Tag: مزار شریف

  • افغانستان، مزار شریف میں مسجد کے باہر زور دار دھماکا

    افغانستان، مزار شریف میں مسجد کے باہر زور دار دھماکا

    افغانستان کے صوبے بلخ کے دارلحکومت مزارشریف میں مسجد کے باہر زور دار دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی کے اطلاعات ہیں۔

    افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق مزار شریف دھماکے میں ایک شخص جاں بحق، جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا پہلے سے نصب بارودی مواد سے ہوا۔ افغانستان کی حکمران طالبان تحریک نے ابھی تک دھماکے سے متعلق رپورٹوں پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

    افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ 2022 میں بھی ایک خودکش بمبار نے اس مسجد پر حملہ کیا تھا، جس میں درجنوں افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شام کے شہر منبج میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 15 مزدور زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔منبج میں کار بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں 14 خواتین شامل ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین فارم ورکرز تھیں۔

    روس کا یوکرینی شہر سومی پر بیلسٹک میزائل حملہ، 34 ہلاک

    رپورٹس کے مطابق ایک مقامی شاہراہ پر زرعی کارکنوں کو لے جانے والی گاڑی کے قریب کار بم دھماکا ہوا، جس کے باعث 14 خواتین سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ بعض افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں سے بیشتر کی حالت نازک ہے۔

  • عالمی ادارہ خوراک کی درخواست پر پی آئی اے کا بڑا انسان دوست مشن

    عالمی ادارہ خوراک کی درخواست پر پی آئی اے کا بڑا انسان دوست مشن

    اسلام آباد: عالمی ادارہ خوراک کی درخواست پر قومی ایئر لائن نے بڑا انسان دوست مشن پورا کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ خوراک کی درخواست پر پی آئی اے کا خصوصی طیارہ مزار شریف پہنچ گیا، قومی ایئر لائن کی پرواز میں انسانی ہم دردی مشن کے تحت ضروری ادویات اور خوراک کی ترسیل کی گئی ہے۔

    پی آئی اے کے خصوصی بوئنگ 777 نے خوراک اور ادویات دبئی سے مزار شریف پہنچائیں، ادارے کا کہنا ہے کہ کارگو طیارے کا مقصد افغانستان میں ادویات کی قلت کے سد باب کے لیے معاونت کرنا ہے، ادویات کی کمی کے باعث افغان بھائی مشکلات کا شکار تھے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق افغانستان کی موجودہ صورت حال میں کابل کے علاوہ یہ پہلی بین الاقوامی کمرشل پرواز تھی، مزار شریف میں پرواز کی لوڈنگ اور زمینی انتظامات کے لیے پی آئی اے آپریشنز ٹیم ساتھ روانہ ہوئی تھی، اس ٹیم نے سی ای او پی آئی اے کے معاون عامر حیات کی سربراہی میں سفر کیا اور تمام انتظامات سنبھالے۔

    پی آئی اے پرواز کے معاملات کے لیے سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے ذاتی طور پر کوشش کی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی فیصل سلطان نے بھی آپریشن میں اہم کردار ادا کیا، سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کی جانب سے کامیاب مشن پر ٹیم کو شاباش دی گئی، اور سیکریٹری اور وزیر خارجہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

    ارشد ملک نے کہا پاکستان نے افغانستان کے امن، صحت و سلامتی میں تعاون جاری رکھا ہے، افغانستان ہمارا برادر پڑوسی ملک ہے، معاونت اخلاقی ذمہ داری ہے، خصوصی ہدایات پر پی آئی اے انسان دوست مشن جاری رکھے گا۔

  • افغانستان میں جرمن قونصل خانے پرخودکش حملہ،2افرادہلاک

    افغانستان میں جرمن قونصل خانے پرخودکش حملہ،2افرادہلاک

    کابل : افغانستان کے شہر مزار شریف میں جرمنی کے قونصل خانے پر خودکش حملے میں2افراد ہلاک جبکہ متعددزخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق افغان حکام کا کہنا ہےکہ خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی جرمن قونصل خانے کی دیوار سے ٹکرا دی جس سے زورداردھماکہ ہوا۔

    افغان سیکورٹی حکام کا کہناہے کہ دھماکے سے قبل فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں اور اس خودکش حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    طالبان نے جرمنی کے قونصل خانے پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ قونصل خانے پر حملہ قندوز میں اتحادی افواج کے فضائی حملے میں عام شہریوں کی ہلاکت کا ردعمل ہے۔

    دوسری جانب نیٹو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حملے سے قونصل خانے کوبڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ پر نیٹو کے دستے موجود ہیں اور لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

    مزید پڑھیں:افغانستان میں نیٹو کا فضائی حملہ،30افراد ہلاک

    واضح رہے کہ یہ فضائی حملہ اُس وقت ہوا جب طالبان نے افغان سکیورٹی فورسزکاگھیراؤکرلیا تھا۔نیٹو کا کہنا ہے وہ اس حملے میں عام شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

  • افغانستان میں بھارتی قونصل خانے پرحملہ نا کام، دو شدت پسند ہلاک

    افغانستان میں بھارتی قونصل خانے پرحملہ نا کام، دو شدت پسند ہلاک

    مزار شریف : افغانستان میں بھارتی قونصل خانے پر حملہ کردیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے شہر مزار شریف میں قائم بھارتی قونصل خانے پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔

    مسلح حملہ آور بیس منٹ تک فائرنگ کرتے رہے۔ جواب میں افغان اسپیشل فورسز نے کی بھرپور جوابی کارروائی کی

    افغان سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے باعث دو حملہ آور ہلاک ہوگئے.

    حملہ آوروں نے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا.

    دھماکوں اور فائرنگ کی آواز سے علاقہ گونج اٹھا، فائرنگ کے تبادلے میں دو حملہ آور بھی مارے گئے، بھارتی اور افغان میڈیا کے مطابق قونصل خانے کا عملہ تاحال محفوظ ہے۔

    اس سے پہلے بھی افغانستان کے شہر ہرات میں بھارتی قونصل خانے پرحملہ کیا گیا تھاجس میں تین حملہ آور ہلاک ہوئے تھے۔