Tag: مری

  • اسلام آباد : مری میں جلائی جانے والی19سالہ لڑکی پمزاسپتال میں دم توڑ گئی

    اسلام آباد : مری میں جلائی جانے والی19سالہ لڑکی پمزاسپتال میں دم توڑ گئی

    مری :مری میں جلائی جانے والی 19 سالہ لڑکی پمز اسپتال میں دم توڑ گئی،رشتے سے انکار پر نامعلوم افراد نے خاتون ٹیچر پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی.

    تفصیلات کے مطابق مری کی یونین کونسل ڈیوال میں جلائی جانے والی 19 سالہ لڑکی پمز اسپتال میں انتقال کرگئی، گذشتہ روز مری میں دلخراش واقعہ پیش آیا تھا جس میں خاتون کے رشتے سے انکار کرنے پر نامعلوم ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی.

    میڈیکل لیگو آفیسر کے مطابق متاثرہ خاتون کی حالت تشیویشناک تھی اور خاتون کے جسم کا 80 فیصد حصہ جھلس چکا تھا، متاثرہ خاتون کو اسلام آباد کے پمز اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا ہوا تھا

    مقامی پولیس کی جانب سے نامعلوم ملزمان کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کرلیاگیاتھا، پولیس حکام کے مطابق ایک مقام پر چھاپہ مار کر کارروائی میں استعمال ہونے والا پیٹرول برآمد کرلیاگیا.

  • مری میں پہلی برفباری، سیاحوں نے ملکہ کوہسار کا رخ کرلیا

    مری میں پہلی برفباری، سیاحوں نے ملکہ کوہسار کا رخ کرلیا

    مری: ملکہ کوہسار میں موسم سرما کی پہلی برف باری نے سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرلیا ہے۔

     ملکہ کوہسار مری نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے مری میں موسم سرما کی پہلی برف شروع ہوگئی ہے، جس کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے مری کی مال روڈ کا رخ کرلیا ہے اور برف باری سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

    جو سیاح برف باری دیکھنے کے لئے آئے تھے، ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں اور جو سیاح سردی کے باعث کمروں میں بند ہوگئے تھے وہ بھی برفباری کا مزہ لینے کے باہر نکل آئے ہیں، منچلے سرد موسم کو خوب انجوائے کررہے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا  ہے کہ  پنجاب کے چند شہروں مزید بارش کا امکان ہے،جس کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

    چترال میں برفباری سے سردی کی شدت مزید بڑھ گئی،لواری ٹاپ پربھی تین سے چار انچ تک برف پڑی ہے جس کے باعٹ ٹریفک کی روانی بھی معطل ہے۔

  • مری: مال روڈ پرسلنڈرکادھماکا،ایک شخص جاں بحق،5زخمی

    مری: مال روڈ پرسلنڈرکادھماکا،ایک شخص جاں بحق،5زخمی

    مری: مال روڈ پر آئس کریم کی دکان میں سیلنڈرپھٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

    دھماکہ مال روڈ کے چنار چوک پر ہوا جہاں قربانی کے جانوروں کی منڈی لگی ہوی تھی،دھماکہ کے بعد اس منڈی میں بھی افراتفری اور بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں کئی ایک افراد ایک دوسرے کے پاوں تلے بھی آ کر کچلے گئے۔

    دھماکے کے بعد چنارچوک اور اطراف کے علاقوں میں بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں کئی افراد ایک دوسرے کے اوپرگرگئے اور زخمی ہوگئے،ریسکیو کے عملہ موقع پرپہنچا اور زخمیوں کوفوری طورپراسپتال منتقل کیا،دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی ۔

  • مشتبہ افغان باشندے اورکالعدم تنظیم کے کارندے ہزارہ ڈویژن میں روپوش،رپورٹ

    مشتبہ افغان باشندے اورکالعدم تنظیم کے کارندے ہزارہ ڈویژن میں روپوش،رپورٹ

    اسلام آباد: حساس اداروں کی رپورٹ دی ہے کہ مشتبہ افغان باشندے اورکالعدم تنظیم کے کارندے آئی ڈی پیز کے روپ میں ہزارہ ڈویژن کے کئی علاقوں اورگلیات میں روپوش ہوگئے ہیں۔

    حساس اداروں نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ شمالی وزیرستان آپریشن کے دوران آئی ڈی پیز اور سیاحوں کے روپ میں افغان باشندوں اورکالعدم تنظیم کے کارندوں کی ایک بڑی تعداد ہزارہ ڈویژن اورگلیات میں روپوش ہوگئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق رپورٹ میں مزید انکشاف کی گیا ہے کہ روپوش ہونے والے افغان اورکالعدم تنظیم کے کارندوں نے خود کو آئی ڈی پیزاورسیاح ظاہرکرتے ہوئے صوبہ خیبرپختونخواہ کے سب سے پُرامن حصے ہزارہ ڈویژن کے مختلف علاقوں مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان، ایبٹ آباد، نواں شہر، بٹگرام،ک وہستان اور مری سے ملحقہ علاقےگلیات میں منہ مانگےکرایوں پررہائش اختیار کررکھی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق حکومت نے مذکورہ علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اوراس سلسلے میں مقامی افراد سے بھی چھان بین کی جاری ہے۔

  • مری: بس حادثہ میں15 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    مری: بس حادثہ میں15 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    مری سے واپس آنے والی دو کوسٹرز گہری کھائی میں گرنے سے چار خواتین سمیت پندرہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

    مری سے آتے ہوئے سالگراں کے مقام پر دو کوسٹرز گہری کھائی میں جا گریں ۔حادثے کے بعد ہر طرف چیخ و پکار سنائی دیتی تھی، حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے اپنی مد د آپ کے تحت زخمیوں اور لاشوں کو کھائی سے نکالا اور ذاتی گاڑیوں میں اسلام آباد منتقل کیا۔

    ریسکیو کا عملہ خاصی تاخیر کے بعد جائے وقوع پر پہنچا ۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اوور ٹیکنگ کے باعث پیش آیا، امدادی کارروائیوں کیلئے پاک فوج کے جوانوں کی مدد بھی حاصل کر لی گئی ہے۔

    جبکہ اسلام آباد کے اسپتالوں پولی کلنک اور پمز میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نےحادثےکانوٹس لیتے ہوئے ڈی سی او راولپنڈی کو امدادی کاموں کی نگرانی کی ہدایت کی ہے۔

  • مری بس حادثہ: ایک بچہ جاں بحق، سینتیس زخمی

    مری بس حادثہ: ایک بچہ جاں بحق، سینتیس زخمی

    مری کے علاقے تریٹ سیداں میں مسافر بس کھائی میں گر گئی  حادثے کے نتیجےمیں ایک بچہ جاں بحق ہو گیا ، خواتین اور بچوں سمیت سینتیس زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ، پانچ زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

    مری میں تریٹ سیداں کے قریب آڑو کس کے مقام پر مسافر بس کھائی میں جا گری حادثہ بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جسکی اطلاع ملتے ہی امدادی کارکنوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسلام آباد کے پمز اسپتال روانہ کر دیا۔ 

    حادثے کا شکار ہونے والی بس میں اڑتیس مسافر سوار تھے جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو لاہور سے مری کی سیر کیلئے آئے تھے، پمز اسپتال کی ترجمان ڈاکٹر عائشہ عیسانی نے میڈیا کو بتایا کہ پانچ زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

    ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے حادثے کی وجہ ڈرائیور کی لاپروائی بھی ہو سکتی ہے۔

     وزیراعظم نوازشریف نے کمشنر راولپنڈی کو ذاتی طور پر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی اور زخمیوں کو فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حادثے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔