Tag: مسئلہ کشمیر

  • وقت آگیاہےبھارت مسئلہ کشمیرکومذاکرات سےحل کرے، وزیراعظم عمران خان

    وقت آگیاہےبھارت مسئلہ کشمیرکومذاکرات سےحل کرے، وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے بے گناہ کشمیریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا وقت آگیاہےبھارت مسئلہ کشمیرکومذاکرات سےحل کرے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی فوج نے دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران مقبوضہ کشمیرمیں بےگناہ کشمیریوں کے قتل کی پر روز مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیاہےبھارت مسئلہ کشمیرکومذاکرات سےحل کرے، مسئلہ سلامتی کونسل کی قراردادوں ، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیاجائے۔

    یاد رہے بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں ریاستی ظلم و جبر کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں مجموعی چودہ نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی فائرنگ سے 8 کشمیری نوجوان شہید، درجنوں زخمی

    کلگام کے علاقے لارو میں محاصرے اور تلاشی کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ایک رہائشی مکان کو گولہ بار ی کے ذریعے تباہ کیا ، جس سے تین نوجوان شہید ہوئے، عوام سڑکوں پرنکلے تو مظاہرین پر فائرکھول دیا، جس میں مزیدتین کشمیری شہید ہو گئے جبکہ فائرنگ سے متعدد کشمیری زخمی بھی ہوئے

    دوران آپریشن مکانوں کوبھی مسمارکیا اور جابجابم نصب کردیئے، تباہ حال مکان کا ملبہ اٹھاتے ہوئے دو کشمیری بم پھٹنے سے شہید ہوگئے، شہید نوجوان کی نماز جنازہ میں ہزاروں کشمیریوں نے شرکت کی، جنہوں نےپاکستان کےحق میں فلک شگاف نعرےلگائے۔

    پاکستان نے معصوم شہریوں کی شہادت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ  بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہیں۔

    کشمیری انتظامیہ نے واقعے کے بعد وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کردی ہے۔

  • مسئلہ کشمیر کا پرامن سہ فریقی مذاکراتی حل ناگزیر ہے، سردار عتیق احمد خان

    مسئلہ کشمیر کا پرامن سہ فریقی مذاکراتی حل ناگزیر ہے، سردار عتیق احمد خان

    ریاض : سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیائی مستقبل کے لیے مسئلہ کشمیر کا پرامن سہ فریقی مذاکراتی حل ناگزیر ہے، سعودی عرب نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان اور کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب میں اسلامی رابطہ کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم ممالک اپنے سفارتی اور اقتصادی اثر و رسوخ کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے استعمال کریں۔

    مقبوضہ کشمیر میں نئی نسل کا بدترین قتل عام کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان عسکری حربوں میں ناکامی کے بعد کشمیری برادری کا تناسب بگاڑنا چاہتا ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کا بہترین روڈ میپ موجودہے۔

    سعودی عرب نے ہر دور میں مسئلہ کشمیر پر مسلمہ بین الاقوامی موقف کی تائید و حمایت کی ہے۔ کشمیری آبادی کے مراکز میں ہندوستانی فوج کی کثیر تعداد میںموجودگی بذات خود جنگی جرائم کا ارتکاب ہے۔

    رابطہ عالم اسلامی کا کشمیر پر موقف انتہائی جاندار اور قابل تحسین ہے۔ مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت کشیدگی نے سارے جنوبی ایشیاء کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا ہے۔

    مکہ المکرمہ میں رابطہ عالم اسلامی کے سپریم کونسل کے اجلاس میں دنیا بھر کے تقریبا 40 سے زائد ممالک نےشرکت کی۔ اجلاس کی صدارت مفتی اعظم سعودی عرب عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے کی۔

  • اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کےحل کےلیےاپنا کردارادا کرے‘ شاہ محمود قریشی

    اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کےحل کےلیےاپنا کردارادا کرے‘ شاہ محمود قریشی

    نیویارک : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے۔

    شاہ محمود قریشی نے سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ بھارت سے کہا جائے کہ وہ مہم جوئی سے باز رہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ خطے کے دیرپا امن کے لیے بھارت کو مذاکرات میں شامل کیا جائے۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان افغان تنازعے کا پرامن حل چاہتا ہے۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے۔

    بھارت سے جنگ کا آپشن نہیں، شاہ محمود قریشی

    یاد رہے کہ گزشتہ روزپاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت سے جنگ کا آپشن نہیں مسائل صرف مذاکرات کے ذریعے حل کیے جاسکتے ہیں، بھارت سے امن کی بات کرنے کی دعوت دینا درست تھا۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کے 1 ارب 80 کروڑ عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ انھیں خطے میں امن چاہیے یا نہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی سے دنیا کو آگاہ کرنے کا مشن

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی سے دنیا کو آگاہ کرنے کا مشن

    برلن: چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے کہا ہے کہ جرمنی میں آج کمیونٹی کارنیول میں مسئلہ کشمیر اجاگر کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور مسئلہ کشمیر کو یورپ سمیت دنیا بھر میں اجاگر کیا جارہا ہے، جس کا مقصد بھارت کا مکروہ چہرہ بےنقاب کرنا ہے۔

    علی رضا سید کا کہنا ہے کہ جرمنی میں ہونے والے کارنیوال میں کشمیری تصاویروبینرز سے آراستہ ٹرک بھی شامل ہوگا، ہمارا مقصد کشمیریوں کی بات کو دنیا تک پہنچانا ہے۔

    چیئرمین کشمیر کونسل ای یو کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو یورپ میں اجاگر کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے، گزشتہ سال بھی کشمیر کونسل ای یو کا وفد کارنیول میں شریک ہوا تھا۔

    مسئلہ کشمیر پر عمران خان کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں: چیئرمین کشمیر کونسل ای یو

    خیال رہے کہ دو روز قبل ہی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوان کو شہید کردیا تھا۔

    رواں سال 2 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر فائرنگ کرکے 20 کشمیری نوجوانوں کو شہید جبکہ 300 سے زائد افراد کو زخمی کردیا تھا۔

    دوسری جانب 27 ستمبر کو وزریرخارجہ شاہ محمودقریشی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحقیقاتی کمیشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کچھ چھپا نہیں رہا تو انکوائری کمیشن بنانے کیلئے حمایت کرے۔

  • اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے خصوصی نمائندہ مقرر کریں، صدر مسعود خان

    اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے خصوصی نمائندہ مقرر کریں، صدر مسعود خان

    نیویارک : آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے خصوصی نمائندہ مقرر کریں، بھارت امن کی طرف بڑھنے کے بجائے دھمکیاں دے رہا ہے۔

    یہ بات انہوں نے نیو یارک میں او آئی سی کشمیر رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مسعود خان نے کہا کہ بھارت کشمیر میں امن کی طرف بڑھنے کے بجائے دھمکیاں دے رہا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارت مقبوضہ وادی میں نافذ کالے قوانین منسوخ کرے، صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت کشمیر میں یو این مبصرین کے کام میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔

    یو این سیکریٹری جنرل مسئلہ کشمیر پر خصوصی نمائندہ مقرر کریں، مسعود خان نے مطالبہ کیا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور کشمیری قیادت سے بات کرے۔

    بھارتی حکومت اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کو دورہ مقبوضہ کشمیر کی اجازت دے، کشمیری قیادت کو فوری طور پر جیلوں سے رہا کیا جائے۔

  • پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر ہے، فواد چوہدری

    پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کو قرار دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ کہ کشمیر دونوں ممالک کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

    سینٹ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ بھارت کی اندرونی سیاست سے ہم متاثر نہیں ہوں گے، پاکستان امن کے لیے کھڑا ہے۔

    فواد چوہدری نے بھارتی آرمی چیف کی جانب سے جاری شر انگیزی کے جواب میں کہا کہ پاکستان بھارت کی کسی دھمکی میں آنے والا نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت ہے، پاکستان کو معمول کے تعلقات کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

    وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت اپنے گریبان میں جھانکے، بھارت رافیل اسکینڈل کو دبانے کے لیے ایشو کھڑا کر رہا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی جارحانہ کارروائی کا جواب دینا جانتے ہیں، بھارت اپنے اندرونی معاملات پر توجہ دے، وہ سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  حالات کشیدہ ہونےکےباوجود پاکستان کرتار پور بارڈر کھولنے کو تیار‘ فواد چوہدری


    واضح رہے کہ گزشتہ روز فواد چوہدری نے بھارتی میڈیا کو ٹیلی فونک انٹرویو میں بھی کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر دونوں ملکوں کے درمیان بنیادی مسئلہ ہے اور جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

    دوسری طرف بھارتی آرمی چیف نے ایک بار پھر ہرزہ سرائی کی ہے کہ بھارتی حکومت کا پاکستان سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ درست ہے، دہشت گرد ختم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت ہے۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں حق خودارادیت ختم کرنے کی کوشش ہورہی ہے‘ ملیحہ لودھی

    مقبوضہ کشمیرمیں حق خودارادیت ختم کرنے کی کوشش ہورہی ہے‘ ملیحہ لودھی

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ عالمی امن اورسیکیورٹی کے لیے مسئلہ کشمیراورفلسطین کا حال ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں حق خودارادیت ختم کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں عالمی قوانین واخلاقیات سے ماورا اقدامات ہورہے ہیں، مقبوضہ علاقوں کے لوگوں کوبنیادی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔

    ملیحہ لودھی کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلسطین میں دوریاست کے حل کومنصوبہ بندی کے تحت ختم کیا گیا، انہوں نے اس بات پرزود دیا کہ دیرینہ تنازعات کے حل کے لیے مشترکہ عزم اورکوشش ضروری ہے۔

    کشمیرپرسلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل نہ ہونا سوالیہ نشان ہے‘ ملیحہ لودھی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ تنازعات کے ثالثی اور ان کے حل سے متعلق سیمینار سے ملیحہ لودھی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کشمیرپرسلامتی کونسل کی قراردادوں پرکئی دہائیوں سے عملدرآمد نہیں ہوا۔

    پاکستانی سفیرکا کہنا تھا کہ کشمیرپرسلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل نہ ہوناسوالیہ نشان ہے۔

    ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ یواین چارٹر کے تحت عالمی امن اورسیکیورٹی یقینی بنائی جائے، خطے میں دیرپا امن کے مقاصد میں ناکام نہیں ہونا چاہیئے۔

  • مسئلہ کشمیراورفلسطین کواب حل ہونا چاہیے‘ ملیحہ لودھی

    مسئلہ کشمیراورفلسطین کواب حل ہونا چاہیے‘ ملیحہ لودھی

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی کا کہنا ہے بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے سے مشرق وسطٰی میں انتشار مزید پھیلےگا۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک میں ایک تقریب سے خطاب میں ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیراورفلسطین اقوام متحدہ کےچارٹرپرحل طلب مسئلےہیں ، انہیں اب حل ہوجانا چاہیے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیراورفلسطین کی عوام شدید انسانی حقو ق کی خلاف ورزیوں کاشکارہیں، قابض افواج کشمیری اور فلسطینی عوام پر مسلسل ظلم وجبرکررہی ہیں۔

    ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کا درجہ تبدیل کرنے سے مشرق وسطیٰ میں مزید بدامنی بڑھے گی، ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کونسل کی تمام قراردادوں پربلاا متیاز عمل درآمد ہونا چاہیئے۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 3 کشمیری شہید جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    امریکہ نے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیا


    یاد رہے کہ 6 دسمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنازعہ علاقے یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مسئلہ کشمیرکےحل کےبغیرجنوبی ایشیامیں امن ممکن نہیں‘ مسعودخان

    مسئلہ کشمیرکےحل کےبغیرجنوبی ایشیامیں امن ممکن نہیں‘ مسعودخان

    واشنگٹن: صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کےحل کے بغیرجنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں ہے امریکہ بھارت کومذاکرات کی میزپرلانے کے لیے کردار ادا کرے۔

    تفصیلات کے مطابق صدرآزاد کشمیرمسعودخان نے امریکی پالیسی سازادارے اٹلانٹک کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند ہونی چاہئیں۔

    صدرآزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیرکےحل کے لیے سنجیدہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے، مسئلہ کشمیر کےحل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں ہے۔

    مسعودخان کا کہنا تھا کہ بھارت سے آزادی کے لیے کشمیری سیاسی جدوجہد کررہے ہیں جبکہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کوغلط اندازمیں پیش کررہا ہے۔

    صدر آزاد کشمیر مسعودخان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کواپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کاحق دینا ہوگا۔


    کشمیری مشکلات کے باوجود آزادی حاصل کرکے رہیں گے، مسعود خان


    یاد رہے کہ 19 اکتوبرکومظفر آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کی سرزمین پر قتل عام کررہی ہے، کشمیری مشکلات کے باوجود آزادی حاصل کرکے رہیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے مذاکرات ممکن نہیں، سراج الحق

    مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے مذاکرات ممکن نہیں، سراج الحق

    کوئٹہ : جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مداخلت کے خاتمے اور مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے مذاکرات ممکن نہیں ،تربت میں قتل کئے گئے نوجوانوں کے قاتل حکمران ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں جماعت اسلامی یوتھ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    سراج الحق نے کہا کہ بھارت بلوچستان میں مداخلت کرکے یہاں مشرقی پاکستان جیسے حالات پید ا کرنا چاہتا ہے جبکہ حکمران بھارت کے ساتھ تجارت بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں جب تک بلوچستان میں مداخلت بند اور مسئلہ کشمیر حل نہ ہو تب تک بھارت کے ساتھ مذاکرات ناممکن ہیں۔

    سراج الحق نے تربت میں بیس نوجوانوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غلط معاشی پالیسیوں کے باعث نوجوان اپنے ملک سے بھاگنے پر مجبور ہیں، مذکورہ نوجوانوں کے قتل کی ذمہ دار حکومت ہے۔


    مزید پڑھیں: بلا تفریق احتساب کے عمل کو تیز تر کیا جائے، سراج الحق


    انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو جاگیرداروں اسٹیبلشمنٹ اور نااہل لوگوں نے لوٹا اب آپ نے اسے بچانا ہے، اس موقع پر انہوں نے نوجوانوں سے حلف بھی لیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔