Tag: مریم نواز

  • مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 20 دسمبر تک ملتوی

    مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 20 دسمبر تک ملتوی

    لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف بیانات دینے پر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں عدلیہ مخالف بیانات دینے پر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق اسلام آباد میں ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے، جس پر سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

    رخواست گزار نے مؤقف اپنایا تھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ نظرثانی درخواستوں کے فیصلے کے بعد مریم نواز نے توہین آمیز ٹوئٹ کیے، عدلیہ کا مذاق اڑایا گیا۔


    مزید پڑھیں:  مریم نواز کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر


    دائر درخواست میں کہا گیا کہ فیصلے اور فاضل ججوں کو متنازع بنانے کی کوشش کی، مریم نواز ججوں کی مسلسل کردار کشی کر رہی ہیں اور عدلیہ کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے، مریم نواز کے بیانات کی وجہ سے پورے ملک میں انتشار پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔


    مزید پڑھیں : عدالتی فیصلے سے قانون اورانصاف شرمندہ ہیں، مریم نواز کا ٹوئٹ


    یاد رہے مریم نواز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کئی بار عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنا چکی ہے۔

    مریم نواز نے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون اورانصاف شرمندہ ہیں اسی طرح اقلیت اکثریت کو بدنام کرتی ہے، شکارنوازشریف نہیں نظام عدل ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مریم نوازنے والد کی محبت میں غلط تصویریں ٹویٹ کردیں

    مریم نوازنے والد کی محبت میں غلط تصویریں ٹویٹ کردیں

    لاہور : کیلبری فونٹ کے بعد ٹوئیٹ میں بھی جعل سازی پکڑی گئی، مریم نوازنےوالد کی محبت میں غلط تصویریں ٹوئیٹ کردیں، میاں صاحب کی راولپنڈی سےلاہور ریلی تصویروں کوایبٹ آبادکاجلسہ بنا ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق دستاویز ہوں یا ٹوئیٹس ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم جعل سازی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی۔ مریم نواز کی کیلبری فونٹ کے بعد ٹوئیٹ میں بھی جعل سازی پکڑی گئی، نوازشریف کےجلسےمیں شرکا کی تعداد زیادہ دکھانے کی کوشش میں مریم نواز نے ٹوئٹرپر پرانی تصاویر جاری کردیں اور پرانی ریلی کی تصویر کو ایبٹ آباد کا جلسہ بنادیا۔

    پرانی تصاویر کے ذریعےایبٹ آبادمیں بڑا ہجوم دکھانے کی کوشش کی گئی، یہ تصویریں اُس وقت لی گئی تھیں جب نواز شریف راولپنڈی سے لاہور مارچ کررہے تھے۔

    خیال رہے کہ یہی تصویریں تین مہینے پہلے وزیر ریلوے سعد رفیق پوسٹ کرچکے تھے۔


    مزید پڑھیں : نواز ریلی میں مجمع بڑا دکھانے کے لیے خواجہ آصف نے جنازے کی تصاویر ٹوئٹ کردیں


    اس سسے قبل دس اگست کو ہی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ریلی میں لاکھوں عوام ظاہر کرنے کے لیے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جنازے کی تصاویر پوسٹ کردیں تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مسلم لیگ ن کیخلاف سازشیں کرنے والوں کو ناکامی ہوگی،مریم نواز

    مسلم لیگ ن کیخلاف سازشیں کرنے والوں کو ناکامی ہوگی،مریم نواز

    لاہور : سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو توڑنے کی سازشیں کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہونگے ۔ وہ زمانہ گیا جب لوگ ڈرتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے حلقہ این اے 120کی یونین کونسل 62کے بلدیاتی نمائندوں اور پارٹی کارکنوں سے ملاقات کی۔

    ملاقات کے بعد مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کو توڑنے کی سازشیں کرنے والے ناکام ہونگے، جن ارکان اسمبلی کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ستر لوگ پارٹی چھوڑ رہے ہیں وہ لوگ ہیں کہاں ۔ ن لیگ کو توڑنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونگی۔

    مریم نواز نے کہا کہ اچھا فیصلہ آنے کی امید ہے، اب زمانہ تبدیل ہو گیا ہے لوگ ڈرنے کے بجائے بات کرتے ہیں ، دوہزار اٹھارہ کے الیکشن میں شیر بہت زور سے دھاڑے گا۔

    اس سے قبل واسا ، ایل ڈی اے ٹیپا سمیت مختلف محکموں کے افسران نے یونین کونسل 62میں جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔


    مزید پڑھیں :  انصاف کے قتل کے نتائج مرتب ہوں گے، مریم نواز کا ٹوئٹ


    یاد رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ معزز جج صحیح کہتے ہیں پاناما فیصلہ کئی دہائیوں تک یاد رکھا جائے گا، پاناما فیصلہ کئی دہائیوں تک بری مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ انصاف کے قتل کے نتائج مرتب ہوں گے، اقامہ جیسا ایک برا فیصلہ انصاف کی ساکھ تباہ کردیتا ہے، دنیا میں اب آپ کو اسی نظر سے دیکھا جارہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جناب والا! کوئی جلدی نہیں، سب جلدبازیاں صرف نوازشریف کیلئے تھیں ،مریم نواز

    جناب والا! کوئی جلدی نہیں، سب جلدبازیاں صرف نوازشریف کیلئے تھیں ،مریم نواز

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے ایک بار پھر عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جناب والا! کوئی جلدی نہیں سب جلدبازیاں صرف نوازشریف کیلئے تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کا فیصلہ محفوظ کئے جانے پر نااہل وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کوئی جلدی نہیں، سب جلدبازیاں صرف نوازشریف کے لیئے تھیں۔

    مریم نواز نے اپنے ٹو ئٹ میں کہا کہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ کرانے کے لیئے’عدل’ کے نئے پیمانے بنائے گئے، عدل کےسارے سانچےنوازشریف اور خاندان کیلئے ہیں، دوسروں سے سوال نہ جواب، کوئی اشتہاری سےیہ بھی نہیں پوچھتا2سال کہاں تھے؟

    سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کا مزید کہنا تھا کہ دوسروں سے سوال نہ جواب، کوئی اشتہاری سےیہ بھی نہیں پوچھتا2سال کہاں تھے؟ عمران خان کیس قانونی اعتبارسےاقامہ کےلطیفےسےزیادہ سنگین ہے، اب قوم اس کیس کے فیصلے کا انتظارکررہی ہے۔

    ایک اور ٹوئٹ میں انھوں نے کہا کہ نوازشریف نےخودکوبےرحم احتساب کےلئےپیش کیا، وہ جانتےتھےیہ سب مضحکہ خیز ہے، دوسرے بھی اب یہ کرکے دکھائیں۔

    خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے عمران خان نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ یہ نہ سمجھا جائے کہ فیصلہ کل آجائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 21 نومبر تک ملتوی

    مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 21 نومبر تک ملتوی

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے عدلیہ مخالف بیانات پر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 21 نومبر تک ملتوی کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے عدلیہ مخالف بیانات پر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

    درخواست گزار کی عدم پیشی پر 21 نومبر تک ملتوی کر دی۔

    درخواست گزار نے مؤقف اپنایا تھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ نظرثانی درخواستوں کے فیصلے کے بعد مریم نواز نے توہین آمیز ٹوئٹ کیے، عدلیہ کا مذاق اڑایا گیا۔


    مزید پڑھیں:  مریم نواز کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر


    دائر درخواست میں کہا گیا کہ فیصلے اور فاضل ججوں کو متنازع بنانے کی کوشش کی، مریم نواز ججوں کی مسلسل کردار کشی کر رہی ہیں اور عدلیہ کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے، مریم نواز کے بیانات کی وجہ سے پورے ملک میں انتشار پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔


    مزید پڑھیں : عدالتی فیصلے سے قانون اورانصاف شرمندہ ہیں، مریم نواز کا ٹوئٹ


    یاد رہے مریم نواز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کئی بار عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنا چکی ہے۔

    مریم نواز نے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون اورانصاف شرمندہ ہیں اسی طرح اقلیت اکثریت کو بدنام کرتی ہے، شکارنوازشریف نہیں نظام عدل ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جولوگ نوازشریف کونہیں چاہتےتھےآج وہ بھی چاہتےہیں،مریم نوازکاٹوئٹ

    جولوگ نوازشریف کونہیں چاہتےتھےآج وہ بھی چاہتےہیں،مریم نوازکاٹوئٹ

    لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ جولوگ نوازشریف کو نہیں چاہتےتھے آج وہ بھی چاہتےہیں کیونکہ وہ صحیح راستے پر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جولوگ نوازشریف کونہیں چاہتےتھےآج وہ بھی چاہتےہیں، نوازشریف کولوگ اس لیےچاہتےہیں کیونکہ وہ صحیح راستے پر ہیں۔

    مریم نواز نے مزید کہا کہ نوازشریف کومعلوم ہےصحیح راستہ پرچلناکٹھن ہے۔

    اس سے قبل مریم نواز کا ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ صبر و تحمل کو اگر کوئی مظاہرہ کر رہا ہے تو وہ نواز شریف ہے، ناانصافی کے خلاف آواز تو اٹھے گی اور اٹھنی بھی چایئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

  • مریم نواز کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

    مریم نواز کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

    لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ، مریم نواز کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ، جس میں کہا گیا مریم نوازعدلیہ کی کردار کشی کر رہی ہیں، توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کا شہری سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف عدالت پہنچ گیا اور لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ، درخواست اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائرکی گئی۔

    ،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدمریم نواز نے توہین آمیز ٹوئٹس کئے،پیغامات میں عدلیہ کا مذاق اڑایا گیا، ایسے بیانات توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں۔

    درخواست گزار استدعا کی کہ مریم نوازعدلیہ کی کردار کشی کر رہی ہیں، مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔


    مزید پڑھیں : عدالتی فیصلے سے قانون اورانصاف شرمندہ ہیں، مریم نواز کا ٹوئٹ


    یاد رہے مریم نواز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کئی بار عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنا چکی ہے۔

    مریم نواز نے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون اورانصاف شرمندہ ہیں اسی طرح اقلیت اکثریت کو بدنام کرتی ہے، شکارنوازشریف نہیں نظام عدل ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عدالتی فیصلے سے قانون اورانصاف شرمندہ ہیں، مریم نواز کا ٹوئٹ

    عدالتی فیصلے سے قانون اورانصاف شرمندہ ہیں، مریم نواز کا ٹوئٹ

    لاہور : مریم نواز نے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون اورانصاف شرمندہ ہیں اسی طرح اقلیت اکثریت کو بدنام کرتی ہے، شکارنوازشریف نہیں نظام عدل ہے۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تازہ پیغام میں کہی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کا نوازشریف کی نااہلی کے معاملے پر نظر ثانی درخواستیں مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ آتے ہی سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئٹرکا محاذ سنبھال لیا۔

    مریم نواز نے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کیخلاف فیصلہ دباؤ میں کیا گیا۔

    ٹوئیٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ وہی مریم نواز ہے جس کا نام پہلے فیصلےمیں تھا ہی نہیں، میں نے ناانصافی کے خلاف آواز اٹھائی اسی لیے بدلہ لیا جارہاہے ورنہ انصاف کی ایسی شکل بدلنا ناقابل تصور ہے۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ نوازشریف کی نااہلی سےمتعلق حقائق غیرمتنازع تھے، افسوس کی بات ہے کہ نواشریف نے پارلیمنٹ، عوام اور عدالت کو بے وقوف بنایا، بد دیانتی کے ساتھ جھوٹا بیان حلفی دیا گیا۔


    مزید پڑھیں: نوازشریف نے جان بوجھ کر اثاثے چھپائے، تفصیلی فیصلہ


    فیصلے کے مطابق کاغذات نامزدگی میں مکمل اثاثے ظاہر کرنا قانونی ذمہ داری ہے، نوازشریف نے کاغذات نامزدگی میں جھوٹا بیان حلفی دیا اور جان بوجھ کراثاثے چھپائے۔

    ساڑھے چھ سال کی تنخواہ نوازشریف کا اثاثہ تھی،یہ نہیں کہا جاسکتا کہ سپریم کورٹ کے فیصلےنے نوازشریف کوحیران کردیا۔

  • شریف خاندان کےخلاف نیب ریفرنسزکی سماعت 7 نومبر تک ملتوی

    شریف خاندان کےخلاف نیب ریفرنسزکی سماعت 7 نومبر تک ملتوی

    اسلام آباد : نا اہل وزیراعظم میاں محمد نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت 7 نومبر تک ملتوی ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

    عدالت نے سماعت کے آغاز پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی موصول نہ ہونے پرسماعت میں 15 منٹ کا وقفہ لیا گیا جس کے بعد تھوڑی دیر بعد عدالت نے سماعت بغیر کارروائی کے منگل 7 نومبر تک ملتوی کردی۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے عدالت میں حاضری یقینی بنانے کے لیے ضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے۔

    عدالت نے آج کیس میں ایس ای سی پی کے 2 گواہان کو طلب کیا تھا تاہم ان کی طلبی کا حکم نامہ بھی معطل کردیا گیا۔

    احتساب عدالت میں آئندہ سماعت پر تینوں ریفرنسزیکجا کرنےکی درخواست پربحث ہوگی، عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت پرگواہان کوطلب نہیں کیا گیا جبکہ ملزمان کو بھی پیش نہ ہونے کی ہدایت کی گئی۔

    سماعت ملتوی ہونے کے بعد نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عدالت سے روانہ ہوگئے۔

    خیال رہے کہ آج سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر احتساب عدالت میں پیش پہنچے تو ان کے وکیل خواجہ حارث بھی ان کے ہمراہ عدالت میں موجود تھے۔

    خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب، پرویز رشید، طارق فاطمی، آصف کرمانی سمیت دیگر رہنما جوڈیشل کمپلیکس کے باہر موجود تھے۔

    احتساب عدالت کے باہر مسلم لیگ ن کے کارکنان کی جانب سے نا اہل وزیراعظم نوازشریف کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔

    عدالت میں پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ایف سی، پولیس اور ایلیٹ کمانڈوز کی بھاری نفری تعینات تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی جانب سے نیب کے تین ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی تھی۔


    مقدمات کا سامنا کروں گا، ہم سے تصادم کیا جا رہا ہے‘ نوازشریف


    یاد رہے کہ گزشتہ روزنا اہل سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف لندن سے اسلام آباد پہنچنے کے بعد قافلے کی صورت میں پنجاب ہاؤس پہنچےجہاں انہوں نے مسلم لیگ ن کے غیر رسمی مشاورتی اجلاس کی صدارت کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • نااہل وزیراعظم نوازشریف نے مریم نواز کو اسلام آباد میں طلب کرلیا

    نااہل وزیراعظم نوازشریف نے مریم نواز کو اسلام آباد میں طلب کرلیا

    اسلام آباد : نااہل وزیراعظم نوازشریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے، مریم نواز والد کے ساتھ کل عدالت میں پیش ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے وطن پہنچتے ہی اپنی صاحبزادی مریم نواز کو ظلب کرلیا ہے ، مریم نواز اسلام آباد میں پارٹی میٹنگز میں شریک ہوں گی۔

    مریم نواز سہ پہر اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گی اور والد کے ساتھ کل عدالت میں پیش ہوں گی۔

    اس سے قبل نااہل وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لاہور کے علاقے مزنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والد کی واپسی سےکچھ لوگ مایوس ہوئے، اقتدار سے باہر رکھنا کسی انسان کے بس کی بات نہیں، اقتدارکے فیصلے اللہ اورعوام کے ہاتھ میں ہیں۔

    مریم نواز نے خاندان میں رنجشوں سےمتعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ خاندان میں اختلاف کی باتوں میں صداقت نہیں، خاندان میں رنجش کی توقعات رکھنےوالوں کو مایوسی ہوگی، ن لیگ 2018میں دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔

    دوسری جانب نیب ٹیم نے نا اہل سابق وزیراعظم نواز شریف کے سمن کی تعمیل کرادی ہے، نوازشریف کی جانب سے طارق فضل چوہدری نے10کےمچلکےجمع کرادیئے، وکلاکی ٹیم بھی آج سہ پہر نواز شریف سے ملاقات کرے گی۔ ملاقات میں نوازشریف کو کل احتساب عدالت میں پیشی سےمتعلق بریفنگ دی جائیگی۔


    مزید پڑھیں : نا اہل سابق وزیراعظم لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے


    خیال رہے سابق وزیر اعظم آج صبح وطن واپس آئے ہیں ، جبکہ کل احتساب عدالت میں پیش ہونگے۔

    واضح رہے کہ زشتہ سماعت میں احتساب عدالت نے نااہل وزیراعظم نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے2 ریفرنسز میں قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے تھے اور3نومبر کو طلب کرلیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔