Tag: مریم نواز

  • مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کیس کی درخواست مسترد

    مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کیس کی درخواست مسترد

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کیس کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔

    درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ مریم نواز تقاریر میں توہین عدالت کی مرتکب ہو رہی ہیں۔ مریم نواز کے بیانات سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔

    درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

    تاہم سماعت کے اختتام پر عدالت نے مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

    یاد رہے کہ مریم نواز نے کچھ روز قبل لاہور کے حلقہ این اے 120 میں اپنی علیل والدہ کلثوم نواز کی انتخابی مہم چلائی ہے جس میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق کلثوم نواز فاتح قرار پائی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عوام ووٹ کے ذریعے بتادیں کہ نوازشریف کی نااہلی منظورنہیں، مریم نواز

    عوام ووٹ کے ذریعے بتادیں کہ نوازشریف کی نااہلی منظورنہیں، مریم نواز

    لاہور : پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کو اگر نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ منظور نہیں تو17ستمبر کو باہر نکلیں اور شیر پر مہر لگائیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے حلقہ این اے 120 کی انتخابی مہم کے دوران میاں مرغوب احمد کی رہائش گاہ پر خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    مریم نواز نے کہا کہ ماضی میں ن لیگ کیخلاف سازش ہوئی، کبھی دھاندلی کا الزام لگا تو کبھی پانامہ اور پھر انجام اقامہ کے مذاق پر ہوا۔

    عوام کو اگر نااہلی کا فیصلہ منظور نہیں ہے تو وہ ضمنی انتخاب کے دن17ستمبر کو گھرسے باہر نکلیں اورشیرپرمہر لگائیں، وعدہ کریں کہ آپ گھروں سے نکلیں گے اور شیر پر مہر لگائیں گے۔

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے مجھے محبت اور شفقت سے نوازا، حلقے کی عوام نے جس طرح مجھے سپورٹ کیا وہ میرے لئے سرمایہ حیات ہے اور میں اسے ساری زندگی نہیں بھلا سکتی، میری والدہ کی جیت کیلئے ووٹ ڈالیں اور ان کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا کریں۔


    مزید پڑھیں: عمران خان چلے ہوئے کارتوس ہیں، مریم نواز


    انہوں نے کہا کہ ن لیگی خواتین میرے کیلئے سرمایہ حیات ہیں، کارکنان مخالفین کو بتا دیں کہ جس کے ساتھ بہن بیٹیاں کھڑی ہوں ان کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔

    مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے سی پیک سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ کیا، نواز شریف ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک کی تقدیر پلٹ سکتے ہیں۔

  • مریم نوازکو لیڈر تسلیم نہیں کرتا، بچے بچے ہوتے ہیں، چوہدری نثار

    مریم نوازکو لیڈر تسلیم نہیں کرتا، بچے بچے ہوتے ہیں، چوہدری نثار

    اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ اورمسلم لیگ نون کے رہنما چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ مریم نواز کو لیڈر تسلیم نہیں کرتا، بچے بچے ہوتے ہیں انہیں لیڈر کیسے مانا جاسکتا ہے، اختلافات کے باوجود نواز شریف کے ساتھ چلا جاسکتا ہے۔

    مریم نواز اور بے نظیر بھٹو میں بہت فرق ہے

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، چوہدری نثار نے کہا کہ مریم نواز کا کردارصرف نوازشریف کی بیٹی کا ہے، جب مریم باضابطہ سیاست میں آئیں گی، ان کا پروفائل بنے گا تو لوگ فیصلہ کرینگے، مریم نواز اور بے نظیر بھٹو میں بہت فرق ہے، بےنظیر بھٹو کا معاملہ مریم نواز سے قطعاً مختلف ہے، بےنظیر بھٹو نے ذوالفقار علی بھٹو کے قتل کے بعد گیارہ سال تک مصبیتیں جھیلیں۔

    مخصوص وجہ پر وزارت چھوڑنے کا فیصلہ کیا

    چوہدری نثار نے انکشاف کیا کہ شاہد خاقان عباسی کو ان کی مشاورت سے وزیر اعظم بنایا گیا, ان کا کہنا تھا کہ مخصوص وجہ پر میں نے وزارت چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا، ایک خاص موقع پر بہت مایوس ہوا تو سیاست چھوڑنے کا کہہ دیا تھا.

    اس بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، اس وقت مجھے کہا گیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے دیں، میں نے کہا تھا کہ فیصلہ نوازشریف کےحق میں آئے یا ان کے خلاف، استعفیٰ دے دونگا، پہلے مجھے آسمان پر پہنچایا گیا، پھر تنقید شروع ہوگئی، وزارت داخلہ کس کواچھی نہیں لگتی؟

    شہبازشریف پارٹی صدارت کیلئے موزوں امیدوار ہیں

    چوہدری نثار کے بقول وہ نواز شریف کے بعد پارٹی کا سینیر ترین رکن ہیں، پارٹی میں گروپ بندی کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ نوازشریف کے بعد شہبازشریف پارٹی صدارت کیلئے موزوں امیدوار ہیں۔ ووٹ کے تقدس پر نواز شریف کے ساتھ ہوں لیکن طریقہ کارسے متفق نہیں، میری کوشش رہی ہے کہ نوازشریف کو صحیح ان پٹ دیا جائے۔

    عمران خان پرانے دوست اور شریف آدمی ہیں

    چوہدری نثار نے عمران خان کو پرانا دوست اور شریف آدمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے کافی قربت رہی ہے اسکول کے زمانے سے ہم ساتھ ہیں، ہماری بہت سی چیزیں مشترک ہیں، اس بات پر پارٹی میں بھی مجھے پیٹھ پیچھے تنقید کا سامنا رہا۔

    پرویز مشرف کو ہم نے باہر نہیں جانےدیا

    ایک سوال کے جواب میں چوہدری نثار نے بتایا کہ پرویز مشرف کو سب سے پہلےٹرائل کورٹ نے باہرجانےکی اجازت دی، سپریم کورٹ نے بھی مشرف کو باہرجانے کی اجازت دے دی تھی، اس فیصلے کے اگلے روز مشرف نے باہر جانے کی تیاری کی، تیاری کےباوجود مشرف کو ہم نے باہر نہیں جانےدیا۔

    نیشنل ایکشن پلان اور کراچی آپریشن میں نے شروع کیا

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کسی نے نہیں بلکہ میں نے بنایا، پلان کی تیاری کیلیے ایک ہفتہ ملا،5 دن میں کام مکمل کیا، وزیرستان کا آپریشن نیشنل ایکشن پلان میں نہیں ہے، اس کے علاوہ کراچی کا آپریشن فوج یا رینجرز نے نہیں بلکہ میں نے ہی شروع کیا، پہلےجنرل رضوان اختر اور پھر میجر جنرل بلال اکبر کراچی آپریشن کو اچھے طریقے سے آگے لے کرگئے۔

    پاکستان کی سالمیت کو اندرونی و بیرونی دونوں خطرات لاحق ہیں

    چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف اگر میرا بھائی بھی آئے تو وہ پہلا کام ادارے کےمفاد میں کرے گا۔
    آرمی چیف کو ادارے کیلیے بھی کام کرنا پڑتاہے اور حکومت کےساتھ بھی ۔نوازشریف کو سمجھانے کی کوشش کی تھی کہ کوئی آرمی چیف’اپنابندا‘نہیں ہوسکتا، سول ملٹری تعلقات کو مشاورت سے بہتری کی طرف لے جا سکتےہیں، وزیراعظم سمیت 5 افراد جانتےہیں کہ پاکستان کی سالمیت کو اندرونی و بیرونی دونوں خطرات لاحق ہیں، یہ بلیک اینڈ وائٹ ہائی پروفائل انٹیلی جنس رپورٹ ہے۔

    وزیر خارجہ کے بیان کے بعد ملک کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں

    وزیرخارجہ کے اپنے گھر کی درستگی سے متعلق بیان سے اختلاف ہے، ایسے بیان کے بعد پاکستان کو کسی دشمن کی کیاضرورت رہ گئی، میرا بطور وزیرداخلہ سب سے رابطہ رہتا تھا، سب سےتعلقات ہیں، کبھی وزارت خارجہ کا امیدوارنہیں رہا، میں نے کبھی نوازشریف سے وزارت خارجہ کی ڈیمانڈ نہیں کی۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • لاہورکے عوام نے مہروں کو مسترد کردیا، جیت شیرکی ہوگی، مریم نواز

    لاہورکے عوام نے مہروں کو مسترد کردیا، جیت شیرکی ہوگی، مریم نواز

    لاہور:سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور کے عوام نے مہروں کو مسترد کردیا، سازشوں اور دھرنوں کی سیاست اب نہیں چلےگی، 17ستمبرکو انشاءاللہ شیر آئے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں تقریب کے دوران تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مریم نواز کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کی عدالت میں نواز شریف کی ریویو پٹیشن لائی ہوں، نظرثانی کی درخواست کا فیصلہ 17ستمبر کو تاجربرادری نے کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ہربارعوام ہی اپنے ووٹ کے ذریعے لاتے ہیں۔ نوازشریف کو اقتدار سے تو نکال سکتے ہو لیکن دلوں سے کیسے نکالو گے؟

    ملک میں پہلی بار ضرورت سےزائد بجلی پیدا ہورہی ہے

    مریم نواز نے مزید کہا کہ جب نوازشریف اقتدار میں نہیں ہوتے تو ملک کو دہشت گردی کا تحفہ ملتا ہے،
    پاکستان کو اندھیرے، ڈوبتی ہوئی معیشت ملتی ہے۔

    نوازشریف نے آتےہی 11ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی، ملک میں پہلی بار ضرورت سےزائد بجلی پیدا ہورہی ہے، ملک کی ترقی کے ضامن کو نااہل کرنے والوں سے سوال پوچھا جائے کہ آپ کے نمائندے کو آپ سے کیوں چھینا گیا؟

    نواز شریف نے ملک میں اندھیروں کو دور کیا

    مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو جلاوطن کرکے سیاست سے دور رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے، نوازشریف کومشکلات سے گھرا پاکستان ملا، اب پاکستان خوشحال ہے، دکانوں اور گلیوں میں اندھیرا ہوتا تھا، لوگ زمین پر بیٹھ جاتے تھے۔

    سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگتی تھیں، ساڑھے4سال میں دھرنوں کے باوجود لوڈشیڈنگ میں بہتری لائے، آج اندھیرے ختم ہوئے یانہیں، سی این جی اسٹیشنز کے باہر قطاریں ختم ہوئیں۔

    کون ہے جس نے پاکستان سے دہشت گردی کےاندھیروں کو ختم کیا ، کون ہے جس کے آنے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج بلندیوں تک پہنچی۔

    جب نواز شریف کو نااہل کردیا گیا تو اسٹاک ایکسچینج نیچے آنے لگ گئی، پاکستان کی ترقی اور نوازشریف کارشتہ بہت گہراہے،یہ رشتہ توڑانہیں جاسکتا۔

     

  • حلقہ این اے120 مسائل کی آماجگاہ ہے‘ یاسمین راشد

    حلقہ این اے120 مسائل کی آماجگاہ ہے‘ یاسمین راشد

    لاہور: تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ حلقہ این اے 120 کے عوام پینے کا پانی خریدتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حلقےکےاسپتال میں ایک بستر پر 3،3 مریض زیر علاج ہیں۔

    پی ٹی آئی کی رہنما یاسیمن راشد کا کہنا تھا کہ این اے 120 مسائل کی آماجگاہ ہے، حلقے کے تمام گھروں میں معلوم کرلیں کہ پانی آتا ہے ؟۔

    تحریک انصاف کی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف 6 ماہ میں انڈر پاس اور پل بنا لیتے ہیں تو اسپتال کیوں نہیں بنا سکتے۔

    یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن کے قوانین پرعمل کررہے ہیں، تحریک انصاف کی رہنما کا کہنا تھا کہ کیا قانون صرف ہمارے لیے ہے حکمران کے لیے نہیں؟۔


    این اے 120کے ضمنی انتخاب میں ملک کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا، عمران خان


    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان کا فیصلہ ہوگا، لوگ ووٹ دے کر سب سے بڑے چور کا احتساب کرنے پرسپریم کورٹ کا شکریہ ادا کریں گے، نوازشریف کو ووٹ دینے والے پہلے بار بار سوچیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم کو نہیں نظام عدل بدلنے کی ضرورت ہے، مریم نواز

    وزیراعظم کو نہیں نظام عدل بدلنے کی ضرورت ہے، مریم نواز

    لاہور : سابق اورنااہل وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ دو مرتبہ آئین توڑنے والے پرویز مشرف کو سزا دینے کی کسی میں ہمت نہیں، پاکستان میں وزیراعظم نہیں بلکہ نظام عدل کو بدلنے کی ضرورت ہے، نوازشریف کی مخالفت میں پاکستان کوسزا نہ دی جائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں سینٹ انتھونی چرچ میں اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کیلئے دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    مریم نواز نے کہا کہ آپ کیلئے نوازشریف اور کلثوم نواز کا سلام لے کر آئی ہوں، آپ کی دعاؤں سے میری والدہ کلثوم نواز صحت یاب ہورہی ہیں، ہم سب پاکستانی ہیں، ہمارےدکھ درد سانجھے ہیں، نواز شریف اپنی نہیں ملکی ترقی اور ووٹ کے تقدس کی جنگ لڑ رہا ہے۔

    عوام نے نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ قبول نہیں کیا

    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے لاہور تک نواز شریف کے استقبال نے ثابت کردیا کہ عوام کو نااہلی کا فیصلہ قبول نہیں، ہم جمہوریت پر حملہ، سازشیں کرنے اور پہاڑوں پر چھپ کر بیٹھنے والے نہیں، پوری قوم نواز شریف کے پیچھے کھڑی ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں ڈینگی آیا تو عوام نے عمران خان کو نہیں، شہباز شریف کو بلایا،17ستمبر کو قوم ووٹ کا تقدس بحال کرنے کیلئے باہر نکلے۔

    نواز شریف کو نااہل کرکے ملکی ترقی کو روکا گیا

    انہوں نے کہا کہ میں آج آپ کی عدالت میں نوازشریف کا مقدمہ لے کرآئی ہوں، جب نواز لیگ کو حکومت ملی تو مساجد اور عبادت گاہوں پر دہشت گردی کے حملے کئے جارہے تھے، نوازشریف کو ہمیشہ تباہ حال پاکستان ملا لیکن اب ملک ترقی کےمنازل طے کررہاتھا، ملک میں سی پیک اور بجلی کے کارخانے لگ رہے تھے۔

    نواز شریف ہمیشہ ترقی کرتا پاکستان لوٹا کرجاتے ہیں، مریم نواز نے مزید کہا کہ نوازشریف کو نااہل کرکے ملک کی ترقی کوکیوں روکاگیا؟ ملک میں عدم استحکام کیوں لایاگیا؟ کون ہے جس کے جذبے سےملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا؟

    ملک کے منتخب وزیر اعظم کو محض بیٹےسے تنخواہ نہ لینے پرہٹادیا گیا، ملک میں وزیراعظم کو نہیں بلکہ نظام عدل کو بدلنے کی ضرورت ہے۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر کامران مائیکل کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو نااہل کیا جا سکتا ہے لیکن عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا۔

    صوبائی وزیر خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ نواز شریف پاکستان میں ترقی کی ضمانت ہے۔ تقریب میں آرچ بشپ نے کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا بھی کرائی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • لاہوروالے کھلاڑیوں اورمداریوں کو بھگا دیں گے، مریم نواز

    لاہوروالے کھلاڑیوں اورمداریوں کو بھگا دیں گے، مریم نواز

    لاہور : سابق اور نااہل وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ سترہ ستمبر کو لاہور والے اپنے ووٹ کی طاقت سے کھلاڑیوں اور مداریوں کو بھگا دیں گے، اب مہروں کی سیاست نہیں چلے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے120میں انتخابی مہم کے دوران موہنی روڈ پر شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرلاہور کی سڑکوں پر لیگی رنگ چھا گیا۔

    مریم نواز این اے ایک سو بیس موہنی روڈ آئیں تو کارکنوں کا جوش قابل دید تھا، اپنے خطاب میں مریم نواز نے پی ٹی آئی پر کھل کر تنقید کی ان کا کہنا تھا کہ جب شیر دھاڑے گا تو کھلاڑی اور مداری میدان چھوڑ کر بھاگ جائیں گے، عوام اپنے ووٹ سے ثابت کردیں گے کہ نواز شریف ان کے دلوں میں بستے ہیں۔

    مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اور سی پیک جیسے شاندار منصوبے کا کریڈٹ بھی نواز شریف کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چارسال سے آپ کے ووٹ کو کمزور کیاجارہاہے ،اب مخالفین کا کڑا احتساب ہو گا۔

  • این اے 120 کی انتخابی مہم مریم نواز چلائیں گی

    این اے 120 کی انتخابی مہم مریم نواز چلائیں گی

    لاہور: این اے 120 میں مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثو م نواز کی عدم موجودگی میں مریم نواز انتخابی مہم چلائیں گی۔

    اےآر وائی نیوز لاہور کے نمائندے خواجہ نصیر کے مطابق انتخابی مہم مریم نواز چلائیں گی، وفاقی وزیر پرویز ملک اس مہم کے انچارج ہوں گے ان کے ساتھ لاہور سے چار ایم این اے، رانا مبشر، خواجہ سعد رفیق اور دیگر شامل ہوں گے ساتھ ہی لاہور کی تمام خواتین ارکان اسمبلی بھی اس مہم کا حصہ ہوں گی۔

    قبل ازیں لندن روانگی سے حمزہ شہباز شریف نے کہا تھا کہ پورے لاہور میں بھرپور مہم چلائیں گے تاہم نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر انہیں مہم سے الگ کردیا گیا اور وہ لاہور روانہ ہوگئے تاہم اب مریم نواز اس مہم کو پورا کریں گے۔

    مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی صاحبزاری مریم نواز آئندہ ہفتے سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گی۔

    خیال رہے کہ کچھ روز قبل اے آر وائی نیوز نے خبر بریک کی تھی کہ این اے120 کی انتخابی مہم مریم نواز چلائیں گی جس کی مریم نواز اور ن لیگ نے تردیدکی تھی تاہم آج ن لیگ کے ذرائع نے تصدیق کردی۔

  • نیب نےآج نوازشریف ‘ اہل ِ خانہ اوراسحاق ڈارکوطلب کرلیا

    نیب نےآج نوازشریف ‘ اہل ِ خانہ اوراسحاق ڈارکوطلب کرلیا

    لاہور: نیب نے ایون فیلڈ لندن فلیٹس کی تفتیش کے کیس میں نواز شریف، مریم نواز، حسن نواز اور حسین نواز،کیپٹن صفدر جبکہ اسحاق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثوں کے حوالے سے تفتیش کے لیے آج طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) نے ایون فیلڈ لندن فلیٹس کی تفتیش کے سلسلے میں سابق وزیراعظم نوازشریف مریم نواز، کیپٹن صفدر، حسن نواز اور حسین نواز کو آج طلب کرلیا۔


    اسحاق ڈار کو نیب میں طلبی کا تیسرا سمن جاری


    دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیب نےآمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق تفتیش کے لیے آج طلب کررکھا ہے۔


    پاناما کیس : نوازشریف اوران کے بچے دوسری پیشی پر بھی نہ آئے


    نیب نے 20 اگست کو سابق وزیراعظم اور ان کے بچوں حسن نواز، حسین نواز، مریم نواز، اور داماد کیپٹن صفدرکو ایون فیلڈ فلیٹس کیس کی تفیتیش کے لیے طلب کیا تھا لیکن شریف خاندان کی جانب سے کوئی بھی فرد پیش نہیں ہوا تھا۔


    نظر ثانی کی اپیل پر فیصلے تک شریف خاندان کا نیب میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ


    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نیب کو شریف حاندان کی جانب سے نوٹس موصول ہوا تھا کی ابھی پاناما کیس نظر ثانی کی اپیل جاری ہے لہذا ان کے خاندان کا کوئی بھی فرد پیش نیب میں پیش نہیں ہوسکتا۔


    پاناما کیس کا فیصلہ،اسحاق ڈار نے نظر ثانی درخواست دائر کردی


    یاد رہے کہ گزشتہ روزسابق وزیراعظم نواز شریف کے بعد وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی۔


    نوازشریف نے نااہلی کے خلاف نظرثانی کی درخواستیں دائر کردیں


    اس سے قبل 15 اگست کو سابق وزیر اعظم نوازشریف نے پانامہ کیس میں نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، نواز شریف کی جانب سے فیصلے پر نظرثانی کی تین درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔


    پاناما کیس: وزیراعظم نوازشریف نا اہل قرار


    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کے فیصلے میں نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کے لیے نا اہل قرار دیتے ہوئے شریف خاندان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف 6 ہفتوں میں نیب ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔ 

  • کیپٹن صفدراورمریم نواز کے بیانات بہت خطرناک ہیں، شہلا رضا

    کیپٹن صفدراورمریم نواز کے بیانات بہت خطرناک ہیں، شہلا رضا

    کراچی : ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی شہلارضا نے کہا ہے کہ کیپٹن صفدر اور مریم نواز کے بیانات بہت خطرناک ہیں، چوہدری نثارکو ان لوگوں کو سمجھانا چاہئے کہ وہ کیا کررہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید بھی موجود تھے۔

    شہلا رضا نے کہا کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بتایا بھی تھا کہ ملک کو بیرونی خطرات درپیش ہیں، اس کے باوجود نااہل وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے زوہر کیپٹن صفدر کے بیانات کافی حد تک خطرناک ہیں۔

    مریم نواز کا بیان تھا کہ اپنے والد کی نااہلی کا بدلہ حسینہ واجد کی طرح لوں گی، جبکہ نواز شریف کے داماد نے اپنے ایک خطاب میں نئے بنگلہ دیش کا حوالہ دیا، سب کچھ جانتے ہوئے بھی تصادم کا راستہ اختیار کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چوہدری نثارکو ان لوگوں کو سمجھانا چاہئے کہ وہ کیا کررہے ہیں، ملک کو اندرونی نہیں بیرونی خطرات درپیش ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں پی پی رہنما شہلا رضا کا کہنا تھا کہ ماضی میں پی پی رہنماؤں کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا لیکن اب حسن اور حسین نواز کا نام نہیں ڈالا گیا، حسن حسین نواز کل کو واپس نہ آئے تو آپ کیا کرلیں گے، شہلارضا نے خدشہ ظاہر کیا کہ چیئرمین نیب نوازشریف کے معاملےمیں انصاف نہیں کرپائیں گے۔

    شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، مراد سعید

    پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے کہا کہ شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالنا چاہئے،
    سال دو ہزار میں بھی یہ لوگ معاہدہ کرکے بھاگ گئے تھے۔

    چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کا نام تو ای سی ایل میں ڈال دیا گیا لیکن ظفرحجازی نے جن کیلئے کام کیا ان کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا۔

    مراد سعید نے کہا کہ حدیبیہ پیپر ملز سے متعلق نیب کو دی گئی عدالتی مہلت ختم ہوگئی ہے، نیب کی اس معاملے میں سنجیدگی سب کے سامنے ہے، شریف خاندان سند یافتہ چور ثابت ہوگیا، اب یہ سب جیل جائیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں مراد سعید نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو اور افغانستان کے معاملے کو ٹھیک طریقے سے نہیں دیکھا گیا، حکومت معاملات کو ٹھیک طریقے سے ڈیل نہیں کررہی۔

    انہوں نے کہا کہ اگرملک کو خطرہ ہے تو چوہدری نثار ایوان میں بتاتے، کشمیر سمیت تمام معاملات کیلئےخارجہ پالیسی کی ضرورت ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔