Tag: مزاحیہ ویڈیو

  • عورت کو زندگی میں کونسے 4 سکھ چاہیے؟ رتیش دیش مکھ کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    عورت کو زندگی میں کونسے 4 سکھ چاہیے؟ رتیش دیش مکھ کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    بھارتی اداکار رتیش دیش مکھ کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر رتیش دیش مکھ نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ عورت کو زندگی میں کونسے 4 سکھ کی ضرورت ہوتی ہے۔

    اداکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ہندی میں لکھا کہ’ کایا، مایا، آیا‘۔

    رتیش دیش مکھ نے انسٹا گرام ریل میں میں لپسنگ کرتے ہوئے کہا کہ دوستوں عورت کو زندگی میں 4 سکھ ہی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ پہلا خوبصورت کایا، دوسرا جیب میں ہو مایا تیسرا گھر میں ہو آیا اور چوتھا ایسا شوہر (جس کے بعد پیچھے سے بیوی کی آواز آتی ہے سنو جس پر رتیش ڈر جاتے ہیں اور کہتے ہیں) جو بیوی کے ہر بات پر کہے ہاں آیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Riteish Deshmukh (@riteishd)

    مذکورہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اس اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے رتیش کی اہلیہ جنیلیا ڈیسوزا نے ایک مزاح پر مبنی وائرل ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کیا تھا۔ جو بظاہر ایسا لگتا تھا کہ وہ اس بات پر ناراض ہیں کہ رتیش نے پریتی زینٹا سے بغل گیر ہوکر اور انکے ہاتھوں پر بوسہ لیکر انھیں مبارکباد دی۔

    یاد رہے کہ رتیش اور جنیلیا بالی ووڈ کے ان جوڑوں میں شمار ہوتے ہیں جنھیں بہت پسند کیا جاتا ہے۔

  • ہالہ اور رومی کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

    ہالہ اور رومی کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

    معروف اداکاراؤں ہانیہ عامر اور حرا خان کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامے میرے ہمسفر سے شہرت پانے والی حرا خان کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، حال ہی میں انہوں نے ڈرامے کی مرکزی کردار ہالہ ( ہانیہ عامر) کے ساتھ ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی۔

    ویڈیو میں پس منظر میں کسی بھارتی فلم کا ڈائیلاگ چل رہا ہے جس پر حرا اور ہانیہ دلچسپ ایکٹنگ کر رہی ہیں۔

    ڈائیلاگ میں کہا جاتا ہے کہ میں گھوموں پھروں، ناچوں گاؤں، ہنسوں کھیلوں، باہر جاؤں، آپ کو کیا۔ ڈائیلاگ پر دونوں اداکارؤں نے دلچسپ تاثرات دیے ہیں۔

    ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے، ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے ڈرامے کے ایک اور کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تائی جان آرہی ہیں، سنبھل جاؤ۔

    خیال رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والا ڈرامہ میرے ہمسفر بے حد پسند کیا جارہا ہے اور نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت، بنگلہ دیش اور نیپال میں بھی اسے دیکھا جارہا ہے۔

  • آمنہ الیاس نے کام سے چھٹی کرنے کا طریقہ بتا دیا

    آمنہ الیاس نے کام سے چھٹی کرنے کا طریقہ بتا دیا

    معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس اکثر و بیشتر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں بے حد پسند کیا جاتا ہے، اب ان کی حالیہ ویڈیو کو بھی مداحوں نے بے حد پسند کیا ہے۔

    آمنہ الیاس کی جانب سے ایک نئی مزاحیہ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے اپنے کام سے چھٹی کرنے کا طریقہ بتایا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک اداکارہ کا کردار نبھا رہی ہیں جو کہ اچانک اپنے ڈائریکٹر کو بتائے بغیر چھٹی کر لیتی ہے، جب ڈائریکٹر سیٹ پر بلانے کے لیے کال کرتا ہے تو وہ خود کو زخمی دکھا کر چھٹی کر لیتی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

    آمنہ الیاس کی جانب سے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں بہترین اداکاری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کی ان کے مداح بھی خوب تعریف کر رہے ہیں۔

    آمنہ الیاس کی اس ویڈیو پر ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آئے جن میں ان کی ویڈیو کی تعریف کی جا رہی ہے۔