Tag: مزاحمت

  • کراچی: انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج

    کراچی: انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج

    کراچی(26 جولائی 2025): بلدیہ ٹاون فٹبال اسٹیڈیم کے قریب انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے بلدیہ ٹاون فٹبال اسٹیڈیم کے قریب غیر قانونی تعمیرات مسمار کے دوران علاقہ مکینوں نے مزاحمت کی جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

     مقدمہ تپیدار سب ڈویژن بلدیہ ٹاؤن کی مدعیت میں سعیدآباد تھانے میں درج کیا گیا، مقدمہ نامزد اور نامعلوم شر پسند عناصر کیخلاف درج کیا گیا، متن کے مطابق اینٹی انکروچمنٹ افسران، ملازمین کے ہمراہ غیرقانونی تعمیرات مسمار کررہا تھا۔

    مقدمے کے متن کے مطابق اس آپریشن کے دوران اچانک 10 سے 15 صورت شناس افراد ہاتھوں میں ڈنڈے لے کر آگئے، ایک شخص جس کے ہاتھ میں پستول تھا اسے سامنے آنے پر شناخت کرسکتا ہوں، مسلح شخص نے گالم گلوچ کی اور کام بند نہ کرنے پر گولی مارنے کی دھمکی دی۔

    تپیدار سب ڈویژن نے بتایا کہ اینٹی انکروچمنٹ پولیس نے ہجوم کو بھگانے کی کوشش کی تو فاروق شاہ اور اختر آئے، فاروق شاہ اور اختر نے ہجوم کو مشتعل کرنے کی کوشش کی اس دوران ایک شخص کو اینٹی انکروچمنٹ پولیس نے پکڑلیا۔

    مقدمے کے متن کے مطابق پکڑےگئے شخص کا نام بعد میں گل نواز معلوم ہوا جبکہ دیگر وہاں سے فرار ہوگئے، اینٹی انکروچمنٹ اسٹاف نے پکڑے گئے شخص کو تھانہ پولیس کے حوالے کردیا۔

  • کراچی کی مزید 2 مخدوش عمارتیں خالی کرا لی گئیں، مزاحمت پر 4 مکین زیر حراست

    کراچی کی مزید 2 مخدوش عمارتیں خالی کرا لی گئیں، مزاحمت پر 4 مکین زیر حراست

    سانحہ لیاری کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے شہر کراچی کی مزید دو مخدوش کثیر المنزلہ عمارتوں کو خالی کرا لیا مزاحمت پر 4 مکین دھر لیے۔

    رواں ماہ عاشورہ کے صبح لیاری بغدادی میں کثیر المنزلہ عمارت کے منہدم ہونے سے 27 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔ اس حادثے کے بعد مخدوش عمارتوں کو خالی کرا کے ان کے انہدام کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    لیاری کے مذکورہ حادثہ کے بعد متاثرہ عمارت سے متصل تین مخدوش عمارتوں کو ان کے مکینوں سے خالی کرا کے انہیں منہدم کر دیا گیا تھا اور آج بھی ضلع جنوبی میں مزید دو مخدوش عمارتوں کو مکینوں سے خالی کرا لیا گیا۔

    کارروائی کے حوالے سے ڈائریکٹر ایس بی سی اے جنوبی نے بتایا کہ آج مزید دو مخدوش عمارتوں کو خالی کرانا شروع کر دیا گیا ہے۔ اس آپریشن کے دوران پولیس کی نفری اور ضلعی انتظامیہ بھی موجود رہی۔

    انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ابتدائی طور پر عمارت خالی کرنے سے وہاں کے مکینوں نے انکار کر دیا تھا۔ ایس بی سی اے اور ضلع انتظامیہ نے انہیں ایک گھنٹے کا وقت دے کر عمارتوں کو خالی کرایا۔ عمارت خالی کرنے پر مزاحمت کرنے والے 4 مکینوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

    ڈائریکٹر ایس بی سی جنوبی نے بتایا کہ خالی کرائی گئی عمارتوں کے مکینوں کے لیے عارضی رہائش کا بندوبست کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی واضح کیا کہ اب مخدوش اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن یومیہ بنیاد پر ہوگا۔

    واضح رہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے ) نے شہر قائد میں غیر قانونی زیر تعمیر عمارتوں کو فوری گرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    ایس بی سی اے نے غیر قانونی عمارتوں کے خلاف بڑا ایکشن لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا شہر بھر میں غیر قانونی زیر تعمیر عمارتوں کو فوری گرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ عمارتیں مالکان کے خرچے پر گرائی جائیں گی اور عدم ادائیگی پر ٹیکس کی مدمیں وصولی ہوگی۔

    انہدامی کارروائی گنجان آباد علاقوں سے شروع ہوگی، جس میں ضلعی انتظامیہ سے معاونت لی جائے گی اور بلڈنگ گرانے کے دوران تمام حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں جائیں گے۔

    ایس بی سی اے روزانہ کی بنیاد پر حکومت کو اس حوالے سے رپورٹ جمع کروائے گی، جس کے لیے تمام ایڈیشنل ڈائریکٹرز، ڈسٹرکٹ ، ریجنل اور ڈائریکٹر ڈیمولیشن کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/preliminary-investigation-report-into-building-collapse-incident-in-lyari/

  • لاہور میں بینک سے رقم نکلوا کر آنے  والا شہری مزاحمت پر قتل

    لاہور میں بینک سے رقم نکلوا کر آنے والا شہری مزاحمت پر قتل

    لاہور : صوبائی دارلحکومت لاہور میں بینک سے رقم نکلوا کر آنے والے شہری کو مزاحمت پر قتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقےراوی روڈ میں ڈاکووں نے بینک سے رقم نکلوا کر آنے والے شہری کو مزاحمت پرفائرنگ سے قتل کردیا۔

    پولیس نے بتایا کہ پچاس سالہ افتخار نجی بینک سے 16 لاکھ کی رقم لے کر نکلا تھا کہ ڈاکووں نے راوی روڈ بینک کے باہر فائرنگ سےشہری کو زخمی کردیا، زخمی کو میواسپتال شفٹ کیا گیا لیکن وہ جاںبر نہ ہوسکا۔

    افتخار قریبی دکان پر کاروبار کرتا تھا، کیش لے کر دکان جارہا تھا اور رقم چھیننے کے دوران مزاحمت پر ملزم نے فائرنگ کردی۔

    مزید پڑھیں : لاہور میں باپ بیٹے کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

    پولیس اور فرانزک ٹیموں نےجائے وقوعہ سےشواہد اکٹھا کر کے لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا۔

    ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی بلال احمد کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دےدی ہے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز نے متعلقہ افسران کو ملزمان کی جلد ازجلد گرفتاری کا حکم دیا۔

  • ’’صدام حسین نے 4 روز قبل ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کیا تھا‘‘

    ’’صدام حسین نے 4 روز قبل ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کیا تھا‘‘

    کراچی: سپرہائی وے پولیس نے ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    کراچی کے علاقے سائٹ سپرہائی وے پولیس نے جمالی پل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والے ملزم صدام حسین کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کے مطابق گرفتار ملزم صدام حسین نے 4 روز قبل ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کیا تھا، واقعے کے خلاف سپرہائی وے پر احتجاج بھی کیا گیا تھا۔

    ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ آج ملزم پھر اپنے ساتھی عمر افغانی کے ساتھ مل کر ڈکیتی کررہا تھا، پولیس کے پہنچتے ہی عمر افغانی فرار ہوگیا تاہم صدام حسین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی زبیر نذیر شیخ نے بتایا کہ ملزم سے پستول، چھینا ہوا موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کرنے کے بعد مقدمہ درج کر لیاگیا۔

  • لٹیروں کے ہاتھوں ایک اور نوجوان جان سے گزر گیا، افسوس ناک ویڈیو

    کراچی: شہر قائد میں لٹیروں کے ہاتھوں ایک اور نوجوان قیمتی جان سے محروم ہو گیا، جس کی افسوس ناک ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سچل کے علاقے بلاول شاہ نورانی گوٹھ میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں نوجوان کے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا، اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے،

    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 مسلح ملزمان ایک دکان میں داخل ہو رہے ہیں، ایک ملزم کیش کاؤنٹر پر چلا گیا اور وہاں موجود نوجوان کو اسلحہ دکھا کر رقم لوٹ لی۔

    سنگین جرائم میں ملوث ڈاکو عبدالرسول بھٹو مارا گیا، سر کی قیمت ایک کروڑ

    واردات کے بعد جب ملزمان دکان سے باہر نکلے تو ان کے ہاتھوں میں اسلحہ بدستور موجود تھا، اس دوران دکان دار کا بھائی رزاق وہاں آ گیا، اس نے جب مسلح لٹیروں کو دیکھا، تو ایک مسلح شخص پر اچانک جھپٹ پڑا، تاہم ڈاکو نے اسے گولی ماری اور فرار ہو گئے۔

    واردات کرنے والے ایک ملزم کے چہرے پر لگا ماسک بھی ہاتھا پائی کے دوران گر گیا جس سے ملزم کا چہرہ واضح ہو گیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والے نوجوان رزاق کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن جاں بر نہ ہو سکا اور دوران علاج دم توڑ گیا۔

  • کووڈ 19 کی معمولی علامات والے مریضوں کے حوالے سے حوصلہ افزا تحقیق

    کووڈ 19 کی معمولی علامات والے مریضوں کے حوالے سے حوصلہ افزا تحقیق

    لندن: برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 سے متاثر ہونے والے افراد میں صحت یاب ہوجانے کے بعد اس کے خلاف مزاحمت کئی ماہ تک برقرار رہتی ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق برطانوی ماہرین نے ایسے شواہد دریافت کیے ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ کووڈ 19 سے معمولی حد تک بیمار ہونے والے یا بغیر علامات والے مریضوں میں اس بیماری کے خلاف مدافعت کئی ماہ تک برقرار رہتی ہے۔

    امپرئیل کالج لندن، لندن کالج یونیورسٹی اور کوئین میری یونیورسٹی کی اس تحقیق میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 136 ہیلتھ ورکرز کا جائزہ لیا گیا جن مین کووڈ کی تشخیص ہوئی تھی اور بیماری کی شدت معمولی تھی یا علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔

    طبی جریدے جرنل سائنس امیونولوجی میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 89 فیصد افراد میں بیماری کے 16 سے 18 ہفتوں بعد بھی کرونا وائرس کو ناکارہ بنانے والی اینٹی باڈیز موجود تھیں۔

    اس تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ بیشتر مریضوں میں ایسے ٹی سیلز بھی موجود تھے جو وائرس کے متعدد مختلف حصوں کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ بھی دریافت کیا کہ کچھ افراد میں ٹی سیلز امیونٹی تو تھی مگر اینٹی باڈیز موجود نہیں تھیں، جبکہ کچھ میں اس کا الٹ دیکھنے میں آیا۔

    محققین کا کہنا تھا کہ طبی ورکرز میں کووڈ 19 کے حوالے سے تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بیماری کے 4 ماہ بعد بھی 90 فیصد افراد میں وائرس کو بلاک کرنے والی اینٹی باڈیز ہوتی ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ حوصلہ افزا پہلو یہ تھا کہ 66 فیصد افراد میں تحفظ فراہم کرنے والی اینٹی باڈیز کی شرح کافی زیادہ تھی اور اس کے ساتھ ٹی سیلز بھی تھے جو وائرس کے مختلف حصوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔

    محققین نے اسے امید افزا پہلو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی کرونا وائرس سے متاثر ہوتا ہے، تو قوی امکان ہے کہ اس کے اندر اینٹی باڈیز اور ٹی سیلز جیسے تحفظ فراہم کرنے والے عناصر بھی بن جائیں گے، جو ممکنہ طور پر اگلی بار وائرس کا سامنا ہونے پر تحفظ فراہم کریں گے۔

    تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اگرچہ تحفظ فراہم کرنے والا اینٹی باڈی ردعمل عموماً ٹی سیلز کے ردعمل پر حرکت میں آتا ہے، مگر 50 فیصد سے زائد مریضوں میں مختلف اینٹی باڈی اور ٹی سیل ردعمل دیکھنے میں آیا۔

    تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ کہ ٹی سیلز کا ردعمل ان افراد میں زیادہ بہتر تھا جن میں کووڈ 19 کی علامات سامنے آئی ہوں، جبکہ بغیر علامات والے مریضوں میں کمزور ٹی سیل مدافعت دیکھنے میں آئی، مگر ان میں وائرس ناکارہ بنانے والی اینٹی باڈی کی سطح علامات والے مریضوں جیسی ہی تھی۔

  • ’اسرائیل اور بھارت میں مسلمانوں کے لیے مزاحمت کے یکساں جذبات ہیں‘

    ’اسرائیل اور بھارت میں مسلمانوں کے لیے مزاحمت کے یکساں جذبات ہیں‘

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت میں مسلمانوں کے لیے مزاحمت کے یکساں جذبات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیل اوربھارت انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے، اسرائیل، بھارت میں مسلمانوں کے لیے مزاحمت کے یکساں جذبات ہیں۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل میں مسلمانوں پر جبرکی تصویریں ایک جیسی ہیں، ایک تصویر ویسٹ سے ہے جہاں فلسطینی لڑکی اسرائیلی فوج کے خلاف مزاحمت کر رہی ہے، دونوں جگہوں پر جذبوں اور مزاحمت میں یکسانیت ہے۔

    علی گڑھ یونیورسٹی میں بھی پولیس اور طلبا آمنے سامنے، طلبا کے خلاف لاٹھی چارج

    واضح رہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی مرکزی جامعہ میں غیر مسلموں کو شہریت دینے کے نئے قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کے استعمال سے 100 سے زائد طلبہ زخمی ہوگئے۔

  • لاہور: ڈاکوؤں سے مزاحمت پر دو چینی خواتین  فائرنگ سے زخمی

    لاہور: ڈاکوؤں سے مزاحمت پر دو چینی خواتین فائرنگ سے زخمی

    لاہور : ڈاکوؤں سے مزاحمت پر دو غیر ملکی خواتین فائرنگ سے زخمی ،رپورٹ طلب، تفصیلات کے مطابق لاہور کےعلاقے گارڈن ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر دو غیر ملکی خواتین کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ تجارتی دورے پر لاہور آنے والی دو چینی خواتین ینگ زو اورروکزیو ژوکھانا کھا کر ریسٹورنٹ سے باہر نکلیں تو دو ڈاکوؤں نے کرنسی اور پاسپورٹ چھیننے کی کوشش کی۔

    مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سےدونوں خواتین زخمی ہوگئیں، اس دوران دونوں ڈاکو پرس چھین کر فرار ہو گئے، زخمی خواتین کو سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔