Tag: مزید اضافہ

  • چینی کی فی کلو قیمت میں مزید 15 روپے کا اضافہ

    چینی کی فی کلو قیمت میں مزید 15 روپے کا اضافہ

     ملک کے مختلف شہروں میں رمضان میں چینی کی قیمت کو پر لگ گئے، کوئٹہ میں چینی کی فی کلو ریٹیل قیمت میں 15 روپے کا مزید اضافہ کر دیا گیا۔

    مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں چینی کی فی کلو ریٹیل قیمت میں 15 روپے کا مزید اضافہ ریکارڈ ہونے کے بعد 180روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

    مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی 175 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے، چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روز کے دوران 25 روپے کا اضافہ ہوا، ریٹیل مارکیٹ میں دو روز قبل چینی 155 روپے میں فروخت کی جارہی تھی۔

    دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں رمضان میں چینی کی قیمت کو پر لگ گئے، لاہور میں ایک کلو چینی کی قیمت میں 10روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ایک کلو چینی 170 روپے ہوگئی، چینی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

    صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ شوگر ملز اور ڈیلرز کارٹل کو توڑا نہیں جا سکا۔

    پشاور میں بھی دس روپے کے اضافے کے بعد ایک کلو چینی 170 روپے کی ہوگئی، رمضان سے پہلے چینی 160 روپے کلو فروخت کی جا رہی تھی۔

    کراچی میں رمضان سے قبل 145 روپے کلو میں فروخت ہونے والی چینی ہول سیل میں 168 اور ریٹیل میں 180 روپے کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔

  • حکومت سندھ نے سیلز ٹیکس میں مزید اضافہ کردیا

    حکومت سندھ نے سیلز ٹیکس میں مزید اضافہ کردیا

    کراچی: ریسٹورنٹس، کیفے اور بیکری پر یکم جولائی 2024 سے سندھ سیلز ٹیکس ادا کرنا ہوگا، شادی ہالز پر بھی مزید ٹیکس عائد کردیا گیا۔

    حکومت سندھ کی جانب سے عوام پر ایک اور ٹیکس عائد کردیا گیا، ریستوران اور بیکری کے علاوہ ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز، فارم ہاؤسز، کلبز اور شادی ہالز پر بھی صوبائی حکومت کی جانب سے 15 فیصد سیلز ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔

    ڈیبٹ، کریڈٹ کارڈ کی ادائیگی پر 8 فیصد سندھ سیلز ٹیکس ادا کرنا ہوگا، نقد ادائیگی پر15 فیصد سندھ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

    ذرائع نے بتایا کہ تبدیل شدہ سندھ سیلز ٹیکس فوری طور پر اطلاق ہوگا اور یہ یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگا۔

    سندھ ریونیو بورڈ نے کہا کہ پی او ایس مشینیں خراب یا نہ ہونے کا بہانہ نہیں کیا جاسکتا، سندھ سیلز ٹیکس کی شرح 1 جولائی سے 13 فیصد سے بڑھ کر 15 فیصد ہوگئی ہے۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا

    سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 200 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

    اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونا 1 لاکھ 85 ہزار 614 روپے پرپہنچ گیا۔

    گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 200 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 300 روپے تھی۔

    آج عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر اضافے سے 2056 ڈالر فی اونس ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 650 روپے پر مستحکم ہے۔

  • برج خلیفہ پر بنائی گئی ویڈیو نے ول اسمتھ کی مقبولیت میں‌ مزید اضافہ کردیا

    برج خلیفہ پر بنائی گئی ویڈیو نے ول اسمتھ کی مقبولیت میں‌ مزید اضافہ کردیا

    دبئی : برج خلفیہ پر بنائی گئی ویڈیو شیئر کرنے کے بعد ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا۔

    سوشل میڈیا کا استعمال بہت عام ہوچکا ہے، کسی کو ٹویٹڑ زیادہ پسند ہے کسی کو فیس بک تو کسی کو انسٹاگرام، ہم اپنے دوستوں سے باتیں، تصاویر شیئر کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں اسی طرح ہالی ووڈ کی مشہور و معروف شخصیات بھی اپنے مداحوں سے رائے، تصاویر اور خبریں شیئر کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہیں۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ہالی ووڈ اسٹار ول اسمتھ نے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر بنائی گئی اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔

    View this post on Instagram

    Pppsshhhhkkeewww⁣ ⁣ @willsmithsbucketlist

    A post shared by Will Smith (@willsmith) on

    خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شوخ مزاج اسٹار ول اسمتھ دنیا کی بلند ترین عمارت پر بنائی گئی اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کے بعد دس ویں نمبر سے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

    ول اسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں خود کو ’دبئی کا روحانی جانور‘ کہہ کر مخاطب کررہے ہیں اور عجیب و غریب آوازیں بھی نکال رہے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ول اسمتھ کی ویڈیو کو اب تک صرف انسٹا گرام پر 78 لاکھ صارفین دیکھ چکے ہیں۔

  • ترسیلی کمپنیوں نے بجلی کی نرخوں میں مزید اضافہ ما نگ لیا

    ترسیلی کمپنیوں نے بجلی کی نرخوں میں مزید اضافہ ما نگ لیا

    اسلام آباد : ترسیلی کمپنیوں نے بجلی کی نرخوں میں مزید اضافہ ما نگ لیا، سنٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی نے چونسٹھ پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے، نیپرا درخواست پر سماعت چودہ نومبر کو کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا زرائع کا کہنا ہے کہ سنٹرل پاوور پرچیزنگ اتھارٹی نےنرخوں میں اضافے کی درخواست دی ہے، سی سی پی اے نے بجلی کے ٹیرف میں چونسٹھ پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا ہے۔

    سی سی پی اے کے مطابق قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹ منٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔اضافہ اکتوبر کے مہینے کیلئے مانگا گیا ہے، اکتوبر میں بجلی کی فی یونٹ قیمت پانچ روپے اٹھاسی پیسے رہی جبکہ صارفین سے پانچ روپے تئیس پیسے چارج کئے گئے ہیں۔

    نیپرا درخواست پر سماعت چودہ نومبر کو کرے گی، اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

    یاد رہے اکتوبر میں حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری دی تھی، بجلی اوسطاً 1 روپے 18 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی تھی جبکہ 300 یونٹ استعمال کرنے والوں پرکوئی اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔

    اس سے قبل 26 ستمبر کو نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی تھی، جس کے مطابق اگست کے کیلئے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ سولہ پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا تھا، قیمت میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوا تھا۔

  • یوریا کھاد کی قیمت 19 سو روپے فی بوری تک جا پہنچی

    یوریا کھاد کی قیمت 19 سو روپے فی بوری تک جا پہنچی

    یوریا کھاد کی قیمت 19 سو روپے فی بوری ہو گئی ،گیس انفراسٹرکچر ڈیویلومنٹ سرچارج میں اضافہ کے باعث مقامی مارکیٹ میں یوریا کھاد کی قیمت انیس سو روپے تک پہنچ گئی ہے۔

    فرٹیلائزر سیکٹر زرائع کے مطابق پلانٹس کی گیس پرعائد سرچارج بڑھنے سے کھاد کی پیداواری لاگت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ آمدنی بڑھانے کے لئے حکومت نے دس لاکھ برٹش تھرمل یونٹ پر اضافی سر چارج لگا دیا ہے۔

    حکومت نےفرٹیلائزر سیکٹر کیلئے گیس پر ایک سو تین روپے کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد فرٹیلائزر سیکٹر پر گیس سرچارج تین سو روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگیا ہے یوں ایک بوری یوریا کی پیداواری لاگت میں ایک سو تیس روپے کا اضافہ ہونے سے بوری کی قیمت انیس سو روپے ہوگئی ہے۔