Tag: مریم نواز

  • مریم نواز کی کفالت پر وزیراعظم جھوٹ بول رہے ہیں، عمران خان

    مریم نواز کی کفالت پر وزیراعظم جھوٹ بول رہے ہیں، عمران خان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف احتساب سے بھاگ رہےہیں، وہ الیکشن کمیشن میں پھر جھوٹ بول رہے ہیں، وزیراعظم نے الیکشن کمیشن میں اپنی صاحب زادی مریم نواز کی کفالت کے حوالے سے ایک بار پھر جھوٹ بول دیا۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نوازکی کفالت سے ہی دست بردار ہوگئے، آج الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کی جانب سے ان کے وکیل نے جو جواب جمع کرایا وہ جھوٹ پر مبنی ہے،پیش کی گئی دستاویزات میں مریم نواز میں سال 2011ء تک نواز شریف کی زیرکفالت تھیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا ہے کہ وزیراعظم احتساب سےبھاگ رہے ہیں، تحریک انصاف بھی مریم نواز کی کفالت سے متعلق دستاویز الیکشن کمیشن کو دے چکی ہے، ہم جانتے ہیں کہ نواز شریف احتساب سے بچنے کے لیے ہر غلط حربہ استعمال کریں گے لیکن طاقت اور اقتدار کے بل بوتے پر حقائق مسخ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ خدشہ ہے کہ نواز شریف وزارت عظمیٰ کے منصب کا ناجائز فائدہ اٹھا کر سرکاری ریکارڈ میں ردو بدل کی کوشش کریں گے، ریکارڈ مسخ کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور مزاحمت کریں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا جھوٹ خود الیکشن کمیشن کے لیے ایک بڑا امتحان ہے، وزیراعظم فرار کی جتنی کوشش کرلیں، ہم ان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر کے دم لیں گے اور لوٹ مار کے ساتھ ایک ایک جھوٹ کابھی حساب لیں گے۔

    مزید پڑھیں : تیس اکتوبر کو صرف دھرنا نہیں دھرنا پلس ہوگا، عمران خان

     چئیرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کا تازہ ترین جھوٹ ثابت کرتا ہے کہ انہیں پکڑے جانے کا کوئی خوف نہیں اور پارلیمان میں بھی اسی لیے جھوٹ بولا تھا کہ انہیں پارلیمان کی جانب سے بازپرس کا کوئی خدشہ نہیں تھا۔
  • لیگی کارکنان نے اسمبلی پر حملہ کیا، عمران خان، حملہ نہیں ہوا، مریم نواز

    لیگی کارکنان نے اسمبلی پر حملہ کیا، عمران خان، حملہ نہیں ہوا، مریم نواز

    اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ’’مسلم لیگ کے غنڈوں نے خیبرپختونخوا اسمبلی پر حملہ کر کے سپریم کورٹ حملے کی یاد تازہ کردی جبکہ مریم نواز نے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی پر کوئی حملہ نہیں ہوا کچھ نوجوانوں نے دروازے پر مسلم لیگ کے پرچم لگائے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مشتعل مظاہرین کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی کے مرکزی دروازے پر لیگی کارکنان نے پارٹی جھنڈا لگایا، جس پر چیئرمین تحریک انصاف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’’مسلم لیگ ن کے غنڈوں نے اسمبلی پر حملہ کر کے سپریم کورٹ حملے کی یاد تازہ کردی‘‘۔

      انہوں نے کہا کہ ’’مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کے دورِ حکومت میں صدر فاروق لغاری کے گھر مارچ کیا اور ایوانِ صدر کی دیواروں پر چڑھ کر اُس کے تقدس کو بھی پامال کیا تھا‘‘۔

    کپتان کا مزید کہنا تھاکہ ’’لیگی غنڈوں کا اسمبلی پر حملہ تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ کو روکنے کی سازش ہے تاہم اب رائیونڈ مارچ کا ارادہ پہلے سے زیادہ پختہ ہوگیا کیونکہ تحریک انصاف کا مارچ پرامن اور آئینی طریقوں سے کیا جارہا ہے تاہم  پی ٹی آئی رائیونڈ کسی کے گھر نہیں جارہی بلکہ کرپشن کے خلاف مارچ کرے گی‘‘۔  

       

    پڑھیں:  خیبرپختونخوا سمبلی پر لیگی کارکنان کا دھاوا، پارٹی پرچم لہرا دئیے

    عمران خان نے قائد مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’نوازشریف آمریت کی پیداوار ہیں انہیں جمہوریت کی اصل روح کا علم نہیں تاہم یہ اُن کا خواب ہے کہ انہیں بادشاہت کا تاج پہنایا جائے یا پھر امیرالمومنین قرار دیا جائے‘‘۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے سنیئر رہنماء شاہ محمود قریشی نے بھی مسلم لیگ ن کے کارکنان کی جانب سے اسمبلی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’کرپشن اور پاناما لیکس کے پیچھے ہٹانے کے لیے حکمراں جماعت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے مگر ہم احتساب کے بغیر کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے‘‘۔ بعد ازاں وزیر اعظم کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’’خیبرپختونخوا اسمبلی پر حملہ نہیں کیا گیا تاہم کچھ نوجوانوں نے دروازے پر مسلم لیگ ن کے جھنڈے لگائے جو قابل قدر نہیں ہیں‘‘۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’’نواز شریف کی واضح پالیسی ہے کہ سب کا احترام کیا جائے اور انہیں عزت دی جائے جس کو مسلم لیگ ن کے ورکرز نے پوری طرح اپنایا ہوا ہے تاہم تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنان میں اس طرح کی کوئی بات موجود نہیں ہے‘‘۔

  • پاناما لیکس پر حسن، حسین اور مریم نواز سمیت 450 افراد کو نوٹسز جاری

    پاناما لیکس پر حسن، حسین اور مریم نواز سمیت 450 افراد کو نوٹسز جاری

    اسلام آباد :فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاناما لیکس میں شامل شریف خاندان کے چار افراد سمیت 450 پاکستانیوں کو نوٹسز جاری کردیے جن میں متعلقہ افراد سے ذرائع آمدنی و دیگر تفصیلات طلب کرلیں، ان 450 افراد میں پاکستان تحریک انصاف کے سکریٹری جنرل جہانگیر ترین اور رہنما علیم خان بھی شامل ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے شہباز شریف بھی شامل

    تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ایف بی آر نے پاناما لیکس میں شامل پاکستانی شہریوں کے خلاف کارروائی کاعندیہ دے دیا، ادارے کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسین اور حسن نواز، بیٹی مریم نواز اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز سمیت 450 شہریوں کو آف شور کمپنیوں کے معاملے پر نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔

    تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین اور رہنما علیم خان کو بھی نوٹسز جاری

    ALEEM KHAN

    ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین اور رہنما علیم خان کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، ان تمام 450 افراد سے ان کے ذرائع آمدنی، آف کمپنیوں کی تفصیلات، کپمنی بنانے کے لیے سرمایہ کہاں سے آیا، رقم پاکستان سے بیرون ملک کیسے منتقل کی گئی جیسے سوالات پوچھے گئے ہیں۔

    JAHANGIR TAREEN

    دس سال تک کے انکم ٹیکس کے گوشوارے طلب

    FBR

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایف بی آر کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ نوٹسز یکم جولائی سے نافذ ہونے والے نئے قوانین کی تحت جاری کیے گئے ہیں جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو دس سال تک کے انکم ٹیکس کے گوشواروں کے بارے میں کسی شخص سے پوچھ گچھ کرسکتا ہے قبل ازیں پرانے قانون میں ایف بی آر کسی بھی شہری سے چھ سال تک کی آمدنی کے بارے میں جواب دہی کرسکتا تھا۔

    زیادہ تعداد پنجاب اور کراچی کے لوگوں کی ہے

    panama nz

    اہلکار نے بتایا کہ جن افراد کو بیرون ملک آف شور کمپنیاں بنانے سے متعلق نوٹسز جاری کیے گئے ہیں اُن میں زیادہ تعداد کاروباری طبقے سے تعلق رکھتی ہے اور اُن میں سے زیادہ افراد کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے جبکہ صوبہ سندھ اور بالخصوص کراچی دوسرے نمبر پر ہے۔

    آف شورکمپنیوں سے متعلق دو ہفتوں میں جواب طلب

    panama

    اہلکار کے مطابق جن افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں اُنھیں کہا گیا ہے کہ وہ دو ہفتوں میں اس کا جواب دیں کہ ان آف شور کمپنیز بنانے کے اُن کے ذرائع آمدنی، ان کمپنیوں میں کی گئی سرمایہ کاری کی مالیت اور رقم کو بیرون ملک بھجوانے کے طریقہ کار کے بارے میں بھی حکام کو تفصیلی آگاہ کریں۔

    عوام کی طاقت سے نوٹسز جاری ہوئے، عمران خان

    imran-khan

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے خطابات میں مسلسل اس بات پر زور دیتے رہے ہیں کہ ایف بی آر پاناما پیپرز میں شامل افراد کو نوٹس جاری کرے اور ان کے خلاف تحقیقات کرے جس کے بعد اب عمران خان نے بتی چوک پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایف بی آر کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ عوام کی طاقت سے شریف خاندان کو نوٹسز جاری ہوگئے، اب نیب کا رخ ان کی جانب بھی ہونا چاہیے۔

  • عمران خان نے سوشل میڈیا پر میدان مار لیا

    عمران خان نے سوشل میڈیا پر میدان مار لیا

    کراچی: عمران خان نے سوشل میڈیا پر میدان مار لیا،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ٹوئٹر پر چالیس لاکھ فالوورز کے ساتھ پاکستان کے سب سے زیادہ مقبول ترین سیاست دان بن گئے۔

    سوشل میڈیا ایک ایسا ذریعہ ہے جو لوگوں کو اظہار رائے ، تبادلہ خیال ، پیغام تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کی اجازت دیتا ہے، جس کی مقبولیت میں دن بہ دن تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اب سوشل میڈیا کی دوڑ میں سیاستدان بھی کسی سے پیچھے نہیں۔

    کپتان نے سوشل میڈیا کا میدان مار لیا جبکہ پاکستان کے تمام سیاستدان پیچھے رہ گئے، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چالیس لاکھ فالوورز کے ساتھ مقبول ترین سیاستدان بن گئے۔

    01

    پاکستانی تمام سیاستدانوں میں عمران خان ٹاپ پوزیشن پر ہیں جبکہ ان کے حریف وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز اکیس لاکھ فالورز کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

    02

    تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر بیس لاکھ اور شہباز شریف سترہ لاکھ فالورز کیساتھ مقبول سیاستدانوں کی فہرست میں آتے ہیں۔

    03

    پاکستان پیلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری چودہ لاکھ فالورز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

    04

     

  • عمران خان کی ہمشیرہ نے مریم نواز سے معافی مانگ لی

    عمران خان کی ہمشیرہ نے مریم نواز سے معافی مانگ لی

    اسلام آباد : عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ نے مریم نواز کو تحریری معافی نامہ ارسال کرتے ہوئے باضابطہ معذرت کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف  کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ نے مریم نواز کو ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ’’عاصم گجر کے اہل خانہ نے مجھ سے غلط بیانی کی کہ یہ پولیس موبائلیں وزیر اعظم کی صاحبزادی کے پروٹوکول پر مامور ہیں جبکہ میں یہ تصور بھی نہیں کرسکتی تھی کہ اُن کے گھر والے اس طرح کرسکتے ہیں‘‘۔

    ڈاکٹر عظمیٰ نے مریم نواز شریف سے معافی طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام تر صورتحال غلط بیانی کی وجہ سے پیش آئی، تاہم حقیقت سامنے آنے پر بہت افسوس ہوا‘‘ْ۔

    ڈاکٹر عظمیٰ نے خط میں مزید لکھا ہے کہ ’’پولیس اہلکاروں نے میرے اور بچوں کے ساتھ بدتمیزی کی اور مسلسل غیر اخلاقی زبان استعمال کرتے رہے، انہوں نے اپنی پستولوں کا رُخ ہماری طرف کیا ہوا تھا ‘‘۔

    مزید پڑھیں : پنجاب پولیس کی عمران خان کی ہمشیرہ سے مبینہ تلخ کلامی

    واضح رہے یکم جولائی کو لاہور کے علاقے گلبرگ 2 میں ڈاکٹر عظمیٰ نے پنجاب پولیس نے مبینہ تلخ کلامی کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ’’وی آئی پی پروٹوکول پر کھڑی پولیس موبائل نےاُن کی گاڑی کو رُکنے کا اشارہ دیا گیا اور جیسے گاڑی روکی تو پیچھے سے دوسری موبائل نے ان کی گاڑی کو ٹکر مار دی، جس کے بعد مسلح افراد  گاڑی سے اتر کر آئے اور ڈاکٹر عظمی ٰ کے ساتھ مبینہ طور پر بدتمیزی بھی کی تھی۔

    دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف نے اس واقعے کی شدید مذمت کی اور مریم نواز پر برس پڑے تھے، انہوں نے کہا تھا کہ ’’مریم نواز کو سیکورٹی پروٹوکول کس حیثیت سے دیا جاتا ہے ، حکمرانوں کا عوام کے ساتھ رویہ صحیح نہیں ہے‘‘۔

     

  • عظمیٰ خان کے ساتھ کس نے بدتمیزی کی، اے آر وائی نے پتہ لگا لیا

    عظمیٰ خان کے ساتھ کس نے بدتمیزی کی، اے آر وائی نے پتہ لگا لیا

    لاہور: چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کے ساتھ بدتمیزی کس شخصیت کے پروٹوکول اسٹاف نے کی اے آر وائی نیوز نے کھوج لگا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورمیں پیپلز پارٹی کے رہنما عاصم گجر جن کے گھر کے قریب کسی بڑی شخصیت کے پروٹوکول اسٹاف نے عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کے ساتھ مبینہ بدتمیزی کی۔ جس پر شورمچ گیا۔

    کسی نے کہا مریم نواز کا پروٹوکول تھا تو کسی نے فریال تالپور کا پروٹوکول بتایا۔ معاملہ الجھا ہوا تھا۔ مریم نواز نے بتایا وہ تو لاہور میں موجود ہی نہیں۔

    خبر میڈیا میں گردش ہونے کے بعد پولیس کے اعلیٰ افسران عاصم گجر کے گھر پہنچے اور واقعہ کی انکوائری کی۔ عاصم گجر نے بتایا کہ ان کے گھر تعزیت کے لئے آزاد کشمیر کے صدر سردار یعقوب آئے تھے، جس کے بعد عظمیٰ خان ان کے گھر آئیں۔

    اس سے معلوم ہوا کہ جس اہلکار نے عظمیٰ خان سے بدتمیزی کی وہ آزاد کشمیر کے صدر سردار یعقوب کے پروٹوکول اسٹاف میں شامل تھا۔

    علاوہ ازیں لاہور میں ڈاکٹر عظمیٰ سے بدتمیزی کے معاملے پر مریم نواز نے کہا ہے کہ رمضان میں جھوٹ بولنے والوں کو شرم کرنی چاہیئے۔

    ترجمان شریف فیملی نے کہا ہے کہ حقیقت کو حقیقت رہنے دیا جائے، ڈاکٹر عظمیٰ اپنے بھائی عمران خان کی طرح جھوٹ نہ بولیں، مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں ڈاکٹر عظمیٰ سے ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ جب واقعہ ہوا اس وقت وہ اسلام آباد میں تھیں۔

    مریم نواز نے کہا کہ وہ ساڑھے چار بجے اسلام آباد سے لاہور پہنچی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنے والوں کو رمضان میں شرم کرنی چاہیئے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف نے بتایا کہ ڈاکٹر عظمیٰ نے پولیس کو کوئی درخواست نہیں دی۔ نہ ہی آج گلبرگ میں کوئی وی آئی پی پروٹوکول تھا۔

     

  • وزیر اعظم کے خلاف الیکشن کمیشن جانے والے خود نااہل ہیں، پرویز رشید

    وزیر اعظم کے خلاف الیکشن کمیشن جانے والے خود نااہل ہیں، پرویز رشید

    اسلام آباد : وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان مستقبل میں مریم نواز کا مقابلہ میڈیا کی بجائے میدان میں کریں۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ ’’عمران خان نے اتنے جھوٹ بولے ہیں کہ اُن کو سچ کا یاد ہی نہیں رہا‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی نااہلی کے لئے وہ لوگ الیکشن کمیشن میں درخواست دے رہے ہیں جو خود کرپٹ اور نااہلیت کے قاعدے پر پورا اترتے ہیں، ان ساری چیزوں سے واضح ہوگیا کہ اپوزیشن کو میاں محمد نوازشریف سے مسئلہ ہے۔

    پرویزرشید نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’عمران خان کو بلاول بھٹو کا جیالا بننے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں‘‘۔ خیبرپختونخوا کی جانب سے مدرسہ حقانیہ کو دی گئی فنڈنگ کے حوالے سے پرویز رشید نے کہا کہ ’’ اس معاملے میں عمران خان کی لاعلمی کا بیان دہرا معیار ہے‘‘۔

    یار رہے چیئرمین تحریکِ انصاف نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان میں نااہلی ریفرنس دائر کروانے کا اعلان کیا ہے۔

    اس موقع پر عمران خان نے اعلان کیا کہ اگر الیکشن کمیشن نے نوازشریف کی نااہلی سے متعلق اقدامات نہیں کئے تو تحریک انصاف سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کرے گی۔

     

  • وزیراعظم نوازشریف کی صحت کل سے مزید بہترہوئی ہے، مریم نواز

    وزیراعظم نوازشریف کی صحت کل سے مزید بہترہوئی ہے، مریم نواز

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہناہے کہ ان کے والد کی صحت کل سے مزید بہتر ہوئی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز کا کہناتھا کہ وزیراعظم نوازشریف کوآج آئی سی یومیں واک کرائی گئی،وزیراعظم سےوالدہ اوربھائی نےباتیں بھی کیں،تمام رہنماؤں کی نیک تمناؤں کا خیر مقدم کرتی ہوں۔

    مریم نواز کا کہناتھا کہ اب سیاسی درجہ حرارت کم نہیں بڑھے گا،نوازشریف اورشہبازشریف متحد ہیں۔

    گزشتہ روز مریم نواز نے اپنے ٹوئٹس میں بتایا تھا کہ آپریشن کے بعد وزیراعظم نوازشریف مکمل ہوش میں آگئے ہیں، ان کی اور وزیر اعظم کی بات بھی ہوئی، بیگم کلثوم نوازاور دیگراہلخانہ نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی تھی ۔

    وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نوازنے اپنے ٹویٹ میں بتایا تھا کہ وزیر اعظم کو ہلکی غذا دی جارہی ہے ۔

    مریم نواز کا کہنا ہے وزیراعظم نوازشریف چوبیس گھنٹے مزید آئی سی یومیں رہیں گے، جمعرات کو پرائیویٹ وارڈمیں منتقل کیاجائےگا ۔

  • وزیراعظم کو کل پرائیویٹ وارڈمیں منتقل کیاجائےگا، مریم نواز

    وزیراعظم کو کل پرائیویٹ وارڈمیں منتقل کیاجائےگا، مریم نواز

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف دل کے کامیاب آپریشن کے بعد تیزی سے روبہ صحت ہیں، مریم نوازکا کہنا ہے وزیراعظم نوازشریف مکمل ہوش میں آگئےہیں آج انہیں ہلکی غذابھی دی گئی ۔

    مریم نواز کے مطابق آپریشن کے بعد وزیراعظم نوازشریف مکمل ہوش میں آگئےہیں، ان کی اور وزیر اعظم کی بات بھی ہوئی، بیگم کلثوم نوازاور دیگراہلخانہ بھی وزیر اعظم سے ملے ۔

    وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نوازنے اپنے ٹویٹ میں بتایا وزیر اعظم کو ہلکی غذا دی گئی کچھ دیر کے لیے بیڈ پر بٹھایا بھی گیا ۔

    مریم نواز کا کہنا ہے وزیراعظم نوازشریف چوبیس گھنٹےمزیدآئی سی یومیں رہیں گے, جمعرات کو پرائیویٹ وارڈمیں منتقل کیاجائےگا ۔

    وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بھی وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت میں شرکا کو بتایا کہ وزیر اعظم کا آپریشن کامیاب رہا، سب سے پہلے انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی، وزیراعظم نے دعائیں کرنے پر قوم سے اظہار تشکر کیا ہے۔

  • وزیراعظم کی خرابی صحت سے امیدیں لگانے والوں کو مایوسی ہوگی، مریم نواز

    وزیراعظم کی خرابی صحت سے امیدیں لگانے والوں کو مایوسی ہوگی، مریم نواز

    لاہور: مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف خیریت سے ہیں، دعائیں کرنے پرقوم کا شکریہ اداکرتی ہوں۔

    وزیر اعظم کے آپریشن کے بعد ان صحابزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو تین، چارماہ سے تکلیف محسوس ہورہی تھی، وزیر اعظم کا ساڑھے 4 گھنٹے تک آپریشن ہوا، وزیراعظم نوازشریف اب خیریت سے ہیں، دعائیں کرنے پرقوم کا شکریہ اداکرتی ہوں۔

    مریم نواز نے بتایا کہ نوازشریف تین ہفتوں میں وطن واپس آجائیں گے، وزیراعظم صحت مند ہوکرسازشوں کامقابلہ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی خرابی صحت سے امیدیں لگانے والوں کو مایوسی ہوگی،جتناسیاسی درجہ حرارت بڑھے گا،وزیراعظم اتنامقبول ہوں گے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ خود کوپارٹی میں کسی پوزیشن کے لئے نہیں دیکھتی ہوں۔