Tag: مزار قائد

  • گورنرسندھ کا کل11 بجے مزار قائد پرکشمیریوں سےاظہاریکجہتی کا اعلان

    گورنرسندھ کا کل11 بجے مزار قائد پرکشمیریوں سےاظہاریکجہتی کا اعلان

    کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ انشا اللہ ہم اپنی کشمیری عوام کو بتادیں گے پاکستان کی عوام ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے اپنے پیغام میں کل 11 بجے مزار قائد پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ پوری قوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے کل باہرنکلے گی۔ انہوں نے کہا کہ انشا اللہ ہم اپنی کشمیری عوام کو بتادیں گے پاکستان کی عوام ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز بن چکے ہیں اور کابینہ نے 30 اگست بروز جمعہ کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے وزیراعظم کے فیصلے کی توثیق کی تھی۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ 30 اگست کو 12 بجے 30منٹ کے لیے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بشمول طلبہ وطالبات کشمیر کاز کا حصہ بن کر اظہار یکجتی کا مظاہرہ کریں گے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حل سے متعلق ڈومور کرنا ہوگا کیونکہ بھارت کی وجہ سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔

  • یوم آزادی: مزار قائد اورمزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

    یوم آزادی: مزار قائد اورمزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

    کراچی: یوم آزادی کی مناسبت سے کراچی میں مزار قائد جبکہ لاہور میں مفکر پاکستان علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مزار قائد پر اعزازی گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، پاکستان نیول اکیڈمی کے چاک وچوبند کیڈٹس نے مزار کی سیکیورٹی کے فرائض سنبھال لیے۔

    اعزازی گارڈز کا دستہ پاکستان نیول اکیڈمی کے 48 بہترین کیڈٹس پرمشتمل ہے، اعزازی گارڈز کی جانب سے بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کو سلامی دی گئی۔

    کمانڈنٹ نیول اکیڈمی کموڈور عرفان تاج نے پریڈ کا معائنہ کیا اور مراز قائد پر فاتحہ خوانی کے بعد پھولوں کی چادر بھی چڑھائی، کموڈور عرفان تاج نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔


    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے مزار اقبال پر حاضری دی، مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

    اس سے قبل شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی، جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل محمد یوسف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔

    پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے مزار اقبال اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سیاسی اور سماجی رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد مزار پر حاضری دے رہی ہے۔

    یوم آزادی بطور یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

    واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم آزادی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ یوم آزادی پر دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم آزادی کے دن کا آغاز 31 توپوں جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی اور یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

  • امریکی قونصل جنرل رابرٹ سلبرسٹین کی مزار قائد پر حاضری

    امریکی قونصل جنرل رابرٹ سلبرسٹین کی مزار قائد پر حاضری

    کراچی: امریکی قونصل جنرل رابرٹ سلبرسٹین نے مزار قائد پر حاضری دی، پھولوں کا گلدستہ رکھا اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی قونصل جنرل رابرٹ سلبرسٹین نے مزار قائد پر حاضری دی اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا۔ رابرٹ سلبرسٹین نے قائد اعظم کی قبر پر گلدستہ رکھا اور امریکی عوام کی جانب سے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔

    قونصل جنرل نے لکھا کہ ’جناح کے اس خوبصورت مزار پر آ کر ان کو خراج عقیدت پیش کرنا میرے لیے باعث اعزاز ہے۔ یہ جگہ مستحکم اور جمہوری پاکستان کے لیے جناح کے تصور کی یاد تازہ کرتی ہے کہ جہاں مختلف عقائد کے لیے احترام، مذہبی ہم آہنگی اور اجتماعیت پائی جاتی ہو‘۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ یہ اقدار قائد اعظم محمد علی جناح کی عظمت کی گواہ ہیں جو کہ امریکی تہذیب میں کلیدی حیثیت کی حامل ہیں‘۔

    امریکی قونصل جنرل نے قائد اعظم کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح اور پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کے مزارات پر بھی حاضری دی۔

    انہوں نے مزار قائد سے متصل میوزیم کا دورہ کیا اور وہاں قائد اعظم محمد علی جناح سے منسوب تاریخی نوادرات کے ذخیرے کو بھی سراہا۔

  • ڈیرن سیمی کی مزارِ قائد پر حاضری، قائدِ اعظم کو خراج عقیدت پیش کیا

    ڈیرن سیمی کی مزارِ قائد پر حاضری، قائدِ اعظم کو خراج عقیدت پیش کیا

    کراچی: پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے اپنی ٹیم کے چیئرمین جاوید آفریدی کے ہم راہ بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیرن سیمی نے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کے ہم راہ مزارِ قائد پر حاضری دی، ڈیری سیمی نے قائدِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

    ویسٹ انڈیز کی طرف سے کھیلنے والے بلے باز ڈیرن سیمی نے مزار قائد پر حاضری کے وقت شلوار قمیض پہن رکھی تھی۔

    پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے مزار قائد پر پاکستان کا پرچم بھی لہرایا، انھوں نے مزار قائد کے تعمیراتی حسن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عظیم قوم پاکستان کے بانی کے مزار پر حاضری ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

    ڈیرن سیمی نے کہا کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح عظیم رہنما تھا، میں قائد اعظم سے متعلق پڑھ چکا ہوں، ان کے ایمان، اتحاد، تنظیم کے پیغام سے دنیا کو بہترین بنایا جا سکتا ہے۔

    پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے قائد اعظم کے میوزیم میں رکھی گئی اشیا میں بھی گہری دل چسپی کا اظہار کیا، اور انھوں نے شوق سے یادگار اشیا دیکھیں۔

    دو مرتبہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان ڈیرن سیمی نے مزار قائد پر سیکورٹی پر مامور جوانوں کے ساتھ بھی تصاویر بھی بنوائیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  پی ایس ایل 4 :‌ عثمان شنواری کی شاندار باؤلنگ، گلیڈی ایٹرزکو ایک رن سے شکست

    خیال رہے کہ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان آج نیشنل اسٹیڈیم میں میچ کھیلا جائے گا۔

  • مزار قائد انتظامیہ کا اے آر وائی نیوزکے رپورٹر پر بدترین تشدد

    مزار قائد انتظامیہ کا اے آر وائی نیوزکے رپورٹر پر بدترین تشدد

    کراچی:‌ مزار قائد کی انتظامیہ کی جانب سے اے آر وائی نیوزکے رپورٹر کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا.

    تفصیلات کے مطابق مزارقائد پر فوٹیج بنانا جرم بن گیا، مزارقائد کی انتظامیہ کی جانب سے اے آر وائی نیوز کے رپورٹر عبدالقادر کو حبس بے جا میں رکھا گیا.

    یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب اے آر وائی نیوز کے رپورٹر عبدالقادر مزار قائد کی تصویر کشی کر رہے تھے۔

    رپورٹر کی جانب سے شناخت ظاہر کرنے کے باوجود سیکیورٹی انچارج آصف نےساتھیوں سمیت اےآروائی نیوزکے رپورٹرکوتشددکانشانہ بنایا.

    شکایت کرنے پر مزارسیکیورٹی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ ہم گولی مارنےوالے تھے، شکر کریں صرف تشدد کیا ہے.

    سینئر تجزیہ کاروں نے سوال کیا ہے کہ اگر کوئی شکایت تھی، تو قانونی راستہ اختیار کرنے کے بجائے اےآر وائی نیوز کے رپورٹر  پر تشددکیوں کیا گیا.

    یاد رہے کہ مزار قائد شہر کراچی کی شناخت ہے، روز ہی ہزاروں افراد اس کا رخ کرتے ہیں اور وہاں تصاویر اور ویڈیوز بناتے ہیں.

    البتہ اے آر وائی کے نمائندے کا فوٹیج بنانے جرم بن گیا، جس پر اسے شدید تشدد کا نشانہ بنا گیا.

    مشیراطلاعات، سندھ کا نوٹس

    مشیراطلاعات، سندھ مرتضیٰ وہاب نے اےآروائی نیوزکےرپورٹرپرتشددکانوٹس لے لیا۔

    مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نےواقعےکی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت صحافیوں کےتحفظ کوہرصورت یقینی بنائے گی۔

  • عمران خان 16 ستمبر کو مزار قائد پر حاضری دیں گے

    عمران خان 16 ستمبر کو مزار قائد پر حاضری دیں گے

    کراچی: وزیر اعظم پاکستان عمران خان 16 ستمبر کو سرکاری دورے پر کراچی پہنچیں گے جہاں وہ قائد اعظم کے مزار پر حاضری دیں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 16 ستمبر کو کراچی دورے پر پہنچیں گے اور سب سے پہلے قائد اعظم کے مزار پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کریں گے۔

    بعد ازاں وزیراعظم گورنر ہاؤس میں قیام امن سےمتعلق اجلاس کی سربراہی کریں گے جس میں کراچی آپریشن پر  سے متعلق عمران خان کو بریفنگ دی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں گرین لائن بس منصوبے سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی بعد ازاں عمران خان شیڈول کے مطابق شہر کی سیاسی جماعتوں کے وفود اور تاجروں نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

    واضح رہے کہ وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد عمران خان کا یہ پہلا کراچی کا دورہ ہوگا، عام انتخابات سے قبل تحریک انصاف کے چیئرمین نے شہر قائد میں جلسے کیے اور حکومت ملنے کی صورت میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا۔

  • پولیس پر کوئی دباؤ نہیں، اچھا کام کرنے والے کو انعام دیں گے: آئی جی سندھ

    پولیس پر کوئی دباؤ نہیں، اچھا کام کرنے والے کو انعام دیں گے: آئی جی سندھ

    کراچی: نئے آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ غیر جانبدار رہتے ہوئے پولیس اپنا کام جاری رکھے گی، پولیس پر کوئی دباؤ نہیں، اچھا کام کرنے والے کو انعام دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نئے آئی جی سندھ کلیم امام مزار قائد پہنچے۔ ان کے ہمراہ دیگرافسران بھی موجود تھے۔ آئی جی سندھ نے مزار قائد پر فاتحہ خوانی کی۔

    مزار کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شکر گزار ہوں کہ آئی جی سندھ بننے اور خدمت کرنے کا موقع ملا۔ یقین دلاتا ہوں پروفیشنلزم سے کام کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کے شہدا اور لواحقین کو سلام پیش کرتا ہوں، سندھ پولیس کے غازیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ’شہدا کے بچے ہمارے بچے ہیں‘۔

    آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی بڑا شہر ہے، پولیس کی صلاحیتوں میں اضافہ کریں گے۔ ہماری کوتاہی کی نشاندہی کریں، عوام کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ نیک نیتی سے کام کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت خصوصاً وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ ہمیں نتیجہ چاہیئے۔ غیر جانبدار رہتے ہوئے پولیس اپنا کام جاری رکھے گی، پولیس پر کوئی دباؤ نہیں، اچھا کام کرنے والے کو انعام دیا جائے گا۔

    آئی جی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ جرائم میں ملوث پولیس اہلکاروں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی۔

    خیال رہے کہ کلیم امام نے سندھ پولیس کے 59 ویں انسپکٹر جنرل (آئی جی) کا چارج گزشتہ روز سنبھالا ہے۔

    کلیم امام محکمہ پولیس سے گزشتہ 25 سال سے وابستہ ہیں۔ ڈاکٹریٹ کی ڈگری رکھنے والے ڈاکٹر کلیم کو جون 2018 میں آئی جی پنجاب بھی بنایا گیا تھا۔

  • یوم دفاع وشہدا ، مزار قائد اور مزاراقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب

    یوم دفاع وشہدا ، مزار قائد اور مزاراقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب

    کراچی : یوم دفاع وشہدا پر مزار قائد اور مزاراقبال پر گارڈز کی  تبدیلی کی پروقار تقاریب منعقد کی گئیں، جہاں  تقاریب کے مہمان خصوصی نے مزار قائد اور مزاراقبال پر آرمی چیف کی جانب  سے پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

    تفصیلات کے مطابق یوم دفاع وشہدا کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی ، پاکستان ائیر فورس اکیڈمی اصغر خان کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے، اصغرخان اکیڈمی کے73 ایئر فورس کیڈٹس نے پاک بحریہ کے دستوں کو تبدیل کیا ، ان کیڈٹس میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔

    تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ائیر فورس اکیڈمی اصغر خان کے ائیر آفیسر کمانڈنگ ائیر وائس مارشل ندیم صابر نے بابائے قوم کے مزار پر پریڈ کا معائنہ کیا اور آرمی چیف کی جانب سے پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

    دوسری جانب لاہور میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر مزار اقبال پر  بھی پر وقار تقریب منعقد ہوئی ،  تقریب کے  مہمان خصوصی گیریژن کمانڈر میجر جنرل محمد عامر نے حاضری دی۔

    گیریژن کمانڈر میجر جنرل محمد عامر نے آرمی چیف کی جانب سے پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔

    مزید پڑھیں : قوم آج یوم دفاع پاکستان ملی جوش وجذبے سے منارہی ہے

    خیال رہے ملک بھر میں یومدفاع و شہدا آج ملی جوش جزبے سے منایا جا رہا ہے، ہمیں پیار ہے پاکستان کے نام سے آئی ایس پی آر کی خصوصی مہم میں شہیدوں اور ان کے اہل خانہ کو ملک بھر میں خراج تحسین دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    شہدا کی یادگاروں پر پھول رکھے جارہےہیں  جبکہ غازیوں اور شہدا کے ساتھیوں کے گھر جاکر ان سے محبت کا اظہار کیا جارہاہے ۔

     یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب رات آٹھ بجے جی ایچ کیو میں ہوگی،  وزیر اعظم عمران خان مہمان خصوصی ہوں گے۔

  • قائد اوراقبال کے خواب کی تعبیرکےلیےکام کریں گے‘ گورنرسندھ

    قائد اوراقبال کے خواب کی تعبیرکےلیےکام کریں گے‘ گورنرسندھ

    کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام تر اقدامات کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزار قائد پرحاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

    مزار قائد پرحاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ سب سے پہلےحل طلب مسئلہ پانی کا ہے۔

    گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ پانی کے مسئلے پروزیراعظم سے بھی بات ہوئی ہے، گرین لائن و دیگر رکے ہوئے میگا پروجیکٹ کو دوبارہ شروع کریں گے۔

    عمران اسماعیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام تر اقدامات کروں گا، صوبے کے وسیع تر مفاد میں تمام جماعتوں کوساتھ لے کرچلوں گا۔

    گورنرسندھ کا مزید کہنا تھا کہ قائد اوراقبال کے خواب کی تعبیرکے لیے کام کریں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے بطور گورنرسندھ عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

    عمران اسماعیل نے گورنر سندھ کا حلف اٹھا لیا

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ گورنرکے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد وہ گورنرہاؤس میں رہائش اختیار نہیں کریں گے بلکہ اپنے ذاتی گھر میں ہی رہیں گے اور گورنرہاؤس کے صرف دفتر کو استعمال کریں گے۔

  • صدراتی انتخاب میں جو تقدیر میں ہوگا قبول کروں گا: ڈاکٹر عارف علوی

    صدراتی انتخاب میں جو تقدیر میں ہوگا قبول کروں گا: ڈاکٹر عارف علوی

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ 4 ستمبر کو صدر کا انتخاب ہوگا جو تقدیر میں ہوگا قبول کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی نے مزار قائد پر حاضری دی۔ قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری بھی ان کے ساتھ تھے۔

    ڈاکٹر عارف علوی اور قاسم سوری نے مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور قوم کا مشکور ہوں جو مجھے صدر کے لیے نامزد کیا۔ 4 ستمبر کو صدر کا انتخاب ہوگا جو تقدیر میں ہوگا قبول کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ میں کراچی شہر کا مشکور ہوں، لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔ قاسم سوری ڈپٹی اسپیکر کی حیثیت سے آئے اس لیے پروٹوکول دیا گیا۔

    اس موقع پر قاسم سوری نے کہا کہ کوشش کریں گے پروٹوکول اور اسٹیٹس کو کا خاتمہ ہو۔ ہماری کوشش ہے پاکستان میں امیر اور غریب کا فرق ختم ہو۔

    انہوں نے مزید کہا کہ طبقاتی نظام کے خاتمے کے لیے جو ہوسکا کریں گے، کوئی پروٹوکول نہیں لیا، مزار قائد کے دروازے سے پیدل چل کر آئے۔