Tag: مزید بارش کا امکان

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارش کا امکان

    ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارش کا امکان

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

       مون سون بارشوں نے ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنے زیر اثر لے رکھا ہے، اسلام آباد، راولپنڈی،۔کشمیر، گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ ڈویژن اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ بارش لاہور میں ایک سو ستتر، راولاکوٹ ایک سو تریسٹھ، قصورایک سو انتیس، کوٹلی ایک سو بیس، گوجرانولہ ایک سو پندرہ، گجرات میں ایک سو چودہ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بارش کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

  • کراچی اورلاہور میں ہلکی بارش،موسم خوشگوار، مزید بارش کا امکان

    کراچی اورلاہور میں ہلکی بارش،موسم خوشگوار، مزید بارش کا امکان

    کراچی : کراچی سمیت لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش نے موسم خوشگوار کر دیا، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے

    کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش نے گرمی کی شدت کو کم کر دیا، بوندا باندی سےموسم خوشگوار ہوا تو شہریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے۔

    لاہور میں بادل برسے تو گرمی کا زور ٹوٹ گیا، گوجرانوالہ، سرگودھا ،مالاکنڈ ،ہزارہ، قلات اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں بارش نے موسم سہانا کردیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ، اسلام آباد ،لاہور، سرگودھا، ڈی جی خان اورشمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ بارش جوہر آباد میں بتیس اور سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ، ریکارڈ کیا گیا۔