Tag: مری کے ہوٹل

  • مری کے ہوٹل کے کمرے میں 3  سیاحوں  کی پُر اسرار موت

    مری کے ہوٹل کے کمرے میں 3 سیاحوں کی پُر اسرار موت

    راولپنڈی : مری کے علاقے لوئر ٹوپہ کے قریب ہوٹل میں 4 افراد بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے، جن میں سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مری کے علاقے لوہرٹوپہ کے ہوٹل میں بیہوش ہونیوالے 3 افراد دم توڑ گئے جبکہ بیہوش ہونیوالے ایک شخص کی حالت تشویشناک ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ چاروں افراد ہوٹل کے کمرے میں نیم بیہوشی کی حالت میں پائے گئے تھے تاہم واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

    وہ یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ آیا یہ اموات ہوٹل کے کمرے میں گیس کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی یا ان افراد نے زیادہ شراب نوشی کی تھی یا زیادہ مقدار میں منشیات لی تھیں۔

    جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد اویس، فیصل ایاز اور محمد شاہ رخ کے نام سے ہوئی ہے۔ تاہم نیم ہوش میں موجود شخص کی شناخت محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

    سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم نے مری کے علاقے لوہر ٹوپہ کے ہوٹل میں3 افراد کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    سی پی او نے کہا کہ مقامی پولیس موقع پر موجود شواہد اکھٹے کیے جا رہےہیں، پوسٹ مارٹم اور فرانزک شواہدکی روشنی میں وجہ موت کا تعین ہو سکے گا۔

    شہزاد ندیم کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کرکے قانون کے مطابق کاروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔