Tag: مزین

  • الجزائر کا 57 واں یوم آزادی، برج خلیفہ سبز و سفید ہلالی پرچم سے مزین

    الجزائر کا 57 واں یوم آزادی، برج خلیفہ سبز و سفید ہلالی پرچم سے مزین

    دبئی/الجزائر : افریقی ملک الجزائر کے 57 ویں یوم آزادی کے موقع پر اماراتی حکام نے دنیا کی شہرہ آفاق سیاحتی و تجارتی عمارت برج خلیفہ کو الجزائر کے سفید و سبز ہلالی پرچم سے سجا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات سربراہوں کی جانب سے الجزائری قوم کو یوم آزادی کے موقع پر مبارک باد پیش کی گئی ساتھ ساتھ اماراتی قیادت نے الجزائر کی ترکی و خوشحالی اور استحکام و سالمیت کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ الجزائر و خلیجی ممالک کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہیں باالخصوص متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوستانہ و برادرانہ تعلقات ہیں اور الجزائر کے یوم آزادی کے موقع پر دنیا کی بلند ترین عمارت کو سبز و سفید ہلالی پرچم سے مزین کرنا دونوں ممالک کے درمیان قائم برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برج خلیفہ کے ساتھ ساتھ دبئی کے دیگر علاقوں میں بھی الجزائری شہریوں نے تقریبات کا اہتمام کیا۔

    واضح رہے کہ الجزائری قوم نے 57 برس قبل ہی فرانس سے آزادی حاصل کی ہے، فرانسیسی حکومت 132 سال سے الجزائر پر قابض تھی ، مسلسل جدو جہد آزادی و قربانیوں کے باعث 5 جولائی 1962 میں فرانس نے الجزائر کو غلامی سے آزاد کیا۔

    یاد رہے کہ الجزائرمیں طویل عرصے سے اقتدار قابض صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ نے کچھ عرصہ قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر ملک کی بھاگ ڈور نگراں حکومت کے حوالے کی ہے۔

    امریکا کا یوم آزادی

    یاد رہے کہ دو روز قبل امریکا کا 243 واں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا تھا اور متحدہ عرب امارات نے امریکا کے یوم آزادی کے موقع پر اہم اتحادی دوست ملک ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے برج خلیفہ کو سفید ، آسمانی و سرخ رنگ سے مزین کردیا تھا۔

    خیال رہے کہ آج ہی کے دن امریکا کی عوام نے 4 جولائی سنہ 1776 میں برطانوی استکبار سے آزادی حاصل کی تھی۔ اسی لیے 4 جولائی کو ملک بھر میں یوم تعطیل ہوتی ہے۔

  • مسلمانوں سے اظہار یکجہتی، اماراتی حکام کا جیسنڈا آرڈرن کو منفرد انداز میں خراج تحسین

    مسلمانوں سے اظہار یکجہتی، اماراتی حکام کا جیسنڈا آرڈرن کو منفرد انداز میں خراج تحسین

    دبئی : مسلمانوں سے اظہار یکجہتی پر اماراتی حکام نے کیوی وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے برج خلیفہ کو جیسنڈا آرڈرن کی تصویر سے مزین کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم اور ریااست دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے جیسنڈا آرڈرن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جیسنڈا نے ہمدردی، اور رحم دلی کی اعلیٰ مثال کردی۔

    شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کرائسٹ چرچ میں واقع مساجد پر دہشت گردانہ حملوں کے بعد مسلمانوں کی حمایت پر جیسنڈا آرڈرن کی تعریف کرتے کہا کہ نیوزی لینڈ کی مضبوط قیادت کی دنیا بھر میں دھوم ہے، کیوی وزیر اعظم نے مسلمانوں کے دل جیت لیے۔

    اماراتی حکام اور عوام نے جیسنڈا آرڈرن کو مسلمانوں کی بھرپور حمایت کرنے پر منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر وزیر اعظم جیسنڈا کی تصویر سے مزین کرکے سلام پیش کیا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جیسنڈا آرڈرن کی کرائسٹ چرچ حملے کے متاثرین کو گلے لگاکر دلاسہ دیتے ہوئے تصویر برج خلیفہ پر مزین ہوئی دیکھنے والوں سلام پیش کیا۔

    حکام دبئی شیخ محمد نے جمعے کے روز ٹویٹر پر برج خلیفہ کی جیسنڈا آرڈرن کی تصویر سے مزین تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج نیوزی لینڈ نے کرائسٹ چرچ شہداء کے احترام میں دومنٹ کی خاموشی کی‘۔

    شیخ محمد نے لکھا کہ کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملے کے بعد جب مسلمان صدمے میں تھے اس وقت نیوزی لینڈ کی حکومت اور وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کے خلوص، ہمدردی اور معاونت نے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے دل جیت لیے ہیں’ شکریہ جیسنڈا آرڈرنا ور شکریہ نیوزی لینڈ‘۔