Tag: مریم نواز

  • عمران خان کنٹینرسےنکلتےہوئےگھبرائیں گے، مریم نواز

    عمران خان کنٹینرسےنکلتےہوئےگھبرائیں گے، مریم نواز

    ملتان : مریم نواز نے کہا ہے اب عمران خان کنٹینرسے نکلتے ہوئے گھبرائیں گے۔

    ملتان واقعہ پرمریم نواز کے ٹوئٹ کا اشارہ ملتان میں شیخ رشید کے ہوٹل کا گھیراؤ اور ن لیگ کے کارکنوں کے سخت رد عمل کی طرف تھا، مریم نواز نے ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان عنقریب کنٹینر سے نکلتے ہوئے گھبرائیں گے، اب لاہور اور راولپنڈی کے عوام کو بھی غیرت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں پی ٹی آئی آج شور کیوں مچا رہی ہے، کیاپی ٹی آئی چاہتی ہے کہ اس کی غنڈہ گردی کوئی نہ روکے، ملک جن حالات کاشکار ہے کیا اس کی ابتداپی ٹی آئی نے نہیں کی؟۔

  • شیروں کے ساتھ پنگا نہ لیا جائے، مریم نواز

    شیروں کے ساتھ پنگا نہ لیا جائے، مریم نواز

    لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنماوزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی تحمل اورضبط کی پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

    اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر مسلم لیگ ن بھی ایسے ہتھکنڈوں پر اتر آئی تو پی ٹی آئی کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی،ان کا کہنا تھا وزیر آباد میں جو کچھ ہوا وہ محض ٹریلر تھا ۔

    وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی شیروں کے ساتھ پنگا نہ لے، برداشت کی پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پی ٹی آئی کی داداگیری سے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے۔

  • پی آئی اے اہلکار کی معطلی ، احکامات کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی

    پی آئی اے اہلکار کی معطلی ، احکامات کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی

    لاہور: وزیراعظم کے اہل خانہ کی ملازمہ کو غیر قانونی طور پر اپ گریڈ کرنے والے پی آئی اہلکار کی معطلی کے احکامات کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے ۔

    پی آئی اے پسینجر سروس کے سپروائزر صابر حسین کو تین روز کے لئے معطل کیا گیا ہے، معطلی کے اس عرسے کے دوران صابر حسین کے ائیر پورٹ حدود میں داخلے پر بھی پابندی ہوگی، ذرائع کے مطابق صابر حسین کی معطلی پر پی آئی اے کے افسران میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے، ان افسران کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور دیگر سینئر حکومتی عہدیداروں و دیگر اعلیٰ شخصیات کو پروٹوکول ملتا ہے، اگر ان کو پروٹوکول دینا جرم ہے تو پھر باقاعدہ پابندی لگائی جائے۔

    یاد رہے کہ منگل کی صبح لندن جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 سے بیگم نواز شریف، مریم نواز شریف اپنے تین بچوں اور ملازمہ روبینہ کے ہمراہ لندن گئیں، ملازمہ روبینہ کو اکانومی کلاس سے بلا کر کلب کلاس میں بٹھانے کی خبر سب سے پہلے اے آر وائی نیوز نے بریک کی تھی، جس کے بعدملازمہ کو واپس اکانومی کلاس میں بٹھا دیا گیا تھا اور اس غیرضروری پروٹوکول پر پی آئی اے کے افسر کی شامت آگئی۔

    اے آروائی نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد مریم نواز نے مکمل طور پر اس واقع سے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے، مریم نواز کا اپنے ٹویٹ میں اے آر وائی نیوز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ اے آر وائی پر نشر ہونے خبر جھوٹ پر مبنی ہے۔

    جبکہ اے آر وائی نیوز نے پی آئی اے اہلکار صابر حسین کی معطلی کے احکامات کی کاپی حاصل کرلی ہے۔

    ary-news

  • مشرف کے مقدمے کا مدعی آئینِ پاکستان ہے ، نواز

    مشرف کے مقدمے کا مدعی آئینِ پاکستان ہے ، نواز

    وزیراعظم نوازشریف کا کہناہےکہ پرویز مشرف کے مقدمےکااصل مدعی پاکستان کی ریاست اور آئین ہے۔

    سابق صدر پرویز مشرف پر چلنے والے غداری مقدمہ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کیس میں مدعی ریاست پاکستان اور آئین پاکستان ہے
    یہ مقدمہ فرد واحد کا نہیں ہے۔
     
    عدالت فیصلہ کرے کہ تین نومبر کو ایمرجینسی لگانے کا معاملہ آئین پاکستان میں موجود غداری کی شق آرٹیکل سکس کے دائرے میں آتا ہے یا نہیں عدالت اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ تین نومبر کو ریاست کی توہین ہوئی کہ نہیں۔

     ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ بھی فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم آئین اور قانون کا احترام کرنے والی جمہوری ریاست ہیںیا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کرنا بھی عدالت کا کام ہے کہ پرویز مشرف معصوم ہیں یا مجرم انہوں نے کہا کہ عدالت کی نظر میں ہر ایک برابر ہے اس لئے ہر شہری کو عدالت کو جوابدہ ہونا چاہیے۔

    دوسری جانب میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے پاکستان کا مستقبل قانون کی بالادستی سے وابستہ ہے۔

    مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل قانون کی بالادستی سے وابستہ ہے، مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں لکھا ہے یہ بات سب کو سمجھنی چاہیئے کہ پاکستان بنانا ریپبلک نہیں ہے۔

  • مریم نواز انٹرنیٹ پر سرچ کی جانے والی پاکستانی شخصیات میں سرفہرست

    مریم نواز انٹرنیٹ پر سرچ کی جانے والی پاکستانی شخصیات میں سرفہرست

    وزیراعظم پاکستان کی صاحبزادی مریم نواز سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انٹرنیٹ پر سرچ کی جانے والی پاکستانی شخصیات میں سرفہرست ہوگئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق گوگل سرچ انجن رینکنگ میں مریم نواز نیلسن منڈیلا کے بعد سرچ کی جانے والی خاتون بن گئی ہیں، رینکنگ میں نیلسن منڈیلا تیسرے نمبر پر ہیں اور مریم نواز چوتھے نمبر پر ہیں۔

    ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے اس رینکنگ میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور مشہور گلوکار عاطف اسلم کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔