Tag: مزاحیہ ویڈیو وائرل

  • ودیا بالن کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

    ودیا بالن کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ودیا بالن نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Vidya Balan (@balanvidya)

    اداکارہ ویڈیو میں لپسنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’ اگر آپ کو رات میں مچھر کاٹ کر چلا جائے تو آپ کیا کریں گے؟، بس خارش کر کے سوجائیں گے، رجنی کانت تھوڑی ہیں کہ اس کے سوری کہلوائیں گے‘۔

    ودیا بالن نے یہ ویڈیو چند گھنٹے قبل شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Vidya Balan (@balanvidya)

    واضح رہے کہ اداکارہ سوشل میڈیا پر اکثر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں اس سے قبل بھی ودیا بالن نے ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

  • مہوش حیات کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

    مہوش حیات کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

    پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کی مزاحیہ انداز میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

     فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مہوش حیات نے ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے، ویڈیو کو دیکھ مداح خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

    36 سالہ ادکارہ نے ایک مزاحیہ فلٹر کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیو انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کر دی، اس ویڈیو کو دیکھ کر ان کے مداح ہنسنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

    واضح رہے کہ مہوش حیات سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں جس کی وجہ سے مداحوں میں بھی بہت مقبول ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر، مصروفیات اور کام کے بارے میں بھی مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

  • ‘اگر کوئی کچھ بولے تو۔۔۔‘ ودیا بالن کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

    ‘اگر کوئی کچھ بولے تو۔۔۔‘ ودیا بالن کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ودیا بالن نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    اداکارہ ویڈیو میں لپسنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’ مدھو مکھی کی طرح جینا چاہیے، مدھو مکھی کی طرح، زندگی میں مٹھاس رکھو اور اگر کوئی کچھ بولے تو منہ سوجا دو‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Vidya Balan (@balanvidya)

    ودیا بالن نے یہ ویڈیو گزشتہ دنوں شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ سوشل میڈیا پر اکثر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں اس سے قبل بھی ودیا بالن نے ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Vidya Balan (@balanvidya)

    اداکارہ ویڈیو میں لپسنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’آپ میں بہت ایٹی ٹیوڈ ہے۔‘ ان سے کہا جاتا ہے کہ اچھا ’ایٹی ٹیوڈ کی اسپیلنگ بتاؤ۔’

    ودیا بالن فوراً ہی کہتی ہیں کہ ’ارے ایٹی ٹیوڈ نہیں، ایگو، ایگو۔‘

  • اداکارہ ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

    اداکارہ ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ژالے سرحدی نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zhalay Sarhadi Official (@zhalay)

    ژالے سرحدی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’ میرے نئے سال کے لیے یہ پیشین گوئی ہے‘

    ویڈیو میں لپسنگ کرتے ہوئے ژالے کہتی ہیں کہ ’ دیکھ لینا یہ جو نیا سال آئے گا نا، یہ بھی ایک سال سے زیادہ نہیں چلے گا‘۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zhalay Sarhadi Official (@zhalay)

    ژالے سرحدی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    انہوں نے اس سے قبل بھی مزاحیہ ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zhalay Sarhadi Official (@zhalay)

    ژالے سرحدی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’بس جی حال کچھ ایسا ہے۔‘

    ویڈیو میں لپسنگ کرتے ہوئے ژالے نے کہا کہ ’عرض کیا ہے جگ گھومیا تیرے جیسا کوئی نہیں اور جب میرا دماغ گھومیا تو میرے جیسا کوئی نہیں۔‘

  • بھارت میں ٹماٹر چوری کی بڑی واردات، فوٹیج وائرل

    بھارت میں ٹماٹر چوری کی بڑی واردات، فوٹیج وائرل

    بھارت میں ٹماٹر کی قیمت بلند سطح پر ہے جس سے بھارت کے ہر عام و خاص شہری متاثر ہورہے ہیں۔

    بھارت میں ٹماٹر کی قیمت میں اضافے کے بعد کئی دلچسپ و عجیب ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں سے اب سامنے آنے والی ویڈیو ایک چوری کی واردات کی ہے۔

    یہ واقعہ بھارت کے شہر حیدرآباد میں موجود ایک سبزی منڈی میں پیش آیا، جہاں کسان ٹماٹر فروخت کرنے کے لیے 75 کلو ٹماٹر لے کر سبزی مارکیٹ پہنچا تاہم ایک موٹر سائیکل سوار چور وہاں سے 3 ٹوکری لے کر فرار ہوگیا۔

    https://twitter.com/dialnewsinfo/status/1683013071214886913?s=20

    اس واردات کی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چور بار بار چکر لگاتا ہے اور موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹماٹر سے بھری ہوئی 3 ٹوکری چوری کرکے فرار ہوجاتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سر پر ہیلمٹ کی وجہ سے چور کی شناخت نہیں ہوسکی، تاہم پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا۔

    شلپا شیٹی کو ’ٹماٹر‘ نے کھری کھری سنا دی، دلچسپ ویڈیو وائرل

    واضح رہے کہ ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافے پر معروف شخصیات دلچسپ ویڈیو بھی وائرل کر رہی ہیں جیسا کہ گزشتہ دنوں معروف بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کی ایک مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوئی۔

    https://twitter.com/dialnewsinfo/status/1683013127439532033?s=20