Tag: مزدور جاں بحق

  • جنوبی وزیرستان میں زیر تعمیر تھانے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 مزدور جاں بحق

    جنوبی وزیرستان میں زیر تعمیر تھانے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 مزدور جاں بحق

    جنوبی وزیرستان: شین ورسک کے علاقے میں زیر تعمیر تھانے پر فائرنگ سے 5 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق زیر تعمیر تھانے پر فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کام کرنے والے 5 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔

    پولیس حکام کا بتانا ہے کہ مزدوروں پر رات میں اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ سو رہے تھے، جاں بحق  مزدور علاقے میں پولیس چوکی تعمیر کر رہے تھے۔

    پولیس حکام کا بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والے  پانچوں مزدور مقامی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔

  • ملتان: عمارت کی چھت گرنے سے مزدور جاں بحق

    ملتان: عمارت کی چھت گرنے سے مزدور جاں بحق

    ملتان: دو اسکولوں کی چھتیں گرنے کے واقعات لوگ بھولے نہ تھے کہ ایک اور زیرِ تعمیر عمارت کے چھت گرنے سے ایک مزدور زندگی کی بازی ہار گیا ہے۔

    ملتان میں مخدوش عمارتیں یا ناقص تعمیرات کے باعث چار روز میں چھتیں گرنے کے تیسرے واقعے نےعوام کو خوف میں مبتلا کردیا ہے۔

    ملتان کینٹ میں زیرِتعمیرعمارت کی چھت گرنے سے مزدور جاں بحق ہوگیا جبکہ خاتون سمیت کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔

    ملتان میں چار روز میں دو نجی اسکولوں کی چھتیں گرنے کے واقعات ہوچکے ہیں لیکن انتظامیہ حرکت میں آئی اور نہ ہی اسکول مالکان نے کوئی نوٹس لیا، شاید انتظامیہ کسی بڑے سانحے کی منتظر ہے۔