Tag: مزدور

  • عید کا خرچہ مانگنے پر شوہر نے خود کو آگ لگا لی

    عید کا خرچہ مانگنے پر شوہر نے خود کو آگ لگا لی

    گوجرانوالہ : عید کی شاپنگ کے لیے خرچہ مانگنے پر بیوی ہما سے جھگڑے کے بعد شوہر عابد نے مبینہ طور پرتیل چھڑک کر خود کو آگ لگا لی۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے نواحی علاقے میں مزدور عابد کا اپنی بیوی ہما سے گھڑا ہو گیا،جھگڑا بیوی کی جانب سے عید کی خریداری کے لیے رقم مانگنے پر ہوا،معمولی تنازعہ اس وقت سنگین صورت حال اختیار کر گیا جب شوہر عابد نے خود پر تیل چھڑک کر آگ لگا لی،آگ لگنے سے متاثرہ شخص بری طرح جھلس گیا جسے طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    سول ہسپتال انتظامیہ گوجرانوالہ کے مطابق عابد کا جسم 70 فی صد تک جھلس چکا ہے،ہمارے پاس جلے ہوئے افراد کی بحالی کے لیے سہولیات کا فقدان ہے اس لیے عابد کو فور اور ضروری طبی امداد دے کر لا ہور روانہ کردیا گیا ہے،جہاں بہترسہولیات کے باعث اس کی جان بچانے کے امکانات ذیادہ ہیں۔

    تھانہ سول لائن پولیس کے مطابق خود آگ لگانے والا مزدور عابد گوجرانوالہ کے علاقہ بسم اللہ کالونی کا رہائشی ہے، جہاں اس کا اپنی بیوی سے عید کی شاپنگ کے لیے پیسے مانگنے پر جھگڑا ہوا تھا،ابتدائی بیان کے بعد عابد کو علاج کی غرض سے لاہور منتقل کر دیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ابتدائی بیان میں متاثرہ شخص عابد کا کہنا تھا کہ وہ محنت مزدوری کر کے اپنے گھر کا خرچہ چلاتا ہے ۔ اس کی بیوی نے اس سے عید کی شاپنگ کے لیے خرچہ نہ دینے پر لڑائی کی جس پر اس نے تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا لی۔

  • کورنگی کی نجی کمپنی میں زیرِ زمین ٹینک کی صفائی کے دوران 6 مزدور ہلاک

    کورنگی کی نجی کمپنی میں زیرِ زمین ٹینک کی صفائی کے دوران 6 مزدور ہلاک

    کراچی: کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع ایک نجی کمپنی میں کیمیکل ٹینک کی صفائی کے لیے ٹینک میں اترنے والے 8 مزدوروں میں 6 ہلاک اور 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

    تٖفصیلات کے مطابق کراچی کے صنعتی علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع پلاسٹک کا دانہ بنانے والی کمپنی میں آج ہفتہ واری چھٹی کے باعث پلانٹ بند تھے،اس لیے نجی کمپنی زیرِ زمین ٹینک کی صفائی کا کام جاری تھا،8 مزدور ٹینک میں صفائی کے لیے اترنے جنہیں بے ہوش ہونے پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔

    ڈائریکٹر جناح ہسپتال سیمی جلالی کے مطابق لائے گئے 8 مزدوروں میں سے 6 مزدور جانبر نہ ہوسکے جب کہ 2مزدوروں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ہلاک ہونے والے مزدوروں کے نام عرفان، معراج، عبدالرحیم، عبد الغفار اور اربازہیں۔

    ہلاک ہونے والے تمام مزدور کورنگی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں،تھانہ کورنگی کی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں.


    کورنگی فیکٹری میں 6افراد کی پُراسرار موت


    یاد رہے اس قبل کورنگی انڈسٹری ایریا میں اچار بنانے والی فیکٹری میں بھی حادثہ پیش آیا تھا،جس میں فیکٹری کا مالک اور 6 مزدور ہلاک ہو گئے تھے

  • فیصل آباد:فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 3مزدور جاں بحق 15زخمی

    فیصل آباد:فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 3مزدور جاں بحق 15زخمی

    فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے تین مزدور جاں بحق جبکہ پندرہ زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق سرگودھا روڈ پر قائم گارمنٹس فیکٹری کا بوائلر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں فیکٹری میں کام کرنے والے تین مزدور پینتیس سالہ سہیل احمد اور چالیس سالہ ظہور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک اور زخمی عثمان دوران علاج دم توڑ گیا۔

    زخمی ہونے والے پندرہ مزدوروں کو الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔