Tag: مزمل اسلم

  • ‘ڈالر بیچیں اور پیسے کمائیں ، ایسا نہ ہوقدر گر جائے’

    اسلام آباد : ماہر معاشیات مزمل اسلم نے برآمدکنندگان کو مشورہ دیا ہے کہ ڈالر بیچیں اور پیسے کمائیں ، ایسا نہ ہوقدر گرجائے۔

    تفصیلات کے مطابق ماہر معاشیات مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر برآمدکنندگان کو ڈالر بیچنے کا مشورہ دے دیا۔

    مزمل اسلم نے کہا کہ دوسو ستر کا ریٹ ان کیلئے لاٹری ہے، اس سے اچھا ریٹ نہیں مل سکتا، اپنے ڈالرفروخت کردیں۔

    ماہر معاشیات کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیراعظم شہباز شریف کی نا اہلی کی وجہ سے ڈالر مہنگا ہوا،230 سے240 روپے پر واپس آسکتا ہے، آپ لوگ ڈالربیچ کر زیادہ پیسے کما سکتے ہیں۔

  • عمران خان نے عوام کو عزت دینے کیلئے 2 صوبائی اسمبلیوں کو برخاست کیا، مزمل اسلم

    عمران خان نے عوام کو عزت دینے کیلئے 2 صوبائی اسمبلیوں کو برخاست کیا، مزمل اسلم

    پی ٹی آئی کے رہنما اور ماہر معاشیات مزمل اسلم نے کہا کہ عمران خان نے عوام کو عزت دینے کیلئے 2 صوبائی اسمبلیوں کو برخاست کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  مزمل اسلم نے لکھا کہ موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ وہ چندماہ میں بھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے، انہیں یوٹیلیٹیز کی قیمتوں، ٹیکسز میں اضافے کے ذریعے شاید راستہ دکھا ئی دے جائے۔

    ماہر معاشیات مزمل اسلم نے ایک اور ٹوئٹ میں حکومت پر طنز کرتے ہوئےکہا کہ نا وزیر اعظم کے تین دن ختم ہورہے ہیں نا اسحاق ڈار کے 2ہفتے، یہ آئی ایم ایف کا پتہ اور نہ ہی دوست ممالک سے رقم کی منتقل ہوئی ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پہلے 6 مہینے مفتاح چورن بیچتے رہے ہم ریاست بچارہے ہیں سیاست کے بجائے، یہ سب ٹوپی ڈرامہ ملک کونا تلافی نقصان کی طرف لے گیا، قوم ان سے الیکشن میں جواب لےگی۔

  • ’ملک کا ہر خاندان 6 لاکھ روپے کا مقروض ہے‘

    ’ملک کا ہر خاندان 6 لاکھ روپے کا مقروض ہے‘

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ تجربہ کار حکومت نے 7 مہینوں میں 7 ہزار 200 ارب روپے کا قرض لیا ہے، یہ قرض عوام کو واپس دینا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انتہائی قابل اور تجربہ کار حکومت نے 7 مہینوں میں 7 ہزار 200 ارب روپے کا قرض لیا ہے۔

    مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ یہ قرض کل قرض کا 17 فیصد ہے، مزید قرض کے لیے دربدر الگ ہو رہے ہیں یعنی بات یہاں رکے گی نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ڈیم ایم حکومت نے جو قرض لیا ہے وہ اب آپ کو ادا کرنا پڑے گا، سود کے علاوہ آپ پر 32 ہزار 727 روپے واجب الادا ہیں۔

    مزمل اسلم کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ کے گھر میں 5 افراد ہیں تو آپ کا خاندان 6 لاکھ 36 ہزار 163 روپے کا مقروض ہے اور اس میں مزید اضافہ ہوتا رہے گا۔

  • آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود ملک میں معاشی استحکام نہیں آسکا: مزمل اسلم

    آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود ملک میں معاشی استحکام نہیں آسکا: مزمل اسلم

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کے باوجود معاشی استحکام نہیں آسکا، معاشی استحکام نہ آنے کی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ اپریل 2022 میں 3 ارب ڈالر ایکسپورٹس تھیں، اب ڈھائی ارب سے نیچے آگئی ہیں۔

    مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کے باوجود معاشی استحکام نہیں آسکا، معاشی استحکام نہ آنے کی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے۔ ان کے پاس کوئی معاشی پالیسی نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ میں بھی اربوں ڈالر کا خسارہ ہو رہا ہے، آئی ایم ایف پروگرام شروع ہونے کے باوجود بھی حالات میں بہتری نہیں آئی۔

    مزمل اسلم نے مزید کہا کہ یہ پہلی مرتبہ اس ملک کی تاریخ میں ہو رہا ہے، پاکستان جیسے ملک کا دیوالیہ نہیں ہوتا، ہم سری لنکا جیسا ملک نہیں۔

  • آئی ایم ایف کے پاکستانی حکومت سے نئے مطالبات  سامنے آگئے

    آئی ایم ایف کے پاکستانی حکومت سے نئے مطالبات سامنے آگئے

    اسلام آباد : ماہر معاشیات مزمل اسلم نے آئی ایم کے نئے مطالبات کے حوالے سے بتایا کہ پٹرول پر سیلز ٹیکس اور 600 ارب کے نئے ٹیکس مطالبے میں شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاہر معاشیات مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف حکومت پر دباؤ بڑھا رہی ہے، نئے مطالبے میں پٹرول پر سیلز ٹیکس اور 600 ارب کے نئے ٹیکس شامل ہیں ، اس کی وجہ یہ ہے کہ حکومت کااخراجات پر قابو نہیں ، معیشت سست روی کاشکار ہے جس کی وجہ سے ٹیکس آمدنی میں کمی متوقع ہے۔

    خیال رہے پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان مذاکرات آئندہ ماہ سے ہوں گے، مذاکرات میں 9 ویں اقتصادی جائزے پر بات چیت ہوگی۔

    ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ پاکستان سے آئی ایم ایف ڈو مور کا مطالبہ کر سکتا ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی زیادہ سے زیادہ حد تک پہنچائی جاسکتی ہے۔

    وزارت خزانہ نے بتایا کہ پیٹرول پر لیوی 31 دسمبرتک 50 روپے فی لیٹرکرنے اور ڈیزل پر لیوی اپریل 2023 تک 50 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ ہوسکتا ہے۔

  • رواں سال پاکستان کی شرح نمو 75 سال میں سب سے کم رہے گی: مزمل اسلم

    رواں سال پاکستان کی شرح نمو 75 سال میں سب سے کم رہے گی: مزمل اسلم

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ رواں سال پاکستان کی شرح نمو 75 سال میں سب سے کم رہے گی، اگست میں لارج اسکیل مینو فیکچرنگ میں صرف 0.6 فیصد کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اگست میں لارج اسکیل مینو فیکچرنگ میں صرف 0.6 فیصد کا اضافہ ہوا۔

    مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ جولائی تا اگست ایل ایس ایم میں 0.4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، یہ اشارہ ہے رواں سال پاکستان کی شرح نمو 75 سال میں سب سے کم رہے گی۔

    مزمل اسلم کا مزید کہنا تھا کہ پہلے ہی ملک کی ترقی کو کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

  • ‘پاکستان اپنے بیرونی قرضوں  کا آدھا حصہ سونے کے ذریعے چکا سکتا ہے’

    ‘پاکستان اپنے بیرونی قرضوں کا آدھا حصہ سونے کے ذریعے چکا سکتا ہے’

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے دعویٰ کیا ہے ’پاکستان اپنے بیرونی قرضوں کا آدھا حصہ سونے کے ذریعے چکا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آدھے بیرونی قرضوں قرضوں کی ادائیگی کا حل پیش کردیا۔

    مزمل اسلم نے کہا کہ ایک ٹن سونے کی قیمت 58 ملین ڈالر اور ہر 100ٹن سونے کی مالیت 5.8 بلین ڈالرہے۔

    ماہر معاشیات کا کہنا تھا کہ فرض کریں ہمارے پاس 1200 ٹن سوناہےتو قیمت 69.6 بلین ڈالر ہے،ہمارے سناروں کےپاس 40 ٹن سونا ہے جو کہ 2.32 بلین ڈالر ہے، پاکستان اپنے بیرونی قرضوں کا نصف سونے کے ذریعے ادا کر سکتا ہے۔

    آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مزمل اسلم نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ہم گھر میں رکھا ہوا اور زیورات کا سونا بیچ دیں تو پاکستان اپنے غیر ملکی قرضوں کا نصف واپس کر دے گا۔

    خیال رہے گذشتہ روز امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ قیمت 2150 روپے اضافے سے 148,450 روپے ہوگئی تھی اسی طرح 10 گرام کی قیمت 1,843 روپے اضافے کے ساتھ 127,272 روپے ہوئی۔

  • عمران خان کی حکومت ہوتی تو ٹیکس ملا کر بھی پیٹرول 180 روپے ہوتا: مزمل اسلم

    عمران خان کی حکومت ہوتی تو ٹیکس ملا کر بھی پیٹرول 180 روپے ہوتا: مزمل اسلم

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ اگر آج عمران خان کی حکومت ہوتی اور 30 روپے ٹیکس بھی شامل کر لیتے تو پیٹرول 180 روپے ہوتا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ابھی خبر آئی ہے کہ ڈالر تاریخ کی نچلی سطح 240 روپے عبور کر گیا ہے۔

    مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ جب سے حکومت آئی ہے روپیہ اپنی قدر 60 روپے کھو چکا ہے، دوسری طرف پیٹرول 1.45 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ سب برائی کی جڑ روپے کی قیمت ہے، اگر آج عمران خان کی حکومت ہوتی اور 30 روپے ٹیکس بھی شامل کر لیتے تو پیٹرول 180 روپے ہوتا۔

    ایک اور ٹویٹ میں مزمل اسلم نے کہا کہ 175 موجودہ ارکان اسمبلی جو حکومت کے شراکت دار ہیں، کیا کسی ایک کا بھی موجودہ مہنگائی دیکھ کر ضمیر نہیں جاگ رہا؟

    انہوں نے کہا کہ ثابت ہوا آپ عوام کے نمائندے نہیں کیونکہ آپ خاموش تماشائی بن کر بیٹھے ہیں۔

  • ریکارڈ توڑ مہنگائی: ’آگے بہت تشویشناک صورتحال ہے‘

    ریکارڈ توڑ مہنگائی: ’آگے بہت تشویشناک صورتحال ہے‘

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے آگے بہت تشویشناک صورتحال ہے، مہنگائی کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے آگے بہت تشویشناک صورتحال ہے، ملک میں مہنگائی کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے۔

    اگست 2022 میں مہنگائی 27.3 فیصد پر آگئی ہے، تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ملک کا بہت زیادہ افراط زر ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق اگست کے دوران مہنگائی کی شرح 27.3 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچی جبکہ جولائی 2022 کے دوران مہنگائی کی شرح 24.9 فیصد کی سطح پر تھی۔

  • ضرورت سے دگنا تیل بھاری قیمت پر خریدا گیا: مزمل اسلم

    ضرورت سے دگنا تیل بھاری قیمت پر خریدا گیا: مزمل اسلم

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں ضرورت کے حساب سے دگنا تیل درآمد کیا گیا اور بھاری قیمت پر خریدا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نااہل حکومت سے قوم کا 120 ارب روپے کا نقصان اور قیمتوں کی شکل میں وصول کیا گیا۔

    مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں ضرورت کے حساب سے دگنا تیل درآمد کیا گیا اور بلند ترین قیمت پر خریدا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ وہاں سے 25 فیصد قیمتیں نیچے آگئی ہیں جو کم از کم ڈالر میں 500 ملین ڈالر بنتا ہے، اس سے روپے پر دباؤ آیا۔