Tag: مزارِ قائد پرحاضری

  • کراچی میں خوف کے سائے چھٹ رہے ہیں، خواجہ سعد رفیق

    کراچی میں خوف کے سائے چھٹ رہے ہیں، خواجہ سعد رفیق

    کراچی : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کراچی شہر پر چھائے آسیب کے سائے چھٹ رہے ہیں فورسز اور سول حکومت نے کراچی کے امن و امان کے لئے بہت کام کیا ہے۔

    خواجہ سعد وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے مزار قائد پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہ پاکستان کے ریاستی ادارے آئین پاکستان کے دائرے میں رہ کرکام کررہے ہیں، جمہوریت کی موجودہ شکل ہماری منزل نہیں بلکہ ہمیں اس میں شفافیت لانی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جمہوریت پر 4 بار شب خون مارا گیا ہے ہم نے بڑی جدوجہد کے بعد یہ راستہ ہمیشہ کے لیے بند کردیا ہے عوام اپنی امنگوں کے مطابق اپنے نمائندے منتخب کرتے ہیں اس لیے ووٹ بینک کا حرام کیا جانا چاہیے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شہر کراچی پر چھائے آسیب کے سائے چھٹ رہے ہیں،فورسز اور سول حکومت نے کراچی کے امن و امان کے لئے بہت کام کیا اور کر بھی رہے ہیں کراچی کو روشنی کا شہر بنا دیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم ایک پرعزم قوم ہے اس نے اپنا راستہ خود بنایا ہے وسائل نہ ہونے کے باوجود پاکستان ایٹمی طاقت رکھنے والا پہلا اسلامی ملک بنا۔

  • نئے ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل بلال اختر کی مزارِ قائد پرحاضری

    نئے ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل بلال اختر کی مزارِ قائد پرحاضری

    کراچی: ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر نے مزار قائد پر حاضری دی، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

    رینجرز کے بارہویں ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ مزارِ قائد پر حاضری دی اور قائداعظم کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی کی، جسکے بعد بلال اکبر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔

    واضح رہے کہ میجر جنرل بلال اکبر نے حال ہی میں رینجرز کے بارہوں کی ڈی جی کا عہدہ سنبھالا ہے، اس سے قبل بلال اکبر جی او سی لاہور بھی رہ چکے ہیں جبکہ دہشتگردی کے خلاف سوات میں ہونے والے فوجی آپریشن میں میجر جنرل بلال اکبر کا اہم کردار رہا ہے۔

    یاد رہے کہ کچھ دن قبل اس عہدے پر فرائض انجام دینے والے میجر جنرل رضوان اختر نے ایک تقریب میں کمان نئے ڈی جی رینجرز سندھ کے حوالے کی تھی۔