

    خیال رہے کہ احتساب عدالت نے آج 3 گواہان کو طلب کررکھا تھا، گواہان میں عمردراز، ناصرجنجوعہ اورآفاق احمد شامل تھے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف 13 ویں، مریم نواز 15 ویں جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر 17 ویں مرتبہ آج احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • زینب کے قاتل کوایسی سزاملنی چاہیےکہ آئندہ ایسی حرکت کی کسی کوجرات نہ ہو،مریم نواز

    زینب کے قاتل کوایسی سزاملنی چاہیےکہ آئندہ ایسی حرکت کی کسی کوجرات نہ ہو،مریم نواز

    لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ دھرنوں اور لاک ڈاؤن کے ذریعے جمہوریت کے دشمنوں نے خود کو بے نقاب کیا ہے، سازشیں کرنے والوں کو عوام بھی پہچانتے ہیں، زینب کے قاتل کوایسی سزاملنی چاہیےکہ آئندہ ایسی حرکت کی کسی کوجرات نہ ہو۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے حلقہ این اے120 کا دورہ کیا ، کارکنوں نے نوازشریف کےحق میں نعرے
    لگائے، مریم نواز نے مختلف علاقوں میں شہریوں کے مسائل سنے۔

    مریم نواز نے کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اورجمہوریت کیخلاف سازشیں ہورہی ہیں، سازشیں کرنےوالوں کوعوام پہچانتےہیں، دھرنوں لاک ڈاؤن سےجمہوریت دشمنوں نے خود کو بےنقاب کیا، جب تک چہرے نظر نہیں آئیں گے لوگوں کو کیسے پتہ چلے گا۔


    مزید پڑھیں : قصورمیں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کونشان عبرت بنادیا جائے،مریم نواز


    سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ سازشیں کرنےوالوں نےہماراکام آسان کر دیاہے، نوازشریف اوروزیراعظم ملاقات میں سیاسی صورتحال پرگفتگو ہوئی، ملاقات میں سینیٹ الیکشن اورجنرل الیکشن پرتبادلہ خیال ہوا۔

    زینب قتل کے حوالے سے مریم نواز نے کہا کہ زینب کےقاتل کی گرفتاری کیلئےتمام وسائل استعمال کررہے ہیں، بہت جلد زینب کا قاتل پکڑا جائے گا اور انجام کو بھی پہنچے گا، ملزم کو ایسی سزا ملنی چاہیے کہ آئندہ ایسی حرکت کی کسی کوجرات نہ ہو۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نیب نے مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کیخلاف درخواست واپس لے لی

    نیب نے مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کیخلاف درخواست واپس لے لی

    اسلام آباد : نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازاورکیپٹن(ر)صفدرکیخلاف درخواست واپس لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق لندن فلیٹس ریفرنس میں مریم نواز اور کیٹپن صفدر کیخلاف نیب کی درخواست سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے سماعت کی۔

    سماعت میں پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ متعلقہ معاملے پر نیب ایک ضمنی ریفرنس جلد داخل کر رہا ہے، نئی درخواست کی روشنی میں وقتی طور پر درخواست واپس لے رہے ہیں، احتساب عدالت نے جعلی دستاویزات کی دفعات نکالنے کا حکم دیا تھا۔

    نیب نے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

    یاد رہے کہ احتساب عدالت نےفردجرم میں ترمیم کی درخواست جزوی طور پر منظور کی تھی اور کیلبری فونٹ کی دستاویز سے متعلق سیکشن تھری اے کو فردجرم سے نکال دیا گیا۔


    مزید پڑھیں : مریم نواز کی فرد جرم میں ترمیم ، کیلیبری فونٹ سے متعلق سیکشن 3اے نکال دی گئی


    کیلبری فونٹ کی جعلی دستاویزسے متعلق پیراگراف فرد جرم کے متن کا حصہ ہے۔

    واضح رہے کہ پاناما جے آئی ٹی نے مریم نواز کی دستاویزات میں سے ایک ایسی چھوٹی سی غلطی پکڑی گئی تھی، جس نے شریف خاندان کے سارے ثبوتوں کو جھوٹا ثابت کردیا تھا، دستاویزات جس فونٹ سے ٹائپ ہوا وہ اس سال ریلیز ہی نہیں ہوا۔

    دوسری جانب یہ انکشاف ہوا ہے کہ پاناما کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد دنیائے معلومات کی سب سے بڑی ویب سائٹ وکی پیڈیا پر کیلیبری فونٹ سے متعلق ڈیٹا تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاہم وکی پیڈیا نے اسے عارضی طور پر بلاک کردیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • قصورمیں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کونشان عبرت  بنادیا جائے،مریم نواز

    قصورمیں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کونشان عبرت بنادیا جائے،مریم نواز

    لاہور : قصور میں بچی زیادتی معاملے پر سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ دعاگوہوں کہ قصورمیں زیادتی کاشکارہونےوالی بچی کونا صرف انصاف ملےبلکہ مجرموں کوعبرت کانشان بنا دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قصور میں بچی زیادتی معاملے پر اپنے بیان میں کہا کہ امید ہے قصورمیں بچی کو قتل کرنے والے پکڑے جائیں گے۔

    مریم نواز نے کہا کہ دعاگوہوں کہ قصورمیں زیادتی کاشکارہونےوالی بچی کونا صرف انصاف ملے بلکہ مجرموں کوعبرت کانشان بنادیا جائے۔

    یاد رہے کہ قصور میں کمسن زینب کو پانچ روز پہلے اغوا کیا گیا تھا، جس کے بعد سفاک درندوں نے بچی کو زیادتی نشانہ بنا کر قتل کردیا ، واقعہ کیخلاف شہر میں شٹر ڈاون ہڑتال اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، دکانیں،مارکیٹس ودیگرتجارتی مراکزبند ہیں۔

    بچی کے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی لیکن پولیس اب تک ملزم کو گرفتار نہ کرسکی۔


    مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا قصور میں 7 سالہ بچی کے قتل کا نوٹس


    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے قصور میں آٹھ سال کی بچی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کاحکم دیتے ہوئے ، آئی جی کوجائےوقوعہ پرپہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

    زینب کے والدین عمرےکی سعادت کے لئے سعودیہ عرب میں ہیں، اہل خانہ کےمطابق والدین کی عمرے سے آج واپسی پرزینب کی نمازجنازہ ادا کی جائے گی ۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران قصورمیں بچیوں کواغواکےبعدقتل کرنےکا یہ دسواں واقعہ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سازشی عناصرعوامی عدالت میں ن لیگ کا مقابلہ نہیں کرسکے، مریم نواز

    سازشی عناصرعوامی عدالت میں ن لیگ کا مقابلہ نہیں کرسکے، مریم نواز

    لاہور : سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی اور مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ سازشی عناصر مل کربھی عوامی عدالت میں نواز لیگ کا مقابلہ نہیں کرسکے۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے تازہ پیغام میں کہی، پی پی 20 چکوال کے ضمنی انتخاب میں نواز لیگ کے امیدوارحیدرسلطان کی واضح کامیابی پرمریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جس کو اللہ اورعوام پلس کردیں اس کو کوئی مائنس نہیں کرسکتا، روک سکوتو روک لو۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آج عوامی عدالت نے پھر فیصلہ دے دیا کہ کون اہل ہے اور کون نااہل، سازشی عناصر مل کربھی عوامی عدالت میں نواز لیگ کا مقابلہ نہیں کرسکے۔


    مزید پڑھیں: چکوال پی پی 20 ضمنی انتخاب، شیر بازی لے گیا


    یاد رہے کہ چکوال میں پی پی 20 کے ضمنی انتخاب کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق نواز لیگ کے حیدرسلطان 75655 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے طارق افضل 44702 ووٹ لے کردوسرےنمبرپر رہے۔

    غیرسرکاری نتیجہ میں تحریک لبیک کے امیدوارناصرعباس 19112ووٹ لے کر تیسرے نمبر پربراجمان ہیں۔


    مزید پڑھیں: نوازشریف کی طاقت نے سب کو قادری کے کھونٹے سے باندھ دیا، مریم نواز


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

     

  • نوازشریف کی طاقت نے سب کو قادری کے کھونٹے سے باندھ دیا، مریم نواز

    نوازشریف کی طاقت نے سب کو قادری کے کھونٹے سے باندھ دیا، مریم نواز

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کی عوامی طاقت نے سب کو قادری کے کھونٹے سے باندھ دیا۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہی۔

    سابق نااہل وزیراعظم کی صاحبزادی کا اپنے پیغام میں مسلم لیگ (ن) کے خلاف اتحاد کے اعلان کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری پرطنز کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کے نام لیواؤں کو جمہوریت کی قبریں کھودنے والے گورکن   سےاتحاد مبارک ہو۔

    انہونے کہا کہ کیا اس طرح عوام کاراستہ روک لوگے؟ انشااللہ کبھی نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وفاداری اغیار سے مگر قوم کے نام نہاد لیڈروں کا لیڈر۔ نوازشریف کی عوامی طاقت نے سب کو قادری کے کھونٹے سے باندھ دیا۔

  • کوئی نااہل ہوکربھی سرخرو ہے اور کوئی اہل ہوکر بھی شرمندہ ہے، مریم نواز

    کوئی نااہل ہوکربھی سرخرو ہے اور کوئی اہل ہوکر بھی شرمندہ ہے، مریم نواز

    سرگودھا : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف جہاں سےبھی گزرتےہیں ایک ہی نعرہ لگتاہے، ’میاں صاحب وی لویو، نوازشریف نے جو وعدے کیے وہ پورے کرکے دکھائے، کوئی نااہل ہوکربھی سرخروہےاورکوئی اہل ہوکربھی شرمندہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوٹ مومن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ آج معلوم ہوان لیگ کو2013میں بھاری مینڈیٹ کیسےملا، نوازشریف جہاں سےبھی گزرتےہیں ایک ہی نعرہ لگتاہے، نوازشریف کیلئےنعرہ لگایاجاتاہے’’میاں صاحب وی لویو‘‘۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے2013میں اپنےلیےسرگودھاکا انتخاب کیاتھا، آج کاجلسہ دیکھ کرمیاں صاحب کی مقبولیت کااندازہ مخالفین کو ہوگیا، ملک سےآج اندھیروں کاخاتمہ ہوگیا ہے، کسی نے تو دھرنوں لاک ڈاؤن کے باوجود4سال کام کیا ہے۔

    نوازشریف نےجووعدےکیےوہ پورے کرکےدکھائے

    جلسے سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ 2013 سےپہلےکراچی کی ہرگلی ہرسڑک پرقتل وغارت تھی، آج پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہورہاہے، نوازشریف نےجووعدےکیےوہ پورے کرکےدکھائے، نوازشریف وعدےپورے کرنےوالےہیں۔


    مزید پڑھیں : جس کو عوام پلس کردیں اس کوکوئی مائنس نہیں کرسکتا، مریم نواز


    سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ مخالفین کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی تھی، پاناما کی تحقیقات کی گئیں اور اقامہ نکال کرلےآئے، اقامہ کیا ہوتا ہے اقامہ ویزا ہوتاہے، نوازشریف کےخلاف فیصلے پر سب نے انگلیاں چبائی تھیں، کہتے ہیں نوازشریف این آراوکررہے ہیں۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک شخص نےعدالت میں اعتراف کیایہ کمپنیاں میری ہیں، عمران خان کوعدالت میں کہا جاتا ہے نہیں یہ کمپنیاں آپ کی نہیں، جہانگیر ترین پر مقدمےکا فیصلہ آتاہے لیکن نیب کاکوئی کیس نہیں بنتا، جہانگیرترین کےم قدمے پر کوئی نگراں جج بھی مقررنہیں کیا جاتا۔

    مخالفین ووٹ نہیں لےسکتےاسی لیےاداروں کےپیچھےچھپ رہےہیں

    سابق وزیر اعظم کی بیٹی نے کہا کہ پاناماکےنام پرشریف خاندان کی3نسلوں کاحساب لیاگیا، مخالفین ووٹ نہیں لےسکتےاسی لیےاداروں کےپیچھےچھپ رہےہیں، جواب دیں منتخب وزیراعظم کو گھر بھیجنے کیلئے کب تک وٹس ایپ کالز اور جے آئی ٹی بنائی جائیں گی، جواب دیں پارلیمنٹ پرحملہ کرنےوالوں کوکب تک ضمانتیں دی جائیں گی، کبھی اقتدارمیں نہیں رہی پھربھی میرا کیس نیب میں بھیج دیاگیا۔

    مریم نوازنے جلسے میں کارکنان سے ہاتھ اٹھا کرحلف لیا کہ عدل کیلئےجدوجہد میں نوازشریف کا ساتھ دیں گے۔

    کوئی نااہل ہوکربھی سرخروہےاورکوئی اہل ہوکربھی شرمندہ ہے

    انکا کہنا تھا کہ مخالفین کبھی امپائر کی انگلی کے پیچھے کبھی سپریم کورٹ کے پیچھے چھپتے ہیں، مخالفین کبھی ایک دوسرے کے پیچھے چھپتے ہیں، عوامی رائے کے مقابلے میں پاناما پاناما کا ڈرامہ کیا گیا، کوئی نااہل ہوکربھی سرخروہےاورکوئی اہل ہوکربھی شرمندہ ہے، وہ وقت دورنہیں جب پاکستان میں عدل کاپرچم بلندہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی والپرشیئر کریں۔

  • مریم کسی کی نجی زندگی پر تبصرے نہ کریں ورنہ بات دور تک جائے گی، شیخ رشید

    مریم کسی کی نجی زندگی پر تبصرے نہ کریں ورنہ بات دور تک جائے گی، شیخ رشید

    لاہور : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف گھناؤنا کھیل کھیل رہے ہیں جس کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں، مریم نوازعمران خان کی ذاتی زندگی پر گفتگو نہ کریں ورنہ بات دور تک جائے گی.

    وہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں ملاقاتوں کے بعد لوگوں نے پُڑیاں واپس کردی ہیں اور اب وہاں سے کسی کو کسی قسم کی مدد این آر او کی صورت میں نہیں مل سکتی.

    انہوں نے کہا کہ شریف خاندان پہلی مرتبہ بری طرح پھنس چکا ہے اور اس بار انہیں کوئی نہیں بچا سکتا کیوں کہ سپریم کورٹ اور پاک فوج نے کرپشن سے پاک ملک کے عزم کا اعادہ کررکھا ہے.

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ بھی بدلے بدلے سے لگ رہے ہیں کیونکہ آصف زرداری بھی بدل گئے ہیں، اب الیکشن وہی جیتے گا جس کی سیاست چوک اور چوراہوں پر ہوگی.

    انہوں نے مزید کہا کہ آمریت سے جنم لینے والے جمہوریت کی بات کریں تو ہنسی آتی ہے ان کا ماضی سب جانتے ہیں اس لیے مریم نواز کسی کی ذاتی معاملات میں نہ آئیں تو بہتر ہے ورنہ باتیں دور تک جائیں گی.

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے آئندہ الیکشن کے منظر نامے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں مختلف قسم کے اتحاد بنیں گے البتہ کامیابی صرف عوامی سیاست کرنے والوں کو ہی ملے گی.

    ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ خواہش ہے عمران خان اسلامی قوتوں کو آئندہ الیکشن میں اپنے ساتھ ملالیں اور اس طرح بھرپور طاقت کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کا صفایا کردیا جائے.