Tag: مزار

  • کابل : خود کش حملے میں 14 افراد جاں بحق 24 سے زائد زخمی

    کابل : خود کش حملے میں 14 افراد جاں بحق 24 سے زائد زخمی

    کابل : افغانستان کے دارالحکومت میں مزار پر حملے میں 14افراد مارے گئے ہیں جبکہ 24 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے تین حملہ آوروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    افغان میڈیا سے جاری اطلاعات کے مطابق فوجی وردیوں میں ملبوس دہشت گردوں نے کابل میں قائم مزار میں خود کش حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہاں موجود چار افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ سانحہ میں تاحال 24 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    ہلاک ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، سیکیورٹی فورسز نے مزار میں موجود زائرین کو یرغمال بنانےکی کوشش ناکام بنا دی، تین حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

    افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے فوجی وردیاں پہن رکھی تھیں، افغان پولیس چیف کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے مزارکے گیٹ پرسیکیورٹی گارڈ پر فائرنگ کی،ایک حملہ آور نے خود کش حملہ کیا دوسرا مقابلے میں ماراگیا ہے۔

     

  • بغداد: مزار پر خودکش حملے میں 30 افراد جاں بحق

    بغداد: مزار پر خودکش حملے میں 30 افراد جاں بحق

    بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک مزار پر خودکش حملے میں 30 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ حملہ کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ بغداد کے شمالی علاقے بلاد میں واقع سید محمد مزار پر پیش آیا جہاں خودکش بمبار نے اپنی گاڑی مزار کے مرکزی دروازے سے ٹکرا دی۔ دھماکے کے بعد قریب موجود دیگر دہشت گردوں نے بھی اندھا دھند گولیاں اور مارٹر گولے برسا دیے۔

    پالمیرا کے تاریخی کھنڈرات، داعش کے ہاتھوں تباہی سے قبل ، اور بعد میں *

    عید کے موقع پر مزار پر زائرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ذرائع کے مطابق اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    واضح رہے کہ رواں ہفتہ یہ بغداد میں داعش کی جانب سے کیا جانے والا دوسرا حملہ ہے۔ عید سے 2 روز قبل ایک پرہجوم بازار میں بھی خوفناک بم دھماکہ کیا جاچکا ہے۔ دھماکے میں اب تک 292 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہے۔

    داعش نے 19 یزدی خواتین کو زندہ جلا دیا *

    داعش کے خلاف عراق اور شام میں امریکا اور اتحادیوں کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ ترکی کو اتحاد میں شامل ہونے کے بعد رواں ماہ مختلف دہشت گرد حملوں کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے جس میں استنبول کے اتاترک ایئرپورٹ پر 3 خودکش حملے بھی شامل ہیں۔ دہشت گردی کے بدترین واقعہ میں 36 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

  • چارسدہ:صوفی بزرگ حضرت بابا صاحب کے مزارمیں دھماکا

    چارسدہ:صوفی بزرگ حضرت بابا صاحب کے مزارمیں دھماکا

    چارسدہ میں حضرت بابا صاحب کے مزار پر دھماکے کے نتیجے میں مزار کو جزوی نقصان پہنچا، واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

    چارسدہ میں نامعلوم تخریب کاروں نے صوفی بزرگ حضرت بابا صاحب کے مزار کے عقبی دروازے کے ساتھ ٹائم بم سے زور دار دھماکہ کیا، جس کی آواز کئی میل دور تک سنی گئی۔

    دھماکے کے نتیجے میں مزار کو جزوی نقصان پہنچا، واقعے کے بعد حضرت بابا صاحب کے سینکڑوں عقیدت مند جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے  بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا۔

    بی ڈی ایس کے مطابق واقعے میں دو کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا جسے گھی کے ڈبے میں نصب کیا گیا تھا، جائے وقوعہ سے ڈیٹونیٹر اور دیگر شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں۔

  • بلاول بھٹو کی بھٹو خاندان کی قبروں پر حاضری

    بلاول بھٹو کی بھٹو خاندان کی قبروں پر حاضری

     

     پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری نے  گڑھی خدا بخش  میں اپنی والدہ محترمہ بینظیر بھٹو،نانا ذولفقار علی بھٹو نانی نصرت بھٹو ، ماموں  مرتضیٰ اور شاہنواز بھٹو کے مزاروں ہر فاتحہ پڑھی  اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔

     اس موقع پر ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی لاڑکانہ ضلع کے متعدد عہدیداران موجود تھے۔ بلاول بھٹو کی مزار پر آمد سے قبل پولیس نے مزار کو عام افراد سے خالی کروا دیا تھا جب کے مزار پر حاضری کے دوران پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری مزار پر تعینات رہی۔

     بعد ازاں وہ مزار پر آدھے گھنٹے سے زائد گذارنے کے بعد واپس نوڈیرو ہاوس پہنچ گئے۔