Tag: مری میں سیاحوں کے لیے فوڈ اتھارٹی متحرک

  • مری میں سیاحوں کو معیاری کھانا فراہم کرنے کے لیے فوڈ اتھارٹی متحرک

    مری میں سیاحوں کو معیاری کھانا فراہم کرنے کے لیے فوڈ اتھارٹی متحرک

    عید الاضحیٰ پر مری آنے والے سیاحوں کو معیاری کھانے کی فراہمی کے لیے فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں متحرک ہو گئیں، قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ہوٹل پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق عید الاضحیٰ پرمری آنے والے سیاحوں کو معیاری کھانے کی فراہمی کے لیے فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں متحرک ہو گئی ہیں، اس سلسلے میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ہوٹل پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

    مال روڈ، جھیگا گلی اور اسلام آباد ایکسپریس روڈ پر موجود فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ چیکنگ کے دوران قوانین کی خلاف ورزی سامنے آنے پر ایک ہوٹل پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    حکام م کی جانب سے صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے 17 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔