Tag: مزدور

  • ہرا چشمہ

    ہرا چشمہ

    مصنف: شرن مکڑ
    گؤ دان کی اپیل سن کر ایک سیٹھ نے گائے خیرات کی۔ جس شخص کو خیرات کی گائے ملی، وہ شہر کی گندی سی بستی میں رہنے والا ایک غریب مزدور تھا۔ اس کی کون سی زمین تھی جہاں ہری ہری گھاس اگتی۔ بستی کے آس پاس ہریالی کا نام و نشان نہ تھا۔

    خیرات میں اُسے گائے ملی تھی، گھاس نہیں۔ اس نے گائے کو کھلانے کے لیے سوکھی گھاس ڈالی۔ امیر کی گائے نے سوکھی گھاس دیکھ کر منہ پھیر لیا، وہ کسی حالت میں سوکھی گھاس کھانے کے لیے تیار نہیں تھی۔ آدمی نے اس کی پیٹھ پر پیار سے ہاتھ پھیر کے منت کی گائے ٹس سے مس نہ ہوئی۔

    وہ دو دن سے بھوک ہڑتال پر ڈٹی ہوئی تھی۔ مزدور ڈر رہا تھا کہ گائے کو کچھ ہوگیا تو گائے کی موت کا گناہ اس کے سر ہوگا۔ وہ دل ہی دل میں خوف زدہ ہو رہا تھا۔

    اسے اس طرح پریشان اور گائے کی منت سماجت کرتے دیکھ کر کسی نے اسے گائے کی آنکھوں پر ہرا چشمہ باندھنے کا مشورہ دیا۔ مزدور نے ایسا ہی کیا۔ ہری پٹی کی عینک بناکر اس نے گائے کی آنکھوں پر لگا دی۔ اب گائے کے سامنے سوکھی گھاس کی جگہ ہری گھاس تھی۔ وہ خوش ہوگئی۔

    مزدور اب خوش تھا لیکن اس کا پڑھا لکھا بے روزگار بیٹا اداس تھا۔ مزدور نے اس سے اداسی کا سبب پوچھا، وہ روہانسا سا ہوکر بولا۔ ”بابو! مجھے تو ایسا لگتا ہے جیسے ہم عوام بھی گائے ہیں۔ لوگ ہماری آنکھوں پر امیدوں کا ہرا چشمہ لگا کر ہم سے ووٹ لے جاتے ہیں اور ہم سوکھے کو ہریالی سمجھ لیتے ہیں۔“

  • وزیر اعظم کا سات سال سے وطن واپس نہ آنے والے مزدوروں کے لیے بڑا اعلان

    وزیر اعظم کا سات سال سے وطن واپس نہ آنے والے مزدوروں کے لیے بڑا اعلان

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سات سال سے وطن واپس نہ آنے والے مزدوروں کو ائیر ٹکٹ پر سبسڈی فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم کی زیر صدارت مزدوروں کی فلاح و بہبود سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں "مزدورکا احساس پروگرام” کے انعقاد کی منظوری دی گئی، پروگرام کی تقریب کل احساس پروگرام کے تحت منعقد ہو گی.

    اجلاس میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر، معاون خصوصی زلفی بخاری، فردوس عاشق اعوان، ندیم افضل چن شریک ہوئے.

    اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ سات تک پاکستان نہ آ سکنے والے مزدوروں کو حکومت سبسڈی فراہم کرے گی.

    معاشرے کے کمزور طبقوں، مزدوروں بشمول گھروں میں کام کرنے والے افراد کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے. اس موقع پر حکومت پنجاب کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کی گئی.

    اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے مطابق مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے سلسلے میں اقدامات کو مرحلہ وار مکمل کیا جائے، ابتدا رجسٹریشن کے عمل سے کی جائے گئی، تاکہ تمام مزدوروں کا مکمل ریکارڈ میسر آسکے.

    مزید پڑھیں: وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری پر نظرثانی کی ہدایت کر دی

    اس موقع پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی کہ احساس روگرام غربت میں کمی کے لئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے، کمزور طبقوں کے لئے 115 سماجی فلاحی پروگرام ترتیب دیے جا رہے ہیں.

    پروگرام کے تحت آئندہ ایک سال میں روایتی اور غیر روایتی شعبوں سے منسلک مزدوروں کی رجسٹریشن عمل میں لائی جائے گی.

  • وزیر اعظم کی مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت

    وزیر اعظم کی مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مزدوروں کےحقوق کا تحفظ قانونی، مذہبی اور اخلاقی فرض ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پنجاب لیبر پالیسی، مزدورکی فلاح وبہبود کےاقدامات پر بریفنگ کے موقع پر کیا.

    وزیر اعظم کو مزدوروں کے حقوق، سازگار ماحول، ورکرز کی خوش حالی کے قوانین پربریفنگ دی گئی، وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کے مزدوروں، گھریلو ملازمین کے لئےاقدامات کو سراہا.

    انھوں نے کہا کہ گھروں میں کام کرنے والے مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں، قوانین پر عمل درآمد پرخصوصی توجہ دی جائے.

    مزید پڑھیں: پاکستان کی معیشت پر لوگوں کا اعتماد بڑھ رہا ہے: وزیر اعظم

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ مزدوروں کے حقوق کے لئے قوانین بنانا ہی کافی نہیں، اصل چیلنج ان قوانین پران کی روح کے مطابق عمل درآمد ہے.

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مزدوروں کےحقوق کاتحفظ قانونی، مذہبی اور اخلاقی فرض ہے، سیاسی مفادات سے بالاترہو کر اقدامات کمزور طبقوں کی بہتری کے لئے ہیں.

  • کوئٹہ : کوئلے کی کان میں گیس دھماکہ‘ 9 مزدورپھنس گئے

    کوئٹہ : کوئلے کی کان میں گیس دھماکہ‘ 9 مزدورپھنس گئے

    کوئٹہ : صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے کے باعث وہاں کام کرنے والے 9 مزدور پھنس گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے وہاں کام کرنے والے 9 مزدور پھنس گئے جنہیں نکالنے کے لیے کوششیں شروع کردی گئیں۔

    چیف مائینز انسپکٹر کا کہنا ہے کہ کان حادثے کے بعد کان کنوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے اور متاثرہ مزدوروں کو جلد ریسکیو کرلیا جائے گا۔

    کوئلے کی کان سےمزید 5لاشیں نکال لی گئیں‘ جاں بحق مزدوروں کی تعداد 23 ہوگئی

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کوئٹہ کے دو مختلف علاقوں مارواڑ اور سورینج میں کوئلے کی کان بیٹھنے کے واقعات پیش آئے تھے۔

    دونوں حادثات میں مجموعی طوپر 23 مزدور جاں بحق ہوئے تھے جن میں سے بیشتر کا تعلق سوات کے علاقے شانگلہ سے تھا۔

    خیبرایجنسی میں کوئلے کی کان میں دھماکہ ‘8 مزدور جاں بحق

    واضح رہے کہ رواں سال 25 اپریل کو خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے کالا خیل میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا تھا، دھماکے سے کان میں موجود 8 مزدور جان کی بازی ہار گئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سکھر: گودام کی چھت گرنے سے 11  مزدور جاں بحق، درجنوں‌ زخمی

    سکھر: گودام کی چھت گرنے سے 11 مزدور جاں بحق، درجنوں‌ زخمی

    سکھر: گودام میں ہونے والے دھماکے سے عمارت کی چھت گئی، جس میں‌ 11 مزدور جاں بحق ہوگئے. واقعے میں 13 افراد شدید زخمی ہوئے.

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ سکھر کے علاقے چھوہارا مارکیٹ‌ کے ایک گودام میں‌ پیش آیا، جہاں‌ غیرقانونی چھوہارا بھٹی چلائی جارہی تھی۔

    [bs-quote quote=”دھماکے کے وقت بھٹی میں 60 سے زائد مزدور موجود تھے، جو چھت گرنے سے ملبے تلے دب گئے” style=”style-2″ align=”left”][/bs-quote]

    دھماکا چھوہارے پکانے والی گیس کی بھٹی میں‌ ہوا، جس سے چھت گر گئی. یہ واقعہ سہ پہر چار بجے پیش آیا۔ واقعے میں 11 افراد زندگی کی بازی ہار گئے. ہلاک ہونے والوں میں‌ چار خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

    واقعے آج سہ پہر چار بجے پیش آیا. اس وقت بھٹی میں 60 سے زائد مزدور موجود تھے، جو چھت گرنے سے ملبے تلے دب گئے۔

    اس وقت علاقے میں ریسکیو کی کارروائی جاری ہے. فوج اور رینجرز کے جوان بھی امدادی کاموں میں حصہ لینے پہنچ گئے۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے واقعے میں مزید ہلاکتوں کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے.

    گورنر سندھ محمد زبیر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر سکھر سے اس کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے سکھر میں چھت گرنے سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پارٹی رہنما اور کارکنان کو متاثرین کی مدد کرنے اور زخمیوں کو بہترعلاج مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 


    بارشوں سے رائیونڈ روڈ پر گودام کی چھت گرگئی، 3 مزدور جاں بحق


  • سرگودھا میں پہاڑی تودہ گرنے سے6 مزدورجاں بحق

    سرگودھا میں پہاڑی تودہ گرنے سے6 مزدورجاں بحق

    سرگودھا: سرگودھا کے نواحی علاقے میں پہاڑی تودہ گرنے سے 6 مزدور جاں بحق جبکہ 2 کو زخمی حالت میں باہر نکال لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقے 126 جنوبی میں پہاڑوں پر پتھر کی کرشنگ میں مصروف تھے کہ اچانگ پہاڑی تودہ ان پر آگر جس کے نتیجے میں 6 مزدور جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اورپہاڑی تودے کے نیچے دب کر جاں بحق ہونے والے 6 مزدوروں کی لاشیں نکال لیں جبکہ 2 مزدوروں کو زخمی حالت میں نکالا گیا اور طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سرگودھا میں مزدوروں کے جاں بحق ہونے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

    شہبازشریف نے حادثے میں زخمی ہونے والے مزدوروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔


    سرگودھا:موٹروے انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثہ،5 افرادجاں بحق


    واضح رہے کہ رواں برس 29 جون کو سرگودھا میں موٹر وے انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں دوخواتین اور تین بچے شامل تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • گوادر میں فائرنگ‘10 مزدور جاں بحق

    گوادر میں فائرنگ‘10 مزدور جاں بحق

    گوادر:صوبہ بلوچستان کے علاقےپیشکان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 10 مزدوروں کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق بلوچستان کے علاقے پشگان میں نامعلوم افراد نے تعمیراتی کام کرنے والے10 مزدوروں کو جاں بحق کردیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقع میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو گوادر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بنائی جا رہی ہے۔

    لیویز ذرائع کا کہناہےکہ فائرنگ کی زد میں آنے والے تمام افرادکاتعلق سندھ کے علاقے نوشہروفیروز سے ہے۔

    دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت کاکہناہےکہ مزدور تعمیراتی کام میں مصروف تھے جب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ان کےمطابق فائرنگ کے واقعے میں 7افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

    ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے گوادر میں مزدوروں کی فائرنگ میں شہادت پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہناہےکہ دہشت گردوں کوان کےبل سےنکال کرکیفرکردارتک پہنچایاجائےگا اورگواد،بلوچستان کی ترقی روکنےکی ہرسازش ناکام بنائیں گے۔


    بلوچستان میں فائرنگ،6افراد جاں بحق


    یاد رہےکہ گزشتہ سال اکتوبر صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاک ایران سرحد کے قریب علاقے پروم سے لیویز اہلکاروں کو چھ افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملی تھیں۔


    بلوچستان میں فائرنگ،3سیکورٹی اہلکار جاں بحق


    واضح رہے کہ گزشتہ برس مارچ میں صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں تین سکیورٹی اہلکار جان کی بازی ہار گئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • پیپلزپارٹی سےمحنت کشوں کوکوئی الگ نہیں کرسکتا‘بلاول بھٹوزرداری

    پیپلزپارٹی سےمحنت کشوں کوکوئی الگ نہیں کرسکتا‘بلاول بھٹوزرداری

    کراچی: پیپلزپارٹی کےسربراہ بلاول بھٹوزرداری کا کہناہےکہ مزدوروں کی فلاح ہماری پارٹی کی پہلی ترجیح ہے۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی میں مزدوروں کےعالمی دن پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زنے محنت کشوں میں امدادی چیک تقسیم کیے۔

    اس موقع پر پیپلزپارٹی کےسربراہ بلاول بھٹوزرداری کا کہناتھاکہ آج کےدن محنت کشوں نے اپنی جدوجہد سے دنیا بدل ڈالی۔
    انہوں نےکہاکہ پیپلزپارٹی نےمزدوروں کےلیےادارےقائم کیے جبکہ موجودہ حکومت مزدوراورکسان دشمن حکومت ہے

    چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہناتھاکہ یہ اورنج ٹرین بناتےہیں لیکن اسپتال نہیں بناتے۔انہوں نےکہاکہ مسائل حل کرناچاہتےہیں،وفاقی حکومت ٹال مٹول کررہی ہے۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کےسربراہ بلاول بھٹوزرداری کاکہناتھاکہ میں چاہتاہوں سوشل سیکورٹی کا دائرہ بڑھایاجائے۔


    صدر اور وزیراعظم مزدوروں کی فلاح وبہود کےلیے پرعزم


    اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے بلاول بھٹوکو یادگاری شیلڈ پیش کی۔وزیراعلیٰ سندھ کا اس موقع پر کہناتھاکہ مزدوروں کے لیے قانون سازی کی بنیاد ذوالفقار بھٹو نے ڈالی۔

    مرادعلی شاہ کاکہناتھاکہ مزدوروں کے لیے پیپلزپارٹی کی تیسری نسل جدوجہد کررہی ہے۔انہوں نےکہاکہ پی پی حکومت نے مزدوروں کے لیےجوکچھ کیا کوئی اور سوچ نہیں سکتا۔

    واضح رہےکہ یوم مزدور پر وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کاکہناتھاکہ 50کروڑ روپے محنت کشوں میں تقسیم کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • مزدورہماری قوم کےگمنام ہیروہیں‘عمران خان

    مزدورہماری قوم کےگمنام ہیروہیں‘عمران خان

    اسلام آباد :تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کاکہناہےکہ مزدور معیشت میں ریڑھ کی ہدی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

    تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرعالمی یوم مزدور پراپنے پیغام میں کہاکہ مزدور ہماری قوم کے گمنام ہیرو ہیں۔

    عمران خان نےکہاکہ پاکستان تحریک انصاف کامزدور اور ان کے خاندانوں کا مستقبل محفوظ بنانے کا عزم ہے۔


    کراچی کے لوگوں کو حقوق دلا کر رہوں گا، عمران خان


    یاد رہےکہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کاکہناتھا کہ میں کراچی کے لوگوں کے ساتھ ان کے حقوق دلانے کےلیے نکلا ہوں۔

    عمران خان کاکہناتھاکہ جس معاشرے میں ظلم اور ناانصافی ہوتی ہے وہ اپنی آوازبلند کرتاہے،جومعاشرہ ظلم کے سامنے سرجھکا لیتا ہے وہ غلام بن جاتا ہے۔

    واضح رہےکہ دوروز قبل تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کاکہنا تھاکہ ایک جھوٹا شخص ہماراوزیراعظم نہیں ہوسکتا،انہوں نےگونوازگوتحریک میں شریک ہونے والوں کا شکریہ اداکیاتھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • چین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ،59افراد ہلاک

    چین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ،59افراد ہلاک

    بیجنگ: چین کے شمالی علاقے انرمنگولیا میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے59مزدور ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق چین کے شمالی علاقے انر منگولیا کی کان میں گیس بھر جانے سے زوردار دھماکہ ہواجس کے نتیجے میں59مزدورجان کی بازی ہارگئے۔

    c2

    ریسکیو حکام کے مطابق دھماکےکے بعد ریسیکو آپریشن میں کان کے اندر پھنسے ہوئے 149مزدوروں کو کان سے بحفاظت باہر نکال لیاگیا۔

    c3

    مزید پڑھیں:چین میں دھماکہ 14افراد ہلاک

    خیال رہے کہ اس سے قبل چین کےشہر شہانشی میں زورداردھماکے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور کم ازکم147 زخمی ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں:چین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ،33افراد ہلاک

    c4

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجےمیں33افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    c5

    واضح رہے کہ چین دنیا میں کوئلہ پیدا کرنے اور اسے استعمال کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔اورجس کان میں حادثہ پیش آیا ہے وہاں سے سالانہ 60,000 ٹن کوئلہ نکالا جا سکتا ہے۔

    c6