Tag: مزارات

  • قرآنی آیات والی چادروں کے حوالے سے بڑا فیصلہ

    قرآنی آیات والی چادروں کے حوالے سے بڑا فیصلہ

    لاہور: محکمہ اوقاف پنجاب نے مزارات پر قرآنی آیات والی چادریں پیش کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکریٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی زیر صدارت اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مزارات پر قرآنی آیات والی پرنٹڈ چادریں نہیں چڑھائی جائیں گی۔

    اس سلسلے میں قرآنی آیات والی چادروں کی خرید و فروخت پر پابندی کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، سیکریٹری اوقاف کا کہنا تھا کہ قرآنی آیات والی چادریں تیار کرنے والے چھاپا خانوں کو آن بورڈ لیا جائے گا، تاکہ یہ والی چادریں پرنٹ ہی نہ ہوں۔

    ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کا کہنا تھا کہ بے ادبی اور کچھ لوگوں کو محرومی سے بچانے کے لیے مزارات پر سادہ چادریں ہی چڑھائی جائیں۔

    وزیر اعظم کے 5 ہزار میں صرف چولھا ہی جل سکتا ہے، وہ بھی بغیر گیس، فیصل واوڈا

  • مزارات کے لنگر خانوں کو جدید ہوٹلوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

    مزارات کے لنگر خانوں کو جدید ہوٹلوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

    کراچی : مزارات کے لنگر خانوں کو جدید ہوٹلوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، عبداللہ شاہ غازی اور حضرت لال شہباز قلندر کے مزار کے لنگر خانے کی نیلامی 29 نومبر کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف سندھ نے مزارات کے لنگرخانے نیلام کرنے کیلئے اخبارمیں اشتہار دے دیے۔

    محکمہ اوقاف نے مزارات کے لنگر خانوں کو جدید ہوٹلوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، مزارات آنے والے زائرین کے لیے قائم مسافرخانےبھی اب نیلام ہوں گے۔

    محکمہ اوقاف سندھ کی جانب سے 11 نومبر کو اخبارات میں نیلامی کا اشتہار دیا گیا، عبداللہ شاہ غازی اور لال شہباز قلندر کے مزار کے لنگر اور مسافر خانوں کو بھی نیلام کیا جائے گا۔

    عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے لنگر خانے کی نیلامی 29نومبر کو ایڈمنسٹریٹر اوقاف کےدفترمیں ہوگی جبکہ حضرت لال شہباز قلندر کے مزار کے لنگر اور مسافر خانے کی نیلامی بھی 29 نومبر کو حیدرآباد میں ہوگی۔

  • درگاہوں اور مزارات سے متعلق نئے احکامات آ گئے

    درگاہوں اور مزارات سے متعلق نئے احکامات آ گئے

    کراچی: کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آنے کے بعد چند دن قبل کھلنے والی درگاہیں اور مزارات دوبارہ بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے پھر اپنے فیصلے میں رد و بدل کر دیا، اور چند دن قبل صوبے بھر کی تمام کھلنے والی درگاہوں اور مزارات کو دوبارہ بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

    یہ فیصلہ وزیر اوقاف سہیل انور سیال کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا، اجلاس کے بعد محکمہ اوقاف نے تمام مزارات اور درگاہیں دوبارہ بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

    28 مارچ سے 8 اپریل تک سندھ بھر کی درگاہیں اور مزارات بند رہیں گے، محکمہ اوقاف سندھ کا کہنا ہے کہ درگاہیں اور مزارات زائرین کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ منگل کو محکمہ اوقاف نے کراچی، سکھر، حیدر آباد کے ایڈمنسٹریٹر اوقاف کو مراسلہ لکھ کر حکم دیا تھا کہ سندھ بھر میں تمام مزارات اور درگاہیں کھول دی جائیں۔

    درگاہوں اور مزارات کھولنے کے لیے 18 نکاتی ایس او پیز بھی جاری کیے گئے تھے، محکمہ اوقاف نے ہدایت کی تھی کہ درگاہوں اور مزارات پر ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے۔

    محکمہ اوقاف کے مراسلے کے بعد کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کو کھول دیا گیا، زائرین کو ماسک لازمی پہننے اور سماجی فاصلوں کو یقینی بنانے کی سخت ہدایت کی گئی تھی۔

  • مزارات کو سیاحت کے حوالے سے پرکشش بنانے کے عمل کا آغاز

    مزارات کو سیاحت کے حوالے سے پرکشش بنانے کے عمل کا آغاز

    لاہور :صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعیدالحسن شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں مسلم مزا رات کو سیاحت کے حوالے سے پر کشش بنانے پر عمل در آمد کا آغاز ہو چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیراوقاف کا کہنا تھا کہ مزاروں پر سیاحت کے فروغ کےسلسلے میں ایک تفصیلی روڈ میپ جاری کر دیا گیا ہے،اس روڈ میپ پر عمل در آمدکے لئے حکومت تمام حائل رکاوٹوں کو دورکرنے کت لئے اقدامات کرے گی۔

    انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کہا کہ مزارات اور مقدس مقامات کے راستوں کو پر کشش بنایا جائے گا۔جبکہ سٹریٹ لائٹس،پینے کے پانی کا انتظام کرنے کے ساتھ ساتھ اطراف میں سایہ دار درخت بھی لگائے جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھاکہ اس حوالے سے سکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔ ہر گیٹ پرواک تھرو گیٹس لگائے جائیں گے۔ تمام مقامات پر پولیس کے ناکے بھی لگائے جائیں گے اور زائرین کے لئے ہر طرح کی سکیورٹی کے فول پروف اورقیام و طعام کے بھی انتظا مات کئے جائیں گے۔

    صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے شفافیت سے سرکاری امور سرانجام دینے کے رجحان کو فروغ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور ہر سطح پر شفافیت ومیرٹ کے فروغ اور بدعنوانی کے خاتمے کےلئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن میں کمی اور شفافیت میں اضافہ موجودہ حکومت کا کریڈٹ ہے – کرپشن کا ناسور ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے -سابق ادوار میں کرپشن اور لوٹ مار کے ذریعے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا-کرپٹ عناصر نے ذاتی تجوریاں بھریں اور ملک کو کنگال کیا ۔

    پیر سید سعیدالحسن شاہ کا یہ بھی کہنا تھاکہ بدعنوان عناصر کے باعث پاکستان آج ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے – کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ عناصر کے احتساب کا ایجنڈا لے کر آئے ہیں جسے مکمل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی وہ منزل حاصل کرے گا جس کا خواب قائد اعظم محمد علی جناح ؒنے دیکھاتھا۔

  • لاہور ہائی کورٹ: وضو کا پانی پودوں کو دینے کا حکم

    لاہور ہائی کورٹ: وضو کا پانی پودوں کو دینے کا حکم

    لاہور: ہائی کورٹ نے پانی محفوظ کرنے کی ایک درخواست کی سماعت کے دوران انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ پنجاب کی مساجد اور مزارات کے وضو کا پانی محفوظ کر کے پودوں کو دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پانی کو محفوظ کرنے کے لیے ایک درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے حکم دیا کہ وضو کا پانی ضائع نہ کیا جائے بلکہ اسے پودوں کے لیے بھی محفوظ کر کے استعمال کیا جائے۔

    [bs-quote quote=”خود کار سسٹم پر منتقل نہ ہونے والے سروس اسٹیشنز 10 روز میں بند کرنے کا حکم” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    عدالت نے چیئرمین پی اینڈ ڈی (پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ) کو پانی کے میٹرز فراہم کرنے کے لیے اقدامات کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے حکم دیا کہ تمام پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز سے پانی کے بل وصول کیے جائیں کیوں کہ یہ سوسائٹیز علاقہ مکینوں سے تو پانی کے چارجز لیتی ہیں۔

    عدالت کی جانب سے خود کار سسٹم پر منتقل نہ ہونے والے سروس اسٹیشنز بھی 10 روز میں بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا، جج نے کہا کہ سروس اسٹیشنز مالکان کو 2 ماہ کا وقت دیا تھا لیکن انھوں نے کچھ نہیں کیا، عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے والوں کو جیل بھجوا دیں گے۔

    لاہور ہائی کورٹ نے ڈیموں کی تعمیر کو ملک کی بقا کے لیے ضروری قرار دیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  مساجد میں وضو کے لیے استعمال ہونے والا پانی پودوں کو دیا جائے گا


    دوسری جانب چیف سیکریٹری پنجاب نے کہا کہ پانی کو محفوظ کرنے سے متعلق عمل درآمد کے مکینزم کا فقدان ہے، اس وقت پانی کی ایک ایک بوند قیمتی ہے، عدالتی حکم پر مِن و عن عمل کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ 22 نومبر کو واسا (واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی) نے مساجد میں وضو کے لیے استعمال ہونے والا پانی شہر میں ہریالی بڑھانے کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    واسا نے کہا تھا کہ وضو کے دوران استعمال ہونے والا پانی ٹینکوں میں ذخیرہ کیا جائے گا، تاکہ یہ پانی ضائع نہ ہو اور ہریالی بڑھانے کے لیے کام آ سکے۔ واسا کا کہنا تھا کہ لاہور میں واقع مختلف پارکوں کے ساتھ بنی ہوئی 70 مسجدوں کے لیے ایسے واٹر ٹینک بنائے جائیں گے جن میں وضو کا پانی جمع کیا جائے گا۔