Tag: مزارِ قائد پر حاضری

  • آصف زرداری کی صدر پاکستان بننے کے بعد کراچی آمد،  مزارِ قائد پر حاضری

    آصف زرداری کی صدر پاکستان بننے کے بعد کراچی آمد، مزارِ قائد پر حاضری

    کراچی : آصف زرداری نے صدر پاکستان بننےکے بعد کراچی میں مزارقائد پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

    تفصیلات کے مطابق آصف زرداری نے صدر پاکستان بننے کے بعد کراچی کا دورہ کیا ، جہاں انھوں نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

    صدرمملکت کےساتھ گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر پی پی ارکان بھی موجود تھے۔

    صدرمملکت کی جانب سے مزارقائد پر پھول رکھے گئے اور ملک کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی، اس موقع پر صدر زرداری نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی لکھے۔

    صدر زرداری آج لاڑکانہ روانہ ہوں گے، جہاں وہ ذوالفقارعلی بھٹو اور بےنظیربھٹو کی قبروں پر حاضری دیں گے۔

  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا کی مزارِ قائد پر حاضری

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا کی مزارِ قائد پر حاضری

    کراچی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نے مزار قائد پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نے کراچی کا دورہ کیا ، دورے کے دوران جنرل ساحرشمشاد مرزا نے بابائے قوم کے مزار پر حاضری دی۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے قائد اعظم کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

    یاد رہے 27 نومبر کو جنرل ساحرشمشاد مرزا نے سی جےسی ایس سی کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

    خیال رہے جنرل ساحر شمشاد مرزا 18 ویں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہیں، انہوں نے پی ایم اے سے 1987میں تربیت مکمل کی ،76ویں پی ایم اے لانگ کورس کی تکمیل کے بعد پاک فوج میں شامل ہوئے۔

    جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے فوجی کیرئیر کا آغاز 8 بٹالین سندھ رجمنٹ سے کیا، اپریل 2019میں انہیں لیفٹیننٹ جنرل کے رینک پر ترقی دی گئی، ترقی کے بعد جنرل ساحر شمشاد مرزا مختصر مدت کیلئے ایڈجوٹنٹ جنرل جی ایچ کیو تعینات ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا جون 2019میں چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر فائز ہوئے، بعد ازاں انہیں ستمبر 2021میں کور کمانڈر راولپنڈی کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔

  • یوم آزادی ، گورنرسندھ  اوروزیراعلیٰ سندھ  کی مزارِ قائد پر حاضری

    یوم آزادی ، گورنرسندھ اوروزیراعلیٰ سندھ کی مزارِ قائد پر حاضری

    کراچی : جشن آزادی کے موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل اوروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزارقائد پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اور کہا کوروناکی وجہ سے 14اگست کی تقریب کو سادہ رکھا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے73 ویں یوم آزادی کے موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل اوروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزارقائد پرحاضری دی ، مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، کمشنرکراچی افتخارشالوانی بھی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ تھے، اس موقع پر مراد علی شاہ نے گرین قمیض اورسفید شلوار پہن رکھا تھا۔

    اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ آزادی پر ہمارے دلوں میں کشمیریوں کا دکھ ہے، ہم نے آج اس تقریب کو 2 وجوہات سے سادہ رکھا ،کورونا کی وجہ اور کشمیریوں کے دکھ کی وجہ سے، باورکرانا چاہتے ہیں حکومت پاکستان کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ امید ہے رب جلد مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرائے گا، بہت جلد پاکستان اپنا مقام حاصل کرلے گا۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گفتگو میں کہا کہ آج پاکستان کی 73 ویں آزادی کی سالگرہ ہے، کشمیرمیں بچےکی تصویرجو اپنے نانا کے سینے پر بیٹھا ہے، نے دنیا کوہلا دیا، بچے کے نانا کو بھارتی فوج نے قتل کیا۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ضرورت ہےکہ شہیدبھٹوکے بنائےآئین پر عمل کریں، 14اگست کی تقریب کوکوروناکی وجہ سے سادہ رکھاگیاہے ، یہ وبا گئی نہیں ہے، سب نے مل کر اس سےنجات حاصل کرنی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ایک سال سے بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر پربے پناہ مظالم ڈھائے ، بچے کی تصویر نے پوری دنیا کے دل دہلا دیے، اس وقت ضرورت ہے پوری قوم متحد رہے ، ملک میں معاشی عدم استحکام ہے مہنگائی ہے، دنیاسے کہتا ہوں کشمیریوں کو ظلم سے نجات دلائیں ، ہم جلد کشمیریوں کو آزادی دلائیں گے ۔

    خیال رہے ملک بھرمیں یومِ آزادی روایتی جوش و خروش اور جذبے سے منایا جارہاہے، ملک بھر میں سرکاری عمارتوں، سڑکوں اور راستوں کو قومی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔